কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৮১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33803 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد بارہ امیرہوں گے تمام کے تمام قریش میں سے ہوں گے ۔ (ترمذی بروایت جابر ابن سلمہ)
33803- "يكون من بعدي اثنا عشر أميرا كلهم من قريش. " ت - عن جابر ابن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33804 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی قریشی کو آج کی بعد قیامت تک باندھ کر قتل نہیں کیا جائے گا۔ (مسلم بروایت مطیع)
33804- "لا يقتل قرشي صبرا بعد هذا اليوم إلى يوم القيامة." م - عن مطيع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33805 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کو اتنا دیا گیا جتناعام لوگوں کو نہیں دیا گیا قریش کو اتنا دیا گیا جو آسمان برسائے اور نہریں لے جائیں اور سیلاب بہائیں۔ (حسن بن سفیان ابونعیم معرفہ بروایت حلیس) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :951
33805- "أعطيت قريش ما لم يعط الناس، أعطوا ما أمطرت السماء وما جرت به الأنهار وما سالت به السيول. " الحسن بن سفيان وأبو نعيم في المعرفة عن الحليس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33806 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ قریش کو ہدایت عطاء فرما ! کیونکہ ان میں جاننے والا زمین کی سطح کو علم سے بھر دے گا اے اللہ ! جس طرح آپ نے ان کو عذاب چکھایا اسی طرح ان کو انعام بھی دے۔ (خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرة)
33806- "اللهم اهد قريشا! فإن عالمها يملأ طباق الأرض علما، اللهم! كما أذقتهم عذابا فأذقهم نوالا. " خط وابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33807 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش زمین والوں کے لیے تباہی سے امان کا ذریعہ ہیں اور زمین والوں کی اختلاف سے حفاظت کا ذریعہ قریش سے دوستی ہے قریش اللہ والے ہیں، جب کوئی قبیلہ عرب میں سے ان کی مخالفت کرے تو وہ شیطان کا گروہ ہوگا۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس تذکرة الموضوعات :221 التعقبات :48)
33807- "أمان لأهل الأرض من الغرق القريش، وأمان لأهل الأرض من الاختلاف الموالاة لقريش، قريش أهل الله، فإذا خالفها قبيلة من العرب صاروا حزب إبليس." طب، ك - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33808 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش سے سیکھو اور ان کو مت سکھاؤ اور ان کو آگے کروپیچھے نہ کرو کیونکہ ایک قریشی کی طاقت غیر قریشی کے دومروں کے برابر ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت سہل بن حتمہ)
33808- "تعلموا من قريش ولا تعلموها وقدموا قريشا ولا تؤخروها، فإن للقرشي قوة رجلين من غير قريش. " ش - عن سهل بن أبي حثمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33809 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خلافت قریش میں ہے اور فیصلہ انصار میں اور دعوت حبشہ میں اور جہاد اور ہجرت اس کے بعد تمام مسلمان اور مہاجرین میں ہے۔ (احمد بن حنبل طبرانی بروایت عتبہ بن عبد)
33809- "الخلافة في قريش، والحكم في الأنصار، والدعوة في الحبشة، والجهاد والهجرة في المسلمين والمهاجرين بعد. " حم، طب عن عتبة ابن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33810 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریشی قیامت کے دن لوگوں کے آگے ہوں گے اور اگر یہ بات نہ ہوئی کہ قریش اکڑ جائیں گے تو میں ان کو ان میں اچھے لوگوں کا وہ اجر بتا دیتا جو اللہ کے ہاں ہے۔ (ابن عدی کامل بروایت جابر ، ذخیرة الحفاظ : 3776) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4089
33810- "قريش على مقدمة الناس يوم القيامة، ولولا أن تبطر قريش لأخبرتها بما لمحسنها عند الله من الثواب. " عد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33811 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حکومت قریش میں اور فیصلہ انصار میں اور اذان حبشہ میں اور امانت ازد میں ہے۔ (احمد بن حنبل ترمذی بروایت ابوہریرہ)
33811- "الملك في قريش والقضاء في الأنصار، والأذان في الحبشة، والأمانة في الأزد. " حم، ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33812 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امام قریش میں سے ہیں، ان (قریش) میں نیک لوگ نیک لوگوں کے امیر ہیں اور ان کے برے لوگ برے لوگوں کے امیر ہیں۔ اور اگر کوئی قریشی تم پر امیر بنادیا جائے جو حبشی غلام ہو جس کی ناک کٹی ہوئی ہو ، سو تم اس کی بات مانو اور فرمان برداری کرو جب تک کہ تم میں سے کسی ایک کو اس کے اسلام اور گردن مارنے کے درمیان اختیار نہ مل جائے۔ (کافر ہوجائے) تو اس کی گردن مارنے کو مقدم رکھو۔ (مستدرک حاکم السن الکبری بیہقی بروایت علی)
33812- "الأئمة من قريش، أبرارها أمراء أبرارها، وفجارها، أمراء فجارها، وإن أمرت عليكم قريش عبدا حبشيا مجدعا فاسمعوا له وأطيعوا ما لم يخير أحدكم بين إسلامه وضرب عنقه فليقدم عنقه. " ك، هق - عن علي .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33813 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش سے محبت کرواسلئے کہ بیشک جو ان سے محبت کرے گا ( اللہ تعالیٰ اس سے محبت کریں گے۔ (احمد بن حنبل ابن جھاں مستدرک حاکم بروایت سہل بن سعد) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :79 الضعیفہ 650 ۔
33813- "أحبوا قريشا فإنه من أحبهم أحبه الله. " حم، حب، ك عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33814 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک قریش امانت والے ہیں کوئی ایک ان میں عیب تلاش نہیں کرے گا مگر اللہ تعالیٰ اس کے ناک کی نتھنوں کو بچھاڑ دیں گے (یعنی اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل کریں گے) ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت جابر بخاری ادب المفرد طبرائی بروایت رفاعة بن رافع)
33814- "إن قريشا أهل أمانة لا يبغيهم العثرات أحد إلا كبه الله لمنخريه. " ابن عساكر - عن جابر؛ خد طب - عن رفاعة بن رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی فضلیت کا ذکر
33815 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش اللہ تعالیٰ کے خاص لوگ ہیں سوجوان کے لیے بڑائی متعین کرے گا شکست کھائے گا اور جو ان سے برائی کا ارادہ کرے گا دنیا و آخرت میں ذلیل ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمروبن العاص) کلام :۔۔۔ ضعیفہ ہے ضعیف الجامع 4087 الضعیفہ 784 ۔
33815- "قريش خالصة الله تعالى، فمن نصب لها حربا سلب ومن أرادها بسوء خزي في الدنيا والآخرة. " ابن عساكر - عن عمرو ابن العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی طاقت کا ذکر
33816 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ایک قریشی کی طاقت غیر قریشی کے دومروں کے برابر ہے۔ (احمدبن حنبل، ابن حبان، مستدرک حاکم بروایت جبیر)
33816- "إن للقرشي مثل قوة الرجلين من غير قريش." حم، حب، ك - عن جبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی طاقت کا ذکر
33817 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کا خیال رکھو سو ان کی باتوں کو لو اور ان کے کام کو چھوڑو۔ (احمدبن حنبل ابن حبان بروایت عامر بن شھر)
33817- "انظروا قريشا فخذوا من قولهم وذروا فعلهم. " حم، حب - عن عامر بن شهر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی طاقت کا ذکر
33818 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کے برے لوگ عام لوگوں کے برے لوگوں میں بہتر ہیں۔ (الشافعی، بیہقی معرفہ بروایت ابن ابی ذنب معضلا) کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3385)
33818 - "شرار قريش خيار شرار الناس. " الشافعي والبيهقي في المعرفة - عن ابن أبي ذئب معضلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی طاقت کا ذکر
33819 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سات ایسی عادتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے قریش کو فضلیت دی جو نہ ان سے پہلے کسی کو دی گئی اور نہ ان کے بعد کسی کو دی جائیں گی اللہ تعالیٰ نے قریش کو فضلیت دی کہ میں ان میں سے ہوں اور بیشک نبوت ان میں ہے اور بیشک دربان ان میں ہیں (کعبہ کے دربان) اور بیشک پانی پلانا ان میں ہے (یعنی حاجیوں کو پانی پلانا) اور ہاتھیوں کے خلاف ان کی مدد کی گئی اور انھوں نے اللہ کی دس سال کے علاوہ کسی کا ذکر نہیں کیا گیا یعنی لایلف قریش۔ (بخاری تاریخ طبرانی مستدرک حاکم بیہقی فی الخلاقبات بروایت ام ھانی)
33819- "فضل الله قريشا بسبع خصال لم يعطها أحد قبلهم ولا يعطاها أحد بعدهم: فضل الله قريشا أني منهم، وأن النبوة فيهم، وأن الحجابة فيهم، وأن السقاية فيهم، ونصرهم على الفيل، وعبدوا الله عشر سنين لا يعبده غيرهم، وأنزل الله فيهم سورة من القرآن لم يذكر فيها أحد غيرهم {لِإِيلافِ قُرَيْشٍ} . "تخ، طب، ك والبيهقي في الخلافيات - عن أم هانئ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی طاقت کا ذکر
33820 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے قریش کو سات عادتوں کی وجہ سے فضلیت عطا فرمائی اللہ تعالیٰ نے انھیں فضلیت عطا فرمائی کہ انھوں نے دس سال عبادت کی کہ اللہ کی قریشی کے علاوہ کوئی عبادت نہیں کرتا اور اللہ تعالیٰ نے انھیں فضلیت دی کہ وہ مشرک تھے اور فیل کے دن ان کی مدد کی اور انھیں یہ فضیلت دی کہ ان کے بارے میں قرآن کی ایک ایسی سورت نازل فرمائی کہ جس میں دنیا والوں میں سے کوئی ایک بھی داخل نہیں (قریش کے علاوہ ) اور وہ سورة الایلف قریش ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ فضلیت دی کہ ان میں نبوت خلافت دربانی اور حاجیوں کو پانی پلانا ہے۔ (طبرانی اوسط بروایت زبیر بن العوام)
33820- "فضل الله قريشا بسبع خصال: فضلهم بأنهم عبدوا الله عشر سنين لا يعبد الله إلا قرشي، وفضلهم بأنه نصرهم يوم الفيل وهم مشركون، وفضلهم بأنه نزل فيهم سورة من القرآن لم يدخل فيها أحد من العالمين وهي {لِإِيلافِ قُرَيْشٍ} ، وفضلهم بأن فيهم النبوة والخلافة والحجابة والسقاية. " طس - عن الزبير بن العوام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33821 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگلے اور پچھلے لوگوں میں سے آدمی (علیہ السلام) کی اولاد میں خالص لوگ کلاب ابن مرة قصی اور زہرة جو فاطمہ بنت سعدبن سیل الازدی کے ہیں اور مرة وہ لوگ ہیں جنہوں نے کلاب کے بعد بیت اللہ کی تعمیر کی۔(تاریخ ابن عساکر بروایت ابوسعید اور بروایت جبیر بن مطعم)
33821- "إن صريح ولد آدم من الأولين والآخرين أبناء كلاب ابن مرة قصي وزهرة لفاطمة بنت سعد بن سيل الأزدي وهو أول من جدر البيت بعد كلاب بن مرة. "ابن عساكر - عن أبي سعيد وعن جبير بن مطعم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৮৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33822 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم سے قریش کے دوپاکیزہ لوگ محبت کرتے ہیں تیم بن مرة اور زھرہ بن کلاب۔ (الرامھر مزی امثال بروایت عمروبن الحسین عن ابن علایة عن جعفر بن محمد عن ابیہ عن جدہ)
33822- يحبنا الأطيبان من قريش تيم بن مرة وزهرة بن كلاب. "الرامهرمزي في الأمثال - عن عمرو بن الحسين عن ابن علانة عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক: