কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯৪৯ টি

হাদীস নং: ৩১২০৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31192 ۔۔۔ فرمایا کچھ مسلمانوں کو دھوکا سے قتل کیا جائے گا ان کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اور آسمان والے ناراض ہوں گے۔ (یعقوب بن سفیان فی تاریخہ بروایت عائشہ اس کی سند میں انقطاع ہے)
31192 يقتل بغدر أناس يغضب الله لهم وأهل السماء.(يعقوب ابن سفيان في تاريخه - عن عائشة ، وفي سنده انقطاع).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31193 ۔۔۔ فرمایا کہ رمضان میں شورش برپا ہوگی اور منی میں عظیم جنگ شروع ہوگی اس میں بکثرت قتل ہوں گے اور خون بہایا جائے گا یہاں تک ان کا خون جمرة کے پیچھے تک بہے گا۔ نعیم بروایت عمروبن شعیب
31193 يكون صوت في رمضان وتكون ملحمة عظيمة بمنى يكثر فيها القتل ويسفك فيها الدماء حتى تسيل دماؤهم على عقبة الجمرة.

(نعيم - عن عمرو بن شعيب).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31194 ۔۔۔ فرمایا تمہارے بعد ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں جہالت عام ہوگی علم اٹھ جائے گا ہرج بڑھ جائے گا صحابہ (رض) نے عرض کیا رسول اللہ ہرج کیا ہے فرمایا قتل۔ (ترمذی نے روایت کرکے حسن صحیح قرردیا ابن ماجہ بروایت ابی موسیٰ (رض))
31194 إن من ورائكم أياما ينزل فيها الجهل ويرفع فيها العلم ويكثر فيها الهرج ، قالوا : يا رسول الله ؟ ما الهرج ؟ قال : القتل (ت : حسن صحيح ، ه - عن أبي موسى)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31195 ۔۔۔ فرمایا قیامت سے پہلے ہرج بڑھ جائے گا عرض کیا گیا ہرج کیا ہے ؟ فرمایا قتل کفارہ کا قتل نہیں بلکہ امت مسلمہ آپس میں ایک دوسرے کو قتل کریں گے یہاں تک ایک شخص پہلے اپنے (مسلمان ) بھائی سے ملاقات کرے گا پھر اس کو قتل کرے گا اس زمانہ کے لوگوں کی عقلیں سلب کرلی جائیں گی اس کے بعد کم حیثیت کے لوگ ہوں گے جیسے گرد و غبار ان میں سے اکثر کا خیال ہوگا کہ ان میں انسانیت ہے حالانکہ ان میں انسانیت نہیں ہوگی ۔ (احمدابن ماجہ طبرانی بروایت ابی موسیٰ (رض))
31195 إن بين يدي الساعة الهرج ، قيل : وما الهرج ؟ قال : القتل ، ما هو قتل الكفار ولكن قتل الامة بعضها بعضا حتى إن الرجل يلقاه أخوه فيقتله ، ينتزع عقول أهل ذلك الزمان ويخلف بها هباء من الناس يحسب أكثرهم أنهم على شئ وليسوا على شئ.(حم ، ه ، طب عن أبي موسى).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31196 ۔۔۔ فرمایا کہ اس امت میں ایک ایسی جماعت ہوگی کہ ان کے ہاتھ میں گائے کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے صبح کریں گے اللہ تعالیٰ ناراضگی میں اور شام کو اللہ کے غضب میں ہوں گے ۔ احمد طبرانی سعید بن منصور بروایت ابی امامہ (رض))
31196 يخرج من هذه الامة قوم معهم سياط كأنها أذناب البقر ، يغدون في سخط الله ويروحون في غضب الله.(حم ، طب ، ص عن أبي أمامة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31197 ۔۔۔ فرمایا ساٹھ سال گذرے پر ایسے ناطف لوگ ہوں گے جو نمازوں کو ضائع کریں گے اور کو اہشات کی اتباع کریں گے وہ عنقریب کھڑے میں گریں گے پھر اس کے بعد ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا قرآن کو تین قسم کے لوگ پڑھتے ہیں مومن منافق اور فاسق۔ احمد ابن حبان مستدرک بیہقی بروایت ابی سعید
31197 يكون خلف من بعد ستين سنة أضاعوا الصلاة واتبعوا

الشهوات فسوف يلقون غيا ، ثم يكون خلف يقرؤن القرآن لا يعدوا تراقيهم ، ويقرأ القرآن ثلاثة : مؤمن ومنافق وفاجر.(حم ، حب ، ك ، هب - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২০৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31198 ۔۔۔ فرمایا کہ تمہارے اوپر ایسے حکام ہوں گے اگر تم ان کی اطاعت کرو تم تمہیں جہنم میں داخل کریں گے اور اگر نافرمانی کرو تمہیں قتل کردیں گے ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا نام لے کر بتائیں تاکہ ہم ان کے چہروں پر خاک ڈالیں ارشاد فرمایا شاید وہ تمہارے چہرے پر خاک ڈالے اور تمہاری آنکھیں پھوڑ دیں۔ طبرانی بروایت عبادہ بن صامت (رض)
31198 يكون عليكم أمراء إن أطعتموهم أدخلوكم النار ، وإن عصيتموهم قتلوكم ، فقال رجل : يا رسول الله ! سمهم لنا لعلنا نحثو في وجوههم التراب ، فقال : لعلهم يحثون في وجهك ويفقؤن عينك.

(طب - عن عبادة بن الصامت).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31199 ۔۔۔ فرمایا کہ تمہارا سابقہ ایک ایسے سوار سے ہو جو تمہارے پاس آکر سواری سے اترے اور کہے کہ زمین ہماری زمین ہے بیت المال پر بھی ہمارا ہی حق ہے اور تم ہمارے غلام ہو اس طرح وہ بیوگاں اور یتیموں اور ان کے بیت المال کے حقوق کے درمیان حائل ہوجائیں یعنی بیت المال پر قبضہ کرکے یتیموں اور بیوگاں کو ان کے حق سے محروم کردیں۔ ابن التجار بروایت حذیفہ (رض)
31199 كأنكم براكب قد أتاكم فنزل فقال : الارض أرضنا والفئ فيئنا وإنما أنتم عبيدنا ! فحال بين الارامل واليتامى وما أفاء الله عليهم.

(ابن النجار - عن حذيفة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31200 ۔۔۔ فرمایا کہ مضر کا یہ قبیلہ زمین پر اللہ تعالیٰ کے کسی نیک بندے کو نہیں چھوڑے گا مگر اس کو فتنہ میں مبتلا کرکے ہلاک کردے گا یہاں تک اللہ تعالیٰ ان کے پاس اپنے بندوں کا ایک ایسا لشکر بھیجے گاجوان کو رسوا کرکے چھوڑے گا حتی ان (مضروالوں) کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ (طبرانی احمدمستدرک سعید بن منصور والروبانی بروایت ابوالطفیل)
31200 إن هذا الحي من مضر لا تدع لله تعالى في الارض عبدا صالحا إلا أفتنته وأهلكته حتى يدركها الله بجنود من عباده فيذلها حتى لا منع ذنب تعلة (ط ، حم ، ك ص والروياني - عن أبي الطفيل).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن اور مسجد کی شکایت
31201 ۔۔۔ فرمایا قسم خدا کی ! یہ مضروالے اللہ کے کسی نیک بندہ کو نہیں چھوڑیں گے مگر یہ کہ اس کو فتنہ میں گھسیٹ کر لائیں گے یا قتل کریں گے یہاں تک اللہ تعالیٰ اور فرشتے اور مومنین ان کی سخت پٹائی کریں گے حتی کہ ان کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ احمد بروایت حذیفہ (رض)
31201 والله ! لا تدع مضر عبدا لله مؤمنا إلا فتنوه أو قتلوه أو يضربهم الله والملائكة والمؤمنون حتى لا يمنعوا ذنب تعلة.(حم - عن حذيفة).

فتن الصحابة رضوان الله عليهم أجمعين الاكمال
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31202 ۔۔۔ فرمایا کیا تم ان سے محبت رکھتے ہو ؟ تم ہی اس کے خلاف کھڑے ہو کر قتل قتال کروگے اور تم ان پر ظلم کرنے والے بنو گے۔ مستدرک بروایت علی واطلحہ (رض)

نوٹ :۔۔۔ صحابہ کرام (رض) کے آپس میں جو اختلافات ہوئے وہ ذاتی نوعیت کے نہیں تھے بلکہ اجتہادی نوعیت تھے جن افراد میں اجتہاد کی صلاحیت موجود ہو وہ اپنے اجتہاد سے کوئی رائے قائم کرے تو اگر وہ رائے درست ہو تو ان کو دواجر ملتے ہیں اور اگر درست نہ ہو تو تب بھی ایک اجرملتا ہے صحابہ (رض) کے مشاجرات کے بارے میں جمہور علماء یہ فرماتے ہیں کہ کسی صحابی کو تنقیدکا نشانہ بنانا جائز نہیں بلکہ سلامتی کا راستہ یہی ہے کہ توقف کیا جائے دونوں فریقوں کو حق پر مانا جائے ۔ ازابن شائق عفا اللہ عنہ
31202 أتحبه ؟ أما ! إنك ستخرج عليه وتقاتله وأنت له ظالم.(ك - عن علي وطلحة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31203 ۔۔۔ فرمایا کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک دو عظیم جماعتیں آپس میں لڑیں گی جب کہ دونوں کا دعویٰ ایک ہی ہوگا ایک جماعت دونوں کی اطاعت سے باہر ہوگی اس کو دونوں جماعتوں میں سے جو حق کے زیادہ قریب ہے وہ قتل کرے گی ایک روایت میں ہے دونوں میں سے جو اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب ہے وہ قتل کرے گی۔ عبدالرزاق بروایت ابی سعید
31203 لا تقوم الساعة حتى تقتتل فئتان عظيمتان دعواهما واحدة ، تمرق بينهما مارقة يقتلها أولى الطائفتين بالحق ، وفي لفظ : يقتلها أقرب الطائفتين إلى الله.(عب - عن أبي سعيد).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31204 ۔۔۔ فرمایا کہ جب دیکھو کہ معاویہ اور عمر وبن العاص دونوں اکٹھے ہوگئے ہیں تو ان دونوں کو جداکردو ۔ طبرانی بروایت شداد بن اوس
31204 إذا رأيتم معاوية وعمرو بن العصا جميعا ففرقوا بينهما.(طب - عن شداد بن أوس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31205 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کو خطاب کرکے فرمایا کہ عنقریب تمہارے اور عائشہ (رض) کے درمیان ایک معاملہ پیش آنے والا ہے تو حضرت علی (رض) نے عرض کیا میں یارسول اللہ فرمایا تو حضرت علی (رض) نے عرض کیا پھر تو میں بدبخت ہوں گا فرمایا نہیں البتہ جب یہ معاملہ پیش آئے تو حضرت عائشہ (رض) کو ان کی جگہ پہنچا دینا۔ (احمدطبرانی بروایت ابی رافع اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے)
31205 سيكون بينك وبين عائشة أمر - قاله لعلي ، قال : أنا يا رسول الله ؟ قال : نعم ، قال : فأنا أشقاهم يا رسول الله ؟ قال : لا ، ولكن إذا كان ذلك فارددها إلى مأمنها.(حم ، طب - عن أبي رافع ، وضعف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31206 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارا خواب سچا ہے تو ایک خون ریزی ہوگی۔ (ابونعیم بروایت عائشہ (رض)) یہ ارشاد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس موقع پر فرمایا جب حضرت عائشہ (رض) نے بیان کیا کہ میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک اونچے ٹیلہ پر ہوں میرے گردگائیں ذبح ہورہی ہیں۔
31206 لئن صدقت رؤياك كانت ملحمة.(أبو نعيم - عن عائشة) قالت : رأيت كأني على تل وحولي بقر تنحر ، قال النبي ص : فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31207 ۔۔۔ فرمایا ایک قوم خروج کرکے ہلاک ہوگی ان کو اپنے مقصد میں کامیابی نہ ہوگی اور ان کیقیادت ایک خاتون کرے گی ان کی قائد جنت میں ہوگی (طبرانی ابویعلی بیہقی بروایت ابوبکر وابن جوزی نے اس روایت کو موضوعات میں ذکر کیا) ۔

کلام :۔۔۔ اتعقبات 58 التنزایہ 422
31207 يخرج قوم هلكى ولا يفلحون ، قائدهم امرأة ، قائدهم في الجنة.

(طب ، ع ، ق - عن أبي بكرة ؟ أورده ابن الجوزي في الموضوعات).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২১৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31208 ۔۔۔ فرمایا تم میں سے ایک کا کیا حال ہوگا جب اس کو بھونکے کلاب الحواب ۔ احمدمستدرک بروایت عائشہ (رض) عنھما
31208 كيف باحداكن إذا نبحتها كلاب الحوأب.(حم ، ك - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২২০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31209 ۔۔۔ فرمایا اے احبان ! اگر تو میرے بعد زندہ رہا تو صحابہ میں اختلافات دیکھے گا اگر تو اس زمانہ تک زندہ رہا تو اپنی تلوار کو کھجور کی ٹہنی بنالینا۔ طبرانی بروایت اھیان بن صفی
31209 يا أهبان ! أما إنك إن بقيت بعدي فسترى في أصحابي اختلافا ، فان بقيت إلى ذلك اليوم فاجعل سيفك من عراجين.(طب - عن أهبان بن صيفي).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২২১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31210 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے صحابہ (رض) میں ایک فتنہ ظاہر ہوگا اللہ تعالیٰ ان کی سابقہ نیکیوں کی وجہ سے ان کی مغفرت فرمائیں گے۔ (نعیم بن یزید بن ابی حبیب مرسلا)
31210 تكون بين أصحابي فتنة يغفرها الله لهم لسابقتهم ، إن اقتدى بهم قوم من بعدهم كبهم الله تعالى في نار جهنم.(نعيم بن يزيد بن أبي حبيب مرسلا).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১২২২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ مشاجرات صحابہ (رض) کا بیان
31211 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) میں میرے انتقال کے بعد بعض وہ ہوں گے ان کو پھر میری زیارت کبھی بھی نصیب نہ ہوگی۔ احمد مستدرک بروایت ام سلمہ (رض)
31211 إن من أصحابي من لا يراني بعد أن أموت أبدا.(حم ، ك - عن أم سلمة).
tahqiq

তাহকীক: