কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪১৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34163 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صراط پر تم میں سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہے جو تم میں سے میرے اہل بیت میرے صحابہ کرام (رض) سے زیادہ محبت کرنے والا ہے۔ (ٕابن عدی کامل اور دیلمی بروایت علی) یہ حدیث 34157 میں گذر چکی ہے ذخیرة الحفاظ :93۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :134
34163- "أثبتكم على الصراط أشدكم حبا لأهل بيتي وأصحابي. " عد والديلمي - عن علي". مر برقم 4157".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34164 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری لڑائی ہے ان لوگوں کے ساتھ جو تمہارے ساتھ لڑائی کرے اور صلح ہے ان لوگوں کے ساتھ جو تم سے صلح کرے ، یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی، فاطمہ، حسن اور حسین (رض) کے بارے میں فرمائی۔ (احمد بن حنبل طبرانی، مستدرک حاکم بروایت ابوہریرہ ذخیرة الحفاظ 748) یہ حدیث 34159 میں گذر چکی ہے۔
34164- " أنا حرب لمن حاربكم وسلم لمن سالمكم - قاله لعلي وفاطمة والحسن والحسين. " حم، طب، ك - عن أبي هريرة". مر برقم 4159".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34165 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اور فاطمہ حسن اور حسین اکٹھے ہوں گے قیامت کے دن اور وہ جنہوں نے ہم سے محبت کی کھائی گے اور پیئیں گے یہاں تک کہ بندوں کے درمیان جدائی کردی جائے۔ (طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت علی)
34165- "أنا وفاطمة والحسن والحسين مجتمعون ومن أحبنا يوم القيامة نأكل ونشرب حتى يفرق بين العباد. " طب وابن عساكر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34166 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک وہ جو جنت میں پہلے داخل ہوں گے میں اور آپ اور فاطمہ اور حسن اور حسین ( (رض) ) ہیں علی (رض) نے عرض کیا ہم سے محبت کرنے والے ؟ تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : تمہارے پیچھے۔ (مستدرک حاکم وتعقب بروایت علی)
34166- "إن أول من يدخل الجنة أنا وأنت وفاطمة والحسن والحسين، قال علي: فمحبونا؟ قال: من ورائكم. " ك وتعقب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34167 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ علی اور حسن اور حسین جنت میں ایسے سفید گنبد میں ہوں گے جس کی چھت رحمن کا عرش ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمر)۔ کلام :۔۔۔ اس حدیث کی سند میں عافر بن زیاد ثوبانی ہے دار قطنی ہے کہا کہ یہ واضح حدیث ہے۔
34167- "إن فاطمة وعليا والحسن والحسين في حظيرة القدس في قبة بيضاء سقفها عرش الرحمن. " ابن عساكر - عن عمر، وفيه عمرو بن زياد الثوباني، قال قط: يضع الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34168 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی باپ کے ہر نبیوں کے ایسے عصبہ ہوتے ہیں جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں مگر فاطمہ (رض) کی اولاد کہ میں ان کا ولی ہوں اور میں ان کا عصبہ ہوں اور وہ میری اولاد ہے وہ میری مٹی سے پیداکئے گئے ہلاکت ہے ان کی فضلیت کو جھٹلانے والوں کے لیے جو ان سے محبت کرے گا اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرے گا، جو ان سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کو ناپسند رکھیں گے۔ (ٕتاریخ ابن عساکر مستدرک حاکم بروایت جابر)
34168- "إن لكل بني أب عصبة ينتمون إليها إلا ولد فاطمة فأنا وليهم وأنا عصبتهم وهم عترتي خلقوا من طينتي، ويل للمكذبين بفضلهم، من أحبهم أحبه الله ومن أبغضهم أبغضه الله. " ك وابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34169 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرے اہل بیت کی مثال تم میں نوح (علیہ السلام) کی کشتی کی سی ہے جو اس میں سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے پیچھے رہا وہ ہلاک ہوگیا۔ (ابن جو بر بروایت ابوذر)
34169- "إنما مثل أهل بيتي فيكم كمثل سفينة نوح، من ركبها نجا ومن تخلف عنها هلك. " ابن جرير - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34170 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت کی مثال تم میں نوح (علیہ السلام) کی کشتی کی سی ہے سوجونوح (علیہ السلام) کی قوم میں سے اس میں سوار ہوگیا وہ نجات پا گیا اور جو ان سے پیچھے رہ گیا وہ ہلاک ہوگیا ۔ (اور ان کی مثال) نبی اسرائیل میں حطہ کے دروازہ کی مثال ہے۔ (طبرانی بروایت ابوذر)۔ کلام :۔۔۔ ہیشمی نے اس حدیث کو مجمع الزوائد :1689 میں ذکر کیا اور بزار اور طبرانی نے اس کو ذکر کیا اس کی سند میں حسن بن ابی جعفر متروک راوی ہے۔
34170- "مثل أهل بيتي فيكم كمثل سفينة نوح، فمن قوم نوح من ركب فيها نجا ومن تخلف عنها هلك ومثل باب حطة في بني إسرائيل. "طب - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34171 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو یہ پسند کرے کہ اس کی مدت میں اس کے لیے برکت ہوا ور یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو اپنی عطاء کردہ نعمتوں کے ذریعہ فائدہ دیں تو وہ میرے اہل میں میرا اچھی طرح جانشین ہو اور جو ان میں میرا جانشین ہوا (بری طرح) تو اس کا معاملہ کاٹ دیا جائے گا (اس کی زندگی اچھی نہ ہوگی) اور وہ قیامت کے دن اس طرح میرے پاس آئے گا کہ اس کا چہرہ ہوگا۔ (ابوالشیخ فی تفسیر ، ابونعیم بروایت عبداللہ بن بدر خطمی عن ابیہ)
34171- "من أحب أن يبارك له في أجله وأن يمتعه الله بما خوله فليخلفني في أهلي خلافة حسنة، ومن يخلفني فيهم بتك أمره وورد علي يوم القيامة مسودا وجهه. " أبو الشيخ في تفسيره وأبو نعيم - عن عبد الله بن بدر الخطمي عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34712 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اور آپ اور یہ سونے والا یعنی علی (رض) اور حسن (رض) قیامت کے دن ایک ہی جگہ میں ہوں گے۔ (ٕاحمدبن حنبل طبرانی بروایت علی مستدرک حاکم بروایت ابوسعید)
34172- "إني وإياك وهذا الراقد، يعني عليا، والحسن يوم القيامة لفي مكان واحد. " حم، طب - عن علي، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34173 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیشک میں نے اپنے رب سے یہ بات مانگی کہ میری امت سے جس کی طرف میں شادی کروں اور میری امت میں سے جو کوئی میری شادی کرے تو وہ جنت میں میرا ساتھ ہو تو اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ عطاء کردیا۔ (ابن نجار بروایت ابن عمر)
34173- "إني سألت ربي أن لا أتزوج إلى أحد من أمتي ولا يتزوج إلى أحد من أمتي إلا كان معي في الجنة فأعطاني ذلك. " ابن النجار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34174 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنی عورتوں میں سے کسی سے نکاح نہیں کیا اور نہ ہی اپنی عورتوں میں سے کسی کا نکاح کرایا مگر اس اجازت کے ساتھ ہی جو جبرائیل (علیہ السلام) اللہ عزجل سے لے کر آئے۔ (ابن عدی کامل اور انھوں نے کہا کہ اس اسناد سے یہ باطل ہے۔ (تاریخ بن عساکر بروایت انس ، ذخیرة الحفاظ : 4783)
34174- "ما تزوجت شيئا من نسائي ولا زوجت شيئا من بناتي إلا بإذن جاءني به جبريل عن الله عز وجل. " عد وقال: باطل بهذا الإسناد، وابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34175 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے اپنے قرابت والوں کے لیے جنت مانگی تو اللہ تعالیٰ نے یقینی طورپر مجھے دے دی۔ (ابو الخیر حاکمی قزوینی بروایت ابن عباس)
34175- "سألت ربي لأصهاري الجنة فأعطانيها البتة. " أبوالخير الحاكمي القزويني - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34176 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس کی طرف شادی کروں یاجومیری طرف شادی کرے تو اللہ تعالیٰ نے اس کو آگ پر حرام کردیا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن ابی اوفی)
34176- " من تزوجت إليه أو تزوج إلي فحرمه الله على النار. " ابن عساكر - عن ابن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34177 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اور علی اور فاطمة اور حسن اور حسین (رض) قیامت کے دن عرش کے نیچے ایک گنبد میں ہوں گے۔ (طبرانی براویت ابوموسیٰ الالی :39211)
34177- "أنا وعلي وفاطمة والحسن والحسين يوم القيامة في قبة تحت العرش. " طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34178 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہلے وہ لوگ جو میرے پاس حوض کوثر پر آئیں گے میرے اہل بیت ہیں اور وہ لوگ جو میری امت میں سے مجھ سے محبت کریں۔ (دیلمی بروایت علی)
34178- "أول من يرد على الحوض أهل بيتي ومن أحبني من أمتي." الديلمي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34179 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری سفارش میری امت کے ان لوگ کے لیے ہے جو میرے اہل بیت سے محبت کرے جو میرا گروہ ہے۔ (طیب بغدادی بروایت علی)
34179- "شفاعتي لأمتي من أحب أهل بيتي وهم شيعتي. " الخطيب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34180 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چار قسم کے لوگ ہیں جن کا قیامت کے دن میں سفارش کرنے والاہوں گا میری اولاد کا اکرام کرنے والا ان کی ضرورتیں پوری کرنے والا جب وہ (ٕاہل بیت ) کسی معاملہ میں پریشان ہوں تو ان کے معاملات میں کوشش کرنے والا۔ (دیلمی بطریق عبداللہ بن احمد بن عامر عن ابیہ بروایت علی بن موسیٰ رضاعی عن اباہ عن علی نہ تذکرة الموضوعات 98 اللالی 144)
34180- "أربعة أنا لهم شفيع يوم القيامة: المكرم لذريتي، والقاضي لهم حوائجهم، والساعي لهم في أمورهم عندما اضطروا إليه، والمحب لهم بقلبه ولسانه. " الديلمي - من طريق عبد الله بن أحمد بن عامر عن أبيه عن علي بن موسى الرضا عن آبائه عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34181 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار بیشک یہ مسجد جنبی اور حائضہ عورت کے لیے حلال نہیں مگر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی ازواج مطہرات اور فاطمہ (رض) بیت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور علی (رض) کے لیے خبردار میں نے تمہارے لیے وضاحت کردی تاکہ تم گمراہ نہ ہو۔ (طبرانی بروایت ام سلمہ)
34181- "ألا! إن هذا المسجد لا يحل لجنب ولا لحائض إلا للنبي وأزواجه وفاطمة بنت محمد وعلي ألا! بينت لكم أن تضلوا. " طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34182 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خبردار بیشک میری یہ مسجد عورتوں میں سے ہر حائضہ پر اور آدمیوں میں سے ہرجنسی پر حرام ہے مگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کے اہل بیت علی ، فاطمہ ، حسن ، حسین (ٕ (رض)) پر (دارقطنی بروایت ام سلمہ اور انھوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ (الآلی :354 ۔ 3531 الوضع فی الحدیث 222/2)
34182- "ألا! إن مسجدي هذا حرام على كل حائض من النساء وكل جنب من الرجال إلا على محمد وعلى أهل بيته علي وفاطمة والحسن والحسين. " ق وضعفه عن أم سلمة".
তাহকীক: