কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪০৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34063 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمر ! میری امت میں لوگوں کے آخر میں ایک شخص ہوگا جسے اویس قرنی کہا جائے گا پس اس کے جسم میں ایک تکلیف ہوگی۔ پس وہ اللہ سے دعاکرے گا ۔ پس اللہ اس تکلیف کو دور کردیں گے مگر اس کے پہلو میں ایک تھوڑا ساحصہ، جب وہ اس کو دیکھے گا تو اللہ کو یاد کرے گا ، جب آپ کی اس سے ملاقات ہو پس اس کو میری طرف سے سلام کہئے اس کو حکم دیجئے کہ وہ آپ لیے دعاکرے کیونکہ وہ اپنے رب پر کریم اور اپنی والدہ کے ساتھ نیک سلوک کرنے والا ہوگا ۔ وہ اللہ پر قسم کھائے گا تو اللہ اس کو بری کریں گے ، ربیعہ اور مضر کی طرح سفارش کرے گا۔ (خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت عمر) خطیب نے فرمایا کہ یہ حدیث یحییٰ بن سعیہ انصاری بروایت سعید بن مسّیب بروایت عمر بن خطاب بہت زیادہ غریب ہے جس نے اس کو اس کی وجہ سے لکھا ہے۔
34063- "يا عمر! يكون في أمتي في آخر الناس رجل يقال له أويس القرني فيصيبه بلاء في جسده فيدعو الله عز وجل فيذهب به إلا لمعة في جنبه إذا رآها ذكر الله، فإذا لقيته فأقرئه مني السلام وأمره أن يدعو لك، فإنه كريم على ربه بار بوالدته، لو يقسم على الله لأبره؛ يشفع لمثل ربيعة ومضر. " الخطيب وابن عساكر - عن عمر، قال الخطيب: هذا غريب جدا من رواية يحيى بن سعيد الأنصاري عن سعيد بن المسيب عن عمر بن الخطاب لم أكتبه إلا من هذا الوجه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال
34064 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے پاس اویس بن عامر مراد پھر قرن سے یمنی کمک میں آئے گاجی سے جلد کی بیماری ہوگی پس وہ ٹھیک ہوجائے گا مگر ایک درھم کی جگہ کے برابر ، اس کی والدہ ہوگی جس کے ساتھ وہ نیک سلوک کرنے والا ہوگا اگر وہ اللہ پر قسم کھائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم پورا فرمائیں گے سو اگر آپ اس سے اپنے لیے استغفار کراسکیں تو (اس طرح ) کریں۔ (ابن سعد احمد بن حنبل مسلم عقبلی فی الضعفاء مستدرک حاکم بروایت عمر)
34064- "يأتي عليكم أويس بن عامر مع أمداد أهل اليمن من مراد ثم من قرن كان به برص فبرئ منه إلا موضع درهم له والدة هو بها بر، لو أقسم على الله! لأبره، فإن استطعت أن يستغفر لك فافعل. " ابن سعد، حم، 1 م، عق، ك - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34065 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کا ایک شخص جیسے اویس کہا جائے گا (اس) کی سفارش سے لوگوں کی بہت زیادہ جماعت جنت میں داخل ہوگی ۔ (تاریخ ابن عساکر بطریق عبدالرحمن بن یزید بن اسلم عن ابیہ عن جدہ)
34065- "يدخل الجنة بشفاعة رجل من أمتي يقال له أويس فئام من الناس. " ابن عساكر من طريق عبد الرحمن بن يزيد بن أسلم عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34066 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ربیعہ اور مضر کے اکثر لوگ میری امت کے ایک شخص کی سفارش ہے جنت میں داخل ہوں گے (ابن ابی شیبة مستدرک حاکم عقیلی فی الضعفاء تاریخ ابن عساکر بروایت حسن مرسلا حسن فرماتے ہیں کہ یہ شخص اویس قرنی ہے ) ۔ (تذکرة الموضوعات 94 )
34066- "يدخل الجنة بشفاعة رجل من أمتي أكثر من ربيعة ومضر. " ش، ك، هق وابن عساكر - عن الحسن مرسلا، قال الحسن: هو أويس القرني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34067 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مضر کے لوگوں میں سے بہت سے میری امت کے ایک شخص کی سفارش سے جنت میں داخل ہوں گے اور آدمی اپنے گھر والوں میں سفارش کرے گا اور اپنے عمل کے برابر سفارش کرے گا۔ (طبرانی بروایت ابوامامہ)
34067- "يدخل الجنة بشفاعة رجل من أمتي أكثر من عدد مضر، ويشفع الرجل في أهل بيته ويشفع على قدر عمله. " طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34068 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک مسلمانوں میں سے وہ جو اس کی سفارش سے جنت میں داخل ہوں گے ربیعہ اور مضر کی طرح ہیں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوامامعہ ذخیرة الحفاظ :2027)
34068- "إن من المؤمنين من يدخل بشفاعته الجنة مثل ربيعة ومضر. " كر - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34069 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میری امت میں سے وہ جو اس کی سفارش سے جنت میں داخل ہوں گے ربیعہ اور مضر سے زیادہ ہوں گے۔ (ھناد بروایت حارث بن قیس ھناد، ابوامیرکات، ابن السقطی فی معجمہ ، ابن النجار بروایت ابوہریرة)
34069- "إن من أمتي من يدخل الجنة بشفاعته أكثر من ربيعة ومضر. " هناد - عن الحارث بن قيس، هناد وأبو البركات، ابن السقطي في معجمه وابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اویس قرنی (رح) کی شفاعت
34070 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے ایک شخص کی سفارش سے ربیعہ اور مضر سے زیادہ جہنم سے نکلیں گے۔ (ابونعیم بروایت ابوامامہ)
34070- "يخرج من النار بشفاعة رجل من أمتي أكثر من ربيعة ومضر. " أبو نعيم - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیس بن ساعدہ الایادی
34071 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیس پر رحم فرمائیں کیونکہ وہ ابواسماعیل بن ابراہیم کے دین پر ہیں۔ (طبرانی بروایت غالب بن ابحر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3114
34071- "رحم الله قسا! إنه كان على دين أبي إسماعيل بن إبراهيم. " طب - عن غالب بن أبجر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قیس بن ساعدہ الایادی
34072 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیس رحم فرمائیں اس لیے کہ وہ میں واحد اسماعیل بن ابراہیم (علیہما السلام) کے دین پر ہیں۔ (طبرانی بروایت غالب بن ابحر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3114 ۔
34072- "رحم الله قسا! كأني أنظر إليه على جمل أورق تكلم بكلام له حلاوة لا أحفظه. " الأزدى في الضعفاء - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زید بن عمر وبن نفیل
34073 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل زید بن عمرو کی مغفرت فرمائے اور اس پر رحم کرے کیونکہ وہ دین ابراہیم (علیہ السلام) پر مرا ہے۔ (ابن سعد بروایت سعید بن ابی مسیب مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3918 الضعیف 2142 ۔
34073- "غفر الله عز وجل لزيد بن عمرو ورحمه! فإنه مات على دين إبراهيم. " ابن سعد - عن سعيد بن المسيب مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زید بن عمر وبن نفیل
34074 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا پس میں نے زید بن عمرو بن نفیل کو دیکھا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عائشہ )
34074- "دخلت الجنة فرأيت لزيد بن عمرو بن نفيل. " ابن عساكر - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34075 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ مجھے خواب میں دکھائے گئے یعنی ورقہ (بن نوفل) اور ان پر سفید کپڑے تھے اور اگر وہ جہنمی ہوتے تو ان پر اس لباس کے علاوہ (دوسرا) لباس ہوتا۔ (ٕترمذی ، مستدرک حاکم بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :722 ۔
34075- "أريته في المنام - يعني ورقة وعليه ثياب بياض، ولو كان من أهل النار لكان عليه لباس غير ذلك. " ت ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34076 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ورقہ بن نوفل کو گالی نہ دو ! کیونکہ میں نے ان کے لیے ایک جنت یا (فرمایا) دوجنتیں دیکھی ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34076- "لا تسبوا ورقة بن نوفل، فإني قد رأيت له جنة أو جنتين. " ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34077 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زید بن عمرو بن نفیل قیامت کے دن ایک امت (کی شکل میں) آئیں گے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عروة مرسلا ابویعلی تاریخ ابن عساکر بروایت عروة بروایت سعید بن زید مستدرک حاکم تاریخ ابن عساکر بروایت اسامہ بن زید بن حارثہ عن ابیہ)
34077- "يأتي يوم القيامة زيد بن عمرو بن نفيل أمة واحدة. " كر - عن عروة مرسلا، ع، كر - عنه عن سعيد بن زيد، ك وابن عساكر - عن أسامة بن زيد بن حارثة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34078 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ قیامت کے دن میرے اور عیسیٰ (علیہ السلام ) کے درمیان ایک امت (کی شکل میں) اٹھائے جائیں گے (ابویعلی بغوی، ابن عدی فی الکامل ، تمام بروایت جابر (حضرت جابر (رض)) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زید بن عمر وبن نقیل کے بارے میں پوچھا گیا تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : انھوں نے آگے یہ حدیث ذکر کی احمد بن حنبل طبرانی بروایت سعید بن زید) ۔
34078- "يبعث يوم القيامة أمة واحدة بيني وبين عيسى."ع والبغوي، عد وتمام - عن جابر، قال: سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن زيد بن عمرو بن نفيل قال - فذكره، حم، طب عن سعيد ابن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34079 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زید بن عمر وبن نفیل میرے اور عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) کے درمیان ایک امت (کی شکل میں) جمع کئے جائیں گے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت شعبی بروایت جابر ابوداؤد بروایت عررة مرسلا)
34079- "يحشر زيد بن عمرو بن نفيل أمة واحدة بيني وبين عيسى ابن مريم. " ابن عساكر - عن الشعبي عن جابر، د - عن عروة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل
34080 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے زید بن عمرو بن نفیل سے سنا وہ اس چیز کو براکہہ رہے تھے جو غیر اللہ کے لیے ذبح کی جائے (غیر اللہ کے نام پر) میں نے کوئی ایسی چیز نہیں چکھی جو بتوں پر ذبح کی گئی ہویہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس چیز سے عزت دی کہ جس سے مجھے عزت دی یعنی اپنی رسالت۔ (دیلمی بروایت عائشہ)
34080- "سمعت زيد بن عمرو بن نفيل يعيب أكل ما ذبح لغير الله؛ فما ذقت شيئا ذبح على النصب حتى أكرمني الله تعالى بما أكرمني به من رسالته. " الديلمي - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل من الاکمال
34081 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے ورقہ کو دیکھا میں نے دیکھا کہ ان پر سفید کپڑے تھے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ جہنمی ہوتے قرآن کے سفید کپڑے نہ ہوتے ۔ (احمدبن حنبل بروایت عائشہ)
34081- "قد رأيت ورقة فرأيت عليه ثياب بيض، فأحسبه لو كان من أهل النار لم تكن عليه ثياب بياض. " حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪০৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ورقتہ بن نوفل من الاکمال
34082 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : البتہ تحقیق میں نے ان کو دیکھا یعنی ورقہ بن نوفل کو جنت کے پست حصہ میں نہر پر ان کا ریشم لباس ہے اور میں نے خدیجہ (رض) کو جنت کی نہروں میں سے ایک نہر پر ایک ایسے کمرے میں دیکھا جو بانس کا ہے، اس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (ابویعلی تمام ابن عدی فی الکامل تاریخ ابن عساکر بروایت جابر)
34082- "لقد رأيته - يعني ورقة بن نوفل - على نهر في بطنان الجنة عليه حلة من سندس، ورأيت خديجة على نهر من أنهار الجنة في بيت من قصب لا صخب فيه ولا نصب. " ع وتمام، عد وابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক: