কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৯৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33943 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اکثر جنتی یمن والے دیکھے اور میں نے اکثر یمن والوں کو کھمبیوں (کی طرح) پایا۔ (خطیب بغدادی بروایت عائشہ ضعیف الجامع :2965 المفرد :61)
33943- "دخلت الجنة فوجدت أكثر أهلها اليمن، ووجدت أكثر أهل اليمن مذحج2. " خط - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33944 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حاجیوں کی زینت یمنی لوگ ہیں۔ (طبرانی بروایت ابن عمر)
33944- "زين الحاج أهل اليمن. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33945 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا فقہ یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے۔ (ابن منبع بروایت ابن مسعود)
33945- "الفقه يمان والحكمة يمانية. " ابن منيع - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33946 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اور کفر مشرق کی طرف سے ہوگا اور اطمینان بکری والوں میں ہیں اور فجر اور دکھلا وافدادیں یعنی گھوڑوں اور پیشم (اونٹ) والوں میں ہے میسح۔ (دجال) آئے گا جب وہ احد (پہاڑ) کے پچھلے حصے تک پہنچے گا تو فرشتے اس کا چہرہ شام کی طرف پھیردیں گے اور وہ وہیں (شام میں) ہلاک ہوگا۔ (ترمذی بروایت ابوہریرة : 4243)
33946- "الإيمان يمان؛ والكفر من قبل المشرق، والسكينة لأهل الغنم، والفخر والرياء في الفدادين أهل الخيل وأهل الوبر، يأتي المسيح إذا جاء دبر أحد صرفت الملائكة وجهه قبل الشام وهنالك يهلك. "ت - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33947 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اور فتنہ بھی یہیں ہے اور شیطان کی سینگ نکلتی ہے۔ (بخاری بروایت ابوہریرة)
33947- "الإيمان يمان، والفتنة ههنا، يطلع قرن الشيطان. " خ - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل یمن
33948 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے خبردار دلوں کی سختی اور قساوت اونٹوں کی دموں کی جڑون کی پاس آواز نکالنے والوں یعنی ربیعہ اور مضر کے (دیہاتی چرواہوں میں ہوتی ہے) جہاں سے شیطان کی سینگ نکلتی ہے۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابن مسعدد)
33948- "الإيمان يمان ههنا ألا! إن القسوة وغلظ القلوب في الفدادين عند أصول أذناب الإبل حيث يطلع قرن الشيطان في ربيعة ومضر. " حم، ق - عن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33949 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس یمنی لوگ بادل کی طرح آئے جو زمین والوں میں بہترلوگ ہیں، انصار میں سے ایک شخص نے عرض کیا : یارسول اللہ مگر ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خاموشی اختیار کی پھر اس نے دوبارہ عرض کیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خاموشی اختیار کی پھر اس نے دوبارہ کہا آپ نے خاموشی اختیار کی پھر اس نے دوبارہ کہا پھر آپ نے آہستہ سے فرمایا : مگر تم۔ (احمد بن حنبل ابن میع طبرانی ، ابن ابی شیبہ بروایت محمد بن جبیر بن مطعم عن ابیہ )
33949- "أتاكم أهل اليمن مثل السحاب خيار من في الأرض، قال رجل من الأنصار: يا رسول الله! إلا نحن، فسكت، ثم أعادها فسكت ثم أعادها فسكت ثم أعادها فقال كلمة خفيفة: إلا أنتم. " حم وابن منيع، طب، ش - عن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33950 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب یمنی لوگ اپنی عورتوں کو ساتھ لے کر اور اپنی گردنوں پر اپنے بچے اٹھائے ہوئے تمہارے پاس سے گذریں تو بیشک وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں ۔ (طبرانی بروایت عتبہ بن عبد)
33950- "إذا مر بكم أهل اليمن يسوقون نساءهم ويحملون أبناءهم على عواتقهم فإنهم مني وأنا منهم. " طب - عن عتبة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33951 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں رحمن کے دل کو اس طرف پاتاہوں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یمن کی طرف اشارہ فرمایا اور میری طرف وحی کی گئی ہے کہ میں جانیوالا ہوں ٹھہرنے والا نہیں ہوں اور تم میرے پیچھے اکٹھے ہو کر آؤ گے اور گھوڑا کہ اس کی پیشانی میں قیامت تک بھلائی ہی بھلائی ہے اور گھوڑے والے اس پر مددگار ہیں۔ (طبرانی بروایت سلمہ بن نفیل)
33951- "إني أجد نفس الرحمن من ههنا - وأشار إلى اليمن، ولقد أوحي إلي أني مقبوض غير ملبث وتتبعوني أفنادا، والخيل معقود في نواصيها الخير إلى يوم القيامة وأهلها معانون عليها. " طب - عن سلمة ابن نفيل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33952 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار بیشک ایمان یمانی ہے اور حکمت یمانی ہے اور سختی اور دل کی شدت اونٹوں کی دموں کی جڑوں کے پاس آواز نکالنے والوں یعنی ربیعہ اور مضر کے (دیہاتی چرواہوں میں ہوتی ہے جہاں سے شیطان کی سینگ نکلتی ہے۔ (ٕالخطیب بروایت براء)
33952- "ألا! إن الإيمان يمان والحكمة يمانية، والقسوة وغلظ القلوب في الفدادين في ربيعة ومضر عند أصول أذناب الإبل حيث يطلع قرن الشيطان. " الخطيب - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33953 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یمن والے کہاں ہیں ؟ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے میں جنت میں داخل ہوں گے اور وہ میرے ساتھ جنت میں داخل ہوں گے یمن والے زمین کی کناروں میں دھتکارے جائیں گے اور بادشاہوں کے دروازوں سے روک دئیے جائیں گے اور ان میں سے ایک اس طرح انتقال کرے گا کہ اس کی حاجت اس کے سینے میں ہوگی جس کو وہ پورا نہیں کرسکے گا۔ (طبرانی بروایت ابن عمرو)
33953- "أين أصحاب اليمن؟ هم مني وأنا منهم؛ وأدخل الجنة فيدخلونها معي، أهل اليمن المطروحون في أطراف الأرض المدفوعون عن أبواب السلطان، يموت أحدهم وحاجته في صدره لم يقضها. " طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33954 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اس طرح لخم اور جزام کی طرف (یمن کے دوقبیلے ہیں جنکی طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اشارہ فرمایا الحم قبیلہ جن میں سے جاہلیت میں عرب کے بادشاہ ہوتے تھے اور یہ عمرو بن عدی بن نصر اللخمی کی اولاد ہیں اور جزام یمن کا ایک قبیلہ ہے جو معد میں سے شمار کیا جاتا ہے) ۔ (احمد بن حنبل سعدبن منصور بروایت انس)
33954- "الإيمان يمان هكذا إلى لخم 1 وجذام حم، ص - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33955 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان جزام کے پہاڑوں تک یمنی ہے اور اللہ تعالیٰ جزام میں برکت عطا فرمائے۔ ( تاریخ ابن عساکر بروایت روح بن زنباع مرسلا)
33955- "الإيمان يمان حتى جبال جذام، وبارك الله في جذام. " ابن عساكر - عن روح بن زنباع مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33956 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اس طرح لخم اور جزام تک اور ظلم ان دوقبیلوں میں ہے یعنی ربیعہ اور مضر میں ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس)
33956- "الإيمان يمان هكذا إلى لخم وجذام، والجفاء في هذين الحيين ربيعة ومضر. " ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33957 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی اور حکمت ہے ان دوقبیلوں میں یعنی لبخم اوجزام ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس۔
33957- "الإيمان يمان والحكمة يمانية في هذين الحيين من لخم وجذام. " ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33958 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے لخم اور جزام تک خبردار بیشک کفر اور دل کی سختی ان دوقبیلوں میں ہے یعنی ربیعہ اور مضر میں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس)
33958- "الإيمان يمان إلى لخم وجذام، ألا! إن الكفر وقسوة القلب في هذين الحيين من ربيعة ومضر. " ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33959 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمانی ہے اور حکمت اس طرف یعنی لخم اور جزام کی طرف ہے۔ (طبرانی بروایت ابوکشہ)
33959- "الإيمان يمان والحكمة ههنا إلى لخم وجذام. " طب - عن أبي كبشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33960 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمانی ہے خزف (قبیلہ ) اور جزام میں سے۔ (طبرانی براویت عبداللہ بن عوف)
33960- "الإيمان يمان في خندف وجذام. " طب - عن عبد الله ابن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33961 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے لخم اور جزام تک اللہ کی رحمتیں ہوں جزام پر جو کفار سے کوہان کی چوٹیوں پر (بیٹھ کر ) قتال کریں گے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مددکریں گے۔ (شیرازی فی الالقاب بروایت ابوہریرہ)
33961- "الإيمان يمان إلى لخم وجذام، صلوات الله على جذام يقاتلون الكفار على رؤوس الشعف ينصرون الله ورسوله. " الشيرازي في الألقاب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33962 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمانی ہے اور مضر اونٹوں کی دموں کے (پاس) ہیں۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود طبرانی بروایت نحقبہ بن عامر)
33962- "الإيمان يمان، ومضر عند أذناب الإبل. " طب - عن ابن مسعود، طب - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক: