কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪১১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34103 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل نے اس قبیلہ یعنی لخم اور جذام کو شام میں ظہر اور ضرع کے ذریعہ مددگار بنایاجیسا کہ یوسف (علیہ السلام) کو اپنے اہل کے لیے مددگار بنایا۔ (طبرانی بروایت عبداللہ بن سوید الھانی)
34103- "إن الله عز وجل جعل هذا الحي من لخم وجذام مغوثة بالشام بالظهر والضرع كما جعل يوسف مغوثة لأهلها."طب - عن عبد الله بن سويد الألهاني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34104 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل نے میرے اہل کو عزت دی کہ میرے پیچھے رہیں گے، مہاجرین قریش سے اور انصار اسلم اور غفار سے ۔ (مستدرک حاکم طبرانی بروایت ابورھم غفاری)
34104- "إن الله أعز أهلي أن يتخلف عني المهاجرون من قريش والأنصار وأسلم وغفار. " ك، طب - عن أبي رهم الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34105 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خلافت قریش میں اور قضاء انصار میں اور اذان حبشہ میں اور جہاد اور ہجرت تمام مسلمانوں اور مہاجرین میں ہے۔ (ابن جریر بروایت عتبہ بن عبد)
34105- "الخلافة في قريش والقضاء في الأنصار، والأذان في الحبشة، والجهاد والهجرة في المسلمين والمهاجرين. " ابن جرير - عن عتبة بن عبد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34106 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مہاجرین اور انصار دنیا اور آخرت میں آپس میں دوست ہیں ، قریش کے آزاد کردہ اور ثقیف سے آزاد کردہ آپس میں دنیا و آخرت دونوں میں دوست ہیں۔ (طحاوی احمدبن حنبل ابویعلی ، ابن جان طبرانی مستدرک حاکم سعید بن منصور بروایت جریر ، طبرانی بروایت ابن مسعود )
34106- "المهاجرون والأنصار بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة، والطلقاء من قريش والعتقاء من ثقيف بعضهم أولياء بعض في الدنيا والآخرة. " ط، حم، ع، حب، طب، ك، ص - عن جرير، طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34107 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصار پاکدامن اور بردبار ہیں اور لوگ اس معاملہ میں قریش کے تابع ہیں ان میں سے مسلمان مسلمانوں کے اور ان میں گناہ گار گناہ گار کے تابع ہیں۔ (ابن جریر تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرة)
34107- "الأنصار أعفة صبر، وإن الناس تبع لقريش في هذا الشأن، مؤمنهم تبع لمؤمنهم وفاجرهم تبع لفاجرهم. " ابن جرير كر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکٹھے چند قبائل کا ذکر ۔۔۔ اکمال
34108 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہارے درمیان فیصلہ نہ کروں ؟ رہے تم اے انصار کی جماعت تو میں تمہارا بھائی ہوں اور رہے تم اے مہاجرین کی جماعت تو میں تم سے ہوں اور رہے تم اے نبی ہاشم تو تم مجھ سے ہو اور میری طرف (ٕمنسوب) ہو۔ (طبرانی بروایت کعب بن حجرہ)
34108- "ألا أقضي بينكم؟ أما أنتم يا معشر الأنصار فإنما أنا أخوكم، وأما أنتم يا معشر المهاجرين فإنما أنا منكم، وأما أنتم يا بني هاشم فأنتم مني وإلي. " طب - عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34209 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں میں بہتر عرب ہیں اور عرب میں بہتر قریش ہیں اور قریش میں بہتر بنو ہاشم ہیں اور عجم میں بہتر فارس ہیں اور سوڈان میں بہتر توبہ ہیں اور نگ میں بہتر زرد رنگ ہی اور بہتر مال عقر دہی (وہ مال جو اصل ہو جس سے نفع ہو اور وہ بڑھے ) اور بہترین خضاب گتم مہندی ہے، ( گتم یہ ایک پودہ ہے جس میں سرخی ہوتی ہے) ۔
( دیلمی بروایت علی تذکرة الموضوعات :112، 113 التنزیة 362)
( دیلمی بروایت علی تذکرة الموضوعات :112، 113 التنزیة 362)
34109- "خير الناس العرب، وخير العرب قريش، وخير قريش وبنو هاشم، وخير العجم فارس، وخير السودان النوبة، وخير الصبغ العصفر، وخير المال العقر ، وخير الخضاب الحناء الكتم. " الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34110 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے دیکھا گویا کہ رحمت بنوسالم اور بنو بیاض کے درمیان واقع ہوئی، انھوں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول کیا ھم اپنی جگہ منتقل ہوجائیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا نہیں لیکن وہاں اپنے مردوں کو دفن کرو۔ (باوردی بروایت ابراہیم بن عبداللہ بن سعد بن خیشمہ عن ابیہ عن حدہ)
34110- "رأيت كأن رحمة وقعت بين بني سالم وبين بني بياضة، قالوا: يا رسول الله! أفننتقل إلى موضعها؟ قال: لا ولكن اقبروا فيها موتاكم. "الباوردي - عن إبراهيم بن عبد الله بن سعد بن خيثمة عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34111 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے عرب کے دادا دیکھے تو بنوعامر کے داداونٹ (کی طرح) گندمی سرخی مائل رنگ والے جو درخت کے کناروں سے کھا رہے ہوں اور میں نے غطفان کے دادا دیکھے تو وہ سبز چٹان (کی طرح) جس سے چشمے پھوٹ رہے ہوں اور میں نے بنوتمیم کے داد دیکھے سرخ لمبے پہاڑ (کی طرح) جسے اس کے پیچھے والے نقصان نہیں دے سکتے تو قوم میں سے ایک شخص نے کہا بیشک وہ تو (ٕرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : ان کے بارے ٹھہرو بیشک وہ بڑی پیشانی والے، ثابت قدم آخری زمانے میں حق کے مددگار ہیں۔ (دیلمی بروایت عمر رعوفی)
34111- "رأيت جدود العرب فإذا جد بني عامر جمل آدم أحمر يأكل من أطراف الشجر؛ ورأيت جد غطفان صخرة خضراء تتفجر - الينابيع، ورأيت جد بني تميم هضبة حمراء لا يضرها من وراءها، فقال رجل من القوم: إنهم إنهم، فقال: مه مه عنهم، فإنهم عظام الهام، ثبت الأقدام، أنصار الحق في آخر الزمان. " الديلمي - عن عمرو العوفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34112 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عبدمناف قریش کی عزت ہیں اور اسدبن عبدالعزی اس (قریش) کے رکن اور بازو ہیں اور عبدالدار اس کے سردار اور صف اول کے لوگ ہیں زہرہ بنوتمیم اور عدی اس کی زینت ہیں اور مخزوم اس (قریش) میں اس کی تروتازگی میں پیلو کے درخت (کی طرح) ہیں اور اسھم اور جمع اس کے بازو ہیں اور عامر اس کے شیر اور اس کے شہسوار ہیں اور قریشی قصی کی اولاد کے تابع ہیں اور لوگ قریش کے تبع ہیں (رامھرمزی فی الامثال بروایت عثمان بن ضحاک مرسلا)
34112- "عبد مناف عز قريش، وأسد بن عبد العزى ركنها وعضدها، وعبد الدار قادتها وأوائلها، وزهرة الكد، وبنو تيم وعدي زينتها، وخزوم فيها كالأراكة في نضرتها، وسهم وجمح جناحاها، وعامر ليوثها وفرسانها، وقريش تبع لولد قصي، والناس تبع لقريش. " الرامهرمزي في الأمثال - عن عثمان بن الضحاك مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34113 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غفار اسلم ، جہینہ وار مزینہ اللہ عزوجل اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے محبوب ہیں۔ (صرابی بروایت معقل بن سان)
34113- "غفار وأسلم وجهينة ومزينة موالي الله عز وجل ورسوله. " طب - عن معقل بن سنان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34114 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش عرب کے سردار اور قیس اس کے شہسوار اور تمیم اس کی پن چکی (کی طرح) ہیں۔ (رامھرمزی فی الامثال بروایت وضین بن مسلم مرسلا)
34114- "قريش سادة العرب، وقيس فرسانها، وتميم رحاها. " الرامهرمزي في الأمثال - عن الوضين بن مسلم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34115 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کنانہ عرب کی عزت ہیں ، اور تم اس کی بنیادیں اور اسد اس کی دیواریں اور قیس اس کے شہسوار ہیں۔ٕ(دہلمی بروایت ابوذر)
34115- "كنانة عز العرب وأنتم أركانها؛ وأسد حيطانها، وقيس فرسانها. " الديلمي - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34116 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قیس جنگوں کے دن لوگوں میں شیر ہیں اور یمن اسلام کی چکی ہے۔ ( نعیم بن حماد فی الفتن بروایت اوازاعن بلاعا)
34116- "قيس فرسان الناس يوم الملاحم، واليمن رحى الإسلام. " نعيم بن حماد في الفتن - عن الأوزاعي بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34117 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یادداشت کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا پس ترک میں نوحصے ہیں اور ایک حصہ باقی تمام لوگوں میں ہے اور کنجوسی کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا پس نوحصے فارس میں اور ایک حصہ باقی تمام لوگوں میں ہے ، اور بہادری کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا پس نو حصے سودان میں اور ایک حصہ باقی تمام لوگوں نہیں ہے اور شرم وحیاء کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا پس نوحصے عرب میں اور ایک حصہ باقی تمام لوگوں میں ہے اور تکبر کو دس حصوں میں تقسیم کیا گیا پس نوحصے روم میں اور ایک حصہ باقی تمام لوگوں میں ہے۔ (کتاب البخلاء خطیب بغدادی بروایت سیف بن عمروبروایت بکر بن وائل بروایت محمد بن مسلم اللالی : 1571)
34117- "قسم الحفظ عشرة أجزاء فتسعة في الترك وجزء في سائر الناس، وقسم البخل عشرة أجزاء فتسعة في فارس وجزء في سائر الناس، وقسم الشجاعة عشرة أجزاء فتسعة في السودان وجزء في سائر الناس، وقسم الحياء عشرة أجزاء فتسعة في العرب وجزء في سائر الناس، وقسم الكبر عشرة أجزاء فتسعة في الروم وجزء في سائر الناس. " الخطيب في كتاب البخلاء عن سيف بن عمر عن بكر بن وائل عن محمد بن مسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34118 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ الحیان رعل اور ذکوان پر لعنت فرماتے اور عصیہ کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی اسلم اللہ تعالیٰ اس کو سلامت رکھے اور غفار اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے اے لوگو ! میں نے ہی یہ نہیں کہا لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ کہا ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت خفاف بن ایماء غفاری)
34118- "لعن الله لحيانا ورعلا وذكوانا، وعصية عصت الله ورسوله، أسلم سالمها الله، وغفار غفر الله لها، أيها الناس! إني لست أنا قلت هذا ولكن الله قاله. " ش - عن خفاف بن إيماء الغفاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34119 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ربیعہ اور مضر کو برانہ کہو، کیونکہ وہ مسلمان ہیں اور قیس کو برانہ کہو، اس لیے کہ وہ مسلمان ہیں۔ (دیلمی بروایت ابن عباس)
34119- "لا تسبوا ربيعة ولا مضر فإنهما كانا مسلمين، ولا تسبوا قيسا فإنه كان مسلما. " الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
3420 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابودرداء ! جب آپ فخرکریں تو قریش پر فخر کریں جب کثرت عدد پر فخر کریں تو تمیم کے ذریعہ کثرت عدد پر فخر کریں جب جنگ کریں توقیس کے ساتھ (مل کر) جنگ کریں خبرداربیشک ان کے چہرے کنانہ ہیں اور ان کی زبان اسد ہیں اور ان کی شہسوار قیس ہیں بیشک اللہ کے اے ابوداؤد اس کے آسمان میں شہسوار ہیں جن کے ذریعہ وہ ( اللہ تعالیٰ ) اپنے دشمنوں سے قتا ل کرتے ہیں اور وہ فرشتے ہیں اور ( اللہ تعالیٰ کے ) زمین میں شہسوار ہیں جن کے ذریعہ ( اللہ تعالیٰ ) اپنے دشمنوں سے قتل کرتے ہیں اور وہ قیس ہیں اے ابودرداء جب اسلام کا صرف ذکر ہی باقی رہے گا اور قرآن کی صرف نشانی ہی باقی رہے گی تو آخری جو شخص اسلام کی طرف سے قتال کرے گا تو وہ قیس کا ہی ایک آدمی ہوگا (صحابہ کرام (رض)) عرض کیا اے اللہ کے رسول کون سے قیس میں سے (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : سلیم میں سے (تمام تاریخ، ابن عساکر انھوں نے فرمایا کہ یہ حدیث بہت غریب ہے بروایت ابودرداء اس حدیث کی سند میں سلیمان بن ابی کریمہ ہے جس کو ابوحاتم نے ضعیف قراردیا ہے اور ابن عدی نے کہا کہ اس راوی کی عام حدیثیں منکر ہیں)
34120- "يا أبا الدرداء! إذا فاخرت ففاخر بقريش؛ وإذا كاثرت فكاثر بتميم، وإذا حاربت فحارب بقيس، ألا إن وجوهها كنانة، ولسانها أسد، وفرسانها قيس، إن لله يا أبا الدرداء فرسانا في سمائه يقاتل بهم أعداءه وهم الملائكة، وفرسانا في الأرض يقاتل في الأرض يقاتل بهم أعداءه وهم قيس، يا أبا الدرداء! إن آخر من يقاتل عن الإسلام حين لا يبقى إلا ذكره ومن القرآن إلا رسمه لرجل من قيس، قالوا: يا رسول الله! من أي قيس؟ قال: من سليم. " تمام وابن عساكر، وقال: غريب جدا - عن أبي الدرداء، وفيه سليمان بن أبي كريمة ضعفه أبو حاتم وقال عد: عامة أحاديثه مناكير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34121 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا میں تمہیں کے قبیلوں کی بہتری نہ بتاؤں ؟ حقیقی اطمینان تو قبیلہ کندہ کا ہے اور حقیقی بادشاہت تورحمن کی ہے اور کچھ لدیر اور کچھ کمزور جماعت اشعریین کی ہیں اور کچھ کمزور جماعت خولاں سے ہیں۔ (البغوی بروایت ابونجیح القیس)
34121- "ألا أخبركم بخير قبائل العرب؟ السكون سكون كندة، والأملوك أملوك ردمان، والسكاسك وفرق من الأشعريين وفرق من خولان. " البغوي - عن أبي نجيح القيسي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنوہاشم کی فضلیت
34122 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بادشاہ لوگوں میں سے بہتر بادشاہ حمیر اور سفیان کے ہیں اور سکون اور اشعربین کے۔ (طبرانی بروایت ابواسامہ)
34122- "إن من خيار الناس الأملوك أملوك حمير وسفيان والسكون والأشعريين. " طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক: