কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৯৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ العرب
33923 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب عرب پست ہوں گے تو اسلام بھی پست ہوگا۔ (ابویعلی بروایت جابر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :495 الضعیفہ :163 حیثمی فرماتے ہیں اس کی سند میں محمد بن الخطاب البصری ہیں جس کو ازدی اور اس کے علاوہ نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان وغیرہ نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کی سند کے باقی راوی صحیح راوی ہیں اور سیوطی نے اس کے ضعف کو باطل کی طرف اشارہ کیا ہے۔
33923- "إذا ذلت العرب ذل الإسلام. " ع - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33924 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرب سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض نفاق ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت انس الستدرة 30)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2683 ۔
33924- "حب العرب إيمان وبغضهم نفاق. " ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33925 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کفر ہے۔ (اور عرب سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کف رہے) جس نے عرب سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے عرب سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا ۔ (طبرانی اوسط بروایت انس )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 2682 الضعیفہ 119 ۔
33925- "حب قريش إيمان وبغضهم كفر " وحب العرب إيمان وبغضهم كفر" فمن أحب العرب فقد أحبني ومن أبغض العرب فقد أبغضني. "طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33926 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیشک اللہ عزوجل نے آسمانوں کو سات بنایا اور ان میں سے بلند کو پسند کیا اور اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہا اس میں ٹھہرا یا پھر مخلوق کو پیدا فرمایا۔ پس اپنی مخلوق میں سے بنی آدم کو منتخب کیا اور نبی آدم سے عرب کو منتخب کیا اور عرب سے مضر کو منتخب کیا اور مضر سے قریش کو منتخب کیا اور قریش سے نبی ہاشم کو منتخب کیا اور مجھے بنی ہاشم سے منتخب کیا۔ سو میں بہتر ہوں بہتر کی طرف (منسوب ) ہوں سوجوعرب سے محبت کرے گا سو وہ میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔ (شعب الایمان بیہقی ابن عدی کامل بروایت ابن عمر الصعیفہ 338)
33926- "إن الله عز وجل خلق السماوات سبعا واختار العلى منها وأسكنها من شاء من خلقه، ثم خلق الخلق فاختار من خلقه بني آدم، واختار من بني آدم العرب، واختار من العرب مضر، واختار من مضر قريشا، واختار من قريش بني هاشم، واختارني من بني هاشم، فأنا خيار إلى خيار، فمن أحب العرب فبحبي أحبهم، ومن أبغض العرب فببغضي أبغضهم. " هب؛ عد - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33927 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ ان کی طرف سے مجھے یہ بات پہنچتی ہے کہ اللہ نے آسمانوں کو سات پیدا فرمایا ۔ ہر ان آسمانوں میں سے بلند کو منتخب کیا۔ پس اس میں سکونت اختیار کی اور اللہ نے تمام آسمانوں میں سے اپنی مخلوق میں سے جسے چاہا ٹھہرایا اور زمین کو سات پیدا فرمایا۔ پس اس زمین میں سے بلند کو منتخب کیا۔ پھر اس میں اپنی مخلوق میں سے جسے چاہا ٹھہرایا ۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا اور مخلوق میں سے نبی آدم کو منتخب فرمایا ۔ پھر نبی آدم کو منتخب کرکے عرب کو منتخب کیا۔ پھر عرب کو منتخب کرکے مضر کو منتخب کیا۔ پھر مضر کو منتخب کرکے عرب کو منتخب کیا۔ پھر قریش کو منتخب کرکے نبی ہاشم کو منتخب کیا۔ پھر نبی ہاشم کو منتخب کرکے مجھے منتخب فرمایا۔ پس میں ہمیشہ بہتر سے بہتر ہوں۔ خبردار ! جو عرب سے محبت کرے گا وہ میرے محبت کی وجہ سے ان سے محبت کرے گا اور جو ان سے بغض رکھے گا وہ مجھ سے بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھے گا۔ (الحکیم ضرانی ابن عساکرسروابب ابن عمر )
33927- "ما بال أقوام يبلغني عنهم أن الله خلق السماوات سبعا فاختار العليا منها فسكنها وأسكن سائر سماواته من شاء من خلقه، وخلق الأرضين سبعا فاختار العليا منها فأسكنها من شاء من خلقه؛ ثم خلق الخلق واختار من الخلق بني آدم؛ ثم اختار بني آدم فاختار العرب، ثم اختار العرب فاختار مضر، ثم اختار مضر فاختار قريشا؛ ثم اختار قريشا فاختار بني هاشم، ثم اختار بني هاشم فاختارني؛ فلم أزل خيارا من خيار، ألا! من أحب العرب فبحبي أحبهم، ومن أبغض العرب فببغضي أبغضهم. " الحكيم، طب وابن عساكر - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33928 ۔۔۔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیشک جبرائیل (علیہ السلام ) میرے پاس آئے سو انھوں نے فرمایا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیشک اللہ تبارک تعالیٰ نے مجھے حکم دیا کہ زمین کے مشرق اور مغرب اور اس کی خشکی اور سمندر اور اس کی نرم احد پہاڑوں میں آؤں۔ پس میں دنیا والوں میں سے بہتر میں آیا ۔ پس میں نے دنیا والوں میں بہتر عرب کو پایا پھر مجھے حکم دیا کہ میں عرب میں سے بہتر میں آؤں ۔ پس میں نے عرب میں بہتر مضر کو پایا۔ (دیلمی بروایت ابن عباس)
33928- "إن جبريل أتاني فقال: يا محمد! إن الله أمرني أن آتى مشارق الأرض ومغاربها وبرها وبحرها وسهلها وجبلها فأتيته بخير أهل الدنيا فوجدت خير أهل الدنيا العرب، ثم أمرني أن آتيه بخير العرب فوجدت خير العرب مضر. " الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33929 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے عرب کے لیے دعا کی۔پس میں نے کہا اے اللہ جو ان (عرب) میں سے آپ پر ایمان اور آپ پر یقین اور آپ کی ملاقات کی تصدیق کی حالت میں ملے پس آپ اس کی زندگی کے تمام دنوں کی اس کے لیے مغفرت فرمادیں اور یہ ابراہیم اور اسماعیل (علیہما السلام) کی دعا ہے اور بیشک قیامت کے دن میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا اور میرے جھنڈے کے مخلوق میں سب سے زیادہ قریب اس دن عرب ہوں گے۔ (الحکیم، طبرانی ، شعب الایمان بیہقی بروایت ابوموسی)
33929- "إني دعوت للعرب فقلت: اللهم! من لقيك منهم مؤمنا موقنا بك مصدقا بلقائك فاغفر له أيام حياته، وهي دعوة إبراهيم وإسماعيل، وإن لواء الحمد يوم القيامة بيدي، وإن أقرب الخلق من لوائي يومئذ العرب. "الحكيم، طب، هب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33930 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عرب میں اللہ کا نور ہے اور ان کا ختم ہونا اندھیرا ہے۔ سو جب عرب ختم ہوجائیں گے زمین اندھیرے میں چلی جائے گی اور روشنی ختم ہوجائے گی ۔ (مستدرک حاکم اپنی تاریخ میں بروایت انس)
33930- "العرب نور الله في الأرض وفناؤهم ظلمة، فإذا فنيت العرب أظلمت الأرض وذهب النور. " ك في تاريخه - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33931 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرب تمام کے تمام بنواسماعیل بن ابراہیم (علیہما السلام) ہیں مگر چار قبیلے سلف اور اوزاع اور حضرت موت اور ثقیف۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت مالک بن نجامہ)
33931- "العرب كلها بنو إسماعيل بن إبراهيم إلا أربع قبائل إلا السلف والأوزاع وحضرموت وثقيف. " كر - عن مالك بن يخامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33932 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عرب کا زیادہ ہونا اور ان کا ایمان میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ خبردار ! جو شخص میری آنکھوں کو ٹھنڈا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی آنکھ کو ٹھنڈا کرے گا۔ (ابوالشیخ بروایت انس)
33932- "كثرة العرب وإيمانهم قرة عين لي، ألا! فمن أقر عيني أقر الله عينه. " أبو الشيخ - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33933 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو عرب سے محبت کرے گا وہ یقیناً میری محبت ہے۔ (ابوالشیخ بروایت ابن عباس)
33933- "من أحب العرب فهو حبي حقا. " أبو الشيخ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33934 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی مسلمان عرب سے بغض رکھے گا اور نہ کوئی مسلمان ثقیف سے محبت کرے گا۔ (طبرانی بروایت ابن عمر الضعیفہ 1191)
33934- "لا يبغض العرب مؤمن ولا يحب ثقيفا مؤمن. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33935 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرب سے بغض صرف منافق ہی رکھے گا۔ (زیادات عبداللہ ابن احمد بروایت علی ذخیرة الحفاظ 6273 الضعیفہ 1192)
33935- "لا يبغض العرب إلا منافق. " عم - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33936 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگو بیشک رب ایک ہے اور باپ ایک ہے (آدم (علیہ السلام)) اور دین ایک ہے اور عربیت تم میں کسی کے باپ اور نہ ماں کے ساتھ قائم ہے وہ زبان ہے سو جو عربی میں بات کرے وہ عربی ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوسلمہ بن عبدالرحمن مرسلا)
33936- "يا أيها الناس! إن الرب رب واحد وإن الأب أب واحد وإن الدين دين واحد، وليست العربية بأحدكم من أب ولا أم فإنما هي اللسان، فمن تكلم بالعربية فهو عربي. " ابن عساكر - عن أبي سلمة بن عبد الرحمن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33937 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! اے عرب کی جماعت ! تم اس اللہ کی تعریف کرو جس نے تم سے قبیلوں کو بلند کیا۔ (احمد بن حنبل بروایت سعید بن زید)
33937- "يا معشر العرب! احمدوا الله الذي رفع عنكم العشور. " حم - عن سعيد بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عرب سے بغض رکھنا تفاق ہے
33938 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر عرب میں سے کسی ایک پر رقیت (غلامیت) تھی تو آج وہ قید ہونا یافدیہ ہے۔ (طبرانی بروایت معاد)
33938- "لو كان ثابتا على أحد من العرب رق كان اليوم، إنما هو إسار أو فداء. " طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33939 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس یمنی لوگ آئے جو بل کی طبیعت اور نرم دل والے ہیں ، ایمان یمنی ہے اور حکومت یمنی ہے اور غرور اور تکبر اونٹ والوں میں ہے، اور اطمینان اور سنجیدگی بکری والوں میں ۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة بخاری :2195)
33939- "أتاكم أهل اليمن هم أرق أفئدة وألين قلوبا، الإيمان يمان والحكمة يمانية، والفخر والخيلاء في أصحاب الإبل، والسكينة والوقار في أهل الغنم. "ق - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33940 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایمان یمنی ہے۔ (رواہ بیہقی بروایت ابومسعود)
33940- "الإيمان يمان. " ق - عن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33941 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارے پاس یمنی لوگ آئے جو کمزور دل والے ہلکی طبیعت والے ہیں اور فقہ (دین میں سمجھ) یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے۔ (بیہقی ترمذی بروایت ابوہریرة)
33941- "أتاكم أهل اليمن هم أضعف قلوبا وأرق أفئدة، والفقه يمان والحكمة يمانية. " ق، ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33942 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یمنی لوگ نرم دل والے ہلکی طبیعت والے اور زیادہ بات ماننے والے ہیں۔ (طبرانی بروایت عقبہ عامر)
33942- "أهل اليمن أرق قلوبا وألين أفئدة وأسمع طاعة. " طب - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক: