কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৮৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوگ قریش کے تابع ہیں
33843 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں قریش پر کسی چیز سے نہیں ڈرتا مگر ان کی جانوں پر بخیل پڑے پیٹ والوں کا اگر آپ کی عمر لمبی ہوئی تو آپ انھیں دیکھیں گے کہ وہ لوگوں سے فتنہ میں پڑیں گے یہاں تک کہ لوگ ان کے درمیان دوحوضوں کے درمیان بکریوں کی طرح معلوم ہوں گے ایک مرتبہ اس طرف ایک مرتبہ اس طرف۔ (طبرانی بروایت عمر ابن بن حصین)
33843- "إني لا أخشى على قريش إلا أنفسها أشحة بجرة، إن طال بك عمر رأيتهم يفتنون الناس بينهم حتى يرى الناس بينهم كالغنم بين الحوضين مرة إلى هذا ومرة إلى هذا. " طب - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33844 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قریش کے امام نہ بنو اور ان کی اقتداء کرو ، اور قریش کونہ سکھاؤ اور ان سے سیکھو سو بیشک قریش کے (ایک) امین کی امانت (عام لوگوں کے) دو امینوں کے امانت کے برابر ہے اور بیشک قریش کے ایک عالم کا علم زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت علی)
33844- "لا تؤموا قريشا وائتموها ولا تعلموا قريشا وتعلموا منها، فإن أمانة الأمين من قريش تعدل أمانة أمينين، وإن علم عالم قريش مبسوط على الأرض. " ابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33845 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کے آگے مت بڑھو پس گمراہ ہوجاؤ گے اور نہ ان سے پیچھے رہو پس گمراہ ہوجاؤ گے قریش میں بہتر عام لوگوں میں بہتر ہیں اور قریش میں برے لوگوں میں برے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے اگر یہ بات نہ ہوتی کہ قریش اکڑ جائیں گے تو میں انھیں ان میں سے بہتر کا وہ (ٕاجر) بتا دیتا جو اللہ کے ہاں ہے یا (یہ فرمایا) ان کا وہ (اجر) جو اللہ کے ہاں ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت جعفر مرسلا)
33845- "لا تقدموا قريشا فتضلوا ولا تأخروا عنها فتضلوا، خيار قريش خيار الناس وشرار قريش شرار الناس، والذي نفس محمد بيده! لولا أن تبطر قريش لأخبرتها بما لخيارها عند الله أو ما لها عند الله. " ش - عن أبي جعفر مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33846 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قریش کے آگے مت بڑھو اور نہ قریش کو سکھاؤ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ قریش اکڑ جائیں گے تو میں انھیں ان میں سے بہتر کا وہ (اجر) بتا دیتا جو اللہ کے ہاں ہے۔ (ابن جریر بروایت حارث بن عبداللہ )
33846- "لا تقدموا قريشا ولا تعلموا قريشا، ولولا أن تبطر قريش لأخبرتها بما لخيارها عند الله. " ابن جرير - عن الحارث بن عبد الله".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33847 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قریش میں سے ایک والی لوگوں پر ہمیشہ رہے گا۔ (طبرانی ابن عساکر بروایت ضحاک بن قیس الفھری)
33847- "لا يزال على الناس وال من قريش. " طب وابن عساكر عن الضحاك بن قيس الفهري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33848 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ امت درست رہے گی ان کا معاملہ دشمنوں پر غالب ہوگا یہاں تک کہ ان میں بارہ خلیفہ جائیں گے تمام کے تمام قریش میں سے ہوں گے پھر فساد ہوگا۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33848- "لا تزال هذه الأمة مستقيما أمرها ظاهرة على عدوها حتى يمضي منهم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش ثم يكون المرج 1. " طب - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33849 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کا معاملہ درست رہے گا یہاں تک کہ ان میں بارہ خلیفہ گزر جائیں تمام کے تمام قریش میں سے ہوں گے۔ (طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت عون ابن ابی جحفہ عن ابیہ)
33849- "لا يزال أمر أمتي صالحا حتى يمضي منهم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش. " طب وابن عساكر - عن عون بن أبي جحيفة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33850 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دین غالب و مضبوط رہے گا بارہ خلیفہ تک تمام قریش میں سے ہوں گا۔ (طبرانی بروایت جابر بن سرو)
33850- "لا يزال هذا الدين عزيزا منيعا إلى اثني عشر خليفة كلهم من قريش. " طب - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33851 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام بارہ خلیفوں تک غالب رہے گا ۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33851- "لا يزال الإسلام عزيزا إلى اثني عشر خليفة. " طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قریش کی تابعداری کا حکم
33852 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دین ان لوگوں پر جو اس کے دشمن ہیں غالب رہے گا کوئی مخالفت کرنے والا اور نہ کوئی جدا ہونے والا اس کو نقصان پہنچاسکے گا یہاں تک کہ ان میں بار ہ خلیفے قریش میں سے گذر جائیں ۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33852- "لا يزال هذا الأمر ظاهرا على من ناواه، لا يضره مخالف ولا مفارق حتى يمضي منهم اثنا عشر خليفة من قريش. " طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33853 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس امت کا معاملہ غالب رہے گا جب تک بارہ (خلیفہ) تمام کے تمام قریش میں سے قائم رہیں۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33853- "لا يزال أمر هذه الأمة طاهرا حتى يقوم اثنا عشر كلهم من قريش. " طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33854 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس امت کا معاملہ ان لوگوں پر حواس کے دشمن ہیں حاوی رہے گا یہاں تک کہ تم پر بارہ خلیفہ تمام کے تمام قریش میں سے رہیں ۔ (طبرانی بروایت جبربن سمرہ)
33854- "لا يزال أمر هذه الأمة هاديا على من ناواه حتى يكون عليكم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش." طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33855 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دین قائم رہے گا یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے یا بارہ خلیفہ تمام کے تمام قریش میں سے موجود ہیں۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33855- "لا يزال الدين قائما حتى تقوم الساعة أو يكون اثنا عشر خليفة كلهم من قريش. " طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33856 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس دین کو وہ لوگ جو اس کے دشمن ہیں نقصان نہیں پہنچاسکتے جب تک بارہ خلیفہ تمام کے تمام قریش میں سے قائم رہیں ۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33856- "لا يضر هذا الدين من ناواه حتى يقوم اثنا عشر خليفة كلهم من قريش. " طب - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33857 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بارہ خلیفہ بنی اسرائیل کے نقباء کی مدت کے برابر اس امت کے حکمران رہیں گے۔ (احمد بن حنبل طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن مسعود)
33857- "يملك هذه الأمة اثنا عشر خليفة كعدة نقباء بني إسرائيل. " حم، طب، ك - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33858 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس امت کے بارہ ذمہ دار ہوں گے ان کو وہ لوگ جو انکور سوا کرنا چاہیں گے نقصان نہیں پہنچاسکیں گے تمام کے تمام قریش میں سے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت جابر بن سمرہ)
33858- "يكون لهذه الأمة اثنا عشر قيما لا يضرهم من خذلهم، كلهم من قريش. " طب - عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33859 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعدخلفاء موسیٰ (علیہ السلام) کے نقباء کی تعداد کے برابر ہوگے۔ (نعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابن مسعود)
33859- "يكون بعدي من الخلفاء عدة نقباء موسى. " نعيم بن حماد في الفتن - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33860 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد بارہ خلیفہ ہوں گے تمام کے تمام قریش میں سے ہوں گے۔ (ٕطبرانی بروایت ابن مسعود (رض))
33860- "يكون من بعدي اثنا عشر خليفة كلهم من قريش. " طب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33861 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کے بارہ آدمیوں تک یہ دین درست رہے گا ، جب وہ ہلاک ہوجائیں گے تو زمین اپنے اہل کے ساتھ بےترتیب ہوجائے گا ۔ (ابن التجار بروایت انس)
33861- "لن يزال هذا الدين قائما إلى اثني عشر من قريش، فإذا هلكوا ماجت الأرض بأهلها. " ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৮৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خلیفہ کا انتخاب قریش سے
33862 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ دین درست رہے گا جب تک قریش کے بیس آدمی باقی رہیں۔ ( نعیم بن حماد فی الفتن عقبلی فی الضعفاء بروایت ابن عباس (رض))
33862- "لا يزال هذا الدين واصبا ما بقي من قريش عشرون رجلا." نعيم بن حماد في الفتن، عق - عن ابن عباس".
তাহকীক: