কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪০৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبط
34023 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مصر کے قبطیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو اللہ سے ڈرو کیونکہ تم ان پر غلبہ حاصل کروگے اور وہ تمہارے لیے اللہ کے راستے میں مددگار اور تیار ہوں گے۔ (طبرانی بروایت ام سلمہ)
34023- "الله الله في قبط مصر! فإنكم ستظهرون عليهم ويكونون لكم عدة وأعوانا في سبيل الله. " طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قضاعت
34024 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ حمیر کے خوشگوار لقمے اور آزاد ہاتھ سے ہو۔ (طبرانی بروایت عمر بن مرة الجھنی)
34024- "أنتم من اليد الطليقة واللقمة الهنيئة من حمير. " طب - عن عمرو بن مرة الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قضاعت
34025 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ قضاعہ بن مالک بن حمیر سے ہو۔ (احمد بن حنبل بروایت عقبہ بن عامر)
34025- "أنتم من قضاعة بن مالك بن حمير. " طب - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قضاعت
34026 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ حمیر سے قضاعہ کی جماعت ہو۔ (احمدبن حنبل بروایت عمر بن مرة)
34026- "أنتم معشر قضاعة من حمير. " حم - عن عمرو ابن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنو قیس کا ذکر
34027 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیس رحم فرمائے کیونکہ وہ ابواسماعیل بن ابراہیم کے دین پر ہیں، اے قیس ! یمن کو زندہ رکھو ! اے یمن قیس کو زندہ رکھو کیونکہ قیس زمین میں اللہ کے شہسوار ہیں، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضے میں میری جان ہے ضرورلوگوں پر ایسا وقت آئے گا کہ قیس کے علاوہ اس دین کا کوئی مدد گار نہ ہوگا بیشک اللہ کے لیے آسمان والوں میں سے نشان زدہ گھوڑے ہیں اور زمین میں علامت لگائے ہوئے گھوڑے ہیں ، اللہ کی زمین میں شہسوار قیس ہیں بیشک قیس ایسا انڈہ ہے جس سے اہل بیت پھوٹے ہیں بیشک قیس زمین میں اللہ کے شیر ہیں۔ (طبرانی ابن مندہ تاریخ ابن عساکر بروایت غالب بن ابحرالضعیفہ :2497)
34027- "رحم الله قيسا! إنه كان على دين أبي إسماعيل بن إبراهيم يا قيس حي يمنا، يا يمن! حي قيسا، إن قيسا فرسان الله في الأرض، والذي نفسي بيده! ليأتين على الناس زمان ليس لهذا الدين ناصر غير قيس، إن لله فرسانا من أهل السماء مسومين وفرسانا في الأرض معلمين، ففرسان الله في الأرض قيس، إنما قيس بيضة تفلقت عنها أهل البيت؛ إن قيسا ضراء الله في الأرض - يعني أسد الله. " طب وابن منده وابن عساكر - عن غالب بن أبجر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مزینہ
34028 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب مزینہ کے بارے میں معلوم ہوجائے گا کہ (ان میں سے ) کوئی نوجوان کبھی بھی ہجرت نہ کرے گا جو اللہ کے ہاں مکرم ہو مگر وہ جلد رفتار ہوگا عنقریب معلوم ہوجائے گا مزینہ کے بارے میں کہ ان میں سے کوئی ایک دجال کونہ پائے گا (تمام ، تاریخ ابن عساکر اور انھوں نے فرمایا یہ غریب ہے بروایت مساور بن شہاب بن مسور بن مساور عن ابیہ عن جدہ مسوبروایت جد خود سعد بن ابی الغاریہ عن ابیہ عن جدہ۔
34028- "سيري مزينة ما هاجرت فتيان قط كرموا على الله إلا كان اسرعهم فناء، سيري مزينة لا يدرك الدجال منها أحد. " تمام وابن عساكر وقال: غريب جدا - عن مساور بن شهاب بن مسور بن مساور عن أبيه عن جده مسرور عن جده سعد ابن أبي الغادية عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معافر
34029 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان پر لعنت نہ کرو کیونکہ وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں یعنی معافر حسن بن سفیان ، طبرانی، حاکم فی الکنی بروایت ابوثور اللھمی
34029- "لا تلعنهم فإنهم مني وأنا منهم - يعني معافر. " البغوي
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ھمدان
34030 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ھمدان اچھا قبیلہ ہے ، کیا خوب ہیں جلدی مدد کرنے والے ، کیا خوب میں مشقت پر صبر کرنے والے اور انھیں میں سے ابدال ہیں اور ان میں اسلام کے اوتار ہیں۔ (ابن سعد بروایت علی بن عبداللہ بن ابی یوسف القرشی بروایت رجال اھل علم)
34030- "نعم الحي همدان، ما أسرعها إلى النصر وأصبرها على الجهد، ومنهم أبدال وفيهم أوتاد الإسلام. " ابن سعد - عن علي بن عبد الله بن أبي يوسف القرشي عمن سمى من رجاله من أهل العلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34031 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم اللہ تعالیٰ اس کو سلامت رکھے، غفار اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے خبردار اللہ کی قسم میں نے یہ نہیں کہا لیکن اللہ نے یہ فرمایا ہے۔ (احمد بن حنبل طبرانی مستدرک حاکم بروایت سلمہ بن اکوع مسلم بروایت ابوہریرة)
34031- "أسلم سالمها الله. وغفار غفر الله لها. أما والله، ما أنا قلته ولكن الله قاله. " حم، طب -[ك]- عن سلمة بن الأكوع، م - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34032 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم اللہ تعالیٰ اس کو سلامت رکھے ! غفار اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے تجیب (قبیلہ) کہ اس نے اللہ (کے دین) کو قبول کیا۔ (طبرانی بروایت عبدالرحمن بن سندر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجا مع :849
34032- "أسلم سالمها الله. وغفار غفر الله لها. وتجيب أجابوا الله. " طب - عن عبد الرحمن بن سندر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34033 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غفار اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے اور اسلم اللہ تعالیٰ اس کو سلامت رکھے اور عصیة جس نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی۔ (احمدبن حنبل بیہقی ترمذی بروایت ابن عمر) یہ حدیث 772 نمبر کے تحت بھی گذر چلی ہے۔
34033- "غفار غفر الله لها. وأسلم سالمها الله. وعصية عصت الله ورسوله. " حم، ق، ت - عن ابن عمر" مر برقم 77".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34034 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے غفار اسلم اور مزینہ اور جبینہ اور جو مزینہ سے ہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہال اسد، طئی ، عظفان سے بہتر ہوں گے۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابوہریرة)
34034- "والذي نفس محمد بيده. لغفار وأسلم ومزينة وجهينة ومن كان من مزينة خير عند الله تعالى يوم القيامة من أسد وطيئ وغطفان. " حم، ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34035 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم اور غفار اور مزینہ کے کچھ لوگ اور جھینہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اسد تمیم ھوازن غطفان سے بہتر ہیں۔ (ترمذی بروایت ابوہریرة)
34035- "أسلم وغفار وشيء من مزينة وجهينة خير عند الله تعالى من أسد وتميم وهوازن وغطفان. " ت عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قبائل کے ذکر کا تکملہ صفات کے اعتبار سے چند قبائل کا ذکر
34036 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم اور غفار اور مزینہ بہتر ہیں (بنو) تمیم اور اسد اور غطفان اور بنوعامر بن صعصعہ ہے۔ (ترمذی بروایت ابوبکر)
34036- "أسلم وغفار ومزينة خير من [بني] تميم واسد وغطفان وبني عامر بن صعصعة. " ت - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34037 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم اللہ تعالیٰ ان کو ہر مصیبت سے بچائے سوائے موت کے اس سے نہیں بچا جاسکتا اور غفار اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے اور انصار سے زیادہ فضلیت والا کوئی قبیلہ نہیں۔ (ابن مندہ ابونعیم معرفہ بروایت عمر بن یزید)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 850
34037- "أسلم سلمهم الله تعالى من كل آفة إلا الموت. فإنه لا يسلم عليه، وغفار غفر الله لها. ولا حي أفضل من الأنصار. " ابن منده وأبو نعيم في المعرفة - عن عمر بن يزيد الكعبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34038 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلم ، غفار، اشجع، مزینہ، جھینہ اور جو بنوکعب سے ہیں وہ لوگوں کے درمیان مددگار ہوں گے اور اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مددگار ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوایوب)
34038- "أسلم وغفار وأشجع ومزينة وجهينة ومن كان من بني كعب موالي دون الناس، والله ورسوله مولاهم. " ك - عن أبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34039 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عرب کی پیشانی کی سفیدی کنانہ ہے اور ان کو مضبوط کرنے والے تمیم ہیں اور عرب کے خطباء بنواسد ہیں اور عرب کے شہسوار بنوقیس ہیں اور زمین والوں میں اللہ کے شہوار ہوتے ہیں اور زمین میں اللہ کے شہسوار بنوقیس ہیں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوذر) یہ حدیث 378 پر بھی گزر چکی ہے، الضعیفہ :1215 ۔
34039- "غرة العرب كنانة، وأركانها تميم، وخطباؤها أسد، وفرسانها قيس، ولله تعالى من أهل الأرض فرسان، وفرسانه في الأرض قيس. " ابن عساكر - عن أبي ذر" مر برقم 78".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34040 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنی ہاشم اور انصار سے بغض رکھنا کفر ہے اور عرب سے بغض رکھنا نفاق ہے۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2341
34040- "بغض بني هاشم والأنصار كفر، وبغض العرب نفاق. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34041 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش ، انصار ، جھینہ ، مزینہ ، اسلم، اشجع، غفار مددگار ہیں ، ان کا اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کوئی مددگار نہیں۔ (بیہقی بروایت ابوہریرة)
34041- "قريش والأنصار وجهينة ومزينة وأسلم وأشجع وغفار موالي ليس لهم مولى دون الله ورسوله. " ق - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34042 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بنوہاشم ! اور بنومطلب ایک ہی ہیں۔ (طبرانی بروایت جبیر بن مطعم)
34042- "بنو هاشم وبنو المطلب شيء واحد. " طب - عن جبير بن مطعم".
তাহকীক: