কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪০১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنو عامر
34003 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ بنوعامر کے لیے اچھائی ہی چاہتے ہیں ، خبردار اللہ کی قسم ! اگر یہ بات نہ ہوتی کہ قریش کے دادا ان سے جھگڑا کرتے تو خلافت بنوعامر بن صعصعہ کے لیے ہوتی لیکن قریش کے جدنے ان سے مزاحمت کی۔ (طبرانی بروایت عامر بن لقیط عامری)
34003- "أبى الله تعالى لبني عامر إلا خيرا، أما والله! لولا أن جد قريش نازع لها لكانت الخلافة لبني عامر بن صعصعة ولكن جد قريش زاحم لها. " طب - عن عامر بن لقيط العامري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنو عامر
34004 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :(وہ) صاف رنگ والے اونٹ (کی طرح) ہیں جو درخت کے کناروں سے کھاتا ہے (عقیلی ضعفاء خطیب بغدادی بروایت ابوہریرة وہ فرماتے ہیں کہ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے) عرض کیا گیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ بنوعامر کے بارے میں لیا فرماتے ہیں ؟ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : پھر اس کے بعد (ابوہریرة (رض) نے یہ حدیث ذکر کی) ۔
34004- جمل أزهر يأكل من أطراف الشجر. "عق والخطيب - عن أبي هريرة، قال قيل: يا رسول الله! ما تقول في بني عامر؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنو عامر
34005 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ بنوعامر کے لیے خیرہی چاہتے ہیں اللہ تعالیٰ بنوعامر کے لیے خیر ہی چاہتے ہیں ، اللہ تعالیٰ بنوعامر کے لیے خیر ہی چاہتے ہیں۔ (حسن بن سفیان بروایت عبداللہ بن عامر)
34005- "يأبى الله لبني عامر إلا خيرا، يأبى الله لبني عامر إلا خيرا، يأبى الله لبني عامر إلا خيرا." الحسن بن سفيان - عن عبد الله ابن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوالنضیر
34006 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسماعیل کے لوگوں میں سے جس پر غلام آزاد کرنا (لازم) ہے تو وہ بنوعنبر میں سے غلام وآزاد کرے۔ (بارودی سیمو یہ طبرانی سعید بن منصور بروایت شعیث بن عبداللہ بن زبیب بن ثعلبہ عن ایبہ عن حدہ)
34006- "من كان عليه تحرير رقبة من ولد إسماعيل فليعتق نسمة من بني عنبر. " الباوردي وسمويه، طب، ص - عن شعيث ابن عبيد الله بن زبيب بن ثعلبة عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثقیف
34007 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ثقیف کو ہدایت عطا فرما۔ (احمد بن حنبل سیمو صباء مقدسی مختارة بروایت جابر)
34007- "اللهم اهد ثقيفا. " حم وسمويه، ض - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہینہ
34008 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہینہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں میرے غصہ کی وجہ سے وہ غصہ ہوئے، اور میری خوشی کی وجہ سے وہ خوش ہوئے میں ان کے غصہ کی وجہ سے غصہ ہوتاہوں اور ان کی خوشی کی وجہ سے خوش ہوتاہوں جس نے ان کو غصہ دلایا تو اس نے مجھے غصہ دلایا تو اس نے مجھے غصہ دلایا اور جس نے مجھے غصہ دلایا تو اس نے اللہ تعالیٰ کو غصہ دلایا۔ (ٕطبرانی بروایت عمران بن حصین)
34008- "جهينة مني وأنا منهم، غضبوا لغضبي ورضوا لرضائي، أغضب لغضبهم وأرضى لرضاهم، من أغضبهم فقد أغضبني، ومن أغضبني فقد أغضب الله. " طب - "عن -" عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خزاعة
34009 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خزاعة مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں خزاعة باپ اور بیٹے ہیں۔ (دیلمی یروایت بشر بن عصمہ مزنی)
34009- "خزاعة مني وأنا منهم، خزاعة الوالد والولد."الديلمي - عن بشر بن عصمة المزني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوس
34010 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ دوس کو ہدایت دے اروان کو لے۔ (بخاری مسلم بروایت ابوہریرہ)
34010- "اللهم اهد دوسا وائت بهم. " خ، م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبس
34011 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہت سے خطیب عبس سے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت ابوبکر بن محمد بن عمر وبن حزم مرسلا)
34011- "رب خطيب من عبس. " طب - عن أبي بكر ابن محمد بن عمرو بن حزم مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالقیس
34012 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اس سے حجت کرنے والا ہوں جو عبدالقیس پر ظلم کرے۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34012- "أنا حجيج من ظلم عبد القيس. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالقیس
34013 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! عبدالقیس کی مغفرت فرما ! اس لیے کہ وہ خوشی سے نہ کہ ناپسند ہو کر اسلام لائے ہیں جب کہ بعض لوگ ذلیل ہو کر اور گھبرا کر اسلام لائے ہیں۔ (ابن سعد طبرانی بروایت ابن عباس)
34013- "اللهم اغفر لعبد القيس إذ أسلموا طائعين غير مكرهين إذ بعض قوم لم يسلموا إلا خزايا موتورين. " ابن سعد، طب - عن أبي خيرة الصباحي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالقیس
34014 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا : اے اللہ ! عبدالقیس کی مغفرت فرما ! تین (فرمایا) ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34014- "اللهم اغفر لعبد القيس ثلاثا. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عبدالقیس
34015 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ربیعہ میں بہتر عبدالقیس ہیں پھر وہ خاندان کہ آپ ان میں سے ہیں۔ ( طبرانی بروایت نوح بن مخلد ضیعی)
34015- "خير ربيعة عبد القيس ثم الحي الذي أنت منهم"."طب - عن نوح بن مخلد الضبعي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوعصیہ نافرمان قبیلہ ہے
34016 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! نبوعصیہ کو پکڑ ! اس لیے کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نا فرمائی کی ہے۔ (طبرانی بروایت ابن عمر)
34016- "اللهم عليك ببني عصية! فإنهم عصوا الله ورسوله. " طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمان
34017 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عمان والے کیا ہی اچھے رضاعی بھائی ہیں۔ (طبرانی بروایت طلحہ بن داؤد)
34017- "نعم المرضعون أهل عمان. " طب - عن طلحة ابن داود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عنزة
34018 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بخ بخ بخ (یہ خوشی کے وقت بولا جاتا) عنزہ اچھا قبیلہ ہے ؟ ان پر زیادتی کی گئی ان کی مدد کی گئی خوش آمدید شعیب کی قوم اے اللہ ! عنزہ کو پورا پورا رزق عطاء فرما نہ کم نہ زیادہ۔ (ابن فانع طبرانی بروایت سلمہ بن سعد عنزی)
34018- "بخ بخ بخ بخ؟ نعم الحي عنزة؟ مبغى عليهم منصورون، مرحبا بقوم شعيب وأختان موسى، اللهم ارزق عنزة كفافا لا قوتا ولا إسرافا. " ابن قانع، طب - عن سلمة بن سعد العنزي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبط
34019 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قبط کے بارے میں اچھائی کی وصیت قبول کرو کیونکہ ان کے لیے امان اور قرابت ہے۔ (ابن سعد بروایت کعب بن مالک نسخہ یسیط :10)
34019- "استوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما. " ابن سعد - عن كعب بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبط
34020 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب مصر فتح ہو تو قبط کے بارے میں اچھائی کی وصیت کو قبول کرو کیونکہ ان کے لیے عبد اور رشتہ داری ہے۔ (بغدادی طبرانی مستدرک حاکم بروایت کعب بن مالک)
34020- "إذا فتحت مصر فاستوصوا بالقبط خيرا، فإن لهم ذمة ورحما. "البغوي، طب، ك - عن كعب بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبط
34021 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم قبطیوں کے مالک بنوتوان کے ساتھ اچھائی کرو کیونکہ ان کے لیے امان ہے اور ان کے لیے قرابت ہے۔ (ابن سعد بروایت زھری مرسلا)
34021- "إذا ملكتم القبط فأحسنوا إليهم، فإن لهم ذمة وإن لهم رحما. " ابن سعد - عن الزهري مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪০৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبط
34022 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ میرے بعدتم پر مصر کو ضرور فتح عطا فرمائیں گے ، مصر کے قبطیوں کے ساتھ اچھائی کی وصیت قبول کرو کیونکہ تمہارے لیے ان میں سے سسرالی ہے اور عھد ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمر)
34022- "إن الله سيفتح عليكم بعدي مصر! فاستوصوا بقبطها خيرا، فإن لكم منهم صهرا وذمة. " كر - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক: