কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৩৯৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33963 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمانی ہے اور وہ لوگ مجھ سے اور میری طرف ہیں اور قریب ہے کہ وہ لوگ تمہارے پاس اعوان اور مددگار بن کر آئیں پھر میں تمہیں ان کے بارے میں بھلائی کا حکم دوں۔ (طبرانی بروایت ابن عمرو)
33963- "الإيمان يمان، وهم مني وإلي وإن بعد منهم المربع، ويوشك أن يأتوكم أنصارا أعوانا فآمركم بهم خيرا. " طب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ اہل یمن کی فضلیت کا ذکر
33964 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی مدد اور فتح آگئی اور یمن والے آگئے جو نرم لوگ ہیں ان کے دلوں میں نرمی ہے ایمان اور فقہ یمانی ہے اور حکمت یمانی ہے۔ (ٕطبرانی بروایت ابن عباس)
33964- "جاء الفتح ونصر الله، وجاء أهل اليمن قوم رقيقة قلوبهم لينة قلوبهم؛ الإيمان والفقه يمان، والحكمة يمانية. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر اکمال
33965 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے اور اسلام کی چکی اولاد قحطان میں دائر ہے اور ظلم اور سختی اولاد عدنان میں حمیر عمرب کے سر اور ناب ہیں (اصل ہیں) اور مذحج عرب کی پیشانی اور سر اور گلے کے درمیان کا گوشت ہے (سردار ہیں ) اور ازاد عرب کے گردن کے قریب پیٹھ کا بالائی حصہ اور کھوپڑی ہیں (اقوام میں اعتماد والے لوگ ہیں) ھمدان عرب کے کندھے ہیں (عرب کو سہارادینے والے ہیں ) اور انصار مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ اے اللہ انصار کی اور انصار کی اولاد کی مغفرت فرما ! اے اللہ ! غسان (قبیلہ) کو عزت دے جو جاہلیت کے دورعرب میں باوت اور بعثت کے وقت اسلام میں سب سے افضل لوگ تھے جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تو وہ انصار کا اکرام کرے جنہوں نے مجھے ٹھکانا دیا اور میری مدد کی اور مجھ پر رحم کیا ، وہ میرے گروہ اور ساتھی ہیں اور پہلے وہ لوگ ہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوں گے۔ (رامھرمزی فی الامثال خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر دیلمی بروایت عثمان) تشریح :۔۔۔ اس حدیث میں مختلف قبائل کے بارے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عرب میں ان کی حیثیت بیان فرمائی اور اس حیثیت کو مختلف چیزوں سے تشبیہ دی ہے قحطان عدنان ، حمیرمذحج ازدہمدان یہ عرب کے مشہور قبائل کے نام ہیں۔
33965- الإيمان يمان والحكمة يمانية، ورحى الإسلام دائرة فيما ولد قحطان والجفوة والقسوة فيما ولد عدنان، حمير رأس العرب ونابها، ومذحج هامتها وغلصمتها، والأزد كاهلها وجمجمتها، وهمدان غاربها والأنصار مني وأنا منهم، اللهم! اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار! اللهم! أعز غسان أكرم العرب في الجاهلية وأفضل الناس في الإسلام بعثة، من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم الأنصار آووني ونصروني ورحموني، هم شيعتي وأصحابي وأول من يدخل بحبوحة الجنة من أمتي. " الرامهرمزي في الأمثال، خط، كر والديلمي - عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر اکمال
33966 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایمان یمنی ہے لخم جذام عاملہ تک حمیر (قبیلہ ) کا کھایا ہوا اس کے کھانے والے سے بہتر ہے (حمیر قبیلہ سے جو کھائے وہ اس شخص سے بہتر ہے جو ان کو کھلائے ) اور حضرموت نبی الحارث سے بہتر ہے ، کوئی سردار کوئی قہر والا کوئی بادشاہ نہیں ہے سوائے اللہ کے اللہ تعالیٰ نے مجھے قریش پر لعنت کا حکم فرمایا، میں نے ان پر دو مرتبہ لعنت کی پھر ان پر رحمت کی دعاء کا حکم دیا میں نے ان پر دو مرتبہ رحمت کی دعا کی قبائل میں سے جنت میں سب سے زیادہ مذحج اسلم غفار مزینہ ہوں گے اور ان سے ملے جلے جہینہ میں سے نبی اسد سے بہتر ہیں اور تمیم ھوازن اور غطفان قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے پاس ہوں گے اور مجھے کوئی پروا نہیں کہ دونوں کے دونوں قبیلے ہلاک ہوجائیں اور ( اللہ تعالیٰ نے) مجھے دوقبیلوں پر لعنت کا حکم فرمایا تمیم بن مرة پر سات مرتبہ سو میں نے ان پر لعنت کی اور بکر بن وائل پر پانچ مرتبہ، اور بنوعصیہ وہ ہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی دوقبیلے کے ان میں سے کوئی ایک کبھی بھی جنت میں داخل نہ ہوگا مقاعس اوملادس۔ (طبرانی بروایت عمرو بن عبسہ )
33966- "الإيمان يمان إلى لخم وجذام وعاملة، ومأكول حمير خير من آكلها وحضرموت خير من بني الحارث، لا قيل ولا قاهر ولا ملك إلا الله، إن الله تعالى أمرني أن ألعن قريشا فلعنتهم مرتين، ثم أمرني أن أصلي عليهم مرتين، فصليت عليهم مرتين وأكثر القبائل في الجنة مذحج وأسلم وغفار ومزينة، واخلاطهم من جهينة خير من بني أسد، وتميم وهوزان وغطفان عند الله تعالى يوم القيامة، وإني لا أبالي أن يهلك الحيان كلاهما، وأمرني أن ألعن قبيلتين تميم بن مرة سبعا فلعنتهم وبكر بن وائل خمسا، وبنو عصية عصت الله ورسوله، قبيلتان لا يدخل الجنة منهم أحد أبدا: مقاعس وملادس. " طب - عن عمرو ابن عبسة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33967 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین لوگ یمن کے لوگ ہیں اور ایمان یمنی ہے اور میں بھی یمنی ہوں قیامت کے دن قبیلوں میں سے سب سے زیادہ جنت میں مذحج ہوں گے ، حضرموت نبی حارث سے بہتر ہیں اور مجھے کوئی پروا نہیں کہ دونوں کے دونوں قبیلے ہلاک ہوجائیں ، نہیں ہے کوئی سردار اور بادشاہ اللہ کے سوا اور اللہ تعالیٰ نے چار بادشاہوں پر لعنت فرمائی۔ جہد، مشرج مخوس ، ایضعہ اور ان کے مثل عمرہ۔ (طبرانی بروایت عمرو بن عبسہ)
33967- "خيار الرجال رجال أهل اليمن، والإيمان يمان وأنا يمان وأكثر القبائل يوم القيامة في الجنة مذحج، وحضرموت خير من بني الحارث، وما أبالي أن يهلك الحيان كلاهما، فلا قيل ولا ملك إلا الله، ولعن الله الملوك الأربعة: جمدا ومشرجا ومخوسا وأبضعة وأختهم العمردة " طب - عن عمرو بن عبسة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33968 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین لوگ یمن والے ہیں ایمان یمنی ہے جنت میں قبیلوں مخوس سے سب سے زیادہ مذحج ہوں گے اور حمیرکا کھایا ہوا اس کے کھانے والے سے بہتر ہے۔ (یعنی جو شخص حمیر کی پاس کھائے وہ اس شخص سے بہتر ہے جو حمیر کو کھلائے) اور حضرت موت کزة سے بہتر ہے اللہ تعالیٰ نے چار بادشاہوں پر لعنت فرمائی۔ حمد، مشرج منجوس ابضعہ اور ان کے مثل عمرہ۔ (طبرانی بروایت معاذ)
33968- "خيار الرجال رجال ذي يمن، الإيمان يمان وأكثر قبيلة في الجنة مذحج، ومأكول حمير خير من آكلها، وحضرموت خير من كندة، فلعن الله الملوك الأربعة، جمدا ومشرجا ومخوسا وأبضعة وأختهم العمردة. " طب - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33969 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بہترین لوگ یمن والوں کے ہیں ایمان یمنی ہے لخم جزام اور حاملہ تک اور حمیر کا کھایا ہوا اس کھانے والے سے بہتر ہے اور حضت موت بہتر ہے بنی الحارث سے اور ایک قبیلہ دوسرے سے بہتر ہے اور ایک قبیلہ دوسرے سے برا ہے اللہ کی قسم ! مجھے کوئی پروا نہیں کہ دونوں کے دونوں قبیلے ہلاک ہوجائیں ، اللہ تعالیٰ نے چار بادشاہوں پر لعنت فرمائی۔ حمد، منحوس مشرج ابضعہ اور ان کے مثل عمرہ پھر میرے رب نے مجھے قریش یہ تین مرتبہ لعنت کا حکم فرمایا میں نے ان پر لعنت کی پھر ان دو مرتبہ رحمت کی دعا کا حکم دیا پھر میں نے ان پر دو مرتبہ رحمت کی دعائی اللہ تعالیٰ کے تیم بن مرة پانچ مرتبہ اور بکر بن وائل پر سات مرتبہ لعنت فرمائی اور اللہ تعالیٰ نے بنو تمیم کے قبائل میں سے دوقبیلوں مقاعس ملادس پر لعنت فرمائی اور عصبہ وہ ہے جس نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمائی کی (سلم غفار اور مزینہ اور ان سے ملے جلے جہنیہ میں سے بنی اسد سے بہتر ہے وارتمیم غطفان اور ھوازن قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے پاس ہوں گے عرب میں وہ قبیلے بڑے ہیں نجران اور بن ثغلب قبیلوں میں سے سب سے زیادہ جنت میں مذحج ہوں گے۔ (احمدبن حنبل طبرانی مستدرک حاکم بروایت عمر وبن عتبہ)
33969- "خير الرجال رجال أهل اليمن، الإيمان يمان إلى لخم وجذام وعاملة، ومأكول حمير خير من آكلها، وحضرموت خير من بني الحارث وقبيلة خير من قبيلة، وقبيلة شر من قبيلة والله! ما أبالي أن يهلك الحيان كلاهما، لعن الله الملوك الأربعة: جمدا ومخوسا ومشرجا وأبضعة وأختهم العمردة، ثم أمرني ربي أن ألعن قريشا مرتين فلعنتهم، ثم أمرني أن أصلي عليهم مرتين فصليت عليهم مرتين لعن الله تميم بن مرة خمسا وبكر بن وائل سبعا، ولعن الله قبيلتين من قبائل بني تميم مقاعس وملادس عصية عصت الله ورسوله، أسلم وغفار ومزينة وأخلاطهم من جهينة خير من بني أسد وتميم وغطفان وهوزان عند الله يوم القيامة، شر قبيلتين في العرب نجران وبنو تغلب، وأكثر القبائل في الجنة مذحج. " حم، طب، ك - عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33970 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غفار قبیلہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اسلم قبیلہ اللہ تعالیٰ ان کو سلامت رکھے۔ (ابوداؤد طیالسی احمد بن حنبل مسلم ابن حیان بروایت ابوذرطبرانی بروایت (ابو) قرصافہ ابوداؤد طیالسی بروایت سلمان ابوداؤد طیالسی ، ابن عمر بخاری بروایت ابوہریرہ ابوداؤد طیالسی ، مسلم ابوعوانہ بروایت جابر)
33970- "غفار غفر الله لها! وأسلم سالمها الله. " ط، حم م 1، حب - عن أبي ذر، طب - عن "أبي -" قرصافة، ط - عن سلمان، ط - عن ابن عمر، خ - عن أبي هريرة، ط، م وأبو عوانة عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33971 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرب کی پیشانی کی سفیدی کنانہ ہے اور ان کو مضبوط کرنے والے تمیم ہیں اور عرب کے خطباء بنواسد ہیں اور عرب کے شہوار بوقیس ہیں اور زمین والوں میں اللہ تعالیٰ کے شہوار ہوتے ہیں اور زمین میں اللہ کے شہسوار بنو قیس ہیں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوذر الضعیف :125)
33971- "غرة العرب كنانة، وأركانها تميم، وخطباؤها أسد، وفرسانها قيس، ولله تعالى من أهل الأرض فرسان، وفرسانه في الأرض قيس." ابن عساكر - عن أبي "ذر -.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ یمن کے لوگ بہترین ہیں
33972 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب ربیعہ عزت والے ہوں گے تو اسلام ذلیل ہوجائے گا اللہ تعالیٰ اسلام اور اہل اسلام کو ہمیشہ باعزت رکھیں گے اور شرک اور اہل شرک کو کم کریں گے جب تک کہ مضر اور یمن باعزت رہیں۔ (ٕتاریخ ابن عساکر بروایت شداد بن اوس)
33972- "إذا عزت ربيعة ذل الإسلام، ولا يزال الله تعالى يعز الإسلام وأهله وينقص الشرك وأهله ما عزت مضر واليمن. " كر - عن شداد ابن أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاشعریون
33973 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اشعری لوگ جب کسی غزوہ میں ان کا توشہ ختم ہوجائے یا ان کے عیال کا کھانا مدینہ میں کم ہوجائے تو وہ لوگ جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے ایک کپڑے میں جمع کرتے ہیں پھر اس کو آپس میں ایک برتن کے اندر برابر برابر تقسیم کرلیتے ہیں سو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ (بیہقی بروایت ابوموسیٰ بخاری :1813)
33973- "إن الأشعريين إذا أرملوا في الغزو أو قل طعام عيالهم بالمدينة جمعوا ما كان عندهم في ثوب واحد ثم اقتسموه بينهم في إناء واحد بالسوية، فهم مني وأنا منهم. " ق - عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاشعریون
33974 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میں اشعری لوگوں کے رفقاء کی قران کی آوازوں کو جب وہ لوگ رات میں گھروں کو داخل ہوتے ہیں پہچانتا ہوں اور میں رات میں ان کے قرآن کی آواز (ٕکی وجہ ) سے ان کے گھروں کو پہچانتا ہوں اگرچہ جب دن کو وہ اترتے ہیں ان کے گھردن کو میں نہیں دیکھا کرتا۔ (بخاری ، مسلم بروایت ابوموسی)
33974- "إني لأعرف أصوات رفقة الأشعريين بالقرآن حين يدخلون بالليل، وأعرف منازلهم من أصواتهم بالقرآن بالليل وإن كنت لم أر منازلهم حين نزلوا بالنهار " خ، م - عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاشعریون
33975 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اشعری لوگ اور لوگوں میں اس تھیلی کی طرح ہیں جس میں مشک ہو۔ (ابن سعد بروایت زھری مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 2283 ۔
33975- الأشعريون في الناس كصرة فيها مسك. "ابن سعد - عن الزهري مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازد
33976 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ازد (قبیلے کے لوگ ) عام لوگوں میں زیادہ حسین چہرے والے لوگوں میں زیادہ میٹھے منہ والے اور لوگوں میں زیادہ سچی ملاقات والے ہو۔ (طبرانی بروایت عبدالرحمن ضعیف الجامع :83)
33976- "أتتكم الأزد أحسن الناس وجوها وأعذبها أفواها وأصدقها لقاء. " طب - عن عبد الرحمن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازد
33977 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ازد (قبیلے والے) زمین میں اللہ کے شیر ہیں لوگ ان کو نیچا کرنا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو اونچا ہی کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں پر ضرور ایسا وقت آئے گا کہ آدمی کہے گا : کاش کہ میرا باپ ازد قبیلہ سے ہوتا اور میری ماں ازد قبیلہ سے ہوتی۔ (ترمذی بروایت انس )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 2275 ضعیف الترمذی :828 ۔
33977- "الأزد أسد الله في الأرض، يريد الناس أن يضعوهم ويأبى الله إلا أن يرفعهم، وليأتين على الناس زمان يقول الرجل: يا ليت أبي كان أزديا! ويا ليت أمي كانت أزدية. " ت - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازد
33978 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ازداچھا قبیلہ ہے اور اشعری لوگ نہ قتال سے بھاگتے ہیں نہ مال غنیمت میں خیانت کرتے ہیں وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ (احمد بن حنبل ترمذی مستدرک حاکم بروایت ابوعامر اشعری)۔ کلام : ۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 5963 ۔
33978- "نعم الحي الأزد! والأشعريون لا يفرون في القتال ولا يغلون، 2 هم مني وأنا منهم. " حم، ت، ك عن أبي عامر الأشعري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ازد
33979 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ازد میں امانت ہے اور قریش میں شرم وحیاء ہے۔ (طبرانی بروایت ابومعاویہ ازدی )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2295، الضعیفہ :1591 ۔
33979- "الأمانة في الأزد، والحياء في قريش. " طب - عن أبي معاوية الأزدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ قبیلہ ازدکاذکر
33980 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ازد مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں ان کے لیے غصہ کرتا ہوں جب وہ غصہ کرتے ہیں اور ان کے لیے راضی ہوتا جب وہ راضی ہوتے ہیں۔ (ابونعیم طبرانی بروایت بشربن عصمة ابن عطیہ لیثی بھی کہا گیا ہے)
33980- "الأزد مني وأنا منهم، أغضب لهم إذا غضبوا وأرضى لهم إذا رضوا. " أبو نعيم، طب - عن بشر بن عصمة - ويقال: ابن عطية - الليثي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ قبیلہ ازدکاذکر
33981 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ازد (قبیلہ والے ) خوش آمدیدجولوگوں میں زیادہ اچھے چہرے والے لوگوں میں زیادہ بہادر دل وانے لوگوں میں زیادہ میٹھے منہ والے لوگوں میں امانت کے اعتبار سے زیادہ عظیم اے نیک کردار والو ! اپنے شعار کو لازم پکڑو۔ (ابن عدی فی الکامل بروایت ابن عباس )
33981- "مرحبا بالأزد أحسن الناس وجوها وأشجعهم قلوبا وأطيبهم أفواها وأعظمهم أمانة! شعاركم يا مبرور. " عد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৩৯৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ قبیلہ ازدکاذکر
33982 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں خوش آمدید ہو جو لوگوں میں زیادہ اچھے چہرے والے اور زیادہ سچی ملاقات والے باتوں میں زیادہ میٹھے اور امانت میں سب سے عظیم ہو تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہو۔ (ابن سعد بروایت منبر بن عبداللہ ازدی)
33982- "مرحبا بكم أحسن الناس وجوها وأصدقه لقاء وأطيبه كلاما وأعظمه أمانة! أنتم مني وأنا منكم. " ابن سعد - عن منير بن عبد الله الأزدي".
tahqiq

তাহকীক: