কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪২৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34263 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرا یہ بیٹا سردار ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں کے درمیان صلح کرائیں گے۔ (احمدبن حنبل بخاری، بروایت ابوبکرة)
34263- "إن ابني هذا سيد ولعل الله أن يصلح به بين فئتين عظيمتين من المسلمين." حم، خ - عن أبي بكرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34264 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسین مجھ سے ہیں اور میں ان سے ، اللہ اس سے محبت کرے گا جو حسین سے محبت کرے گا حسن اور حسین پوتوں میں سے دو پوتے ہیں۔ (ابن خلدون ، ترمذی، ابن ماجہ، مستدرک حاکم بروایت یعلی بن مرة)
34264- "حسين مني وأنا منه، أحب الله من أحب حسينا،الحسن والحسين سبطان من الأسباط. " خد، ت، هـ، ك - عن يعلى ابن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34265 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے اہل بیت میں سے مجھے سب میں محبوب حسن اور حسین ہیں۔ (ترمذی بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :166 الضعیفہ 1843
34265- "أحب أهل بيتي إلي الحسن والحسين. " ت - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن والحسین (رض)
34266 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر انسان عصبہ کی طرف منسوب ہوتا ہے مگر فاطمہ (رض) کی اولاد میں ان کا ولی ہوں اور میں ان کا عصبہ ہوں۔ (طبرانی بروایت فاطمة الزھراء)
34266- "كل بني آدم ينتمون إلى عصبة إلا ولد فاطمة، فأنا وليهم وأنا عصبتهم. " طب - عن فاطمة الزهراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد فاطمہ (رض) کا ذکر
34267 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر عورت کے بیٹے کہ ان کے عصبہ ان کے باپ سے ہوتے ہیں سوائے فاطمہ (رض) کی اولاد سے میں ان کا عصبہ ہوں اور میں ان کا والدہوں۔ (طبرانی بروایت عصر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 4224، الضعیفہ :802)
34267- "كل بني أنثي فإن عصبتهم لأبيهم ما خلا ولد فاطمة، فإني أنا عصبتهم وأنا أبوهم." طب - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد فاطمہ (رض) کا ذکر
34268 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے حسن اور حسین سے محبت کی سو تحقیق اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھا تحقیق اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ (احمدبن حنبل ابن ماجہ مسدرک حاکم بروایت ابوہریرة ذخیرة الحفاظ 5051)
34268- "من أحب الحسن والحسين فقد أحبني، ومن أبغضهما فقد أبغضني." حم، هـ، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد فاطمہ (رض) کا ذکر
34269 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو یہ چاہتا ہے کہ جنتیوں کے سردار کو دیکھے تو وہ حسن بن علی کو دیکھ لے ۔ (ابویعلی بروایت جابر )۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :5629 ۔
34269- "من سره أن ينظر إلى سيد شباب أهل الجنة فلينظر إلى الحسن بن علي. " ع - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد فاطمہ (رض) کا ذکر
34270 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آل محمد کے لیے ایسی خوشی نامبارک ہو جو خلافت کے طلب گار اور اترانے والے خلیفہ کے ذریعے سے ہو۔ ابن عساکر، عن مسلمہ الاکوع، (رض) ۔
34270- "ويح الفراخ فراخ آل محمد من خليفة مستخلف مترف. " ابن عساكر - عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اولاد فاطمہ (رض) کا ذکر
34271 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہارون (علیہ السلام) نے اپنے دو بیٹوں کا نام شہر اور شبیر رکھا اور میں نے اپنے دونوں بیٹوں کا نام حسن اور حسین رکھا اس سے کہ ہارون (علیہ السلام) نے اپنے دونوں بیٹوں کا نام رکھا۔ (البغزی عبدالغنی فی الانضناح ، تاریخ ابن عساکر بروایت سلمان (رض))
34271- "سمي هارون ابنيه شبرا وشبيرا، وإني سميت ابني الحسن والحسين بما سمي به هارون ابنيه. " البغوي وعبد الغني في الإيضاح وابن عساكر - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34272 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا رہے حسن تو ان کے لیے میری ہیئت اور میری بزرگی ہے اور رہے حسین تو ان کے لیے میری بہادری اور سخاوت ہے (طبرانی ابن مندہ تاریخ ابن عساکر بروایت فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ (فاطمہ (رض)) اپنے دونوں بیٹوں کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس مرض میں لے کر آئیں جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وصال ہوا انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے سوال ! یہ آپ کے دوبیٹے ہیں آپ ان کو کسی چیز کا وارث بنادیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :142 ۔
34272- "أما حسن فله هيئتي وسوددي وأما حسين فله جرأتي وجودي. " طب وابن منده، كر - عن فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم" إنها أتت بابنيها إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم في شكواه الذي توفي فيه فقالت: يا رسول الله هذان ابناك فورثهما شيئا، قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34273 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رہے حسن میں نے ان کو اپنا حلم اور اپنی ہئیت دی ہے اور رہے حسین تو میں نے ان کو اپنی بہادری اور سخاوت دی ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت محمد بن عبید اللہ بن ابورافع عن ابیہ عن جدہ) فاطمہ ( (رض) اپنے دونوں بیٹوں کو لے کر آئیں اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ نے ان کو کچھ دیا ہے ؟ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی)۔
34273- "أما الحسن فقد نحلته حلمي وهيئتي، وأما الحسين فقد نحلته نجدتي وجودي." كر - عن محمد بن عبيد الله بن أبي رافع عن أبيه عن جده" إن فاطمة أتت بابنيها فقالت: يا رسول الله! أنحلهما، قال: نعم - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34274 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آسمان کا ایک فرشتہ جس نے میری زیارت نہیں کی تھی سو اس نے اللہ تعالیٰ سے میری زیارت کی اجازت لی سو اس نے مجھے یہ خوشخبری دی کہ فاطمہ (رض) میری امت کی عورتوں کی سرادر ہیں اور حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سرادر ہیں۔ (طبرانی ابن نجاربروایت ابوہریرة)
34274- "إن ملكا من السماء لم يكن زارني فاستأذن الله في زيارتي فبشرني أن فاطمة سيدة نساء أمتي وأن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة. " طب وابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34275 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے اپنے ان دونوں بیٹوں کا نام ہارون (علیہ السلام) کے دو بیٹوں کے نام شبر اور شبیر کے ساتھ رکھا ہے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت اعمش بروایت سالم مرسلا)
34275- "إني سميت ابني هذين باسم ابني هارون شبر وشبير. " ش - عن الأعمش عن سالم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34276 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے اپنے ان بیٹوں کا نام ہارون (علیہ السلام ) کے اپنے دو بیٹوں کے شبر اور شبیر اور مبشر نام رکھنے پر رکھا ہے۔ (احمدبن حنبل دار قطنی فی الافراد طبرانی مستدرک حاکم بیہقی تاریخ ابن عساکر بروایت علی بغوی طبرانی بروایت سلمان )
34276- "إني سميت بنى هؤلاء تسمية هارون بنيه شبرا وشبيرا ومشبرا. " حم، قط في الأفراد؛ طب، ك، ق وابن عساكر - عن علي، البغوي، طب - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34277 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے یہ دیکھا کہ میں اپنے ان دو بیٹوں کا نام تبدیل کررہا ہوں۔ (احمد بن حنبل، ھیشم بن کلیب شاشی مستدر حاکم وتعقب بروایت علی)
34277- "إني رأيت أن أغير اسم ابني هذين. " حم والهيثم بن كليب، الشاشي، ك وتعقب - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34278 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! کیا میں تمہیں لوگوں میں بہتر نانا اور نانی نہ بتاؤں کیا میں تمہیں لوگوں میں بہتر چچا اور پھوپھی نہ بتاؤں ؟ کیا میں تمہیں لوگوں میں بہتر ماموں اور خالہ نہ بتاؤں کیا میں تمہیں لوگوں میں بہتر باپ اور ماں نہ بتاؤں ؟ حسن اور حسین (رض) ان کے نانا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کی نانی خدیجہ بنت خویلدان کی والدہ فاطمہ (رض) بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے والد علی بن ابی طالب (رض) ان کے چچا جعفر بن ابی طالب ( (رض) ) ان کی پھوپھی ام ھانی بنت ابی طالب (رض) ان کے ماموں قاسم ابن رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی خالائیں زینت اور رقبہ اور ام کلثوم (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹیاں ان کے نانا جنت میں ان کے والد جنت میں ان کی والدہ جنت میں ان کے چچا جنت میں ان کی پھوپھی جنت میں ان کی خالائیں جنت میں اور وہ دونوں (بھی) جنت میں اور جو ان سے محبت کرے وہ جنت میں (طبرانی ابن عساکر بروایت ابن عباس ، اس کی سند میں احمدبن محمد یمامی متروک راوی ہے اور ابوحاتم اور ابن صاعد نے اس کی تکذیب کی)
34278- "أيها الناس! ألا أخبركم بخير الناس جدا وجدة؟ ألا أخبركم بخير الناس عما وعمة؟ ألا أخبركم بخير الناس خالا وخالة؟ ألا أخبركم بخير الناس أبا وأما؟ الحسن والحسين جدهما رسول الله، وجدتهما خديجة بنت خويلد، وأمهما فاطمة بنت رسول الله، وأبوهما علي بن أبي طالب، وعمهما جعفر بن أبي طالب، وعمتهما أم هانيء بنت أبي طالب؛ وخالهما القاسم بن رسول الله، وخالاتهما زينب ورقية وأم كلثوم بنات رسول الله، وجدهما في الجنة، وأبوهما في الجنة، وأمهما في الجنة، وعمهما في الجنة وعمتهما في الجنة، وخالاتهما في الجنة، وهما في الجنة، ومن أحبهما في الجنة. " طب وابن عساكر - عن ابن عباس، وفيه أحمد بن محمد اليمامي متروك وكذبه أبو حاتم وابن صاعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34279 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! بیشک میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان کو اپنا محبوب بنالے اور جو ان سے بغض رکھے تو ان کو ناپسندکر یعنی حسن اور حسین (رض) ۔ (ابن ابی شیبہ طبرانی بروایت ابوہریرة)
34279- "اللهم! إني أحبهما فأحبهما، وأبغض من أبغضهما - يعني الحسن والحسين. " ش؛ طب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34280 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں تو ان کو اپنا محبوب بنالے۔ (ترمذی حسن صحیح بروایت براء )
34280- "اللهم! إني أحبهما فأحبهما. " ت: حسن صحيح - عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34281 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! میں ان دونوں اور نیک مسلمانوں کو تیرے حوالے کرتا ہوں یعنی حسن اور حسین (رض) (طبرانی سعید بن منور بروایت زید بن ارقم)
34281- "اللهم؟ إني أستودعكهما وصالح المؤمنين - يعني الحسن والحسين. " طب، ص - عن زيد بن أرقم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪২৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34282 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں جس نے ان سے محبت کی تو اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان سے بغض رکھاتو اس نے مجھ سے بغض رکھا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس)
34282- "الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة، من أحبهما فقد أحبني، ومن أبغضهما فقد أبغضني." ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক: