কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৩১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34303 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا یہ بیٹا سردار ہے اللہ تعالیٰ اس کے ہاتھوں پر دوجماعتوں کے درمیان صلح کرائیں گے۔ (ترمذی حسن صحیح بروایت ابوبکرة)
34303- "إن ابني هذا سيد يصلح الله على يديه بين فئتين."ت: حسن صحيح - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34304 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا یہ بیٹا سرادر ہے اور اللہ تعالیٰ ضرور اس کے ہاتھوں پر مسلمانوں کی دوبڑی جماعتوں کے درمیان صلح کرائیں گے۔ (طبرانی بروایت ابوبکرة)
34304- "إن ابني هذا سيد وإن الله سيصلح على يديه بين فئتين من المسلمين عظيمتين. " طب - عن أبي بكرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34305 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں امید رکھتا ہوں کہ میرا یہ بیٹا سردار ہوگا۔ (نسائی بروایت انس)
34305- "إني لأرجو أن يكون ابني هذا سيدا. " ن - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34306 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسن بن علی (رض) کو وہ فضلیت دی گئی جو انسانوں میں سے کسی کو نہیں دی گئی مگر یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم خلیل اللہ (علیہم السلام) ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت حذیفہ سے اس کی سند میں ابوہارون عبیدی شیعہ اور متروک راوی ہے)
34306- "إن حسن بن علي أعطي من الفضل ما لم يعط أحد من ولد آدم ما خلا يوسف بن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم خليل الله. " ابن عساكر - عن حذيفة، وفيه أبو هارون العبدي شيعي متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34307 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! میں حسن سے محبت کرتا ہوں ، آپ بھی اسے اپنا محبوب بنالیں اور اس کو محبوب بنائیں جو ان سے محبت کرے۔ (احمدبن حنبل بخاری مسلم ابن ماجہ ابویعلی بروایت ابوہریرة طبرانی بروایت سعید بن زید طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت عائشہ )
34307- "اللهم إني أحب حسنا فأحبه وأحب من يحبه. " حم، خ، م، هـ، ع - عن أبي هريرة، طب - عن سعيد بن زيد، طب وابن عساكر - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34308 ۔۔۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کچھ بھی نہیں ہوا لیکن میرا بیٹا مجھ پر سوار ہوگیا تو میں نے یہ ناپسند سمجھا کہ میں اس سے جلدی کرو یہاں تک کہ وہ اپنی ضرورت پوری کرے۔ (احمد بن حنبل بیہقی، بغوی طبرانی مستدرک حاکم ، سعید بن منصور بیہقی ، بروایت عبداللہ بن شداد ابن الھادن عن ابیہ)

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھا رہے تھے سو آپ نے سجدہ کیا توحسن آپ پر سوار ہوگئے ہیں آپ نے سجدہ لمبا کیا تو۔ (صحابہ (رض) نے) عرض کیا : آپ نے سجدہ کیا تو اس کو لمبا لمبا یہاں تک کہ ہم نے یہ گمان کیا کہ کوئی واقعہ ہوگیا یا آپ کی طرف وحی کی جارہی ہے، (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔بغوی نے کہا : کہ شداد کی اس کے علاوہ کوئی مسند نہیں۔
34308- "كل ذلك لم يكن ولكن ابني ارتحلني فكرهت أن أعجله حتى يقضي حاجته. " حم، ن والبغوي، طب، ك، ص، ق - عن عبد الله بن شداد ابن الهاد عن أبيه" 1 أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى فسجد فركبه الحسن فأطال السجود فقالوا: يا رسول الله! سجدت سجدة أطلتها حتى ظننا أنه قد حدث أمر أو أنه يوحى إليك قال - فذكره. قال البغوي: وليس لشداد مسند غيره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34309 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مجھ سے محبت کرتا ہے تو وہ اس سے محبت کرے یعنی حسن سے۔ (طبرانی بروایت براء تاریخ ابن عساکر بروایت علی)
34309- "من أحبني فليحب هذا - يعني الحسن. " ط - عن البراء؛ ابن عساكر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34310 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تعجب ہے اے انس ! میرے بیٹے اور میرے دل کے پھل کو چھوڑ ! اس لیے کہ جس نے اس کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی اور جس نے مجھے تکلیف پہنچائی اس نے اللہ کو تکلیف پہنچائی۔ (طبرانی بروایت انس)

راوی نے کہا : اس دوران کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آرام فرما رہے تھے کہ حسن آئے داخل ہونے لگے یہاں تک کہ آپ کی سینہ پر بیٹھ گئے پھر اس پر پیشاب کردیا تو میں آیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان کو دور کررہا تھا تو (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34310- "ويحك يا أنس؟ دع ابني وثمرة فؤادي، فإن من آذى هذا فقد آذاني، ومن آذاني فقد آذى الله." طب - عن أنس" قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم راقد إذ جاء الحسن يدرج حتى قعد على صدره ثم بال عليه فجئت أميطه عنه قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسن (رض) من الاکمال
34311 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں تو آپ بھی اسے اپنا محبوب بنالیں یعنی حسین کو۔ (مستدرک حاکم بروایت ابوہریرة)
34311- "اللهم؟ إني أحبه فأحبه - يعني الحسين." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34312 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو اس سے محبت کرے یعنی حسین سے تو اس نے مجھ سے محبت کی ۔ (طبرانی بروایت علی)
34312- "من أحب هذا - يعني الحسين - فقد أحبني." طب -عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34313 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام ) نے یہ خبردی کہ میرا بیٹا حسین عراق کی زمین پر قتل کیا جائے گا، تو میں نے جبرائیل (علیہ السلام) سے کہا، مجھے وہ مٹی دکھائیں جہاں یہ قتل کیا جائے گا تو وہ لے آئے اور یہ اس کی مٹی ہے۔ (ابن سعد روایت ام سلمہ)
34313- "أخبرني جبريل أن ابني الحسين يقتل بأرض العراق، فقلت لجبريل: أرني تربة الأرض التي يقتل فيها، فجاء، فهذه تربتها. " ابن سعد - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34314 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرا یہ بیٹا یعنی حسین عراق کی زمین جسے کو بلا کہا جاتا ہے اس میں قتل کیا جائے گا ، سو جو اس وقت موجود تو وہ اس کی مدد کرے۔ (البغوی ابن لسکن باوردی ابن مندہ تاریخ ابن عساکر انس بن حارث بن مندہ بغوی نے کہا : میں یہ نہیں جانتا کہ اس کے علاوہ کسی نے اس کو روایت کہا ہو اور ابن السکن نے کہا یہ حدیث صرف اسی طریق سے مروی ہے ہم انس کے لیے اس کے علاوہ کوئی حدیث نہیں جانتے)
34314- "إن ابني هذا - يعني الحسين - يقتل بأرض من أرض العراق يقال لها كربلاء، فمن شهد ذلك منهم فلينصره." البغوي وابن السكن والباوردي وابن منده وابن عساكر - عن أنس بن الحارث بن منبه، قال البغوي: لا أعلم روى غيره، وقال ابن السكن: ليس يروى إلا من هذا الوجه ولا نعرف لأنس غيره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34315 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے یہ بتایا کہ میرا بیٹا حسین قتل کیا جائے گا اور یہ اس زمین کی مٹی ہے۔ (الخلیلی فی الارشاد بروایت عائشہ اور ام سلمہ اکٹھے طورپر)
34315- "إن جبريل أخبرني أن ابني الحسين يقتل وهذه تربة تلك الأرض." الخليلي في الارشاد - عن عائشة وأم سلمة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34316 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) گھر میں ہمارے ساتھ آئے تو انھوں نے کہا : کیا آپ ان سے محبت کرتے ہیں ؟ یعنی حسین سے تو میں نے کہا : بہرحال دنیا میں توجی ہاں تو انھوں نے کہا : تیری امت عنقریب اس کو قتل کرے گی ایسے زمین میں جسے کر بلاکہاجاتا ہے سوجبرئیل (علیہ السلام) نے اس کی مٹی سے لیا اور وہ انھوں نے مجھے دکھائی۔ (طبانی بروایت ام سلمہ)
34316- "إن جبريل كان معنا في البيت، فقال: أتحبه؟ - يعني الحسين - فقلت: أما في الدنيا فنعم، فقال: إن أمتك ستقتل هذا بأرض يقال لها كربلاء، فتناول جبريل من تربته فأرانيه. " طب - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34317 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے بتایا کہ میرا یہ بیٹا قتل کیا جائے گا اس شخص پر اللہ کا غصہ شدید ہوگا جو اسے قتل کرے گا۔ (تاریخ ابن عساکربروایت ام سلمہ)
34317- "إن جبريل أخبرني أن ابني هذا يقتل، وأنه اشتد غضب الله على من يقتله." ابن عساكر - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34318 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے وہ مٹی دکھائی جس پر حسین کو قتل کیا جائے گا سو اس شخص پر اللہ کا غصہ شدید ہو جو اس کا خون بہائے گا سوائے عائشہ ! اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! یہ بات مجھے غم گین کرتی ہے کون میری امت میں سے میرے بعد حسین کو قتل کرے گا۔ (ابن سعدبروایت عائشہ)
34318- "إن جبريل أراني التربة التي يقتل عليها الحسين، فاشتد غضب الله على من يسفك دمه، فيا عائشة؟ والذي نفسي بيده إنه ليحزنني فمن هذا من أمتي يقتل حسينا بعدي." ابن سعد - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34319 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور مجھے یہ بتایا کہ میرا یہ بیٹا اس کو میری امت قتل کرے گی تو میں نے کہا تو مجھے اس کی مٹی دکھاؤ ؟ انھوں نے مجھے سرخ مٹی دکھائی۔ (ابویعلی طبرانی بروایت زینت بنت حجش)
34319- "إن جبريل أتاني وأخبرني أن ابني هذا تقتله أمتي فقلت: فأرني تربته؟، فأتاني بتربة حمراء." ع، طب - عن زينب بنت جحش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34320 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی کہ میں نے یحییٰ بن زکریا (علیہما السلام) کے بدلے ستر ہزار آدمی قتل کئے اور میں تیرے نواسے کے بدلے ستر ہزار اور ستر ہزار قتل کرنے ولا ہوں ۔ (مستدرک حاکم بروایت ابن عباس)
34320- "أوحى الله إلي أني قتلت بيحيى بن زكريا سبعين ألفا وأني قاتل بابن بنتك سبعين ألفا وسبعين ألفا. " ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34321 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس سے پہلے میری پاس جبرائیل (علیہ السلام) کھڑے تھے تو انھوں نے مجھے بتایا حسین فرمات کے کنارے قتل کئے جائیں گے اور کہا آپ اس کی مٹی سونگھنا چاہتے ہیں تو میں کہا جی ہاں سو انھوں نے اپنا ہاتھ لمبا کیا اور مٹی سے ایک مٹی لے لی اور مجھی دی تو میں اپنی آنکھوں کے بہنے پر قابونہ پاسکا۔ (احمد بن حنبل ابویعلی ابن سعد طبرانی براویت علی ، طبرانی بروایت ابو مامہ طبرانی بروایت انس تاریخ ابن عساکر بروایت ام سلمہ ابن سعد طبرانی بروایت عائشہ ابویعلی براویت زنیت ام المومنین تاریخ ابن عساکر بروایت ام الفضل الحارث زوجہ عباس۔
34321- "قام عندي جبريل من قبل فحدثني أن الحسين يقتل بشط الفرات، وقال: هل لك أن أشمك من تربته؟ قلت: نعم، فمد يده فقبض قبضة من تراب فأعطانيها، فلم أملك عيني أن فاضتا. " حم، ع وابن سعد طب - عن علي، طب - عن أبي أمامة، طب - عن أنس، وابن عساكر - عن أم سلمة، ابن سعد، طب – عن عائشة، ع - عن زينب أم المؤمنين، ابن عساكر - عن أم الفضل بنت الحارث زوج العباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34322 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا گویا کہ میں اس سیاہ سفید داغ والے کتے کو دیکھ رہا ہوں جو مرے اہل بیت کے کون منہ ڈا ل رہا ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت سیدحسن بن علی)
34322- "كأني أنظر إلى كلب أبقع يلغ في دماء أهل بيتي." ابن عساكر - عن السيد الحسين بن علي".
tahqiq

তাহকীক: