কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৭৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33763 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت ! کیا میں تمہارے پاس نہ آیا کہ تم گمراہ تھے تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں ہدایت دی ؟ کیا میں تمہارے پاس نہ آیا کہ تم (آپس میں) الگ الگ تھے تو اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہیں اکٹھا کیا ؟ کیا میں تمہارے پاس نہ آیا کہ تم (آپس میں) دشمن تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں محبت ڈالی ؟ انصار نے عرض کیا : کیوں نہیں یارسول اللہ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم یہ نہ کہوگے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس خوف میں آئے پس ہم نے آپ کوا من دیا اور جلاوطنی کی حالت میں ہم نے آپ کو ٹھکانا دیا اور مغلوب ہو کر آئے ہم نے آپ کی مدد کی انھوں نے عرض کیا :(ایسا نہیں) بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہم پر احسان ہے۔ (احمد بن حنبل بروایت انس)
33763- "يا معشر الأنصار! ألم آتكم ضلالا فهداكم الله بي؟ لم آتكم متفرقين فجمعكم الله بي؟ ألم آتكم أعداء فألف الله بين قلوبكم؟ قالوا: بلى يا رسول الله، قال: أفلا تقولون: جئتنا خائفا فآمناك وطريدا فآويناك ومخذولا فنصرناك، قالوا: بل لله المنة علينا ولرسوله. " حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33764 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت ! تمہاری طرف سے کیا بات مجھے پہنچی ؟ اور کیا نئی چیز تم نے اپنے دلوں میں پیدا کی ؟ کیا میں تمہارے پاس نہ آیا کہ تم گمراہ تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہدایت دی ؟ اور محتاج تھی تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں مالدار کیا ؟ اور ٕآپس میں دشمن تھے تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں محبت ڈال دی ؟ انھوں نے عرض کیا کیوں نہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت تم مجھے کیوں جواب نہیں دیتے ؟ خبردار اللہ کی قسم اگر تم چاہو تو یہ کہو پس سچ کہو کہ آپ ہمارے پاس آئے اس طرح کہ آپ جھٹلائے ہوئے تھے سو ہم نے آپ کی تصدیق کی اور مغلوب تھے ہم نے آپ کی مدد کی اور جلاوطن تھے سو ہم نے ٹھکانا دیا اور محتاج تھے سو ہم نے آپ کے ساتھ خیرخواہی کی اے انصار کی جماعت ! کیا تم اس دنیا کے تھوڑے سے حصہ کی وجہ سے اپنے دلوں میں (ناراضگی ) پاتے ہو جس (حصہ کے ذریعہ ) میں لوگوں میں الفت ڈالتاہوں تاکہ وہ اسلام لے آئیں اور میں نے تمہیں تمہارے اسلام کے حوالے کیا ؟ اے انصار کی جماعت کیا تم اس پر خوش نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم اپنے گھروں میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لے کر جاؤ ؟ پس اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا اور اگر لوگ ایک گھانی میں چلیں اور انصار ایک (دوسری) گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی گھاٹی میں چلوں اللہ تعالیٰ انصار پر اور انصار کے بیٹوں پر اور انصار کے پوتوں پر رحم فرمائیں۔ (احمدبن حنبل عبد بن حمین سعید بن منصور بروایت ابوسعید)
33764- "يا معشر الأنصار! ما قالة بلغتني عنكم وجدة وجدتموها في أنفسكم، ألم آتكم ضلالا فهداكم الله، وعالة فأغناكم الله وأعداء فألف الله بين قلوبكم؟ قالوا: بلى، قال: ألا تجيبوني يا معشر الأنصار؟ أما والله! لو شئتم لقلتم فصدقتم: أتيتنا مكذبا فصدقناك، ومخذولا فنصرناك، وطريدا فآويناك، وعائلا فواسيناك، أوجدتم في أنفسكم يا معشر الأنصار في لعاعة 1 من الدنيا تألفت بها قوما ليسلموا، ووكلتكم إلى إسلامكم؟ أفلا ترضون يا معشر الأنصار أن يذهب الناس بالشاة والبعير وترجعون برسول الله إلى رحالكم؟ فوالذي نفس محمد بيده! لولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار، ولو سلك الناس شعبا وسلكت الأنصار شعبا لسلكت شعب الأنصار، اللهم ارحم الأنصار وأبناء الأنصار وأبناء أبناء الأنصار. " حم وعبد بن حميد، ص عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33765 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ انصار کی اور انصار کے بٹیوں کی اور انصار کی بیویوں کی اوار انصار کی اولاد کی مغفرت فرما انصار میری اوجھ اور میری زنبیل ہیں، اگر لوگ ایک وادی کو پسند کریں اور انصار ایک (ٕدوسری) وادی کو پسند کریں تو میں انصار کی وادی کو پسند کروں اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ایک ہوتا۔ (احمدبن حنبل بروایت نضر بن انس عمرانس)
33765- "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأزواج الأنصار ولذراري الأنصار! الأنصار كرشي وعيبتي، ولو أن الناس أخذوا شعبا وأخذت الأنصار شعبا لأخذت شعب الأنصار، ولولا الهجرة لكنت امرءا من الأنصار. " حم - عن النضر بن أنس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33766 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! انصار کی اور انصار کے بیٹوں کی اور انصار کے پوتوں کی اور انصار کی (تمام) اولاد کی اور انصار کے آزاد کردہ غلاموں کی مغفرت فرما۔ (احمدبن حنبل مسلم بروایت انس طبرانی بروایت عوشہ بن سلمہ عن ایبہ عن جذہ)
33766- "اللهم اغفر للأنصار، ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار ولأولاد الأنصار وموالي الأنصار. " حم، م 1 عن أنس؛ طب - عن عوف بن سلمة عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33767 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ انصار کی اور انصا ر کی بیٹوں کی اور انصار کے پوتوں کی اور ان بہوؤں کی اور پڑوسیوں کی مغفرت فرما (طبرانی بروایت انس)
33767- "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار، وللكنائن والجيران. " طب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33768 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! انصار کی اور ان کے پیٹوں اور پوتوں اور ان کے خادموں کی اور ان کے پڑوسیوں کی مغفرت فرما۔ ( عبدبن حمید بروایت جابر)
33768- "اللهم اغفر للأنصار وأبنائها وأبناء أبنائها وحشمها2. " عبد بن حميد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33769 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! انصار کی اور انصار کے بیٹوں کی اور انصار کے پوتوں کی اور ان کی تمام اولاد کی اور ان کے آزاد کردہ غلاموں کی اور ان کے پڑوسیوں کی مغفرت فرما۔ (البغوی ابن قائع ابی ابی شیبة طبرانی سعید بن منصور بروایت رفاعة بن رافع زرفی)
33769- "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار ولذراريهم ولمواليهم ولجيرانهم. " البغوي وابن قانع، ش، طب، ص عن رفاعة ابن رافع الزرقي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33770 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! انصار کی اور انصار کے بیٹوں کی اور انصار کے پوتوں کی اور انصار کی عورتوں کی اور انصار کے پوتوں کی عورتوں کی مغفرت فرما۔ (احمد بن حنبل ابن ابی شیبة طبرانی بروایت زید بن ارقم)
33770- "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار ولنساء الأنصار ولنساء أبناء أبناء الأنصار. " حم ش، طب عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی مثال
33771 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے اللہ ! انصار کی اور انصار کے بیٹوں کی اور انصار کے پوتوں کی مغفرت فرما۔ (بخاری ترمذی بروایت انس ابوداؤد طیانسی احمد بن حنبل مسلم بروایت زید بن ارقم طبرانی بروایت خزیمہ ثابت ابن ابی شیة بروایت ابوسعید)
33771- "اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار. " خ، ت - عن أنس، ط، حم م 1 - عن زيد بن أرقم، طب - عن خزيمة بن ثابت، ش - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33772 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! انصار پر اور انصار کی اولاد پر انصار کی اولاد کی اولاد پر رحمت نازل فرما۔ (بن ماجہ ابن ابی شیبة ابن اسنی بروایت قیس بن سعد بن عبادة)
33772- "اللهم صل على الأنصار وعلى ذرية الأنصار وعلى ذرية ذرية الأنصار. " هـ، ش وابن السني - عن قيس بن سعد بن عبادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33773 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے انصار کی جماعت اللہ تعالیٰ تمہیں بہتر بدلہ عطا فرمائیں سو بیشک تم جہاں تک مجھے معلوم ہے یقیناً تم پاکباز اور ثابت قدم ہو۔ (طبرانی بروایت انس عن ابی طلحة) کلام :۔۔۔ بیشمی نے اس حدیث کو مجمع الزوائد (410) میں لایا ہے ، اس حدیث کو بزار نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں محمد بن ثابت البنانی ہیں جو ضعیف راوی ہیں۔
33773- "جزاكم الله يا معشر الأنصار خيرا! فإنكم ما علمت أعفة صبر. " طب - عن أنس عن أبي طلحة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33774 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی قوم کو سلام کہو ! سو بیشک تم جہاں تک مجھے معلوم ہے پاکباز اور ثابت قدم ہو۔ (ابوداؤد طبالسی احمدبن حنبل بروایت انس ترمذی بروایت حسن غریب طبرانی مستدرک حاکم ضیاء مقدسی فی المختار ة بروایت انس بروایت ابی طلحہ)
33774- "اقرأ قومك السلام فإنهم ما علمت أعفة صبر. " ط، حم - عن أنس، ت: حسن غريب، طب، ك، ض - عن أنس عن أبي طلحة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33775 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی شخص ایسا نہیں جس نے اپنے کام کا بدلہ نہ لے لیا ہو سوائے انصار کے کہ ان کے عمل کا ثواب اللہ تعالیٰ عطاء فرمائیں گے۔ (دیلمی بروایت عائشہ)
33775- "ليس من أحد إلا وقد أخذ ثواب عمله إلا ما كان من الأنصار فإن ثوابهم على الله عز وجل. " الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33776 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار کے گھروں میں سب سے بہتر بنی عبدالاشہل کے گھر ہیں پھر حارث بن خزرج کے پھر بنی النجار کے پھر نبی ساعدة کے حضرت سعد (رض) نے عر ض کیا کہ : یارسول اللہ آپ نے ہمیں آخری قبائل میں شمار کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب آپ بہترین لوگوں میں سے ہیں تو یہ آپ کے لیے کافی ہے۔ (طبرانی بروایت عبدالمھین بن عباس بروایت سھل بن سعد عنابیہ عن جدہ)
33776- "إن خير دور الأنصار دور بني عبد الأشهل ثم دار الحارث بن الخزرج ثم دار بني النجار ثم دار بني ساعدة، فقال سعد: يا رسول الله! جعلتنا آخر القبائل قال: إذا كنت من الخيار فحسبك. "طب - عن عبد المهيمن بن عباس عن سهل بن سعد عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33777 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اوس و خزرج یہ آپ پر پسند نہیں کرتے البتہ تحقیق اللہ تعالیٰ نے دو جماعتوں کے ذریعہ میری مدد کی اور اگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک عرب میں ان دونوں سے زبان اور قوت کے لحاظ سے زیادہ کوئی ہوتا تو اللہ تعالیٰ ان کے ذریعہ میری مدد فرماتے۔ (ابن عدی فی الکامل بروایت انس (رض))
33777- "يأبى الله ورسوله ذلك عليك والأوس والخزرج، لقد أيدني الله بفئتين، ولو علم الله أن في العرب أشد منهما ألسنا وأدرعا لأيدني الله بهم. " عد - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33778 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہارا نقیب (قوم کا سربراہ) ہوں۔ (ابن سعد بروایت عبدالرحمن بن ابی الرجال) تشریح : (اس حدیث کے راوی ) فرماتے ہیں کہ (جب) اسعد بن زرارةکا انتقال ہوا تو بنونجار نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے نقیب کا انتقال ہوگیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم پر کوئی نقیب متعین فرمادیں ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ ذکر کر فرمایا۔
33778- أنا نقيبكم. "ابن سعد - عن عبد الرحمن بن أبي الرحال" قال: مات أسعد بن زرارة فقال بنو النجار: يا رسول الله! قد مات نقيبنا فنقب علينا، قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33779 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنی قوم پر اس طرح الگ کریں ہوجی سے عیسیٰ ابن مہر (رض) کے ساتھ حواری ذمہ داری تھے اور میں اپنی قوم کا ذمہ دار ہوں ۔ (ابن سعد بروایت محمود بن لبید) راوی : راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نقیاء (قوم کے سربراہوں) سے فرمایا اس کے بعد راوی نے یہ حدیث ذکر کی۔
33779- "أنتم كفلاء على قومكم ككفالة الحواريين بعيسى ابن مريم وأنا كيفل قومي. " ابن سعد - عن محمود بن لبيد" قال: قال رسول الله للنقباء - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انصار صحابہ کی پاکبازی
33780 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی شخص اپنے دل میں (ناراضی) ہرگز نہ پائے میں اسی کو منتخب کرتا ہوں جس کی طرف جبرائیل (علیہ السلام) اشارہ کریں ۔ (طبرانی بروایت ابن عمر) (حدیث کے راوی ) کہتے ہیں کہ : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نقباء (قوم کے سربراہوں) کا انتخاب کیا تو فرمایا (راوی نے ) آگے یہ حدیث ذکر کی)
33780- "لا يجدن امرؤ في نفسه شيئا، إنما آخذ من أشار إليه جبريل. " طب - عن ابن عمر" قال: لما أخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم النقباء قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہاجرین (رض)
33781 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں وہ جماعت معلوم ہے جو میری امت میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہوگی (پھر فرمایا) مہاجرین میں سے فقراء جنت کے دروازے کی طرف آئیں گے اور دروازہ کھلوائیں گے جنت کے خازن کہیں گے کیا تمہارا حساب ہوچکا ؟ تو (مہاجرین) کہیں گے : ہمارا کس چیز کا حساب لیا جائے گا ؟ اللہ کے راستے میں ہماری تلواریں ہماری گردنوں پر ہوتی تھیں یہاں تک کہ ہماری موت اسی پر آگئی پس ان کے لیے دروازہ کھول دیا جائے گا پھر وہ عام لوگوں کے داخل ہونے سے پہلے چالیس سال اس میں آرام کریں گے۔ (مستدرک حاکم شعب الایمان بیہقی بروایت ابن عمرو)
33781- "أتعلم أول زمرة تدخل الجنة من أمتي؟ فقراء المهاجرون يأتون يوم القيامة إلى باب الجنة ويستفتحون فيقول لهم الخزنة: أوقد حوسبتم؟ قالوا: بأي شيء نحاسب وإنما كانت أسيافنا على عواتقنا في سبيل الله حتى متنا على ذلك؟ فيفتح لهم فيقبلون فيها أربعين عاما قبل أن يدخلها الناس. " ك، هب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৭৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مہاجرین (رض)
33782 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک مہاجرین فقراء جنت میں اپنے اغنیاء سے پانچ سو سال کی مقدار پہلے داخل ہوں گے ۔ (ابن ماجہ بروایت ابوسعید) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ہی ضعیف الجامع 1886 ۔
33782- "إن فقراء المهاجرين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بمقدار خمسمائة سنة. " هـ - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক: