কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪২১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34203 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بغض رکھے گا ہمارے ساتھ کوئی اور نہ ہم سے کوئی حسد رکھے گا مگر قیامت کے دن اس کو آگ کے کو زوں کے ساتھ حوض کوثر سے دھتکارا جائے گا ۔ (طبرانی بروایت السیدالحسن)
34203- "لا يبغضنا أحد ولا يحسدنا أحد إلا ذيد يوم القيامة عن الحوض بسياط من نار. " طب، عن السيد الحسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34204 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم اہل بیت سے کوئی بھی بغض نہیں رکھے گا مگر اللہ تعالیٰ اس کو جہنم میں داخل کرے گا۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوسعد)
34204- "لا يبغضنا أهل البيت أحد إلا أدخله الله النار." ك، عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34205 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! بیشک سب سے پہلے چارو ہ لوگ جو جنت میں داخل ہوں گے میں اور تم اور حسن اور حسین اور ہماری اولاد ہماری پیٹھوں کے پیچھے ہوں گے اور ہماری بیویاں ہماری اولاد کے پیچھے ہونگیں اور ہمارا اگر وہ ہمارے دائیں اور بائیں ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت علی اور اس حدیث کی سند میں اسماعیل بن عمر والحیجلی ضعیف ہے ، عدی نے کامل میں فرمایا کہ اس نے چند حدیثیں بیان کی ہیں جن پر اس کا پیچھا نہیں کیا گیا (طبرانی بروایت محمد بن عبید اللہ بن ابی رافع عن ابیہ عن جدہ )
34205- "يا علي! إن أول أربعة يدخلون الجنة أنا وأنت والحسن والحسين، وذرارينا خلف ظهورنا، وأزواجنا خلف ذرارينا، وشيعتنا عن أيماننا وعن شمائلنا. " ابن عساكر - عن علي؛ وفيه إسماعيل بن عمرو البجلي ضعيف، قال عد: حدث أحاديث لا يتابع عليها، طب - عن محمد بن عبيد الله ابن أبي رافع عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34206 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! بیشک اسلام عریاں ہے اس کا لباس تقویٰ ہے اس کا رنگ ہدایت ہے اس کی زینت حیاء ہے اور اس کا ستون پرہیزگاری ہے اور اس کا سرمایہ نیک کام ہے اور اسلام کی اساس میری محبت اور میری اہل بیت کی محبت ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت علی)
34206- "يا علي! إن الإسلام عريان لباسه التقوى، ورياشه الهدى، وزينته الحياء، وعماده الورع، وملاكه العمل الصالح، وأساس الإسلام حبي وحب أهل بيتي." ابن عساكر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرابت داروں کے لیے جنت کی بشارت
34207 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تم میں دوکام جمع نہیں کئے ہیں۔ (1) نبوت (2) خلافت۔ (شیراری فی الالقاب بروایت ام سلمہ) بیشک علی ، فاطمہ ، حسن اور حسین (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور انھوں نے ان سے خلافت مانگی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے اس کے بعد یہ حدیث ذکر کی۔
34207- "ما كان الله ليجمع فيكم أمرين: النبوة والخلافة." الشيرازي في الألقاب، عن أم سلمة" إن عليا وفاطمة والحسن والحسين دخلوا على النبي صلى الله عليه وسلم فسألوه الخلافة قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34208 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ ! خوشخبری لے بیشک مہدی تجھ سے ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت حسین)
34208- "أبشري يا فاطمة فإن المهدي منك. " ابن عساكر - عن الحسين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34209 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکارنے والا عرش کے اندر سے پکارے گا : اے جمع ہونے والا ! اپنے سروں کو جھکاؤ اور اپنی نگاہیں نیچی کرو یہاں تک کہ فاطمہ (رض) بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صراط سے گذر جائیں وہ (فاطمہ (رض)) ستر ہزار حورعین میں سے لڑکیوں کے ساتھ بجلی کی طرح گذر جائیں گی۔ (ابوبکر فی الغیلانیات بروایت ابوایوب)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :666 ۔ 665 الکشف الالہیٰ :34
34209- "إذا كان يوم القيامة نادى مناد من بطنان العرش: يا أهل الجمع! نكسوا رؤسكم وغضوا أبصاركم حتى تمر فاطمة بنت محمد على الصراط، فتمر مع سبعين ألف جارية من الحور العين كمر البرق." أبو بكر في الغيلانيات - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34210 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکارنے والا عرش کے اندر سے پکارے گا اے لوگو ! اپنی نگاہیں پست کرلو، یہاں تک کہ فاطمہ (رض) جنت کی طرف بڑھ جائیں۔ (ابوبکر فی الغیلانیات بروایت ابوایوب)
34210- "إذا كان يوم القيامة نادى مناد من بطنان العرش: أيها الناس! غضوا أبصاركم حتى تجوز فاطمة إلى الجنة." أبو بكر في الغيلانيات - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34211 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکارنے والا عرش کے اندر سے پکارے گا : اے لوگو ! اپنی نگاہیں پست کرلو اپنی نگاہیں پستہ کرلو یہاں تک کہ فاطمہ (رض) جنت کی طرف بڑھ جائیں۔ (ابوبکر فی الغیلا نبات بروایت ابوہریرہ)
34211- "إذا كان يوم القيامة ينادي مناد من بطنان العرش: أيها الناس! غضوا أبصاركم، أيها الناس! غضوا أبصاركم حتى تجوز فاطمة إلى الجنة." أبو بكر في الغيلانيات - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34212 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا اور میں اس بات کا خوف کرتا ہوں کہ اس کو اس کے دین کے بارے میں آزمائش میں ڈالا جائے گا اور بیشک میں حلال کو حرام نہیں کرتا اور نہ ہی حرام کو حلال کرتا ہوں لیکن اللہ کی قسم محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک آدمی کے نکاح میں کبھی بھی جمع نہیں ہوسکتی۔ (احمد بن حنبل بیہقی ، ابوداؤد، بنا ماجہ بروایت مسور بن مخزمہ)
34212- "إن فاطمة بضعة مني وأنا أتخوف أن تفتن في دينها وإني لست أحرم حلالا ولا أحل حراما ولكن والله لا تجتمع بنت محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم وبنت عدو الله تحت رجل واحد أبدا. " حم، ق، د، هـ - عن المسور بن مخرمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34213 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک بنوہشام بن مغیرہ نے مجھ سے اس بات کی اجازت مانگی کہ وہ علی ابن ابی طالب کا اپنی بیٹی سے نکاح کرائیں تو میں اجازت نہیں دوں گا پھر میں اجازت نہیں دوں گا یہاں تک کہ ابن ابی طالب چاہیں تو میری بیٹی کو طلاق دیں اور ان کی بیٹی سے نکاح کرلیں پس بیشک وہ (فاطمہ (رض)) میرا ٹکڑا ہیں ، مجھے بیقرار کرے گی وہ چز جو اسے بیقرار کرے گی اور تکلیف پہنچائے گی مجھے وہ چیز جو اسے تکلیف پہنچائے گی۔ (احمد بن حنبل بیہقی ابوداؤد ترمذی ابن ماجہ بروایت مسور بن مخرمہ)
34213- "إن بني هشام بن المغيرة استأذنوني أن ينكحوا ابنتهم علي بن أبي طالب فلا آذن ثم لا آذن، إلا أن يريد ابن أبي طالب أن يطلق ابنتي وينكح ابنتهم، فإنما هي بضعة مني، يريبني ما يريبها ويؤذيني ما آذاها. "حم، ق، د ت، هـ - عن المسور بن مخرمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34214 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) مجھ سے ہر سال ایک مرتبہ قرآن کا دور کرتے تھے اور اس سال انھوں نے مجھ سے دو مرتبہ دور کیا اور میں نہیں سمجھتا مگر یہ کہ میری موت کا وقت قریب ہوگیا ہے اور بیشک میرے اہل بیت میں سے سب سے پہلے مجھ سے آپ ملیں گی، آپ اللہ سے ڈریں اور صبر کریں کیونکہ بیشک میں بہترین آگے جانے والا ہوں آپ کے لیے۔ (بیہقی ابن ماجہ بروایت فاطمہ)
34214- "إن جبريل كان يعارضني القرآن كل سنة مرة وإنه عارضني العام مرتين، ولا أراني إلا حضر أجلى، وإنك أول أهل بيتي لحاقا بي، فاتقي الله واصبري، فإنه نعم السلف أنا لك. " ق، هـ - عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34215 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہے وہ چیز جو اسے تکلیف دے گی وہ مجھے تکلیف دے گی اور وہ چیز جو اسے تھکائے گی وہ مجھے تھکائے گی۔ (احمد بن حنبل ترمذی مستدرک حاکم بروایت ابن الزبیر)
34215- "إنما فاطمة بضعة مني يؤذيني ما آذاها وينصبني ما أنصبها. " حم، ت، ك - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ اہل بیت کے مفصل فضائل کے بارے میں۔ فاطمہ (رض)
34216 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ (رض) ! کیا تجھے یہ بات پسند نہیں کہ تو مسلمانوں کی عورتوں کی سردار بن جائے۔ (بیہقی بروایت فاطمہ)
34216- "يا فاطمة! ألا ترضين أن تكوني سيدة نساء المؤمنين. " ق - عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34217 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک فرشتہ میرے پاس آیا پس اس نے مجھے اسلام کیا جو آسمان سے اترا اور اس سے پہلے کبھی نہیں اتر اس نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین (رض) جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور بیشک فاطمہ (رض) جنتیوں کے عورتوں کی سردار ہیں۔ (ابن عساکر بروایت حذیفہ)
34217- "أتاني ملك فسلم علي، نزل من السماء لم ينزل قبلها، فبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة. " ابن عساكر - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34218 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت میں سے مجھے سب سے زیادہ محبوب فاطمہ (رض) ہیں۔ (ترمذی مستدرک حاکم بروایت اسامہ بن زید)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :167 ۔
34218- "أحب أهلي إلي فاطمة. " ت، ك عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34219 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکارنے والا پردوں کے پیچھے سے پکارے گا اے جمع ہونے والو اپنی نگاہیں پست رکھو فاطمہ (رض) بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہاں تک کہ وہ گزر جائیں۔ (تمام مستدرک حاکم بروایت علی)
34219- "إذا كان يوم القيامة نادى مناد من وراء الحجب: يا أهل الجمع! غضوا أبصاركم عن فاطمة بنت محمد حتى تمر." تمام، ك - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34220 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ نے ان پر اور ان کی اولاد پر آگ کو حرام کردیا۔ (البزار ابویعلی طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن مسعود ترتیب الموضوعات :392 التنزیة :4171)
34220- "إن فاطمة أحصنت فرجها فحرمها الله وذريتها على النار." البزار، ع، طب، ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34221 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل میں سے جو سب سے پہلے مجھ سے ملے گا وہ آپ ہیں اے فاطمہ ! اور میری بیویوں میں سے جو سب سے پہلے مجھے ملیں گی زینب ہیں اور یہ تم میں سب لمبی ہتھیلی والی ہیں (یعنی سب سے زیادہ سخی ہیں ) ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت واثلہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2150)
34221- "أول من يلحقني من أهلي أنت يا فاطمة! وأول! من يلحقني من أزواجي زينب، وهي أطولكن كفا. " ابن عساكر - عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34222 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہے جس نے ان کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔ (بخاری بروایت مسور)
34222- "فاطمة بضعة مني، فمن أغضبها أغضبني. " خ، عن المسور".
tahqiq

তাহকীক: