কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪২৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34283 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین پوتوں میں دوپوتے ہیں۔ (طبرانی ابونعیم تاریخ ابن عساکر بروایت معنی بن مرد)
34283- "الحسن والحسين سبطان من الأسباط. " طب وأبو نعيم وابن عساكر عن يعلى بن مرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34284 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین جو ان سے محبت کرے میں اس سے محبت کروں گا اور جس سے میں نے محبت کی تو اللہ اس سے محبت کرے گا اور جس سے اللہ نے محبت کی تو اللہ تعالیٰ اس کو نعمتوں کے باغات میں داخل کرے گا اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، ان دونوں پر زیادتی کی تو میں اس سے بغض رکھوں گا اور جس سے میں بغض رکھا اللہ اس کو ناپسندکرے گا اور جس کو اللہ ناپسند کرے تو اللہ اس کو جہنم کی آگ میں داخل کرے گا اور اس پر ہمیشہ رہنے والا عذاب ہوگا۔ (ابونعیم تاریخ ابن عساکر بروایت سلمان ابونعیم بروایت ابوہریرہ)
34284- "الحسن والحسين من أحبهما أحببته، ومن أحببته أحبه الله، ومن أحبه الله أدخله جنات النعيم، ومن أبغضهما أو بغى عليهما أبغضته، ومن أبغضته أبغضه الله، ومن أبغضه الله أدخله نار جهنم وله عذاب مقيم. " أبو نعيم، كر - عن سلمان، أبو نعيم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34285 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں اے اللہ میں ان سے محبت کرتا ہوں تو ان کو اپنا محبوب بنائے۔ (طبرانی بروایت اسامة بن زید (رض))
34285- "الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة، اللهم! إني أحبهما فأحبهما. " طب - عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34286 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حسن اور حسین میرے دوبیٹے ہیں جو ان سے محبت رکھے گا میں اس سے محبت رکھوں گا اور جس سے میں محبت کروں اللہ اس سے محبت کرے گا اور جس سے اللہ محبت کرے وہ اسے جنت میں داخل کرے گا اور جس نے دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا اور جس نے مجھ سے بغض رکھا اللہ اس کو ناپسندکرے اور جس کو اللہ ناپسند کرے تو وہ اس کو جہنم میں داخل کرے گا۔ (مستدرک حاکم وتعقب بروایت سلمان)
34286- "الحسن والحسين ابناي من أحبهما أحبني، ومن أحبني أحبه الله، ومن أحبه الله أدخله الجنة، ومن أبغضهما أبغضني، ومن أبغضني أبغضه الله، ومن أبغضه الله أدخله النار. " ك وتعقب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34287 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بچہ گلدستہ ہے اور میرے گلدستے حسن اور حسین ہیں۔ (عسکری فی الامثال بروایت علی (رض))
34287- "الولد ريحانة وريحانتي الحسن والحسين." العسكري في الأمثال - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34288 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آپ مجھے یہ خوشخبری دی کہ حسن اور حسین جنتیوں کے سرادر ہیں۔ (بخاری ہدیہ مقدسی بروایت حذیفہ)
34288- "جاءني جبريل بشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة." خ، ض - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34289 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسین مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں وہ پوتوں میں سے ایک پوتے ہیں اللہ اس سے محبت کرے گا جو حسین سے محبت کرے گا حسن اور حسین جنتیوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابی رمثة)
34289- "حسين مني وأنا منه، هو سبط من الأسباط،أحب الله من أحب حسينا، إن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة. " ابن عساكر - عن أبي رمثة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪২৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34290 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب جنتی لوگ (جنت میں) قرار پکڑ لیں گے تو جنت کہے گی اے رب کیا تیرا وعدہ نہ تھا کہ تو مجھے اپنے ارکان میں سے دورکنوں کے ذریعہ مجھے مزین کرے گا ؟ تو ( اللہ ) کہے گا کیا میں نے تجھے حسن اور حسین کے ساتھ مزین نہیں لیا ؟ تو جنت نازوانداز میں چلے گی جس طرح دلہن نازوانداز سے چلتی ہے (طبرانی خطیب تاریخ ابن عساکر بروایت ابن لبیعہ بروایت ابوعشانہ بروایت عقبہ بن عامر)

ابن عساکر نے کہا : یہ حدیث ابن لبیعہ سے بروایت ابوعشانہ مرسلا مروی ہے اور ان سے بروایت ابوعشانہ مروی ہے انھوں نے کہا یہ بات مجھے پہنچی ہے پس آگے یہ حدیث ذکر کی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرفوع نہیں ذکر کیا میں نے کہا یہ حدیث تو پھر معلول ہے اور ابن ابوذہبی نے اس موضوعات میں لایا ہے اور فرمایا کہ اس کی سند میں احمد بن رشید بن کذاب ہے بروایت حمید بن علی بجلی اور وہ کوئی چیز نہیں۔ (ترتیب الموضوعات 369 القدسیة الضعمہ 25)
34290- "لما استقر أهل الجنة قالت الجنة: يا رب أليس وعدتني أن تزينني بركنين من أركانك؟ قال: ألم أزينك بالحسن والحسين؟ فماست الجنة ميسا كما يميس العروس. " طب والخطيب وابن عساكر - عن ابن لهيعة عن أبي عشانة عن عقبة بن عامر، قال ابن عساكر: وروى عن ابن لهيعة عن أبي عشانة مرسلا، وروى عنه عن أبي عشانة قال: بلغني - فذكره من غير أن يرفعه إلى النبي صلى الله عليه وسلم، قلت: فالحديث إذن معلول، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وقال: فيه أحمد بن رشدين كذاب عن حميد بن علي البجلي وليس بشيء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34291 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو حسن اور حسین سے محبت کرے میں اس سے محبت کرتا ہوں اور جس سے میں محبت بڑوں اللہ اس سے محبت کرتا ہے اور جس سے اللہ محبت کرے اس کو اللہ تعالیٰ نعمتوں کے باغات میں داخل کرے گا اور جو ان دونوں سے بغض رکھے تایا ان پر زیادتی کرے گا میں اس سے بغض رکھوں گا اور جس سے میں بغض رکھوں اللہ اس کو ناپسند کرے گا اور جس کو اللہ ناپسند کرے اس کو وہ جہنم میں داخل کرے گا اور اس کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہوگا۔ (طبرانی بروایت سلمان)
34291- "من أحب الحسن والحسين أحببته، ومن أحببته أحبه الله، ومن أحبه الله أدخله جنات النعيم، ومن أبغضهما أو بغى عليهما أبغضته ومن أبغضته أبغضه الله، ومن أبغضه الله أدخله جهنم وله عذاب مقيم. " طب - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بہترین نانا ، نانی
34292 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مجھ سے محبت رکھتا ہے تو وہ ان دونوں سے محبت کرے یعنی حسن اور حسین سے۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود)
34292- "من أحبني فليحب هذين - يعني الحسن والحسين."طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرات حسین (رض) کے لیے جنت کی بشارت
34293 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو فرشتے اترے جو زمین کے ہونی سے اب تک نہیں اترے ، ان دونوں نے یہ بشارت دی کہ حسن اور حسین جنتی لوگوں کے سردار ہیں کہا ان کے والد ان سے بہتر ہیں اور عثمان ابراہیم خلیل الرحمن (ٕعلیہ السلام ) کے شبیہ ہیں۔ (دیلمی بروایت انس )
34293- "هبط ملكان لم يهبطا منذ كانت الأرض فبشراني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة فقلت، أبوهما خير منهما وعثمان شبيه إبراهيم خليل الرحمن. " الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرات حسین (رض) کے لیے جنت کی بشارت
34294 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! کوئی نبی نہیں مگر انبیاء کی اولاد میرے علاوہ ہے اور تیرے دونوں بیٹے جنتی لوگوں کے نوجوانوں کے سردار ہیں مگر خالہ کے دوبیٹے یعنی یحییٰ اور عیسیٰ (عیسیٰ السلام) یہ بات (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فاطمہ (رض) سے کہی۔ (طبرانی ابونعیم فی افضائل الصحابہ بروایت علی)
34294- "والله! ما من نبي إلا وولد الأنبياء غيري، وإن ابنيك سيدا شباب أهل الجنة إلا ابني الخالة يحيى وعيسى - قاله لفاطمة. " طب وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرات حسین (رض) کے لیے جنت کی بشارت
34295 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور کیسے میں خوش نہ ہوں حالانکہ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام ) آئے انھوں نے یہ بشارت دی کہ حسن اور حسین جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں اور ان کے والد ان سے زیادہ فضلیت والے ہیں۔ (طبرانی بروایت حذیفہ)
34295- "وكيف لا أسر وقد أتاني جبريل فبشرني أن حسنا وحسينا سيدا شباب أهل الجنة وأبوهما أفضل منهما. " طب - عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرات حسین (رض) کے لیے جنت کی بشارت
34296 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور کیسے میں ان دونوں کو پسند نہ کروں حالانکہ وہ دونوں دنیا کے میرے دوگلدستے ہیں جنہیں میں سونگھتا ہوں یعنی حسن اور حسین۔ (طبرانی ضیاء مقدسی بروایت ابوایوب)
34296- "وكيف لا أحبهما وهما ريحانتاي من الدنيا أشمهما - يعني الحسن والحسين." طب، ض - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرات حسین (رض) کے لیے جنت کی بشارت
34297 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہرگز تم میں سے کو اپنی بیٹھنے کی جگہ سے نہ اٹھے مگر حسن اور حسین یا ان کی اولاد کے لئے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت اباء بروایت انس)
34297- "لا يقومن أحدكم من مجلسه إلا للحسن والحسين أو ذريتهما. " ابن عساكر - عن أبان عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتل الحسین (رض)
34298 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے بتایا کہ حسین فرات کے کنارے قتل کئے جائیں گے۔ (ابن سعدبروایت علی)
34298- "أخبرني جبريل أن حسينا يقتل بشاطئ الفرات." ابن سعد - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتل الحسین (رض)
34299 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے یہ خبر دی کہ میرا بیٹا حسین میرے بعد ارض طف میں قتل کیا جائے گا اور وہ میرے پاس یہ مٹی لے کر آئے اور مجھے بتایا کہ اس میں اس کا ٹھکانا ہے۔ (ابن سعدطبرانی بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 223 ۔
34299- "أخبرني جبريل أن ابني الحسين يقتل بعدي بأرض الطف وجاءني بهذه التربة وأخبرني أن فيها مضجعه. " ابن سعد، طب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتل الحسین (رض)
34300 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھے بتایا کہ میری امت عنقریب میرے اس بیٹے کو قتل کرے گی یعنی حسین کو اور میرے پاس اس کی سرخی مٹی لے کر آئے۔ (ابوداؤد مستدرک حاکم بروایت ام الفضل بنت الحارث)
34300- "أتاني جبريل فأخبرني أن أمتي ستقتل ابني هذا - يعني الحسين وأتاني بتربة من تربته حمراء. " د، ك - عن أم الفضل بنت الحارث.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34301 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا یہ بیٹا سردار ہے اور اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں کی درمیان صلح کرائیں گے۔ (یحییٰ بن معین فی قوائدہ بیہقی فی الدلائل خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر سعید بن منصور بروایت جابر 34302)
34301- "إن ابني هذا سيد وليصلحن الله به بين فئتين من المسلمين عظيمتين." يحيى بن معين في فوائده، ق في الدلائل والخطيب وابن عساكر، ص - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34302 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرا یہ بیٹا سرادر یہ اور وہ میرا گلدستہ ہے دنیا میں اور اس کی امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں کے درمیان صلح کرائیں گے۔ (طبرانی بروایت ابوبکر ہ)
34302- "إن ابني هذا سيد، وإنه ريحانتي في الدنيا، وإني أرجو أن يصلح الله به بين فئتين من المسلمين عظيمتين. " طب - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক: