কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩১৯৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31938 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے بھی عہد لیا جیسے اور انبیاء سے عہد لیا میرے متعلق میسح عیسیٰ بن مریم نے بشارت دی اور میری والدہ نے خواب دیکھا کہ ان سے ایک نور کا چراغ نکلا جس سے شام کے محلات روشن ہوگئے۔ (طبرانی وابو نعیم فی الدلائل ابن مردویہ بروایت ابن مریم نسانی)
31941- أخذ الله عز وجل مني الميثاق كما أخذ من النبيين ميثاقهم، وبشر بي المسيح عيسى ابن مريم، ورأت أمي في منامها أنه خرج من بين رجليها سراج أضاءت له قصور الشام. "طب وأبو نعيم في الدلائل وابن مردويه - عن أبي مريم الغساني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31939 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے میری تربیت فرمائی اور میری پرورش بنی سعد میں ہوئی ۔ (ابن عساکر بروایت محمد عبدالرحمن الزہری وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے ضعیف الجامع 250)
31942- أدبني ربي ونشأت في بني سعد. "ابن عساكر - عن محمد ابن عبد الرحمن الزهري عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31940 ۔۔۔ فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں میری شادی مریم بنت عمران سے فرمائی اور مراخت موسیٰ سے اور (آسیہ) بیوہ کی بیوی سے ۔ (طبرانی بروایت ابی امامہ)
31943- أما شعرت أن الله عز وجل قد زوجني في الجنة مريم بنت عمران وكلثم أخت موسى وامرأة فرعون. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31941 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے تین خصلتیں عطاء فرمائی ہیں صف بندی کے ساتھ سلام کا طریقہ اور آمین کہنا۔ (ابن خزیمہ بروایت انس (رض))
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1559
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1559
31944- إن الله تعالى أعطاني خصالا ثلاثا: صلاة الصفوف، والتحية، والتأمين. "ابن خزيمة - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31945 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے تین باتیں عطاء فرمائیں جو مجھ سے پہلے کسی کو عطاء نہیں کیں نماز میں صف بندی اور اہل جنت کا سلام اور امین کہنا مگر یہ کہ موسیٰ (علیہ السلام) کو دعاء عطاء فرمائی جس پر ہارون (علیہ السلام) نے آمین کہا۔ (ابن عدی فی الکاما بیہقی بروایت انس (رض) ذخیرة الا لفاظ 824 الضعیفہ 1516)
31945- إن الله تعالى أعطاني ثلاث خصال لم يعطها أحد قبلي: الصلاة في الصفوف، والتحية من تحية أهل الجنة، وآمين إلا أنه أعطى موسى أن يدعو ويؤمن هارون. "عد، هب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31946 ۔۔۔ فرمایا مجھے چار باتوں سے فضلیت دی گئی میں اور میری امت نماز میں فرشتوں کی طرح صفت باندھتے ہیں اور مٹی کو (تیمم کو) میرے لیے وضوء کا قائم مقام اور زمین کو نماز کی پاک جگہ قرار دیا گیا اور مال غنیمت کے استعمال کو حلال قرار دیا ۔ (طبرانی بروایت ابی الدرداء)
31946- فضلت بأربع: جعلت أنا وأمتي في الصلاة كما تصف الملائكة، وجعل الصعيد لي وضوءا، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا وأحلت لي الغنائم. "طب - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31947 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے مکارم اخلاق اور کمال محاسن اعمال دے کر مبعوث فرمایا۔ (طبرانی فی الدوس بروایت جابر الشذرہ 184 ضعیف الجامع 1579)
31947- إن الله تعالى بعثني بتمام مكارم الأخلاق وكمال محاسن الأعمال. "طس - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31948 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر اہمر اور اسود کی طرف مبعوث فرمایا اور رعب کے ذریعہ میری مدد کی اور مال غنیمت کو میرے لیے حلال قرار دیا اور زمین کو میرے لیے نماز کی پاک جگہ قرار دی اور مجھے گناہ گار امتیوں کے لیے قیامت کے روز شفاعت کی اجازت دی۔ (ابن عساکر بروایت علی)
31948- إن الله تعالى بعثني إلى كل أحمر وأسود، ونصرت بالرعب، وأحل لي المغنم، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأعطيت الشفاعة للمذنبين من أمتي يوم القيامة. "ابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31949 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرما کردو حصوں میں تقسیم فرمایا مجھے دونوں میں سے بہتر میں رکھا پھر ان کو قبیلوں میں تقسیم فرمایا ہے مجھے بہتر قبیلہ میں رکھا پھرا ن کو گھروں میں تقسیم فرمایا مجھے بہتر گھر میں رکھا تو میں تم میں گھر اور قبیلہ کے اعتبار سے بہتر ہوں۔ ( مستدرک بروایت ربیعہ حارث ضعیف 16061)
31949- إن الله تعالى خلق خلقه فجعلهم فريقين فجعلني في خير الفريقين، ثم جعلهم قبائل فجعلني في خير قبيلة، ثم جعلهم بيوتا فجعلني في خيرهم بيتا؛ فأنا خيركم قبيلة وخيركم بيتا. "ك - عن ربيعة ابن الحارث"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31950 ۔۔۔ فرمایا میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا مجھے ان میں بہتر میں رکھا پھر ان کو دو حصوں میں تقسیم فرمایا مجھے بہتر حصہ میں رکھا پھر ان کو گھروں میں تقسیم فرمایا مجھے ان میں بہتر گھر میں رکھا میں تم میں گھر اور نفس کے اعتبار سے بہتر ہوں ۔ (احمد ترمذی بروایت مطلب بن ابی ودائمہ)
31950- أنا محمد بن عبد الله بن عبد المطلب! إن الله تعالى خلق الخلق فجعلني في خيرهم، ثم جعلهم فرقتين فجعلني في خيرهم فرقة، ثم جعلهم قبائل فجعلني في خيرهم قبيلة، ثم جعلهم بيوتا فجعلني في خيرهم بيتا؛ فأنا خيركم بيتا وخيركم نفسا. "حم، ت - عن المطلب ابن أبي وداعة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کی بشارت
31951 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوسرے انبیاء پر جار باتوں سے فضلیت دی مجھے تمام لوگوں کی طرف رسول بناکر بھیجا تمام روئے زمین کو میرے لیے اور میری امت کے لیے پاکیزہ بنایا جہاں بھی نماز کا وقت ہوجائے اس کے پاس نماز کی جگہ اور پاکی حاصل کرنے کا ذریعہ موجود ہے اور ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ میری مدد کی (یعنی مہینہ کی مسافت پر ہو وہ مجھ سے مرعوب ہوجاتا ہے اور میرے غنیمت کو میرے لیے حلال قرار دیا۔ (طبرانی ضیاء مقدسی بروایت ابی امامہ)
31951- إن الله تعالى فضلني على الأنبياء بأربع: أرسلني إلى الناس كافة، وجعل الأرض كلها لي ولأمتي طهورا ومسجدا فأينما أدرك رجل من أمتي الصلاة فعنده مسجده وعنده طهوره، ونصرني بالرعب مسيرة شهر، وأحل لي الغنائم. "طب والضياء - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31953 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنا خلیل بنایا ۔ (مستدرک بروایت جند ب (رض))
31952- إن الله تعالى قد اتخذني خليلا. "ك - عن جندب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31952 ۔۔۔ فرمایا جنت کو تمام انبیاء پر حرام قرار دیا یہاں تک میں داخل ہوں اور تمام امت پر حرما یہاں تک میری امت داخل ہوجائے۔ (ابن النجار بروایت عمر (رض) ذخیرة الحفاظ 860)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1428
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1428
31953- إن الجنة حرمت على الأنبياء كلهم حتى أدخلها وحرمت على الأمم حتى تدخلها أمتي. "ابن النجار - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31954 ۔۔۔ فرمایا اللہ کا دشمن ابلیس میرے پاس جہنم کا ایک کوئلہ لے آیا تاکہ میرے چہرے پر داغے میں نے کہا اعوذ باللہ منک ثلاث مرات پھر میں نے کہا میں تجھ پر اللہ کی کامل لعنت کرتا ہوں تین مرتبہ میں وہ مجھے نہیں ہٹا پھر میں نے پکڑنا چاہا : اگر ہمارے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی دعانہ ہوتی تو صبح کو وہ بندھا ہوا ہوتا اور مدینہ کے لڑکے اس کے ساتھ کھیلتے۔ (مسلم نسائی بروایت ابی الدرداء)
31954- إن عدو الله ابليس جاء بشهاب من نار ليجعله في وجهي فقلت: أعوذ بالله منك ثلاث مرات! ثم قلت: ألعنك بلعنة الله التامة، فلم يستأخر ثلاث مرات، ثم أردت أن آخذه، والله! لولا دعوة أخينا سليمان لأصبح موثقا يلعب به ولدان أهل المدينة. "م، ن - عن أبي الدرداء"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31955 ۔۔۔ فرمایا شیطان میرے سامنے آیا اور مجھ پر سخت زور لگایا تاکہ میری نماز میں خلل ڈالے اللہ تعالیٰ نے مجھے قدرت دی میں نے اس کو دھکیل دیا میں اس ایک ستون کے ساتھ باندھنا چاہا تاکہ صبح ہوجائے اور تم اس کو دیکھو لیکن مجھے سلیمان (علیہ السلام) کا قوم یاد آگیا ۔ رب اغفرلی وھب لی ملکا لاینبعی لاحدمن بعدی اللہ تعالیٰ نے اس کو ذلیل کرکے لوٹادیا۔ (بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
31955- إن الشيطان عرض لي فشد علي ليقطع الصلاة علي فأمكنني الله منه فدعته، ولقد هممت أن أوثقه إلى سارية حتى تصبحوا فتنظروا إليه فذكرت قول سليمان: {رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي} فرده الله خاسئا. "خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31956 ۔۔۔ فرمایا ایک بڑا شیطان رات کے وقت میرے پاس آیا تاکہ میری نماز میں خلل ڈالے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس پر قدرت دی میں نے اس کو دھکادیا اور ارادہ کیا کی اس کو مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح کو تم سب لوگ دیکھو اس کو لیکن مجھے اپنے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کا قبول یا آگیا ۔ (رب اغفرلی وھب لی ملکا لاینبعی لاحد من بعدی اللہ تعالیٰ نے اس کو ناکام لوٹا دیا۔ (احمدبیہقی نسائی بروایت ابوہریرہ (رض))
31956- إن عفريتا من الجن تفلت علي البارحة ليقطع علي الصلاة فأمكنني الله منه فدعته وأردت أن أربطه إلى سارية من سواري المسجد حتى تصبحوا وتنظروا إليه كلكم فذكرت قول أخي سليمان: {رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكاً لا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِي} فرده الله خاسئا. "حم، ق ، ن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31957 ۔۔۔ فرمایا اللہ کے دشمن ابلیس کو جب علم ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول فرمائی ہے اور میری امت کی مغفرت فرمادی تو (افسوس کے ہاتھ) مئی اپنے سرپر ڈالنے لگا اور ویل اور ثبور (موت) کو کا رنے لگا اس کی اضطرابی کیفیت کو دیکھ کر مجھے ہنسی آگئی۔ (ابن ماجہ بروایت عباس بن مرداس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1881
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1881
31957- إن عدو الله إبليس لما علم أن الله قد استجاب دعائي وغفر لأمتي أخذ التراب فجعل يحثوه على رأسه ويدعو بالويل والثبور فأضحكني ما رأيته من جزعه. "هـ، عم - عن العباس بن مرداس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31958 ۔۔۔ فرمایا آسمان و زمین کے درمیان کی تمام چیزیں میری نبوت کو تسلیم کرتی ہیں سوائے کافر جنات اور انسانوں کے۔ (احمد دارمی ضیاء مقدسی بروایت جابر (رض))
31958- إنه ليس شيء بين السماء والأرض إلا يعلم أني رسول الله إلا عاصي الجن والإنس. "حم والدارمي والضياء - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31959 ۔۔۔ فرمایا میں نے اپنے رب سے درخواست کی اور امت کے حق میں سفارش کی تو مجھے تہائی امت دی گئی تو میں شکر کے طور سجدہ میں گرپڑا پھر سر اٹھایا پھر بطور شکر سجدہ میں گیا پھر سر اٹھایا اللہ تعالیٰ سے درخواست کی تو آخری تہائی بھی دیدی پھر بطور شکر سجدہ میں گرگیا۔ (ابو داؤد بروایت سعد وقال فی اساد موسیٰ بن یعقوب الرمعی وفیہ مقال)
31959- إني سألت ربي وشفعت لأمتي فأعطاني ثلث أمتي فخررت ساجدا شكرا لربي ثم رفعت رأسي فسألت ربي لأمتي فأعطاني ثلث أمتي فخررت ساجدا لربي شكرا، ثم رفعت رأسي فسألت ربي لأمتي فأعطاني الثلث الآخر فخررت ساجدا لربي. "د -عن سعد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩১৯৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت میں پہلے داخل ہونے والے
31960 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے پاس ام الکتب میں خاتم النبیین تھا جب کہ آدم (علیہ السلام) اپنی مٹی میں گوندھے ہوئے تھے میں عنقریب اس کی تاویل تمہیں بتاؤنگا ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا عیسیٰ (علیہ السلام) کی میرے بارے میں بشارت اور میری والدہ کا وہ خواب جو انھوں نے میری ولادت کے وقت دیکھا کہ ان سے ایک نور نکلا جس نے شام کے محلات کو روشن کردیا اس طرح دوسرے انبیاء کی مائیں خواب دیکھتی ہیں۔ (احمد طبرانی مستدرک حلیة الاولیاء بیہقی بروایت عرباض بن ساریہ الضعیفہ 2085)
31960- إني عند الله في أم الكتاب لخاتم النبيين وإن آدم لمنجدل في طينته وسأخبركم بتأويل ذلك، دعوة أبي إبراهيم وبشارة عيسى بي ورؤيا أمي التي رأت حين وضعت أنه خرج منها نور أضاءت له قصور الشام وكذلك أمهات النبيين يرين. "حم، طب، ك، حل، هب - عن عرباض ابن سارية".
তাহকীক: