কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩১৯৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31979 ۔۔۔ فرمایا میری مثال انبیاء کے ساتھ ایسی ہے جیسے کوئی مکان بنایا ہو اس کو خوب خوبصورت مکمل اور پسندیدہ بنایا اور ایک اینٹ کی جگہ باقی چھوڑ دی لوگ آتے ہیں اور اس گھر کا طواف کرتے ہیں اور پسند کرتے ہیں اور کہتے ہیں اگر اس جگہ کو پر کیا جاتا تو بہت اچھا ہوتا میں نبیوں میں اس اینٹ کی جگہ پر ہوں (یعنی مجھ پر نبوت کا خاتمہ ہوگیا میرے بعد کسی اور نبی کے آنے کی گنجائش نہیں) ۔ (احمد ترمذی بروایت ابی احمد بیہقی ترمذی بروایت جابر (رض) احمد بیہقی بروایت ابی ہریرة (رض) احمد مسلم بروایت ابی سعید خدری (رض))
31981- مثلي في النبيين كمثل رجل بنى دارا فأحسنها وأكملها وأجملها وترك فيها موضع لبنة لم يضعها فجعل الناس يطوفون بالبنيان ويعجبون منه ويقولون: لو تم موضع هذه اللبنة! فأنا في النبيين موضع تلك اللبنة. "حم، ت - عن أبي؛ حم، ق، ت - عن جابر؛ حم، ق - عن أبي هريرة؛ حم، م - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31980 ۔۔۔ حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے تمہاری قوم سے بہت ایذائیں پہنچی ہیں سب سے زیادہ ایذاء ایزی کے لہولہان ہونے کے دن ۔ (الضرطائف میں) جب میں نے اپنے آپ کو عبدبالیل بن عبدکلال پر پیش کیا تو اس نے میری دعوت کو قبول نہیں کیا میں واپس چل پر امیرے چہرے پر غم کے آثار تھے بس میں لومڑی کی چال چل رہا تھا میں نے سراٹھا کر دیکھا تو اوپر بادل کا سائباں نظر آیا میں نے دیکھا اس میں جبرائیل (علیہ السلام) ہیں مجھے آواز دی اور کہا ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی قوم کے جواب کوسنا اور جو کچھ آپ کی طرف لوٹایا اللہ تعالیٰ نے آپ کے پاس پہاڑ پر مامور فرشتوں کو بھیجا تاکہ آپ ان کو جو چاہیں حکم کریں مجھے پہاڑی فرشتہ نے آوازی دی اور غلام کیا پھر عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو چاہیں حکم کریں اگر چاہیں تو میں ان دونوں پہاڑوں کو ملادوں ۔ میں نے کہا میں اللہ کی ذات سے امید رکھتا ہوں کہ اللہ ان کی نسل سے ایسے لوگوں کو پیدا فرمائیں گے جو ایک اللہ کی عبادت کرنے والے ہوں گے ان کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے ۔ (احمد بیہقی)
31982- لقد لقيت من قومك ما لقيت وكان أشد ما لقيت منهم يوم العقبة إذ عرضت نفسي على ابن عبد يا ليل بن عبد كلال فلم يجيبني إلى ما أردت فانطلقت وأنا مهموم على وجهي فلم أستفق إلا وأنا بقرن الثعالب فرفعت رأسي فإذا أنا بسحابة قد أظلتني فنظرت فإذافيها جبرئيل فناداني فقال: إن الله عز وجل قد سمع قول قومك لك وما ردوا عليك وقد بعث الله إليك ملك الجبال لتأمره بما شئت فيهم فناداني ملك الجبال فسلم علي ثم قال: يا محمد! فقال ذلك فما شئت إن شئت أن أطبق عليهم الأخشبين، قلت بل أرجو أن يخرج الله من أصلابهم من يعبد الله وحده لا يشرك به شيئا. "حم، ق - عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31981 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے اولاد میں سے کنانہ کو منتخب فرمایا اور کنانہ سے قریش کو منتخب فرمایا اور قریش سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم سے مجھے منتخب فرمایا۔ (ترمذی بروایت واللہ (رض))
31983- إن الله عز وجل اصطفى كنانة من ولد إسماعيل، واصطفى قريشا من كنانة، واصطفى من قريش بني هاشم، واصطفاني من بني هاشم. "ت - عن واثلة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31982 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد میں سے اسماعیل کو منتخب فرمایا اولاد اسماعیل میں نبی کنانہ کو کنانہ سے قریش کو اور قریش سے بنی ہاشم لو اور نبی ہاشم سے مجھے منتخب فرمایا۔ (ترمذی بروایت واثلہ ضعیف ترمذی 737)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1553
31984- إن الله عز وجل اصطفى من ولد إبراهيم إسماعيل، واصطفى من ولد إسماعيل بني كنانة، واصطفى من كنانة قريشا، واصطفى من قريش بني هاشم، واصطفاني من بني هاشم. "ت - عن واثلة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31983 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے رحمت اور ہادی بناکر مبعوث فرمایا اور مبعوث فرما کر ایک کا مرتبہ (ایمان لانے والوں کا) بلند فرمایا اور دوسری قوم۔ (کافرین) کو پست و ذلیل فرمایا۔ (ابن عساکر بروایت ابن عمر (رض))

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1580
31985- إن الله تعالى بعثني رحمة مهداة وبعثني برفع قوم وخفض آخرين. "ابن عساكر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31984 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے شریف بندہ بنایا ظالم سرکش نہیں بنایا۔ (ابوداؤد ابن ماجد بروایت عبداللہ بن (رض))
31986- إن الله تعالى جعلني عبدا كريما ولم يجعلني جبارا عنيدا. "د هـ - عن عبد الله بن بسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31985 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا مجھے بہترین مخلوق میں رکھا پھر قبائل کا انتخاب فرمایا بہترین قبیلہ میں رکھا پھر گھروں کا انتخاب فرمایا مجھے بہترین گھرانہ میں رکھا میں ان میں ذات اور خاندان کے لحاظ سے بہترہوں۔ (ترمذی بروایت ابن عباس بن عبدالمطلب ضعیف الجامع 1605
31987- إن الله تعالى خلق الخلق فجعلني من خير فرقهم وخير الفريقين، ثم تخير القبائل فجعلني من خير قبيلة، ثم تخير البيوت فجعلني من خير بيوتهم، فأنا خيرهم نفسا وخيرهم بيتا. "ت - عن العباس بن عبد المطلب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১৯৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31986 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے جنت میں مریم بنت عمران اور آسیہ فرعون کی بیوی اور موسیٰ (علیہ السلام) کی بہن کو میری زوجیت میں داخل فرمایا۔ (طبرانی بروایت سعید بن جنادہ)
31988- إن الله زوجني في الجنة مريم بنت عمران وامرأة فرعون وأخت موسى. "طب - عن سعد بن جنادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31987 ۔۔۔ فرمایا نے مجھے ضدی اجد نہیں بنایا بلکہ آسانی پیدا کرنے والا معلم بنایا ۔ (مسلم بروایت عائشہ (رض))
31989- إن الله تعالى لم يبعثني معنتا ولا متعنتا 3 ولكن بعثني معلما ميسرا. "م - عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسلام امن کی ضمانت دیتا ہے
31988 ۔۔۔ فرمایا مجھے اللہ تعالیٰ نے زبان دراز نہیں بنایا ۔ میرے لیے بہترین کلام اپنی کتاب قرآن کریم کو بنایا۔ (الشیرازی فی الالقاب بروایت ابوہریرہ (رض))

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1638
31990- إن الله تعالى لم يجعلني لحانا، اختار لي خير الكلام كتابه القرآن. "الشيرازي في الألقاب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31989 ۔۔۔ فرمایا میں اللہ کو سب سے زیادہ جاننے والا اور سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والاہوں۔ (بخاری بروایت عائشہ (رض))
31991- إن أتقاكم وأعلمكم بالله أنا. "خ - عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31990 ۔۔۔ کتاب میں ترجمہ مسنگ ہے۔
31992- إن لكل نبي ولاة من النبيين وإن وليي منهم أبي وخليل ربي. "ت - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31991 ۔۔۔ ہم انبیاء کی جماعت ہماری آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتے ۔ (ابن سعیدبروایت عطاء مرسلا)
31993- إنا معشر الأنبياء تنام أعيننا ولا تنام قلوبنا. "ابن سعد - عن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31992 ۔۔۔ میں فاتح اور خاتم بناکر مبعوث ہوا ہوں اور مجھے جوامع الکلم اور فواتح الکم عطاء ہوئے اور میرے لیے کلام کو مختصر کئے گئے تمہیں بتکلف باتیں کرنے والے ہلاکت میں نہ ڈالے ۔ (بیہقی بروایت ابی فنادہ مرسلا)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 2055
31994- إنما بعثت فاتحا وخاتما، وأعطيت جوامع الكلم وفواتحه، واختصر لي الحديث اختصارا فلا يهلكنكم المتهوكون3. "هب - عن أبي قتادة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31993 ۔۔۔ میں رحمت اور ہادی ہوں ۔ (ابن سعدوالحکیم بروایت ابی صالح مرسلا مستدرک بروایت ابی ہریرة (رض))
31995- أنا رحمة مهداة. "ابن سعد والحكيم - عن أبي صالح مرسلا؛ ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31995 ۔۔۔ فرمایا میں صالح اخلاق کو مکمل کرنے کے لیے مبعوث ہواہوں۔ (ابن سعد بخاری ادب المفرد مستدرک بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
31996- إنما بعثت لأتمم صالح الأخلاق. "ابن سعد، خد، ك هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31996 ۔۔۔ میں رحمت بناکر بھیجا گیا ہوں عذاب بناکر نہیں۔ (نخ بروایت ابوہریرہ (رض))
31997- إنما بعثت رحمة ولم أبعث عذابا. "تخ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31997 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے مجھے مبلغ بنا کر بھیجا ہے ضدی بناکر نہیں ۔ (ترمذی بروایت عائشہ (رض))
31998- إنما بعثني الله تعالى مبلغا ولم يبعثني متعنتا. "ت عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31999 ۔۔۔ فرمایا مجھے ہر چیز کا خزانہ عطا ہوا مگر پانچ چیزوں کا۔ ان اللہ عندہ علم الساعۃ۔ طبرانی بروایت ابن عمر (رض)۔
31999- أوتيت مفاتيح كل شيء إلا الخمس {إِنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ} الآية. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سب سے بڑے متقی ہیں
31999 ۔۔۔ فرمایا میں مکہ میں اس پتھر جانتا ہوں جو مجھے نبوت سے پہلے سلام کرتا تھا۔ (احمد مسلم بروایت جابر (رض))
32000- إني لأعرف حجرا بمكة كان يسلم علي قبل أن أبعث. "حم، م ، ت - عن جابر بن سمرة"
tahqiq

তাহকীক: