কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪২৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34223 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہے ، تنگی ہوگی مجھے اس چیز سے جس سے ان کو تنگی ہو اور کشادگی ہوگی مجھے اس چیز سے جس سے ان کو کشادگی ہو ، قیامت کے دن ساری رشتہ داریاں ختم ہوجائیں گی سوائے میرے نسب اور میرے سسرالی اور میرے دامادی کے۔ (احمد بن حنبل ، مستدرک حاکم بروایت مسور)
34223- "فاطمة بضعة مني، يقبضني ما يقبضها ويبسطني ما يبسطها وإن الأنساب تنقطع به يوم القيامة غير نسبي وسببي وصهري. " حم، ك، عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34224 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) جنتی عورتوں کی سراد ر ہیں مگر مریم بنت عمران (مستدرک حاکم بروایت ابوسعیہ)
34224- "فاطمة سيدة نساء أهل الجنة إلا مريم بنت عمران. " ك، عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34225 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) مجھے تم سے زیادہ محبوب ہے اور آپ مجھے ان سے زیادہ معزز ہیں (یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت علی (رض) سے فرمائی۔ (طبرانی اوسط بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3955)
34225- "فاطمة أحب إلي منك وأنت أعز علي منها، قاله لعلي." طس، عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت حسنین (رض) کا تذکرہ
34226 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری بیٹی فاطمہ (رض) گوری ، گندمی رنگ والی جنہیں حیض نہیں آیا اور نہ کسی نے انھیں چھوا ، بیشک اللہ تعالیٰ نے ان کا نام فاطمہ (رض) اس لیے رکھا کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں اور ان سے محبت کرنے والوں کو جہنم سے چھڑایا ہے۔ (حطیب بغدادی بروایت ابن عباس ترتیب الموضوعات :390 الضعیفہ :428)
34226- "ابنتي فاطمة حوراء آدمية لم تحض ولم تطمث، وإنما سماها الله فاطمة لأن الله تعالى فطمها ومحبيها من النار." خط عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34227 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) نام اس لیے رکھا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ( فاطمہ (رض) کو) اور ان سے محبت کرنے والوں کو جہنم سے چھڑایا ہے۔ (ٕدیلمی بروایت ابوہریرة ترتیب الموضوعات 391 التزیہ : 413)
34227- "إنما سميت فاطمة لأن الله فطمها ومحبيها عن النار. " الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34228 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام ) میرے پاس جنت کا بہی لائے ۔ میں نے اس رات اس کو کھایا جب مجھے رات کے وقت (معراج میں) لے جایا گیا سوخدیجہ (رض) فاطمہ (رض) کے ساتھ حاملہ ہوگئیں سو جب میں جنت کی خوشبو کا مشتاق ہوتا تو فاطمہ (رض) کی گردن سونگھ لیتا (مستدرک حاکم اور انھوں نے کہا کہ یہ حدیث غریب ہے۔ (بروایت سعد بن ابی وقاص ) تذکرة الموضوعات 63 ۔ 64 الضعیفہ 1685)۔ کلام :۔۔۔ علامہ ذھبی (رح) نے فرمایا : یہ واضح جھوٹ ہے جو مسلم بن عیسیٰ صفاء کی گھڑی ہوئی باتوں میں سے ہے اس لیے کہ فاطمہ (رض) تو نبوت سے پہلے پیدا ہوئیں تھیں چہ جائے کہ معراج سے پہلے اور علامہ ابن حجر (رح) نے بھی اس طرح فرمایا ہے۔
34228- "أتاني جبريل بسفرجلة من الجنة فأكلتها ليلة أسري بي فعلقت خديجة بفاطمة، فكنت إذا اشتقت إلى رائحة الجنة شممت رقبة فاطمة. " ك وقال: غريب عن سعد بن أبي وقاص وقال الذهبي: هو كذب جلى من وضع مسلم بن عيسى الصفار لأن فاطمة ولدت قبل النبوة فضلا عن الأسراء، وكذا قال ابن حجر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34229 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک پکاارنے والا پکارے گا اے لوگو ! اپنے سروں کو نیچے کرلو یہاں تک فاطمہ بنت محمد (رض) گزر جائیں ۔ (ابوالحسن بن ابی بشر ان اپنی فوائد میں خطیب بغدادی بروایت عائشہ (رض) المتناھبة 427 اللالی 4038)
34229- "إذا كان يوم القيامة نادى مناد: يا معشر الخلائق! طأطئوا رؤسكم حتى تجوز فاطمة بنت محمد." أبو الحسن بن أبي بشران في فوائده، خط عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34230 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ تو جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) یہ بات فاطمہ ( (رض) ) سے فرمائی۔ (بخاری ابن ماجہ ، عقبلی ضعفاء بروایت عائشہ بروایت فاطمہ)
34230- "أما ترضين أن تكوني سيدة نساء أهل الجنة قاله لفاطمة. " خ، هـ، عق عن عائشة عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34231 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آسمان سے ایک فرشتہ اترا، اس نے اللہ تعالیٰ سے اجازت لی کہ وہ مجھے سلام کرے، مجھے اس بات کی خوشخبری دے کہ فاطمہ (رض) جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت حذیفہ)
34231- "نزل ملك من السماء فاستأذن الله أن يسلم علي فبشرني أن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة." ك عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34232 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ ! کیا تجھے یہ پسند نہیں کہ تو دنیا والوں کی عورتوں کی سردار اور تمام مسلمانوں کی عورتوں کی سردار اور اس امت کی عورتوں کی سردار ہو۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34232- "يا فاطمة! ألا ترضين أن تكوني سيدة نساء العالمين وسيدة نساء المؤمنين وسيدة نساء هذه الأمة." ك عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34233 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) دنیا والوں کی عورتوں کی سردار ہیں مریم بنت عمران (رض) اور خدیجہ بنت خوید (رض) کے بعد۔ (ابن ابی شیبة بروایت عبدالرحمن بن ابن لیلی)
34233- "فاطمة سيدة نساء العالمين بعد مريم ابنة عمران وآسية امرأة فرعون وخديجة بنت خويلد. " ش عن عبد الرحمن بن أبي ليلى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34234 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پہلاوہ شخص جو جنت میں داخل ہوگا فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ان کی مثال اس امت میں نبی اسرائیل میں مریم (رض) کے مثل ہے۔ (ٕابوالحسن احمد بن میمون فضائل علی رافعی بروایت بدل بن محبر بروایت عبدالسلام بن عجلان بروایت ابویزید المدی )
34234- "أول شخص يدخل الجنة فاطمة بنت محمد، ومثلها في هذه الأمة مثل مريم في بني إسرائيل. " أبو الحسن أحمد بن ميمون في كتاب فضائل علي والرافعي عن بدل بن المحبر عن عبد السلام ابن عجلان عن أبي يزيد المدني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34235 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مت روئیں ! بیشک میرے گھروالوں میں مجھ سے سب سے پہلے ملنے والی آپ ہوں گی۔ (طبرانی بروایت فاطمہ)
34235- "لا تبكي فإنك أول أهلي لاحق بي." طب عن فاطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34236 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اولاد کو عذاب نہیں دے گا ، یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ ( (رض) ) سے فرمائی۔ (طبرانی بروایت ابن عباس اللآلی 302/1
34236- "إن الله تعالى غير معذبك ولا ولدك قاله لفاطمة."طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34237 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل فاطمہ (رض) کی ناراضگی کی وجہ سے ناراض ہوتے ہیں اور ان کی خوشی کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔ (الدیلمی بروایت علی)
34237- "إن الله عز وجل ليغضب لغضب فاطمة ويرضى لرضاها." الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34238 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ ! بیشک اللہ تعالیٰ آپ کی ناراضگی کی وجہ سے ناراض ہوتے ہیں اور آپ کی خوشی کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔ (ابویعلی، طبرانی ، مستدرک حاکم وتعقب اور ابونعیم فی فضائل الصحابہ اور ابن عساکر بروایت علی)
34238- "يا فاطمة! إن الله ليغضب لغضبك ويرضى لرضاك." ع، طب، ك وتعقب وأبو نعيم في فضائل الصحابة وابن عساكر عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34239 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) نے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کی اور بیشک اللہ ان کی شرمگاہ کی حفاظت کی وجہ سے ان کو اور ان کی اولاد کو جنت میں داخل کرے گا۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود)
34239- "إن فاطمة حصنت فرجها وإن الله أدخلها باحصان فرجها وذريتها الجنة." طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34240 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میری قریبی ہیں کشادگی ہوگی مجھے اس چیز سے جس سے ان کو کشادگی ہوگی اور تنگی ہوگی مجھے اس چیز سے جس سے ان کو تنگی ہوگی۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت مسعود)
34240- "إنما فاطمة شجنة مني، يبسطني ما يبسطها ويقبضني ما يقبضها." ك، طب عن المسور".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمہ نام رکھنے کی وجہ
34241 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہے اور جو شخص ان کو تکلیف پہنچائے گا سو وہ مجھے تکلیف پہنچائے گا۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوحنظلہ مرسلا)
34241- "إنما فاطمة بضعة مني، ومن آذاها فقد آذاني." ك عن أبي حنظلة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
34242 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہیں اور میں اس بات کا خوف کرتا ہوں کہ اس کو اس کے دین کے بارے میں آزمائش میں ڈالا جائے گا اور بیشک میں حلال کو حرام نہیں کرتا اور نہ ہی حرام کو حلال کرتا ہوں لیکن اللہ کی قسم ! محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی اور اللہ کے دشمن کی بیٹی ایک آدمی کے نکاح میں کبھی بھی جمع نہیں ہوسکتی ۔ (احمدبن حنبل بخاری مسلم ابوداؤد، ابن ماجہ بروایت منصور بن مغرمہ) بیشک علی (ٕ (رض)) نے ابوجہل کی بیٹی کو نکاح کا پیغام دیاتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا آکے راوی نے یہ حدیث کر کی ۔ حدیث 34212 میں گذرچ کی ہے۔
34242- "إن فاطمة بضعة مني وأنا أتخوف أن تفتتن في دينها، وإني لست أحرم حلالا ولا أحل حراما ولكن والله لا تجتمع بنت رسول الله وبنت عدو الله عند رجل واحد أبدا. "حم، خ، م، د، هـ، عن المسور بن مخرمة" أن عليا خطب بنت أبي جهل فقال النبي صلى الله عليه وسلم فذكره. مر برقم 421.
tahqiq

তাহকীক: