কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৭৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33723 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان کی اچھائی قبول کرو اور برائی سے درگذر کرو یعنی انصار۔ (طبرانی بروایت ابوبکر ابن ابی شیبة بروایت براء) کلام :۔۔ ہیثمی نے اس حدیث کو مجمع الزوائد 36 ۔ 10 میں ذکر کرکے فرمایا کہ اس حدیث کو بزاء نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں صدقة بن عبداللہ بن سمین ہے جس کو وھیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا اور ایک جماعت نے اس کو ضعیف قرار دیا، باقی راوی اس سند کے ثقہ ہیں۔
33723- "اقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم " - يعني الأنصار. "طب - عن أبي بكر؛ ش - عن البراء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33724 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار کا اکرام کرو کیونکہ انھوں نے اسلام کی اس طرح تربیت کی جس طرح چوزے کی گھونسلے میں تربیت کی جاتی ہے۔ (دارقطنی افراد اور دیلمی اور ابن جوزی نے واھیات میں ذکر کیا ہے التنزیہ 12.2 الفوائد المجوعة :12.9)
33724- "أكرموا الأنصار فإنهم ربوا الإسلام كما يربى الفرخ في وكره. " قط في الأفراد والديلمي وابن الجوزي في الواهيات - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33725 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگ زیادہ ہوجائیں گے اور انصار کم یہاں تک کہ انصارکھانے میں نمک کی طرح ہوجائیں گے سو جو شخص تم میں سے حکومت کا ذمہ دار بنے گا ایک قوم کو فائدہ پہنچائے گا اور دوسروں کو نقصان پہنچائے گا سو ان کی اچھائیاں قبول کرو اور ان کی برائیوں سے درگذر کرو۔ (طبرانی بروایت ابن عباس) کلام :۔۔۔ ہیثمینے اس کو مجمع الزوائد :36/10 میں روایت کیا اور کہا کہ اس حدیث کو طبرانی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں زید بن سعد الاشہلی ہے جس کو میں نہیں جانتا باقی راروی ثقہ ہیں۔
33725- "إن الناس يكثرون وتقل الأنصار حتى يكونوا في الناس بمنزلة الملح في الطعام، فمن ولي منكم أمرا ينفع قوما ويضر آخرين فليقبل من محسنهم ويتجاوز عن مسيئهم. " طب - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33726 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری وہ زنبیل جس میں میں ٹھکانا پکڑتا ہوں میرے اہل بیت ہیں اور انصار میری اوجھ (خاص دازدار ) ہیں تم ان کی برائی سے درگذر کرو اور ان کی اچھائی قبول کرو۔ (ابن سعد رامھرمزی امثال بروایت ابوسعید)
33726- "إن عيبتي التي آوي إليها أهل بيتي، وإن الأنصار كرشي فاعفوا عن مسيئهم واقبلوا من محسنهم. " ابن سعد والرامهرمزي في الأمثال - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33727 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر نبی کا ترکہ یا سامان ضرورت ہوتا ہے انصار میرا ترکہ اور سامان ضرورت ہیں۔ لوگ زیادہ ہوں گے اور انصارکم ہوجائیں گے تم ان (انصار) کی اچھائی قبول کرو اور ان کی برائیوں درگذر کرو۔ (ابن سعد بروایت نعمان بن مرة بلاعا)
33727- "إن لكل نبي تركة أو ضيعة وإن الأنصار تركتي وضيعتي وإن الناس يكثرون ويقلون، فاقبلوا من محسنهم واعفوا عن مسيئهم. " ابن سعد - عن النعمان بن مرة بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33728 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت اور انصار میری اوجھ اور زنبیل (خاص راز دار ) ہیں تم ان کی اچھائی قبول کرو اور برائی سے درگذر کرو۔ (دیلمی بروایت ابوسعید)
33728- "أهل بيتي والأنصار كرشي وعيبتي، فاقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم." الديلمي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33729 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آگاہ ہوجاؤ لوگ میرے دثار (عام کپڑوں کی طرح غیر راز دار) ہیں اور انصار شعار ۔ (جسم سے ملے ہوئے کپڑوں کی طرح خاص داز دار ) ہیں، اگر لوگ وادی میں چلیں اور انصار دوسری گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی کی تابعداری کروں گا اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا، جو کوئی حکومت کا ذمہ دار بنے تو وہ ان میں اچھا کرنے والے سے اچھائی کرے اور ان میں برا کرنے والے سے درگذر کرے ، جس نے انھیں (انصار کو) تکلیف پہنچائی سو اس نے اس ذات کو تکلیف پہنچائی جو ان دو کے درمیان ہے (یعنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) ۔ (احمد بن حنبل روبانی مستدرک حاکم سعید بن منصور بروایت ابوقتادة) کلام :۔۔۔ ہیثمی نے مجمع الزوائد :3510 میں اس حدیث کو ذکر کیا احمد بن حنبل نے اس حدیث کو روایت کیا اور اس کے رجال تمام صحیح کے رجال ہیں سوائے حی بن نضر انصار ی کے وہ ثقہ ہیں۔
33729- "ألا إن الناس دثاري والأنصار شعاري، ولو سلك الناس واديا وسلكت الأنصار شعبة لاتبعت شعبة الأنصار، ولولا الهجرة لكنت رجلا من الأنصار، فمن ولي أمر الأنصار فليحسن إلى محسنهم وليتجاوز عن مسيئهم، ومن أفزعهم فقد أفزع هذا الذي بين هاتين - يعني نفسه. " حم والروياني، ك، ص - عن أبي قتادة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
33730 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ تمام لوگ وثاء (عام کپڑوں کی غیر راز دار) ہیں اور تم شعار (جسم سے ملے ہوئے کپڑوں کی طرح خاص راز دار) ہو ؟ کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ لوگ اگر ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری وادی میں چل میں تمہاری وادی کی تابعداری کروں اور لوگوں کو چھوڑ دوں ؟ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ اللہ عزوجل نے مجھے مہاجرین میں رکھا ہے تو میں یہ پسند کرتا کہ میں انصار میں سے ایک ہوتا۔ (طبرانی بروایت عبداللہ بن جبیر)
33730- ألا ترضون أن كل الناس دثار وأنتم شعار؟ ألا ترضون أن الناس لو سلكوا واديا وسلكتم آخر لاتبعت واديكم وتركت الناس؟ ولولا أن الله عز وجل سماني من المهاجرين لأحببت أن أكون امرءا من الأنصار. " طب - عن عبد الله بن جبير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33731 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! مجھے انصار کے اس محلہ میں محفوظ رکھو کیونکہ وہ (انصار ) میری وہ اوجھ ہیں جس میں کھاتاہوں اور (وہ) میری زنبیل ہیں ان کی اچھائی قبول کرو اور ان کی برائی سے درگزر کرو ۔ (طبرائی بروایت سعد بن زید اشھلی)
33731- "أيها الناس! احفظوني في هذا الحي من الأنصار فإنهم كرشي التي آكل فيها وعيبتي، اقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " طب - عن سعد بن زيد الأشهلي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33732 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قسم اس ذات کی جس نے قبضہ میں میری جان ہے ! میں تم سے محبت کرتا ہوں انصار نے اپنی ذمہ داری پوری کرلی اور تمہاری ذمہ داری باقی ہے سو ان میں اچھا کرنے والے کے ساتھ اچھائی کرو اور ان میں برا کرنے والے سے درگزر کرو۔ (ابن سعد بروایت انس (رض))
33732- "والذي نفسي بيده! إني لأحبكم، إن الأنصار قضوا ما عليهم وبقي ما عليكم، فأحسنوا إلى محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " ابن سعد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33733 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! لوگ زیادہ ہوجائیں گے اور انصار کم جو کوئی تم سے حکومت کا ذمہ دار بنے گا وہ کسی کو فائدہ پہنچائے گا سو ان ، (انصار ) کی اچھائی قبول کرے اور ان کی برائی سے درگذر کرے ۔ ) احمد بن حنبل بروایت ابن عباس (رض) (
33733- "يا أيها الناس! إن الناس يكثرون وإن الأنصار يقلون، فمن ولي منكم أمرا ينفع به أحدا فليقبل من محسنهم ويتجاوز عن مسيئهم. " حم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33734 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! انصار میری زنبیل اور میری نعل اور میری وہ اوجھ ہیں جس میں کھاتا ہوں (خاص لوگ ہیں) سو تم مجھے ان میں محفوظ رکھو، ان کی اچھائی قبول کرو اور برائی سے درگذر کرو۔ (ابن سعد بروایت ابوسعید)
33734- "يا أيها الناس! إن الأنصار عيبتي ونعلي وكرشي التي آكل فيها فاحفظوني فيهم، اقبلوا من محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. "ابن سعد - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33735 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مہاجرین کی جماعت ! تم زیادہ ہوجاؤ گے اور انصار اپنی اسی حالت پر جس میں آج ہیں بڑھیں گے نہیں ، وہ میری وہ زنبیل ہیں جس میں ٹھکانا پکڑوں سو تم ان میں اچھا کرنے والے کا اکرام کرو اور ان کی برائی سے درگذر کرو۔ (احمد بن حنبل بروایت بعض صحابہ ابن سعد بروایت عائشہ اور بعض صحابہ)
33735- "يا معشر المهاجرين! إنكم أصبحتم تزيدون وأصبحت الأنصار لا تزيد على هيئتها التي هي عليها اليوم، هم عيبتي التي أويت إليها فأكرموا كريمهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " حم - عن بعض الصحابة؛ ابن سعد - عن عائشة وعن بعض الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33736 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مہاجرین کی جماعت ! بیشک تم زیادہ ہوتے رہو گے ! اور انصار ختم ہوجائیں گے اور وہ (انصار) میری وہ زنبیل ہیں جس میں نے ٹھکانا اختیار کیا سو ان میں اچھا کرنے والے کے ساتھ اکرام کا معاملہ کرو ان میں برا کرنے والے سے درگذر کرو۔ (مستدرک حاکم طبرانی بروایت کعب بن مالک)
33736- "يا معشر المهاجرين! إنكم قد أصبحتم تزيدون وإن الأنصار قد انتهوا، وإنهم عيبتي التي أويت إليها، فأكرموا محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " ك، طب - عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33737 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! بیشک (ٕعام) لوگ زیادہ ہوں گے اور انصار کم ہوجائیں یہاں تک وہ کھانے میں نمک کی طرح ہوں گے وہ اپنی اس حالت سے زیادہ نہ ہوں گے جس حالت پر آج ہیں وہ میری وہ زنبیل ہیں جس میں نے ٹھکانا پکڑا سو ان میں احسان کرنے والے کا اکرام کرو اور برا کرنے والے سے درگذر کرو۔ (احمد بن حنبل بروایت بعض صحابہ ابن سعد بروایت عائشہ اور بعض صحابہ)
33737- "يا معشر الناس! إن الناس يكثرون وتقل الأنصار حتى يكونوا كالملح في الطعام، لا تزيد على حيثيتها التي هي عليها اليوم، هم عيبتي التي أويت إليها، فأكرموا كريمهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " حم - عن بعض الصحابة؛ ابن سعد - عن عائشة وعن بعض الصحابة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33738 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مہاجرین کی جماعت ! بیشک تم بڑھتے رہو گے اور انصار ختم ہوجائیں گے اور انھیں میں میری وہ زنبیل ہے جس میں میں نے ٹھکانا اختیار کیا ، سو تم ان میں اچھا کرنے والے کا اکرام کرو اور برا کرنے والے سے درگذر کرو۔ (مستدرک حاکم ، طبرانی بروایت کعب بن مالک)
33738- "يا معشر المهاجرين! إنكم قد أصبحتم تزيدون وإن الأنصار قد انتهوا، ومنهم عيبتي التي أويت إليها فأكرموا محسنهم وتجاوزوا عن مسيئهم. " ك، طب - عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33739 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! بیشک (عام) لوگ زیادہ ہوں گے اور انصار کم ہوں گے یہاں تک کہ وہ کھانے میں نمک کی طرح ہوں گے، سو جو کوئی ان کے معاملہ میں سے کسی بھی معاملہ کا ذمہ دار ہو تو ان کی اچھائی قبول کرے اور برائیاں درگذرکرے۔ (ابن سعد بروایت ابن عباس)
33739- "يا معشر الناس! إن الناس يكثرون وتقل الأنصار حتى يكونوا كالملح في الطعام، فمن ولي من أمرهم شيئا فليقبل من محسنهم وليتجاوز عن مسيئهم. " ابن سعد - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار سے درگذر کرو
33740 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے لوگو ! کوئی نماز بغیر وضو نہیں ہوتی اور اس شخص کا وضو (کامل) نہیں ہوتاجو اللہ تعالیٰ کا نام وضو میں نہ لے اور وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھتا ہو اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار کا حق نہ پہنچاتے۔ (طبرانی اواسط بروایت عیسیٰ بن عبداللہ بن سیرة عن ایبہ عن جدہ)
33739- "أيها الناس! لا صلاة إلا بوضوء ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه عز وجل، ولم يؤمن بالله من لم يؤمن بي، ومن لم يؤمن بي لم يعرف حق الأنصار. " طس - عن عيسى بن عبد الله بن سبرة عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33741 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار ! کوئی نماز بغیر وضوء نہیں ہوتی اور اس کا وضو (کامل) نہیں جو اللہ تعالیٰ کا نام (وضوء میں) نہ لے وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار کا حق نہ پہچانے۔ (ابن النجار بروایت عیسیٰ بن سہد عن ابیہ عن جدہ ابی سیرة)
33740- "ألا! لا صلاة إلا بوضوء ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عز وجل، ألا! لا يؤمن بالله من لا يؤمن بي، ولا يؤمن بي من لا يعرف حق الأنصار. " ابن النجار - عن عيسى بن سبرة عن أبيه عن جده أبي سبرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৭৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ہر مومن کو انصار کا حق پہنچانا چاہیے
33742 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ شخص اللہ پر ایمان نہیں رکھتاجو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار سے محبت نہ رکھے اور وضو کے بغیر کوئی نماز نہیں ہوتی اور اس شخص کا وضو (کامل) نہیں جو اللہ تعالیٰ کا نام وضو میں نہ بدلے۔ (ابن فامع بروایت رباح بن عبدالرحس بن حریطب عن جدہ حطیب بن عبدالعریز)
33741- "ما آمن بالله من لم يؤمن بي، وما آمن بي من لم يحب الأنصار، ولا صلاة إلا بوضوء ولا وضوء لمن لم يذكر اسم الله عليه. " ابن قانع - عن رباح بن عبد الرحمن بن حويطب عن جده حويطب بن عبد العزى".
তাহকীক: