কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪১৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34143 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان لوگوں پر اللہ تعالیٰ کا عضب شدید ہو جنہوں نے مجھے اپنی اولاد کے بارے میں تکلیف دی۔ (مسند الفردوس بروایت ابوسعید)
34143- "اشتد غضب الله على من آذاني في عترتي. " فر - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34144 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرے اہل بیت کی مثال تم میں نوح (علیہ السلام) کی کشتی کی طرح ہے جو اس میں سوار ہوگیا اس نے نجات پائی اور جو اس سے پیچھے رہا وہ ہلاک ہوا۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوذر ذخیرة الحفاظ :1999)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1974
34144- "إن مثل أهل بيتي فيكم مثل سفينة نوح؛ من ركبها نجا ومن تخلف عنها هلك. " ك - عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34145 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہلے وہ لوگ جن کی قیامت کے دن میں شفاعت کروں گا میرے اہل بیت ہیں پھر جو زیادہ قریب ہیں پھر جو قریش کے زیادہ قریب ہیں پھر وہ لوگ جو مجھ پر ایمان لائے اور میری اتباع کی یمنی لوگوں میں سے ۔ پھر تمام عرب پھر تمام عجم اور جن کی میں پہلے سفارش کروں وہ زیادہ فضیلت والے ہیں۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن عمر التزیہ : 378، 3771 اللثالی 4502)
34145- "أول من أشفع له يوم القيامة من أمتي أهل بيتي، ثم الأقرب فالأقرب من قريش، ثم من آمن بي واتبعني من اليمن، ثم من سائر العرب، ثم الأعاجم، ومن أشفع له أولا أفضل. " طب، ك - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34146 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے بہتر وہ ہیں جو میرے بعد تم میں سے میرے اہل کے لیے بہتر ہوں ۔ (ٕمستدرک حاکم بروایت ابوہریرة)
34146- "خيركم خيركم لأهلي من بعدي. " ك - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34147 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے یہ بات مانگی کہ میری امت میں سے جس کی طرف میں شادی کروں اور میری امت میں سے جو کوئی میری طرف شادی کرے وہ میرے ساتھ جنت میں ہو سو اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ عطا فرمادیا۔ (طبرانی ، مستدرک حاکم بروایت عبداللہ بن ابی ارفی)
34147- "سألت ربي تعالى أن لا أتزوج إلى أحد من أمتي ولا يتزوج إلى أحد من أمتي إلا كان معي في الجنة، فأعطاني ذلك".

"طب، ك - عن عبد الله بن أبي أوفى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34148 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ مانگا کہ میں اہل جنت سے ہی نکاح کراؤں اور اہل جنت سے ہی نکاح کروں۔ (شیرازی فی الالقاب بروایت ابن عباس)
34148- "سألت ربي تعالى أن لا أزوج إلا من أهل الجنة ولا أتزوج إلا من أهل الجنة. " الشيرازي في الألقاب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34149 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ مانگا کہ میرے اہل بیت میں سے کسی کو جہنم میں داخل نہ کریں تو اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ عطا فرمایا۔ (ابوالقاسم بن بشران فی امالیہ بروایت عمر ان بن حصین)
34149- "سألت ربي تعالى أن لا يدخل أحدا من أهل بيتي النار فأعطانيها. " أبو القاسم بن بشران في أماليه - عن عمران ابن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34150 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ سے محبت کرو کہ وہ تمہیں اپنی نعمتوں سے غذا دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ سے محبت کی وجہ سے مجھ سے محبت کرو اور میری محبت کی وجہ سے میرے اہل بیت سے محبت کرو۔ (ترمذی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس اسنی المطالب :63 ذخیرة الحفاظ 112)
34150- "أحبوا الله لما يغذوكم به من نعمه، وأحبوني بحب الله وأحبوا أهل بيتي لحبي. " ت، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34151 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت کی مثال نوح (علیہ السلام) کی کشتی کی ہے جو اس میں سوار ہو وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہا وہ ڈوب گیا۔ (البزار بروایت ابن عباس اور بروایت ابن زبیر مستدرک حاکم بروایت ابوذر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5247)
34151- "مثل أهل بيتي مثل سفينة نوح، من ركبها نجا ومن تخلف عنها غرق. " البزار - عن ابن عباس وعن ابن الزبير، ك - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34152 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو کوئی میرے اہل بیت میں سے کسی کی طرف اچھائی کا ہاتھ بڑھائے تو میں اس کو اس پر قیامت کے دن بدلہ دوں گا۔ (تاریخ ابن عساکربروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5677، الکشف الالہیٰ :818
34152- "من صنع إلى أحد من أهل بيتي يدا كافأته عليها يوم القيامة. " ابن عساكر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34153 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عبدالمطلب کے پیچھے رہ جانے والوں کے ساتھ کوئی اچھا کرے اور دنیا میں اس کا بدلہ نہ دے سکے تو مجھ پر اس کا بدلہ ہے جب وہ مجھ سے ملاقات کرے۔ (خطیب بغدادی بروایت عثمان)
34153- "من صنع صنيعه إلى أحد من خلف عبد المطلب فلم يكافه بها في الدنيا فعلي مكافأته إذا لقيني. " خط - عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔ اہل بیت کے فضائل میں اس میں تین فصلیں ہیں۔ پہلی فصل۔۔۔ اجمالی فضائل
34154 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے میرے خاندان کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی اس نے اللہ کو تکلیف پہنچائی۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5315
34154- "من آذى شعرة مني فقد آذاني، ومن آذاني فقد آذى الله"."ابن عساكر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34155 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے امان ہیں۔ (ابویعلی بروایت سلمہ بن الاکوع اسنی المطالب :1625)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5987
34155- "النجوم أمان لأهل السماء، وأهل بيتي أمان لأمتي. " ع - عن سلمة بن الأكوع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34156 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے مچھ سے وعدہ کیا کہ جو ان میں سے توحید کا اقرار کرے گا اور مجھ پر صرف پہنچا دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو عذاب نہیں دیں گے۔ (مستدرک حاکم بروایت انس ذخیرة الحفاظ :5935)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2123
34156- "وعدني ربي في أهل بيتي من أقر منهم بالتوحيد ولي بالبلاغ أن لا يعذبهم. " ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34157 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صراط پر تم میں سے سب سے زیادہ ثابت قدم تم میں سے میرے اہل بیت اور صحابہ کرام (رض) کے ساتھ زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ (ابن عدی کامل مند الفردوس بروایت علی ذخیرة الحفاظ :93)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 134
34157- "أثبتكم على الصراط أشدكم حبا لأهل بيتي ولأصحابي. " عد، فر - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34158 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک یہ فرشتہ ہے جو اس رات سے پہلے کبھی بھی زمین پر نہیں اترے اپنے رب سے اجازت طلب کی کہ مجھے سلام کہے اور مجھے اس بات کی خوشخبری دے کہ فاطمہ (رض) جنتی عورتوں کی سردار ہیں اور حسن حسین (رض) جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔ (ترمذی بروایت حنیفہ)
34158- "إن هذا ملك لم ينزل الأرض قط قبل هذه الليلة، استأذن ربه أن يسلم علي ويبشرني بأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة وأن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة. " ت عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34159 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری لڑائی ہے ان لوگوں کے ساتھ جو ان سے لڑائی کرے اور صلح ہے ان لوگوں کے ساتھ جو ان سے صلح کرے ۔ (ترمذی ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت زید بن ارقم ذخیرة الحفاظ :748)
34159- "أنا حرب لمن حاربتم وسلم لمن سالمتم. " ت، هـ ب ك - عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34160 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں کو کیا ہوگیا کہ جب ان کے ساتھ میرے اہل بیت میں سے کوئی بیٹھے تو وہ ان کی بات کو کاٹتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کسی شخص کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اللہ کے لیے اور میری قرابت کی وجہ سے ان سے محبت کرے۔ (ابن ماجہ بروایت عباس بنعبدالمطلب)
34160- "ما بال أقوام إذا جلس إليهم أحد من أهل بيتي قطعوا حديثهم؟ والذي نفسي بيده! لا يدخل قلب امرئ الإيمان حتى يحبهم لله ولقرابتي. " هـ - عن العباس بن عبد المطلب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل بیت امت کے لیے امان ہیں
34161 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مجھ سے محبت کرے اور ان دونوں اور ان دونوں کے والدین سے محبت کرے تو وہ قیامت کے دن میرے ساتھ میرے درجہ میں ہوگا۔ (احمدبن حنبل ترمذی بروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5344
34161- "من أحبني وأحب هذين وأباهما وأمهما كان معي في درجتي يوم القيامة. " حم، ت - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪১৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے سردار
34162 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم عبدالمطلب کی اولاد جنتوں کے سردار ہیں میں اور حمزہ اور علی اور جعفر اور حسن اور حسین اور مہدی (رض) ۔ (ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے الجامع :5955 ابن ماجہ :888
34162- "نحن ولد عبد المطلب سادة أهل الجنة: أنا وحمزة وعلي وجعفر والحسن والحسين والمهدي. " هـ، ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: