কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৪৯ টি
হাদীস নং: ৩১২২৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں جنگ جمل کا تذکرہ
31212 ۔۔۔ فرمایا تمہارے اور عائشہ (رض) کے درمیان ایک واقعہ پیش آنے والا ہے جب ایسا ہو تو ان کو امن کی جگہ پہنچا دینا حضرت علی (رض) سے فرمایا۔ احمدبزار روایت ابی رافع
31212 إنه سيكون بينك وبين عائشة أمر ، فإذا كان ذلك فارددها إلى مأمنها - قاله لعلي.(حم ، ز - عن أبي رافع).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں جنگ جمل کا تذکرہ
31213 ۔۔۔ حضرت علی سے فرمایا کہ تمہارے اور عائشہ (رض) کے درمیان ایک واقعہ پیش آنے والا ہے عرض کیا یا رسول اللہ میرے ساتھ فرمایا ہاں عرض کیا میرے ساتھ فرمایا ہاں عرض کیا میں ان میں بدنصیب ہوں گا ؟ فرمایا نہیں البتہ جب ایساوقت آجائے تو ان کو (جنگ سے دور کرکے) امن کی جگہ پہنچا دینا۔ (احمد طبرانی بروایت ابی رافع اور اس روایت کو ضعیف قرار دیا) ۔
31213 سيكون بينك وبين عائشة أمر - قاله لعلي قال : أنا يا رسول الله ؟ قال : نعم ، قال : أنا ؟ قال : نعم ، قال : فأنا أشقاهم يا رسول الله ؟ قال : لا ، ولكن إذا كان ذلك فارددها إلى مأمنها.(حم ، طب - عن أبي رافع ، وضعف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں جنگ جمل کا تذکرہ
31214 ۔۔۔ فرمایا کتاب اللہ پر عمل کرو جیسی بھی حالت پیش آئے ہم نے عرض کیا جب اختلاف پیدا ہوجانے توہم کس کا ساتھ دیں ؟ تو فرمایا جس جماعت میں سمیہ کا بیٹا ہوا ن کا ساتھ دو کیونکہ وہ کتاب اللہ کے ساتھ چلنے والا ہوگا۔ مستدرک بروایت حذیفہ (رض)
کلام :۔۔۔ حاکم نے مستدرک میں اس روایت کو نقل کیا ہے اس روایت میں مسلم بن کیسان ہے جس کو امام احمد اور ابن معین نے ترک کیا ہے اور یہاں ابن سمیہ سے مرا د عمار بن یاسر ہے۔ سعید بن منصور
کلام :۔۔۔ حاکم نے مستدرک میں اس روایت کو نقل کیا ہے اس روایت میں مسلم بن کیسان ہے جس کو امام احمد اور ابن معین نے ترک کیا ہے اور یہاں ابن سمیہ سے مرا د عمار بن یاسر ہے۔ سعید بن منصور
31214 دوروا مع كتاب الله حيث ما دار ؟ فقلنا : فإذا اختلف الناس فمع من نكون ؟ فقال : انظروا الفئة التي فيها ابن سمية فالزموها ! فانه يدور مع كتاب الله.(ك - عن حذيفة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31215 ۔۔۔ فرمایا اگر میں بھی انصاف نہ کروں تو پھر کون انصاف کرنے والا ہوگا ؟ فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت (خلیفہ کے خلاف ) بغاوت کرے گی ان کی نشانی اس کی نشانی کی طرح ہوگی وہ دین سے اس طرح صاف ہو کر نکلی جائے گی جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے تم اس کے پروں کو دیکھو تمہیں کچھ نظر نہیں آئے گا اس کے تانت کو دیکھو تمہیں کچھ نظر نہیں آئے گا اس کے منہ کو دیکھو تمہیں خون کا کوئی قطرہ نظرنہ آئے گا۔ طبرانی بروایت طفیل
31215 إذا لم أعدل فمن يعدل ؟ إنه سيخرج في أمتي قوم سيماهم سيما هذا ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ، تنظر في قدحه فلم ير شيئا ، تنظر في رصافه فلم تر شيئا ، تنظر في فوقه فلم تر شيئا (طب - عن الطفيل).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31216 ۔۔۔ فرمایا اگر میں بھی انصاف نہ کروں تو میرے بعد کون انصاف کرے گا ؟ فرمایا ایک جماعت بغاوت کرے گی وہ لوگ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے پھر جس طرح تیرکمان کے منہ میں دوبارہ داخل نہیں ہوتا اس طرح یہ لوگ دین کی طرف لوٹ کر دوبارہ نہیں آئیں گے یہ لوگ قرآن توپڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا باتیں اچھی اچھی کریں گے لیکن فعل ان کا برا ہوگا جو ان کو قتل کرے اس کو بہترین اجرملے گا جس کو وہ لوگ قتل کر ڈالیں وہ افضل شہید ہوگا وہ بدترین مخلوق ہیں اللہ عزوجل ان سے بری ہیں ان کو قتل کریں گے دونوں جماعتوں میں سے وہ جو حق کے زیادہ قریب ہیں۔ مستدرک بروایت انی سعید
31216 إذا لم أعدل فمن ذا يعدل بعدي ؟ أما إنه ستمرق مارقة يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية ثم لا يعودون إليه حتى يرجع
السهم على فوقه ، يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، يحسنون القول ويسيؤن الفعل فمن لقيهم فليقاتلهم ! فمن قتلهم فله أفضل الاجر ، ومن قتلوه فله أفضل الشهادة ، هم شر البرية ، برئ الله عزوجل منهم ، يتقلهم أولى الطائفتين بالحق.(ك - عن أبي سعيد)
السهم على فوقه ، يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، يحسنون القول ويسيؤن الفعل فمن لقيهم فليقاتلهم ! فمن قتلهم فله أفضل الاجر ، ومن قتلوه فله أفضل الشهادة ، هم شر البرية ، برئ الله عزوجل منهم ، يتقلهم أولى الطائفتين بالحق.(ك - عن أبي سعيد)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31217 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے بعد تمہارے ساتھ کون انصاف کرے گا یہ اور اس کے ساتھی دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق باقی نہ رہے گا۔ طبرانی بروایت ابی بکرہ (رض)
31217 فمن يعدل عليكم بعدي ! إن هذا وأصحابه يمرقون من الاسلام كما يمرق من الرمية ، لا يتعلقون من الاسلام بشئ.(طب عن أبي بكرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২২৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31218 ۔۔۔ فرمایا کہ اگر میں بھی اللہ تعالیٰ نافرمانی کروں تو اطاعت کون کرے گا ؟ کیا آسمان والے زمین والوں پر اعتماد کریں گے جب تم میرے اوپر اعتماد نہیں کررہے ہو ۔ ابوداؤد والطیالسی مسلم ابوداؤد بروایت ابی سعید
31218 فمن يطع الله إن عصيته أنا ! أيأمنني أهل السماء على أهل الارض ولا تأمنوني.(ط ، م ، د - عن أبي سعيد)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31219 ۔۔۔ تین مرتبہ ارشاد فرمایا واللہ تم مجھ سے زیادہ انصاف کرنے والے نہیں پاؤگے ۔ احمد بروایت ابی سعید
31219 والله ! لا تجدون بعدي أعدل عليكم مني - ثلاث. (حم - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
31220 ۔۔۔ فرمایا تیرا ناس ہو اگر میں انصاف نہ کروں تو پھر تیرے ساتھ اور کون انصاف کرے گا ؟ یا ارشاد فرمایا کہ میرے بعد کون انصاف تلاش کرنے کے لیے کسی کے پاس جائے گا ؟ عنقریب اس جیسی ایک قوم آئے گی کتاب اللہ کے بارے میں سوالات پوچھیں گے حالانکہ وہ کتاب اللہ کے دشمن ہوں گے کتاب اللہ کو پڑھیں گے سر منڈا کر جب وہ نکلیں تو ان کی گردن اڑادو۔ مستدرک بروایت ابن عمر (رض) عھما
31220 ويحك ! ومن يعدل عليك إلا ذم أعدل - أو عند من تلتمس العدل بعدي ؟ يوشك أن يأتي قوم مثل هذا يسألون كتاب الله وهم أعداؤه ، يقرؤن كتاب الله عزوجل محلقة رؤسهم ، فإذا خرجوا فاضربوا رقابهم.(ك - عن ابن عمرو)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
32121 ۔۔۔ فرمایا ارے ! تیرا ناس ہو کیا زمین والوں میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا حقدار نہیں ہوں۔ احمد بروایت ابی سعید
31221 ويحك ! أو ليس أحق أهل الارض أن يتقي الله أنا.(حم - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৩
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
32122 ۔۔۔ فرمایا ارے ! تیرا ناس ہوا گر میرے پاس انصاف نہ ملے تو پھر کس کے پاس ملے گا اس کو چھوڑدو کیونکہ عنقریب اس کی ایک جماعت ہوگی دین میں غلو کرنے والی اور دین سے ایسا صاف ہو کر نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے اس کا دستہ دیکھا جائے اس میں کچھ (اثر) نہیں نظر آئے گا پھر پر دیکھا جائے اس میں بھی کچھ نشان نہ ہوگا پھر کمان کا منہ دیکھا جائے اس میں بھی کچھ نہ ہوگا وہ گوبر اور خون سے آگے ہو کرنکل جائے گا۔ احمد بروایت ابن عمر (رض) عنھما
31222 ويحك ! إن لم يكن العدل عندي فعند من يكون ؟ دعوه فانه سيكون له شيعة يتعمقون في الدين حتى يخرجوا منه كما يخرج السهم من الرمية ، ينظر في النصل فلا يوجد شئ ، ثم في القدح فلا يوجد شئ ، ثم في الفوق فلا يوجد شئ سبق الفرث والدم.
(حم - عن ابن عمرو).
(حم - عن ابن عمرو).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৪
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
32123 ۔۔۔ ارے ! تیرا ناس ہو کون انصاف کرنے والا ہوگا اگر میں انصاف نہ کروں اور میرے بعد کس کے پاس انصاف تلاش کیا جائے گا عنقریب ایک قوم ظاہر ہوگی اس کی مثل وہ کتاب اللہ کے مطابق عمل کا مطالبہ کریں گے خودکتاب اللہ کے دشمن ہوں گے اپنے سرمنڈاکر کتاب اللہ کو پڑھیں گے یہ لوگ نکل آئیں تو ان کی گردن اڑادو۔ طبرانی بروایت ابن عمر (رض) عنھما
31223 ويلك ! من يعدل إذا لم أعدل ! وعند من يلتمس العدل بعدي ! فيوشك أن يأتي قوم مثل هذا يسألون بكتاب الله وهم أعداؤه قرؤون كتاب الله محلقة رؤسهم ، فإذا خرجوا فاضربوا رقبهم.طب - عن ان عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৫
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال میں خوارج کا تذکرہ
32124 ۔۔۔ فرمایا اس کو چھوڑ دو کہیں لوگ باتیں بنائیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ساتھیوں کو قتل کرواتے ہیں بخاری مسلم بروایت جابر (رض)
31224 دعه ! لا يتحدث لا يتحدث الناس أن محمدا يتقل أصحابه.
(خ ، م - عن جابر)
(خ ، م - عن جابر)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৬
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
32125 ۔۔۔ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ لوگ باتیں کریں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ساتھیوں کو قتل کرواتے ہیں ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان کے شر سے بچالے آگ کے اولے کے ذریعہ جوان کے دل پر نکل آئے اور اس کو قتل کردے ۔ طبرانی فی الاوسط بروایت حذیفہ (رض)
31225 أكره أن يتحدث الناس أن محمدا يقتل أصحابه ، وعسى أن تكفينيهم الدبيلة شهاب بن نار يوضع على نياط قلب أحدهم فيقتله.(طس - عن حذيفة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৭
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
32126 ۔۔۔ فرمایا میری امت کی ایک جماعت ان کی زبان قرآن کے ساتھ بہت تیز چلنے والی ہوگی لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے اس طرح صاف ہو کر نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے جب ان سے ملاقات ہوجائے ان کو قتل کردہ کیونکہ ان کو قتل کرنے والا بڑے اجر وثواب کا مستحق ہوگا۔ ابن جریر مستدرک بروایت ابی بکرہ (رض)
31226 إن قوما من أمتي أشدة ذلقة السنتهم بالقرآن لا يجاوز تراقيهم ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ، فإذا لقيتموهم فاقتلوهم ! فان المأجور من قتلهم.(ابن جرير ، ك - عن أبي بكرة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৮
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
32127 ۔۔۔ فرمایا کہ تم میں ایک قوم ہے عبادت کرتی ہے تو بہت ہی ادب کا اظہار کرتی ہے حتی کہ لوگ ان کو پسند کرتے ہیں وہ خود بھی اپنے آپ کو پسند کرتے ہیں وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے (احمد بروایت انس (رض) فرمایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ذکر فرمایا اور فرمایا میں نے آپ سے نہیں سنا)
31227 إن فيكم قوما يعبدون ويدأبون حتى يعجبوا الناس وتعجبهم أنفسهم ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية.(حم - عن أنس قال : ذكر لي أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ولم أسمعه منه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৩৯
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
32128 ۔۔۔ فرمایا عنقریب میری امت ایک جماعت ہوگی جو قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا قرآن کو اس طرح سے پھیلائیں گے جس طرح ردی کھجور پھیلائی جاتی ہے اور دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے جب تک تیر واپس کمان میں داخل نہ ہو اس وقت یہ دین کی طرف نہیں لوٹیں گے آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہوں گے خوشخبری ہو اس شخص کو جو ان کو قتل کسے یا یہ اس کو قتل کرے ۔ الحکیم طبرانی بروایت ابی امامہ
31228 إنه سيكون في أمتي ناس يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، ينثرونه كما ينثر الدقل ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ثم لا يعودون فيه حتى يعود السهم على فوقه ، شر قتلى تحت السماء ، طوبى لمن قتلهم أو قتلوه.(الحكيم ، طب - عن أبي أمامة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৪০
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
31229 ۔۔۔ یہ اور اس کے ساتھی قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے نکلتا ہے پھر دین کی طرح لوٹ کر نہیں آئیں گے یہاں تک کہ تیرکمان میں لوٹ کر آجائے ان کو قتل کر۔۔۔ بدترین مخلوق ہیں۔ احمد بروایت ابی سعید
31229 إن هذا وأصحابه يقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ثم لا يعودون إليه حتى يعود السهم في فوقه ، فاقتلوهم ! هم شر البرية.(حم - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৪১
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
31230 ۔۔۔ فرمایا عنقریب میری امت میں اختلاف اور گروہ بندی ہوگی کچھ لوگ قول کے اچھے ہوں گے لیکن فعل ان کا برا ہوگا قرآن پڑھیں گے قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا دین سے ایسے صاف ہو کر نکل جائیں گے جس طرح تیرکمان سے تکلتا ہے وہ دین کی طرف واپس نہیں لوٹیں گے یہاں تک تیر کمان کے منہ میں واپس لوٹ آئے وہ بدترین مخلوق اور بدترین اخلاق والے ہیں خوشخبری اس کے لیے جو ان کو قتل کرے یا وہ جس طرح کرے وہ اللہ کی کتاب پر عمل کرنے کی دعوت دیتے ہیں حالانکہ وہ خود کسی بات پر عمل نہیں کرتے جو ان سے قتال کرے وہ اللہ کا مقرب ہوگا ان کے مقابلہ میں صحابہ (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی علامت کیا ہوگی ؟ فرمایا سرمنڈانا۔ (ابوداؤد مستدرک بیہقی سعید بن منصور بروایت قتادہ وہ ابوسعید سے دانس (رض) ایک ساتھ احمد ابوداؤد ابن ماجہ مستدرک سعید بن منصوربروایت قتادہ وہ حضرت انس (رض) سے تنہا راوی کہتے ہیں قتادہ نے یہ حدیث ابوسعید سے نہیں سنی انھوں نے ابی متوکل ناجی سے سنی ہے انھوں نے ابی سعید سے ) ۔
31230 سيكون في أمتي اختلاف وفرقة ، قوم يحسنون القيل ويسيؤن الفعل ، ويقرؤن القرآن لا يجاوز تراقيهم ، يمرقون من الدين مروق السهم من الرمية ، لا يرجعون حتى يرتد على فوقه ، هم شر الخلق والخليقة ، طوبى لمن قتلهم وقتلوه ! يدعون إلى كتاب الله وليسوا منه في شئ ، من قاتلهم كان أولى بالله منهم ، قالوا : يا رسول الله ! فما سيماهم ؟ قال : التحليق. (د ، ك ، ق ، ص - عن قتادة عن أبي سعيد وأنس معا ، حم ، د ، ه ، ك ، ص - عن قتادة عن أنس وحده ذ ، قال : لم يسمع قتادة هذا الحديث من أبي سعيد إنما سمعه من أبي المتوكل الناجي - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১২৪২
فتنوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ منافقین کو قتل نہ کرنے کی حکومت
31231 ۔۔۔ فرمایا میری امت کی دوجماعتوں کے درمیان اختلاف ہوگا اور دونوں کے درمیان ایک باقی جماعت ہوگی اس کو دونوں میں سے وہ قتل کرے گی جو حق کے زیادہ قریب ہے۔ ابوداؤد الطیالسی احمد ابویعلی وابوعوانہ ابن حپان مستدرک بروایت ابی سعید
31231 تكون فرقة بين طائفتين من أبي ، تمرق بينهما مارقة تقتلها أولى الطائفتين بالحق.(ط ، حم ، ع وأبو عوانة ، حب ، ك عن أبي سعيد).
তাহকীক: