কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪১৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34183 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار یہ مسجد جنبی مرد اور حائضہ عورت کے لیے حلال نہیں مگر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور علی اور فاطمہ اور حسن اور حسین ( (رض) ) کے خبردار میں نے تمہارے لیے چیزیں بیان کردیں تاکہ تم گمراہ نہ ہوجاؤ۔ (دارقطنی بروایت ام سلمہ اور انھوں نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے۔ تاریخ ابن عساکر بروایت ام سلمہ)
34183- "ألا! لا يحل هذا المسجد لجنب ولا حائض إلا لرسول الله صلى الله عليه وسلم وعلي وفاطمة والحسن والحسين؛ ألا! قد بينت لكم الأشياء أن تضلوا. " ق وضعفه وابن عساكر - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34184 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے لوگو بیشک میں تمہارے آگے جانے والا ہوں اور بیشک میں تمہیں اپنی اولاد کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں تمہارے وعدے کی جگہ حوض کوثر ہوگی۔ (مستدرک حاکم بروایت عبدالرحمن بن عوف)
34184- "أيها الناس! إني فرط لكم وإني أوصيكم بعترتي خيرا موعدكم الحوض. " ك - عن عبد الرحمن بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34185 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ میرے اہل بیت پر (رحم فرما) اور ان کو ہر مسلمان کے پاس میں امانت رکھتا ہوں۔ (ابن عساکر بروایت انس)
34185- "اللهم! أهل بيتي وأنا مستودعهم كل مؤمن. " ابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34186 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ بیشک آپ نے اپنی خاص رحمتیں اور اپنی عام رحمتیں اور اپنی مغفرت اور اپنی رضامندی ابراہیم (علیہ السلام) اور ابراہیم (علیہ السلام) کی آل پر کیں اے اللہ ! بیشک وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں سو آپ اپنی خصوصی رحمتیں اور اپنی عام رحمتیں اور اپنی بخشش اور اپنی رضامندی مجھ پر اور ان پر فرمائیں یعنی علی فاطمہ، حسن اور حسین (رض) ۔ (طبرانی بروایت اثلہ)
34186- "اللهم إنك جعلت صلواتك ورحمتك ومغفرتك ورضوانك على إبراهيم وآل إبراهيم، اللهم! إنهم مني وأنا منهم فاجعل صلواتك ورحمتك ومغفرتك ورضوانك علي وعليهم - يعني عليا وفاطمة وحسنا وحسينا. " طب - عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34187 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! آپ کی طرف نہ کہ جہنم کی طرف ہیں میں اور میرے اہل بیت۔ (طبرانی بروایت ام سلمہ)
34187- "اللهمّ! إليك لا إلى النار أنا وأهل بيتي. " طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34188 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں اور میرے اہل بیت۔ (ابن ابی شبیة مسدد، حکیم ابویعلی طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت سلمہ من اکوع اسنی المطالب 135)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5987)
34188- "النجوم أمان لأهل السماء، وأهل بيتي أمان لأمتي"."ش ومسدد والحكيم، ع، طب وابن عساكر - عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34189 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ستارے زمین والوں کے لیے ڈوبنے سے امان ہیں اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے اختلاف سے امان ہیں جب عرب کا کوئی قبیلہ ان سے مخالفت کرے تو وہ شیطان کا گرد ہوگا۔ (مستدرک حاکم ، وتعقب بروایت ابن عباس) ہیثمی نے مجمع الزوائد :1749 میں اس کو ذکر کیا طبرانی نے اس کو روایت کیا اس کی سند میں موسیٰ ابن عبیدہ ربذی متروک راوی ہے۔
34189- "النجوم أمان لأهل الأرض من الغرق، وأهل بيتي أمان لأمتي من الاختلاف، فإذا خالفتها قبيلة من العرب اختلفوا فصاروا حزب إبليس. " ك وتعقب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪১৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34190 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ستارے آسمان والوں کے لیے امان ہیں جب وہ چلے جائیں گے تو ان کے پاس وہ چیز آجائے گی جنکا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اور میں اپنے صحابہ کرام (رض) کے لیے امان ہوں جب تک میں ان میں رہوں سو جب میں چلا جاؤں تو ان کے پاس وہ چیزیں آجائیں گی جن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اور میرے اہل بیت میری امت کے لیے امان ہیں۔ جب میرے اہل بیت چلے جائیں گے تو ان کے پاس وہ چیز آجائے گی جنکا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ (مستدرک حاکم وتعقب بروایت جابر)
34190- "النجوم أمان لأهل السماء، فإذا ذهبت أتاها ما يوعدون، وأنا أمان لأصحابي ما كنت فيهم، فإذا ذهبت أتاهم ما يوعدون، وأهل بيتي أمان لأمتي، فإذا ذهب أهل بيتي أتاهم ما يوعدون. " ك وتعقب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34191 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے مردوں میں بہتر علی (رض) ہیں اور تمہارے جوانوں میں بہتر حسن اور حسین ( (رض) ہیں اور تمہاری عورتوں میں بہترفاطمہ (رض) ہیں۔ (خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت ابن مسعود)
34191- "خير رجالكم علي؛ وخير شبابكم الحسن والحسين، وخير نسائكم فاطمة." الخطيب وابن عساكر - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34192 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے لیے ایک فرشتہ پیش کیا گیا جس نے اس بات کی اجازت لی کہ وہ مجھ پر سلام بھیجے اور مجھے اس بات کی خوش خبری دے کہ بیشک فاطمہ (رض) جنتی عورتوں کی سردار ہیں اور حسن اور حسین (رض) جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ (الرویانی ابن حبان مستدرک حاکم بروایت حذیفہ)
34192- "عرض لي ملك استأذن أن يسلم علي ويبشرني ببشرى أن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة وأن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة. " الروياني، حب، ك - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34193 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوگوں کو کیا ہوگیا جو باتیں کرتے ہیں سو جب وہ میرے اہل بیت میں سے کسی شخص کو دیکھیں تو اس کی بات کو کاٹتے ہیں اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے کسی شخص کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ وہ اللہ کے لیے اور ان کی مجھ سے قرابت کی وجہ سے ان سے محبت کریں۔ (ابن ماجہ رویانی طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت محمد بن کعب قرضی بروایت عباس بن عبدالمطلب یہ حدیث 34160 میں گذرچ کی ہے۔
34193- "ما بال أقوام يتحدثون فإذا رأوا الرجل من أهل بيتي قطعوا حديثهم؟ والذي نفسي بيده! لا يدخل قلب امرئ الإيمان حتى يحبهم لله ولقرابتهم مني. " هـ والروياني، طب وابن عساكر، عن محمد بن كعب القرظي عن العباس بن عبد المطلب" مر برقم/34160/.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34194 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے ان لوگوں سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان لوگوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا یعنی حسن اور حسین اور فاطمہ اور علی (رض)۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت زید بن ارقم)
34194- "من أحب هؤلاء فقد أحبني، ومن أبغضهم فقد أبغضني - يعني الحسن والحسين وفاطمة وعليا. " ابن عساكر - عن زيد بن أرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34195 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں ایک درجہ ہے جس کو وسلیہ کیا جاتا ہے جب تم اللہ سے مانگو تو میرے لیے وسیلہ مانگو۔ (صحابہ کرام (رض) نے) عرض کیا اے اللہ کے رسول ! اس میں آپ کے ساتھ کون رہے گا (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا علی فاطمہ، اور حسن اور حسین (رض)) ۔ (ابن مردویہ براویت علی)
34195- "في الجنة درجة تدعى الوسيلة؛ فإذا سألتم الله فسلوا لي الوسيلة؛ قالوا: يا رسول الله! من يسكن معك فيها؟ قال: علي وفاطمة والحسن والحسين. " ابن مردويه، عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34196 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو ان دونوں یعنی حسن اور حسین ( (رض) سے اور ان دونوں کے والد اور ان دونوں کی والدہ سے محبت کرے گا تو وہ قیامت کے دن میرے درجہ میں میرے ساتھ ہوگا۔ (طبرانی بروایت علی)
34196- "من أحب هذين، يعني الحسن والحسين، وأباهما وأمهما كان معي في درجتي يوم القيامة." طب، عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34197 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے مجھے میرے اہل کے بارے میں تکلیف دی تو اس نے اللہ کو تکلیف دی۔ (ابونعیم بروایت علی)
34197- "من آذاني في أهلي فقد آذى الله." أبو نعيم، عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34198 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کو یہ بات اچھی لگے کہ وہ میری زندگی گزارے اور میری موت مرے اور ہمیشگی کی اس جنت میں ٹھہرے جس میں میرے رب نے خود درخت لگادئیے سو وہ میرے بعد علی سے دوستی کرے اور ان کے ولی سے دوستی کرے اور میرے بعد میرے اہل بیت کی اقتداء کرے اس لیے کہ وہ میری اولاد ہیں میری مٹی سے پیدا کئے گئے اور انھیں میری سمجھ اور میرا علم دیا گیا ہو سو ان لوگوں کے لیے ہلاکت ہو جو میری امت میں سے ان کی فصلیت کو جھٹلانے والے ہیں جو ان میں میری قرابت کو ختم کرنے والے ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو میری شفاعت میں حصہ نہ دے ۔ (طبرانی رافعی بروایت ابن عباس)
34198- "من سره أن يحيى حياتي ويموت مماتي ويسكن جنة عدن التي غرسها ربي فليوال عليا من بعدي وليوال وليه، وليقتد بأهل بيتي من بعدي، فإنهم عترتي، خلقوا من طينتي، ورزقوا فهمي وعلمي، فويل للمكذبين بفضلهم من أمتي، القاطعين فيهم صلتي،لا أنالهم الله شفاعتي. " طب والرافعي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34199 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص میری اولاد اور انصار اور عرب کا حق نہ پہچانے تو وہ ان تین چیزوں میں سے کسی ایک وجہ سے اس طرح کرتا ہے ، یا تو منافق ہے یا وہ زنا سے ہے یا ایسا شخص ہے کہ اس کی ماں اس کے ساتھ ناپاکی میں حاملہ ہوئی ہے۔ (البارودی ابن عدی کامل بیہقی بروایت علی)
34199- "من لم يعرف حق عترتي والأنصار والعرب فهو لاحدى ثلاث: إما منافق، وإما لزنية، وإما امروء حملته أمه لغير طهر. " البارودي، عد، هب، عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34200 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم اپنے بیٹوں میں بہتر ہیں اور ہمارے بیٹے ان کے بیٹوں سے بہتر ہیں اور ہمارے پوتے ان کے پوتوں سے بہتر ہیں۔ (طبرانی بروایت معاذ)
34200- "نحن خير من أبنائنا، وبنونا خير من أبنائهم، وأبناء بنينا خير من أبناء أبنائهم." طب - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34201 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم اہل بیت ہیں ہم پر کسی کو قیاس نہیں کیا جاسکتا ۔ (الدیلمی بروایت انس)
34201- "نحن أهل بيت لا يقاس بنا أحد." الديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34202 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! کسی آدمی کے دل میں ایمان داخل نہیں ہوسکتا یہاں تک وہ اللہ کے لیے اور میری قرابت کی وجہ سے تم سے محبت کرے۔ (احمدبن حنبل بروایت عبدالمطلب بن ربیعہ)
34202- "والله! لا يدخل قلب امرئ إيمان حتى يحبكم لله ولقرابتي. " حم، عن عبد المطلب بن ربيعة".
তাহকীক: