কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৭৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33743 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسلام کو انصار کی محبت سے تازہ کرتے رہو کیونکہ ان سے صرف مسلمان ہی محبت رکھتا ہے اور صرف منافق ہی بغض رکھتا ہے۔ (طبرانی بروایت عبدالمھیمن بن عباس بن سہل بن سعد عن ابیہ عن جدہ)
33742- "استحدثوا الإسلام بحب الأنصار، فإنه لا يحبهم إلا مؤمن ولا يبغضهم إلا منافق. " طب - عن عبد المهيمن بن عباس بن سهل ابن سعد عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33744 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک انصار کا یہ محلّہ نرم عادت والا ہے ان سے محبت ایمان اور ان سے بغض نفاق ہے۔ (ابن ابی شیبة، بغوی باوردی حاکم فی الکنی طبرانی بروایت سعد بن عبادة)
33743- " إن هذا الحي من الأنصار محنة، حبهم إيمان وبغضهم نفاق. " ش والبغوي والباوردي والحاكم في الكنى، طب - عن سعد ابن عبادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33745 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اے انصار کی جماعت کسی کی طرف ہجرت نہیں کرو گے لیکن لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گے ، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے ! جو شخص انصار سے محبت رکھے گا وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہوں گے ، اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتے ہوں گے۔ (احمد بن حنبل بخاری التاریخ ابوداؤد الفضائل انصار ابن خیثمہ ابویعلی ، ابوعوانہ ، ابن منیع، بغوی، باوردی، ابن فانع، طبرانی سعید بن منصور بروایت حارث بن زیاد الساعدی الانصاری) کلام :۔۔۔ بغوی نے فرمایا کہ حارث بن زیاد ہ کے علاوہ کوئی اور راوی اس حدیث کا مجھے معلوم نہیں۔
33745- "إنكم يا معشر الأنصار! لا تهاجرون إلى أحد ولكن الناس يهاجرون إليكم، والذي نفس محمد بيده! لا يحب رجل الأنصار حتى يلقى الله إلا لقي الله تعالى وهو يحبه، ولا يبغض رجل الأنصار حتى يلقى الله إلا لقيه وهو يبغضه. " حم، خ في التاريخ، د في فضائل الأنصار وابن أبي خيثمة، ع وأبو عوانة وابن منيع والبغوي والباوردي وابن قانع، طب، ص - عن الحارث بن زياد الساعدي الأنصاري؛ قال البغوي: ولا أعلم له غيره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33746 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار میرے دوست اور دین میں میرے بھائی اور دشمنوں کے مقابلے میں میرے مددگار ہیں۔ (ابن عدی کامل دار قطنی فی الافرار د ابن الجوزی واھبات بروایت انس المتنا ھیہ 460)
33746- "الأنصار أحبائي، وفي الدين إخواني، وعلى الأعداء أعواني. " عد، قط في الأفراد وابن الجوزي في الواهيات - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33747 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے مسلمان ہی محبت رکھتا ہے اور انصار سے بغض منافق ہی رکھتا ہے جو شخص انصار سے محبت رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے پسند فرمائیں گے جو شخص انصار سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے ناپسند رکھیں گے ۔ (ابن ابی شیبة بروایت براء)
33747- "الأنصار لا يحبهم إلا مؤمن، ولا يبغضهم إلا منافق، ومن أحبهم أحبه الله، ومن أبغضهم أبغضه الله. " ش - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33748 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار مسلمان اور منافق کی علامت ہیں ان سے مسلمان ہی محبت رکھتا ہے اور ان سے بغض منافق ہی رکھتا ہے۔ٕ(ٕطبرانی بروایت انس)
33748- "الأنصار آية المؤمنين وآية المنافقين، لا يحبهم إلا مؤمن ولا يبغضهم إلا منافق. " ط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33749 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے محبت کرنا ایمان ہے اور انصار سے بغض رکھنا کف رہے اور جو شخص کیس عورت سے مہر پر نکاح کرتا ہے اور مہرادا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تو وہ زنا کرنے والا ہے۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة ذخیرة الحفاظ 265)
33749- "حب الأنصار إيمان وبغضهم كفر، وأيما رجل تزوج امرأة على صداق ولا يريد أن يعطيها فهو زان. " ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33750 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس شخص نے انصار سے محبت رکھی اس نے مجھ سے محبت کی وجہ سے ان سے محبت رکھی اور جس نے انصار سے بغض رکھاتو اس نے مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھا۔ (طبرانی بروایت معاویہ)
33750- "من أحب الأنصار فبحبي أحبهم، ومن أبغض الأنصار فببغضي أبغضهم. " طب - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33751 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص انصار سے محبت رکھے گا تو جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت کریں گے اور جو شخص انصار سے بغض رکھے گا تو جب وہ اللہ تعالیٰ سے ملے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ناپسند کریں گے ۔ (احمدبن حنبل بن ابی شیبة احسن بن سفیان ابن حبان طبرانی ابونعیم بروایت حارث بن زیادہ)
33751- "من أحب الأنصار أحبه الله حين يلقاه، ومن أبغض الأنصار أبغضه الله حين يلقاه. " حم، ش، الحسن بن سفيان، حب، طب وأبو نعيم - عن الحارث بن زياد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33752 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت کیا تم ہجرت پر بیعت نہیں کرتے ؟ بیشک لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گے جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے کہ وہ انصار سے محبت رکھتا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہوں گے اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ انصار سے بغض رکھتا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کو ناپسند رکھتے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت ابواسید الساعدی)
33752- "يا معشر الأنصار! ألا تبايعون على الهجرة؟ إنما يهاجر الناس إليكم؛ من لقي الله وهو يحب الأنصار لقي الله وهو يحبه، ومن لقي الله وهو يبغض الأنصار لقي الله وهو يبغضه. " طب - عن أبي أسيد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33753 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار سے بغض منافق ہی رکھتا ہے اور جو شخص ہم اہل بیت سے بغض رکھے گا وہ منافق ہے اور جو ابوبکر اور عمر (رض) سے بغض رکھے گا وہ منافق ہے۔ (ابن عدی کامل تاریخ ابن عساکر بروایت ابوسعید ذخیرة الحفاظ :6272)
33753- "لا يبغض الأنصار إلا منافق، ومن أبغضنا أهل البيت فهو منافق، ومن أبغض أبا بكر وعمر فهو منافق. " عد، كر - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33754 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ انصار سے بغض نہیں رکھتا اور جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہودہ تقیف سے محبت نہیں رکھتا ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
33754- "لا يبغض الأنصار رجل يؤمن بالله واليوم الآخر، ولا يحب يقيفا رجل يؤمن بالله واليوم الآخر. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33755 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے انصار کے اس کے اس قبیلہ کو ڈرایا اس نے اس کو ڈرایا جو ان دونوں کے درمیان ہے اور۔ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) اپنا ہاتھ اپنے دونوں پہلوؤں پر رکھا (یعنی دل) (ابوداؤد طیالسی دارقطنی افراد وسمویہ ، طبرائی اوسط ، ابن عساکر سعید بن منصور بروایت جابر)
33755- "من أخاف هذا الحي من الأنصار فقد أخاف ما بين هذين - ووضع يده على جنبيه. " ط، قط في الأفراد وسمويه، طس وابن عساكر، ص - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33756 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار میری اوجھ اور زنبیل ہیں۔ (خاص رازدار ہیں اور وہ (انصار) شعار (جسم سے ملے ہوئے کپڑے کی طرح خاص راز دار) ہیں اور عام لوگ دثار ہیں (عام کپڑوں کی طرہ غیر رازدار ہیں) ۔ (عسکری مثال بروایت انس)
33756- "الأنصار كرشي وعيبتي، هم الشعار والناس الدثار."العسكري في الأمثال - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33757 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا انصار شعار ہیں (جسم سے ملے کپڑے کی طرح راز دار، ہیں اور عام لوگ اثار ہیں (عام کپڑوں کی طرح غیر راز دار ہیں) اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا۔ (ابویعلی بروایت ابوسعید)
33757- "الأنصار شعار والناس دثار، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار. " ع - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33758 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگ دثار (عام کپڑوں کی طرح غیررازدار) ہیں اور انصار شعار (جسم سے ملے کپڑے کی طرح راز دار ) ہیں اور انصار میری اور مجھ اور زنبیل (کی طرح) ہیں اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا ۔ (ابن ابی شیعة بروایت انس)
33758- "الناس دثار والأنصار شعار، الأنصار كرشي وعيبتي، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار. " ش - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33759 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر لوگ ایک وادی یاگھاٹی میں چلیں اور انصار (دوسری) وادی یاگھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی یا وادی میں چلوں گا اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک آدمی ہوتا۔ (ابن ابی شیبة بروایت ابوہریرہ)
33759- "لو أن الناس سلكوا واديا أو شعبا وسلك الأنصار واديا أو شعبا لسلكت وادي الأنصار أو شعبهم، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار. " ش - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ سے بغض رکھنا کف رہے
33760 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر لوگ ایک وادی میں اور انصار (دوسری) وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوبکر)
33760- "لو سلك الناس واديا وسلكت الأنصار واديا لسلكت وادي الأنصار. " حم - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33761 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت تم شعار (جسم سے ملے کپڑوں کی طرح راز دار) اور لوگ اثار (عام کپڑوں کی طرح غیر راز دار) ہیں سو تمہاری طرف سے مجھے تکلیف نہ پہنچے۔ (حاکم فی الکنی طبرانی فی سعید بن منصور بروایت عباد بن بشر انصاری)
33761- "يا معشر الأنصار! أنتم الشعار والناس دثار فلا أوتين من قبلكم. " الحاكم في الكنى، طب، ص - عن عباد بن بشر الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33762 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت کیا تمہیں یہ پسند نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے گھروں میں لے جاؤ ؟ (طبرانی بروایت ابن عباس)
33762- "يا معشر الأنصار! أما ترضون أن يذهب الناس بالشاء والبعير وتذهبون أنتم بمحمد إلى أبياتكم؟ " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: