কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪১৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34123 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ کسی ایسے حکم کا ارادہ فرماتے ہیں جس میں نرمی ہو تو اس کی وحی مقرب فرشتوں کو فارسی میں کرتے ہیں اور جب کسی ایسے حکم کا ارادہ کرتے ہیں جس میں سختی ہو تو اس کی وحی واضح عربی (زبان) میں کرتے ہیں۔ (دیلمی بروایت ابوامامہ )۔ کلام :۔۔۔ اس حدیث کی سند میں جعفربن زبیرمتروک راوی ہے۔
34123- "إذا أراد الله أمرا فيه لين أوحى به إلى الملائكة المقربين بالفارسية الدرية، وإذا أراد أمرا فيه شدة أوحاه بالعربية الجهيرة يعني المبينة. " الديلمي - عن أبي أمامة، فيه جعفر بن الزبير متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34124 ۔۔۔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کالے جھنڈے سامنے آئیں توفارس کا اکرام کرو کیونکہ تمہاری حکومت ان میں سے ہے۔ (خطیب بغدادی دیلمی بروایت ابن عباس اور ابوہریرہ)
34124- "إذا أقبلت الرايات السود فأكرموا الفرس، فإن دولتكم منهم. " خط والديلمي - عن ابن عباس وأبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34125 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عجم میں سے اسلام کے ساتھ سب سے زیادہ نیک بخت فار س والے ہیں ، اور عرب میں سے اس کے ساتھ سب سے زیادہ بدبخت یہ قبیلہ بھر یا (فرمایا) تغلب ہے۔ (ابونعیم فی المعرفہ بروایت اسماعیل بن محمد بن طلحہ انصاری عن ابیہ عن حدہ۔
34125- "أسعد العجم بالإسلام أهل فارس، وأشقى العرب به هذا الحي من بهز أو تغلب. " أبو نعيم في المعرفة - عن إسماعيل بن محمد بن طلحة الأنصاري عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34126 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسلام میں سب سے عظیم حصہ والے فارس والے ہیں۔ (مستدرک حاکم فی تاریخہ دیلمی بروایت ابوہریرہ)
34126- "أعظم الناس نصيبا في الإسلام أهل فارس. " ك في تاريخه والديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34127 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابراہیم (علیہ السلام) نے عراق والوں پر بددعا کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ ایسا نہ کریں میں نے اپنے علم کے خزانے ان میں رکھے ہیں اور ان کے دلوں میں رحمت ڈالی ہے (خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت معاذ ابن عساکر نے کہا : اس کی سند میں ابوعمر محمد بن احمدحلیمی منکر الحدیث متقل ہے)
34127- "إن إبراهيم هم أن يدعو على أهل العراق فأوحى الله تعالى إليه: لا تفعل، إني جعلت خزائن علمي فيهم وأسكنت الرحمة قلوبهم. " الخطيب وابن عساكر - عن معاذ، قال ابن عساكر: فيه أبو عمر محمد بن أحمد الحليمي منكر الحديث مقل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34128 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا ان پر یا (فرمایا) ان میں سے بعض پر اعتماد تم پر (یا فرمایا) تم میں سے بعض پر اعتماد سے زیادہ ہے (بعض حیثیت کے اعتبار سے) (ترمذی غریب) بروایت ابوہریرة) راوی نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس عجمیوں کا ذکر ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34128- "لأنا بهم أو ببعضهم أوثق مني بكم أو ببعضكم. " ت: غريب - عن أبي هريرة" قال: ذكرت الأعاجم عند رسول الله صلى الله عليه وسلم قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الفرس الاکمال سے
34129 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر ایمان ثریا پر ہو جس کو عرب نہیں لے سکتے ہوں تو اس کو فارس کے لوگ حاصل کریں گے۔ (طبرانی بروایت قیس بن سعد)
34129- "لو كان الإيمان معلقا بالثريا لا تناله العرب لناله رجال من فارس. " طب - عن قيس بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34130 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر ایمان ثریا پر ہو تو ابناء فارس کے لوگ اس کو پالیں گے۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود، ابن ابی شیبة بروایت ابوہریرہ)
34130- "لو كان الدين معلقا بالثريا لتناوله أناس من أبناء فارس. " طب - عن ابن مسعود، ش - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34131 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر علم ثریا پر ہو تو فارس کے لوگ اس کو حاصل کرلیں گے۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابوہریرة)
34131- "لو كان العلم بالثريا لتناوله رجال من فارس. " حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34132 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص فارسی میں بات کرے گا تو اس کی شرارت بڑھے گی اور اس کی مروت کم ہوگی (ابن عدی کامل مستدرک حاکم (ٕوتعقب) بروایت انس ابن جوزی نے اس حدیث کو موضوعات میں لایا ہے۔ (ترتیب الموضوعات :844 التنزیة 2912)
34132- من تكلم بالفارسية زادت في خبثه ونقصت من مروته. "عد، ك، وتعقب - عن أنس، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34133 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوایوب ! اس کو فارسی ہونے پر عامت دلاؤ کیونکہ اگر دین ثریا پر ہو تو ابناء فارس اس کو حاصل کرلیں گے۔ (الشیرازی فی الالقاب بروایت سفینہ)
34133- "يا أبا أيوب! لا تعيره بالفارسية، فلو أن الدين معلق بالثريا لنالته أبناء فارس. " الشيرازي في الألقاب - عن سفينة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34134 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے بہت سی کالی بکریاں دیکھیں جس میں بہت سی سفید بکریاں داخل ہوئیں (صحابہ کرام (رض) نے) عرض کیا اے اللہ کے رسول آپ نے اس کا کیا مطلب لیا ؟ تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) فرمایا عجمی لوگ تمہارے دین اور تمہارے نسب میں تمہارے شریک ہوں گے ، اگر ایمان ثریا پر ہو تو عجم کے لوگ اس کو حاصل کرلیں گے اور ان میں سب سے زیادہ نیک بخت فارس ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت ابن عمر)
34134- "رأيت غنما كثيرة سودا دخلت فيها غنم كثيرة بيض قالوا: فما أولته يا رسول الله؟ قال: العجم يشركونكم في دينكم وأنسابكم، لو كان الإيمان معلقا بالثريا لناله رجال من العجم وأسعدهم به الفارس. " ك - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34135 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے (خواب) دیکھا کہ میں ایک کنویں سے پانی نکال رہاہوں اور اس کنویں پر بکریاں ہیں جس سے میرا بکرا جفتی کررہا ہے پھر میرے پاس بہت سے بھیڑ آئے تو میں نے ان سے عجمی مراد لیے جو اسلام میں داخل ہوں گے۔ (دیلمی بروایت ابوہریرة)
34135- "رأيتني أنزع من بئر وعليها من ينزو عليها معزي، ثم وردت على ضأن كثيرة فأولتهم الأعاجم يدخلون في الإسلام. " الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34136 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ اس کی مخلوق میں دوبہتر چیزیں ہیں عرب سے اس کی مخلوق میں بہترقریش ہیں اور عجم سے فارس۔ (ٕدیلمی بروایت عبداللہ بن رزق مخزومی)
34136- "إن لله تعالى خيرتين من خلقه: فخيرته من خلقه من العرب قريش، ومن العجم فارس. " الديلمي - عن عبد الله بن رزق المخزومي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34137 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فارس میں سے جو اسلام لائے تو وہ قریش میں سے ہے وہ ہمارے بھائی اور ہمارے عصبہ ہیں۔ (دیلمی بروایت ابن عباس)
34137- "من أسلم من فارس فهو من قريش، هم إخواننا وعصبتنا. " الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34138 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فارس والے اولاد اسحاق ہیں۔ (مستدرک حاکم فی تاریخہ بروایت ابن عمر)
34138- "أهل فارس هم ولد إسحاق. " ك؛ في تاريخه - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34139 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عجمی لوگوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی فارس اور روم۔ (احمدبن حنبل طبرانی بروایت عقبہ بن عامر)
34139- "لعن الله الأعجمين: فارس والروم. " حم، طب - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34140 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے چند امتیں دکھائیں گئیں جو جنت کی طرف زنجیروں میں لے جائے جارہے ہیں۔ (حاکم فی الکنی، بروایت ابوہریرة)
34140- "إني لأري أمما تقاد بالسلاسل إلى الجنة. " الحاكم في الكنى - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34141 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم مجھ سے نہیں پوچھتے کہ میں کس وجہ سے ہنسا ؟ میں نے اپنی امت میں فارس کو دیکھا جو زبردستی زنجیروں میں جنت کی طرف لے جائے جارہے ہیں عرض کیا گیا : اے اللہ کے رسول ! وہ کون ہیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا :(وہ ) عجم میں سے وہ لوگ ہیں جنہیں مہاجرین قید کریں گے پھر ان کو اسلام میں داخل کریں گے۔ (طبرانی بروایت ابوالطفیل)
34141- "ألا تسألوني مم ضحكت؟ رأيت فارسا من أمتي يساقون إلى الجنة بالسلاسل كرها، قيل: يا رسول الله! من هم؟ قال: قوم من العجم يسبيهم المهاجرون فيدخلونهم الإسلام. " طب - عن أبي الطفيل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فارس کے لوگوں کے لیے پیشن گوئی
34142 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان لوگوں پر میں نے تعجب کیا جو زنجیروں میں جنت میں داخل ہوں گے۔
( بخاری بروایت ابوہریرة)
( بخاری بروایت ابوہریرة)
34142- "عجبت من قوم يدخلون الجنة في السلاسل " خ - عن أبي هريرة".
তাহকীক: