কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪০৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34043 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاشم اور مطلب اس طرح ہیں، اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت فرمائے جو ان دونوں کے درمیان جدائی کرے انھوں نے ہماری پرورش کی بچپن کی حالت میں اور ہمیں سہارا دیا بڑے ہونے کی حالت میں۔ (بیہقی بروایت زید بن علی مرسلا)
34043- "هاشم والمطلب كهاتين، لعن الله من فرق بينهما. ربونا صغارا وحملونا كبارا. " هق - عن زيد بن علي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34044 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میں بنوہاشم اور بنومطلب کو ایک ہی سمجھتاہوں بیشک وہ ہم سے جاہلیت اور اسلام میں جدا نہیں ہوئی۔ (احمدبن حنبل ، بخاری، ابوداؤد ، نسائی بروایت جبیر بن مطعم)
34044- "إنما أرى بني هاشم وبني المطلب شيئا واحدا،"إنهم لم يفارقونا في جاهلية ولا إسلام. "حم، خ ، د، ن - عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34045 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوبکر اور عمر ( (رض) سے محبت کرنا ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا کفر ہے اور عرب سے محبت ایمان ہے اور ان سے بغض کفر ہے جو کوئی میرے صحابہ کو گالی دے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو اور جو کوئی مجھے ان میں محفوظ رکھے گا میں اس کی قیامت کے دن حفاظت کروں گا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت جابر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2680 ۔
34045- "حب أبي بكر وعمر من الإيمان وبغضهما كفر وحب الأنصار من الإيمان وبغضهم كفر، وحب العرب من الإيمان وبغضهم كفر، ومن سب أصحابي فعليه لعنة الله، ومن حفظني فيهم فأنا احفظه يوم القيامة. " ابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنواسلم کا ذکر
34046 ۔۔۔ حضرت خضر (علیہ السلام) ہی الیاس (علیہ السلام) ہیں۔ ابن عساکر عن جابر (رض)
34046- "الخضر هو الياس. " ابن مردويه - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان اشخاص کا ذکرجو صحابہ میں سے نہیں ہیں اس مضمون سے متعلق اکمال کی بعض احادیث کا ذکر چھٹے باب میں ہوگا۔ الیاس اور خضر (علیہما السلام)
34047 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (حضرت) خضر (علیہ السلام) سمندر میں اور (حضرت) الیاس (علیہ السلام) خشکی میں (رہتے ) تھے ہر رات اس بند کے پاس اکٹھے ہوتے جسے ذوالقرنین نے یاجوج باجوج اور لوگوں کے درمیان تعمیر کیا اور ہر سال حج اور عمرہ کرتے اور زمزم سے اتنا پیتے جو انھیں آیندہ سال تک کافی ہوجاتا۔ (حارث بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2940 ۔
34047- "الخضر في البحر وإلياس في البر يجتمعان كل ليلة عند الردم الذي بناه ذو القرنين بين الناس وبين يأجوج ومأجوج ويحجان ويعتمران كل عام ويشربان من زمزم شربة تكفيهما إلى قابل. " الحارث - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان اشخاص کا ذکرجو صحابہ میں سے نہیں ہیں اس مضمون سے متعلق اکمال کی بعض احادیث کا ذکر چھٹے باب میں ہوگا۔ الیاس اور خضر (علیہما السلام)
34048 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خضر (علیہ السلام) کو خضر نام اس لیے دیا گیا کہ وہ سفید کھال پر بیٹھے جب وہ کھال ملی تو ان کے نیچے سبزہ تھا ۔ (احمد بن حنبل بیہقی ترمذی بروایت ابوہریرة)
34048- "إنما سمي الخضر خضرا لأنه جلس على فروة بيضاء فإذا هي تهتز تحته خضراء. " حم، ق ، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ان اشخاص کا ذکرجو صحابہ میں سے نہیں ہیں اس مضمون سے متعلق اکمال کی بعض احادیث کا ذکر چھٹے باب میں ہوگا۔ الیاس اور خضر (علیہما السلام)
34049 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : الیاس اور خضر (ٕعلیہھا السلام) دونوں بھائی تھے ان کے والد فارس سے اور ان والدہ روم سے تھیں۔ (مسند الفردوس بروایت ابوہریرہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1222، الضعیفہ :227 ۔
34049- "إلياس والخضر اخوان أبوهما من الفرس وأمهما من الروم. " فر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34050 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب موسیٰ (علیہ السلام ) نے خضر (علیہ السلام ) سے ملاقات کی تو ایک پرندہ آیا اس نے اپنی چونچ پانی میں ڈالی تو حضرت موسیٰ سے کہا آپ جانتے ہیں اس پرندہ نے کیا کہا ؟ موسیٰ نے کہا کہ کیا کہتا ہے، خضر نے کہا کہ کہہ رہا ہے کہ آپ کا علم اور موسیٰ کا علم اللہ کے علم کے مقابلہ میں ایسا ہے جیسا کہ میری چونچ نے اس پانی سے لیا۔ (مستدرک حاکم بروایت ابی)
34050- "لما لقي موسى الخضر جاء طير فألقى منقاره في الماء فقال الخضر لموسى: تدري ما يقول هذا الطائر؟ قال: وما يقول؟ قال: يقول: ما علمك وعلم موسى في علم الله إلا كما أخذ منقاري من هذا الماء. " ك - عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34051 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک خضر (علیہ السلام) سمندر میں اور یع (علیہ السلام) خشکی میں (رہتے) تھے ہر رات اس بند کے پاس جمع ہوتے جسے ذوالقرنین نے بنایا تھا لوگوں اور یاجوج ماجوج کے درمیان اور حج وعمرہ کرتے تھے اور زمزمر سے اتنا پیتے تھے کہ انھیں آیندہ سال تک کافی ہوجاتا ہے۔ (حارث بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ اس حدیث کی سند میں دوراوی متروک ہیں۔ ١۔ ابان ٢۔ عبدالرحیم بن واقد۔
34051- "إن الخضر في البحر واليسع في البر يجتمعان كل ليلة عند الردم الذي بناه ذو القرنين بين الناس وبين يأجوج ومأجوج ويحجان ويعتمران كل عام ويشربان من زمزم شربة تكفيهما إلى قابل. " الحارث - عن أنس، وفيه ابان وعبد الرحيم بن واقد متروكان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34052 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خضر اور الیاس (علیہما السلام) ہر سال موسم حج میں منی میں ملتے پھر ان میں ہر ایک اپنے ساتھی کا سرمونڈتا اور ان کلمات کے ساتھ (ایک دوسرے سے) جدا ہوتے بسم اللہ ماشاء ال ( اللہ کے نام کی مدد سے) جو کچھ اللہ نے چاہا) لایسوق الخیر الا اللہ ( اللہ کے سوا کوئی بھلائی نہیں چلاتا) ماشاء اللہ لایصرف السوء الا اللہ (جو کچھ اللہ نے چاہا اللہ کے سوا کوئی برائی نہیں دور کرسکتا) ماکان من نعمة فمن اللہ (ٕجو کچھ اللہ نے چاہا جو نعمت بھی ہو (وہ) اللہ کی طرف سے ہی ہے ماشاء اللہ لاحول ولا قوة الا باللہ (جو کچھ اللہ نے چاہا نہیں ہے (گناہوں سے) پھرنا اور نہیں ( فرمان برداری کی) قوت مگر اللہ ہی کی مدد سے جو شخص ان کلمات کو صبح اور شام تین دفعہ کہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو چوری سے شیطان اور بادشاہ سے سانپ اور بچھو سے محفوظ رکھیں گے۔ (دارقطنی فی الافراد ابواسحاق الذکر فی فوائد عقیلی فی الضعفاء تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس الاتقان :47)۔ کلام :۔۔۔ اس حدیث کو ضعیف قرار دیا گیا ہے اور علامہ ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں لایا ہے۔
34052- "يلتقى الخضر وإلياس في كل عام في الموسم بمنى فيحلق كل واحد منهما رأس صاحبه ويتفرقان عن هؤلاء الكلمات: بسم الله ما شاء الله، لا يسوق الخير إلا الله، ما شاء الله لا يصرف السوء إلا الله ما شاء الله، ما كان من نعمة فمن الله، ما شاء الله لا حول ولا قوة إلا بالله، من قالهن حين يصبح وحين يمسي ثلاث مرات آمنه الله من الغرق والسرق ومن الشيطان والسلطان ومن الحية والعقرب. " قط في الأفراد وأبو إسحاق الذكي في فوائده، عق، عد وابن عساكر - عن ابن عباس، وضعف، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
أويس بن عامر القرني رضي الله عنه
أويس بن عامر القرني رضي الله عنه
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس بن عامر القرنی (رح)
34053 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک بہتر تابعی ایک ایسا شخص ہوگا جسے اویس کہا جائے گا اس کی والدہ ہوگی جس کے ساتھ وہ نیک سلوک کرنے والے ہوگا اگر (اویس) اللہ تعالیٰ پر کوئی قسم کھائے تو اللہ تعالیٰ اس کو قسم میں پورا کریں گے اور اس کی جلد کی بیماری ہوگی سو وہ ٹھیک ہوجائے گا ۔ پس تم اس کو حکم کرو کہ وہ تمہارے لیے استغفار کرے۔ (مسلم بروایت عمر)
34053- "إن خير التابعين رجل يقال له أويس وله والدة هو بها بر، لو أقسم على الله لأبر، وكان به بياض فبرئ، فمروه فليستغفر لكم. " م - عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس بن عامر القرنی (رح)
34054 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک تمہارے پاس یمن سے ایک شخص آئے گا جسے اویس کہا جائے گا یمن میں اپنی والدہ کے علاوہ کسی کو چھوڑ کر نہیں آئے گا اس کو جلد کی بیماری ہوگی پس وہ اللہ تعالیٰ سے دعاکرے گا سو اللہ تعالیٰ اس سے اس بیماری کو ختم کریں گے مگر ایک درھم کی جگہ کے برابر سو جو کوئی تم میں سے اس سے ملے اس کو حکم کرے کہ وہ تمہارے لیے استغفار کرے۔ (مسلم بروایت عمر)
34054- "إن رجلا يأتيكم من اليمن يقال له أويس لا يدع باليمن غير أم له، قد كان به بياض فدعا الله تعالى فأذهبه عنه إلا مثل موضع الدرهم، فمن لقيه [منكم] فمروه فليستغفر لكم. " م - عن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کا ذکر
34055 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس امت میں سے میرا خلیل اویس قرنی ہے۔ (ابن سعدبروایت رجا مرسلا اسنی المطلب 610 ضعیف الجامع 248)
34055- "خليلي من هذه الأمة أويس القرني. " ابن سعد - عن رجل مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کا ذکر
34056 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تابعین میں سے بہتر اویس ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت علی)
34056- "خير التابعين أويس. " ك - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کا ذکر
34057 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عنقریب میری امت میں ایک شخص ہوگا جسے اویس بن عبداللہ قرنی کہا جائے گا اور اس کی سفارش میری امت میں ربیعہ اور مضر کی طرح ہوگی۔ (ابن عدی فی الکامل بروایت ابن عباس ذخیرة الحفاظ :3278)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3312 ۔
34057- "سيكون في أمتي رجل يقال له أويس بن عبد الله القرني وإن شفاعته في أمتي مثل ربيعة ومضر. " عد - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34058 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تابعین میں سے بہتر اویس قرنی ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت علی بیہقی تاریخ ابن عساکر بروایت رجل)
34058- "خير التابعين أويس القرني. " ك - عن علي، ق، كر - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34059 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تابعین کے بہتر لوگوں میں سے اویس قرنی ہے۔ (احمد بن حنبل ابن سعد بروایت عبدالرحمن بن ابی لیلی بروایت رجل من الصحابہ احمد بن حنبل تاریخ ابن عساکر بروایت رجل)
34059- "إن من خير التابعين أويس القرني. " حم وابن سعد - عن عبد الرحمن ابن أبي ليلى عن رجل من الصحابة، حم كر - عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34060 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میری امت میں سے وہ لوگ ہیں جو برہنہ ہونے کی وجہ سے اپنی مسجد یا اپنی مصلی میں آنے کی طاقت نہیں رکھتے ان کو ان کار ایمان لوگوں سے مانگنے سے روکتا ہے ان میں سے اویس قرنی اور فرات بن حیان ہے۔ (احمد بن حنبل فی الزھد حلیة الاولیاء بروایت محارب بن عثار اور بروایت سالم بن ابی الجعد)
34060- "إن من أمتي من لا يستطيع أن يأتي مسجده أو مصلاه من العري يحجزه إيمانه أن يسأل الناس، منهم أويس القرني وفرات ابن حيان. " حم في الزهد؛ حل - عن محارب بن دثار وعن سالم بن أبي الجعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34061 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تابعین میں قرن (جگہ) سے ایک شخص ہوگا جسے اویس بن عامر کہا جائے گا جسے برص کی بیماری نکلے گی ، پس وہ اللہ تعالیٰ سے اس بیماری کے دور ہونے کی دعاکرے گا سو وہ کہے گا اے میرے لیے میرے جسم میں اتنی جگہ چھوڑ دے کہ میں اپنے آپ پر تیری نعمت کو یاد کروں پس اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس کے جسم سے اتنی جگہ چھوڑ دیں گے جس کے ساتھ وہ اپنے اوپر اللہ کی نعمت کو یاد کرے گا پس جو کوئی تم میں سے اسے پائے پھر اس سے اپنے لیے استغفار کرنے کی استطاعت رکھے پس اپنے لیے استغفار کروائے۔ (ابویعلی بروایت عمر)
34061- "إنه سيكون في التابعين رجل من قرن يقال له أويس ابن عامر يخرج به وضح فيدعو الله أن يذهبه عنه فيقول: اللهم! دع لي في جسدي ما أذكر نعمتك علي، فيدع له منه ما يذكر به نعمته عليه، فمن أدركه منكم فاستطاع أن يستغفر له فليستغفر له. " ع - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34062 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عنقریب تم پر ایک شخص آئے گا جسے اویس کہا جائے گا جس کو جلدی کی بیماری ہوگی پس وہ اس کے لیے اللہ سے دعاکرے گا۔ پس اللہ تعالیٰ اس بیماری کو دور کردے گا پس جو کوئی تم میں سے اس سے ملے پس تم اس کو حکم کرو کہ وہ اس کے لیے استغفار کرے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت عمر)
34062- "سيقدم عليكم رجل يقال له أويس كان به بياض فدعا الله له فأذهبه الله، فمن لقيه منكم فمروه فليستغفر له. " ش - عن عمر".
তাহকীক: