কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪২৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
34243 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میری بیٹی فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہیں مجھے بےقرار کرے گی وہ چیز جو اسے بیقرار کرے گی اور تکلیف پہنچائی گی مجھے وہ چیز جو اسے تکلیف پہنچائے گی۔ (طبرانی بروایت مسود)
34243- "إن ابنتي فاطمة بضعة مني، يريبني ما أرابها ويؤذيني ما آذاها. " طب - عن المسور".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
34244 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک فاطمہ (رض) میرا ٹکڑا ہیں، جو ان کو ناراض کرے گا وہ مجھے ناراض کرے گا۔ (ابن ابی شیبة بروایت محمد بن علی مرسلا)
34244- "إنما فاطمة بضعة مني، فمن أغضبها فقد أغضبني." ش - عن محمد بن علي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
34245 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر ! آپ اس کے بارے میں فیصلے کا انتظا ر فرمائیے۔ (ابن سعد بروایت علباء بن احمریشکری ) بیشک ابوبکر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فاطمہ (رض) سے نکاح کا پیغام بھیجا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر راوی نے یہ حدیث ذکر فرمائی۔
34245- "يا أبا بكر! انتظر بها القضاء. " ابن سعد - عن علياء بن أحمر اليشكري" إن أبا بكر خطب فاطمة إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34246 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین (رض) جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ (ٕاحمدبن حنبل ترمذی بروایت ابوسعید طبرانی بروایت عمر اور بروایت علی اور بروایت جابر اور بروایت ابوہریرہ طبرانی اوسط بروایت اسامہ بن زید اور بروایت براء ابن عدی کامل بروایت ابن مسعود)
34246- "الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة. " حم، ت - عن أبي سعيد، طب - عن عمرو عن علي وعن جابر وعن أبي هريرة، طس - عن أسامة بن زيد وعن البراء، عد - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34247 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے یہ دوبیٹے یعنی حسن اور حسین (رض) جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور ان کے والد ان دونوں سے بہتر ہیں۔ (تاریخ ابن عساکربروایت علی اور بروایت ابن عمر)
34247- "ابناي هذان الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأبوهما خير منهما. " ابن عساكر - عن علي وعن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34248 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل آئے پس انھوں نے مجھے خوشخبری دی کہ حسن اور حسین (رض) جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ (ابن سعدمستدرک حاکم بروایت حذیفہ)
34248- "أتاني جبريل فبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة." ابن سعد، ك - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34249 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ نے وہ بادل نہیں دیکھا جو تھوڑی دیر پہلے میرے لیے پیش کیا گیا وہ فرشتوں میں سے ایک فرشتہ ہے جو کبھی بھی اس رات سے پہلے زمین پر نہیں اترا، اپنے رب عزوجل سے اس بات کی اجازت لی کہ مجھے سلام کہے اور اس بات کی بشارت دے کہ حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور فاطمہ (رض) جنتیوں کی عورتوں کی سردار ہیں۔ (احمدبن حنبل ترمذی نسائی، ابن حبان بروایت حذیفہ)
34249- "أما رأيت العارض الذي عرض لي قبيل؟ هو ملك من الملائكة لم يهبط إلى الأرض قط قبل هذه الليلة، استأذن ربه عز وجل أن يسلم علي ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة." حم، ت، ن، حب، عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34250 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رہے حسن تو ان کے لیے میری ہیت اور میری بزرگی ہے اور رہے حسین تو ان کے لیے میری بہادری اور میری سخات ہے۔ (طبرانی بروایت فاطمہ الزھراء)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 1242 ۔
34250- "أما حسن فله هيئتي وسوددي، وأما حسين فله جرأتي وجودي. " طب - عن فاطمة الزهراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34251 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین دنیا کے میرے دوگلدستے ہیں۔ (ترمذی بروایت ابن عمر نسائی بروایت انس )
34251- "إن الحسن والحسين هما ريحانتاي من الدنيا." ت - عن ابن عمر ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34252 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرے یہ دوبیٹے دنیا کے میرے دوگلدستے ہیں۔ (ابن عدی کامل تاریخ ابن عساکر بروایت ابوبکرة)
34252- "إن ابني هذين ريحانتاي من الدنيا. " عد وابن عساكر - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34253 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر نبی بیٹیوں کے عصبہ ہیں جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں مگر فاطمہ (رض) کی اولاد سو میں ان کا ولی ہوں اور میں ان کا عصبہ ہوں۔ (طبرانی بروایت فاطمہ الزھرا)
34253- "لكل بني أنثى عصبة ينتمون إليه إلا ولد فاطمة فأنا وليهم وأنا عصبتهم". طب - عن فاطمة الزهراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34254 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ماں کے ہر بیٹے کے عصبہ ہوتے ہیں جن کی طرف وہ منسوب ہوتے ہیں مگر فاطمہ (رض) کے دوبیٹے، میں ان دونوں کا ولی اور ان دونوں کا عصبہ ہوں۔ (مستدرک حاکم بروایت جابر الشدرة : 702 کشف الخفاء :1969)
34254- "لكل بني أم عصبة ينتمون إليهم إلا إبني فاطمة فأنا وليهما وعصبتهما". "ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34255 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے یہ دوبیٹے اور میرے نواسے ، اے اللہ ! میں ان سے محبت رکھتا ہوں توں تو بھی ان کو محبوب بنالے اور اس کو محبوب بنا لے جو ان دونوں سے محبت رکھے۔ (ترمذی، ابن حبان بروایت اسامہ بن زید)
34255- "هذان ابناي وابنا ابنتي، اللهم! إني أحبهما فأحبهما وأحب من يحبهما. " ت، حب - عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34256 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ دونوں دنیا کے میرے دوگلدستے ہیں یعنی حسن اور حسین۔ (احمدبن حنبل بخاری بروایت ابن عمر)
34256- "هما ريحانتاي من الدنيا - يعني الحسن والحسين." حم، خ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34257 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ نے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ کہا بیشک تمہاری اولاد آزمائش کا ذریعہ ہیں میں نے ان دوبچوں کو دیکھا جو چل رہے تھے اور گر رہے تھے، مجھے صبر نہ ہوا یہاں تک کہ میں نے اپنی بات کانی اور ان دونوں کو اٹھالیا۔ (احمد بن حنبل ابن حبان مستدرک حاکم بروایت بریدة)
34257- "صدق الله ورسوله {إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَأَوْلادُكُمْ فِتْنَةٌ} نظرت إلى هذين الصبيين يمشيان ويعثران فلم أصبر حتى قطعت حديثي ورفعتهما." حم، حب، ك - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34258 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مجھ سے ہے یعنی حسن اور حسین علی سے ۔ (ابوداؤد بروایت مقدام بن معدیکرب)
34258- "هذا مني - يعني الحسن - وحسين من علي. " د - عن المقدام بن معد يكرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34259 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین جنتیوں کے سردار ہیں اور ان کے والد ان سے بہتر ہیں۔ (نسائی مستدرک حاکم بروایت ابن عمر طبرانی بروایت قرۃ اور بروایت مالک بن عویرث مستدرک حاکم بروایت ابن مسعود)
34259- "الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأبوهما خير منهما." ن، ك - عن ابن عمر، طب - عن قرة وعن مالك بن الحويرث، ك - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34260 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں مگر خالہ کے دوبیٹے یعنی عیسیٰ بن مریم اور یحیی بن زکریا (علیہ السلام) اور فاطمہ (رض) جنتیوں کی عورتوں کی سرادر مگر مریم بنت عمران ۔ ( احمد بن حنبل ابویعلی طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابوسعید)
34260- "الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة إلا ابني الخالة عيسى ابن مريم ويحيى بن زكريا، وفاطمة سيدة نساء أهل الجنة إلا ما كان من مريم بنت عمران." حم، ع، طب؛ ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34261 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن مجھ سے ہیں اور حسین علی سے۔ (احمد بن حنبل تاریخ ابن عساکر بروایت مقدام بن معدبکر ب اسنی المطالب 5902)
34261- "الحسن مني والحسين من علي." حم وابن عساكر عن المقدام بن معد يكرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34262 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین عرش کی دوتلواریں ہیں جو لٹکی ہوئی نہیں ہیں۔ (طبرانی اوسط بروایت عقبہ بن عامر)
34262- "الحسن والحسين سيفا العرش وليسا بمعلقين. " طس - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক: