কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৩৯৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال ۔۔۔ قبیلہ ازدکاذکر
33983 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ازداچھا قبیلہ ہے اور اشعری لوگ نہ قتال سے بھاگتے ہیں اور نہ مال غنیمت میں خیانت کرتے ہیں وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔ (احمد بن حنبل ترمذی (غریب حسن ) ابویعلی حاکم فی الکنی بغوی طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابوعامر اشعری)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5963)
33983- "نعم الحي الأزد! والأشعريون لا يفرون في القتال ولا يغلون، هم مني وأنا منهم. " حم، ت: غريب، ع والحاكم في الكنى والبغوي، طب، ك - عن أبي عامر الأشعري" مر رقم [33978] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اوس اور خزرج
33984 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے میری مدد فرمائی عرب میں زبان اور طاقت کے لحاظ سے شدید لوگوں کے ذریعہ اے نبی قیلہ یعنی اوس اور خزرج۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 1575 ۔
33984- "إن الله أيدني بأشد العرب ألسنا وأذرعا يا بني قيلة: الأوس والخزرج. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اوس اور خزرج
33985 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ حمیر (قبیلہ) پر رحم فرمائے جن کے منہ سلام ہیں اور ان کے ہاتھ کھانے ہیں اور وہ ایمان اور امانت والے ہیں۔ (احمدبن حنبل ترمذی بروایت ابوہریرہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 3109 ۔
33985- "رحم الله حميرا! أفواههم سلام وأيديهم طعام وهم أهل أمن وإيمان. " حم، ت - عن أبي هريرة. ربيعة
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ربیعة
33986 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ ضرور اس دین کو فرات کے کنارہ پر (رہنے والے) ربیعہ کے عسائیوں کے ساتھ عزت دیں گے۔ (ابویعلی ، شاشی بروایت عمر)
33986- "إن الله تعالى سيعز هذا الدين بنصارى من ربيعة على شاطئ الفرات. " ع والشاشي - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مضر
33987 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مضر کو گالی نہ دو کیونکہ وہ اسلام لاچکے ہیں۔ (ابن سعد بروایت عبداللہ بن خالد مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 6625 ۔
33987- "لا تسبوا مضر فإنه كان قد أسلم. " ابن سعد - عن عبد الله ابن خالد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مضر
33988 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب لوگ اختلاف کریں گے تو انصاف مضر میں ہوگا۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
33988- "إذا اختلف الناس فالعدل في مضر. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33989 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب لوگ مختلف ہوں گے تو حق مضر میں ہوگا۔ (ابن ابی شیبہ بروایت ان عباس)
33989- "إذا اختلف الناس فالحق في مضر. " ش - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৩৯৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33990 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے بتایا کہ میں مضر میں سے ایک شخص ہوں ۔ (ابن سعد بروایت یحییٰ بن ثابت یحییٰ بن جابر مرسلا)
33990- "إن جبريل أخبرني أني رجل من مضر. " ابن سعد - عن يحيى بن جابر مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
33991 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مضر اللہ تعالیٰ کے بندوں کو ماریں گے حتی کہ اللہ تعالیٰ کا نام بھی نہیں لیا جائے گا پھر مسلمان ان کو ماریں گے یہاں تک کہ وہ پانی کے بہنے کی جگہ کی برابر بھی نہیں روک سکیں گے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوسعید)
33991- "لتضربن مضر عباد الله حتى لا يعبد لله اسم وليضربنهم المؤمنون حتى لا يمنعوا ذنب تلعة حم - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالقیس
33992 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عبدالقیس خوشی سے اسلام لائے اور دوسرے لوگ ناپسندیدہ ہو کر اسلام لائے ، سو اللہ تعالیٰ عبدالقیس میں برکت عطافرمائے۔ (طبرانی بروایت نافع العبدی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :848
33992- "أسلمت عبد القيس طوعا وأسلم الناس كرها، فبارك الله في عبد القيس. " طب - عن نافع العبدي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ حروف تہجی کے اعتبار سے قبائل کا ذکر احمس
33993 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مشرق والوں میں سب سے بہتر عبدالقیس ہیں۔ (طبرانی بروایت ابن عباس )
33993- "خير أهل المشرق عبد القيس. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ حروف تہجی کے اعتبار سے قبائل کا ذکر احمس
33994 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا قیسی لوگوں سے پہلے احمس قبیلوں والوں سے ابتداء کرو۔ اے اللہ ! احمس قبیلوں والوں میں اور ان کے مردوں میں برکت فرما ۔ (طبرانی بروایت طارق بن شہاب)
33994- "ابدؤوا بالأحمسيين قبل القيسيين، اللهم بارك في الأحمسيين ورجالهم. " طب - عن طارق بن شهاب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ حروف تہجی کے اعتبار سے قبائل کا ذکر احمس
33995 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ احمس اور ان کے مردوں پر برکت عطا فرما۔ (طبرانی ضیاء مقدسی مختارہ بروایت خالد بن عرفطہ)
33995- " اللهم! بارك على احمس ورجالها. " طب، ض - عن خالد ابن عرفطة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلم
33996 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم قبیلہ سے شروع کرو تم پر اچھی ہوائیں چلیں گی اور گھاٹیوں میں رہو اس لیے کہ جہاں بھی تم رہو مہاجر ہی ہو۔ (ابن حبان طبرانی ضیاء مقدسی فی المختادة بروایت سلمہ بن اکوع)
33996- "ابدؤا بأسلم فتنسموا الرياح، واسكنوا الشعاب؛ إنكم مهاجرون حيث كنتم. " حب، طب، ض - عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بربر
33997 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بربر (قبیلہ ) سے آسمان کے نیچے بری مخلوق کوئی نہیں اور اللہ کے راستہ میں ایک کوڑے کی بقدر میں صدقہ کروں یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ میں بربر کے سو غلام آزاد کروں۔ (نعیم بن حماد فی الفتن بروایت ابوہریرة)
33997- "ما تحت أديم السماء خلق شر من بربر، ولأن أتصدق بعلاقة سوط في سبيل الله أحب إلي من أن أعتق مائة رقبة من بربر. " نعيم بن حماد في الفتن - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بربر
33998 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خباثت کے ستر حصے ہیں 69 انہتر حصے بربر کے لیے اور ایک حصہ (باقی) جنات اور انسانوں کے لیے ہے۔ (طبرانی بروایت عقبہ بن عامر)
33998- "الخبث سبعون جزأ، للبربر تسعة وستون جزأ وللجن والأنس جزء واحد. " طب - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بکربن وائل کا ذکر
33999 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ان کے شکستہ دل لوگوں کا نقصان پورا کردے اور ان کے دھتکارے ہوئے لوگوں کو ٹھکانا دے اور ان کے نیک کو راضی کر اور ان میں سے سائل کونہ لوٹا۔ (طبرانی بزوایت ابوعمران محمد بن عبداللہ بن عبدالرحمن عن ابیہ عن جدہ)
33999- "اللهم اجبر كسيرهم وآو طريدهم وأرض بريهم ولا ترد - منهم سائلا. " طب - عن أبي عمران محمد بن عبد الله بن عبد الرحمن عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوتمیمہ
34000 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنوتمیم کے لیے اچھی ہی بات کہو ! کیونکہ وہ دجال پر لوگوں میں سب سے زیادہ لمبے نیزے والے ہیں۔ (احمد بن حنبل بروایت رجل من الصحابہ)
34000- "لا تقل لبني تميم إلا خيرا؛ فإنهم أطول الناس رماحا على الدجال. "حم - عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوتمیمہ
34001 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ بنوتمیم کے لئیے خیرہی چاہتے ہیں ثابت قدم بڑی پیشانی زیادہ عقل اور سرخ لمبےپہاڑ (کی طرح) ان کے دشمن ان کو نقصان نہیں پہنچاسکیں گے دجال پر آخری زمانہ میں لوگوں میں سب سے زیادہ سخت ہوں گے۔ (ٕعقیلی ضعفاء خطیب بغدادی بروایت ابوہریرة)
34001- "يأبى الله لبني تميم إلا خيرا، ثبت الأقدام، عظام الهام رجح الأحلام، هضبة حمراء؛ لا يضرها من ناواها، أشد الناس على الدجال في آخر الزمان. " عق والخطيب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنو الحارث
34002 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہل بیت یعنی الحارث بن ھذا اچھے ہیں۔ (دیلمی بروایت اسحاق بن ابراہیم بن عبداللہ بن حارثہ بن نعمان عن ابیہ عن جدہ حارثة)
34002- "نعم أهل البيت بنو الحارث بن هند. " الديلمي - عن إسحاق بن إبراهيم بن عبد الله بن حارثة بن النعمان عن أبيه عن جده حارثة".
তাহকীক: