কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৩৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34323 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! کیا میں تجھے عجیب بات نہ بتاؤں ؟ ابھی میرے پاس ایک فرشتہ داخل ہوا جو میرے پاس کبھی بھی داخل نہیں ہوا تو اس نے کہا : میرا یہ بیٹا مقتول ہے اور کہا : اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو وہی مٹی دکھاؤں جہاں یہ قتل کیا جائے گا، فرشتے نے اپنا ہاتھ لیا اور مجھے سرخ مٹی دکھائی ۔ (طبرانی بروایت عائشہ)
34323- "يا عائشة؟ ألا أعجبك؟ لقد دخل علي ملك آنفا ما دخل علي قط فقال: إن ابني هذا مقتول؛ وقال: إن شئت أريتك تربة يقتل فيها؛ فتناول الملك يده فأراني تربة حمراء. " طب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34324 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یزید کہ اللہ تعالیٰ لعن طعن کرنے والے یزید پر برکت نہ فرمائے خبردار مجھے میرے محبوب اور میرے پیارے بیٹے حسین کی موت کی خبر دی گئی میں اس کی مٹی پر آیا اور اس کے قاتل کو دیکھا خبردار کسی بھی قوم کے سامنے اس کو قتل کیا جائے اور وہ اس کی مدد نہ کریں تو اللہ تعالیٰ کا عمومی عذاب ان پر ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عمر والفوائد المجموعة :1266)
34324- "يزيد لا بارك الله في يزيد الطعان اللعان؟ أما؟ إنه نعي إلى حبيبي وسخيلى حسين أتيت بتربته ورأيت قاتله، أما، إنه لا يقتل بين ظهراني قوم فلا ينصرونه إلا عمهم الله بعقاب. " ابن عساكر - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34325 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسین کو میری ہجرت سے پورے ساٹھ سال پر قتل کیا جائے گا (طبرانی خطیب بغدادی تاریخ ابن عساکر بروایت ام سلمہ، اس کی سند میں سعد بن طریف متروک راوی ہے ابن حبان نے کہا کہ یہ حدیث گھڑ تا ہے۔ ابن الجوزی نے اس کو موضوعات میں لایا ہے (تذکرة الموضوعات 98 التنزیة 4081) ۔
34325- "يقتل الحسين على رأس ستين سنة من مهاجري. " طب والخطيب وابن عساكر - عن أم سلمة، وفيه سعد بن طريف متروك وقال حب: يضع الحديث وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34326 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسین کو اس وقت قتل کیا جائے گا جب اس پر پڑھا پا آئے گا۔ (باوردی طبرانی بروایت ام سلمہ اس کی سند میں سعد بن طریف (متکلم فیہ راوی ہے)
34326- "يقتل حسين حين يعلوه القتير. " الباوردي، طب - عن أم سلمة، وفيه سعد بن طريف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34327 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے حسین کی موت کی خبردی گئی اور مجھے اس کی منی دی گئی اور اس کا قاتل کے بارے میں بتایا گیا۔ (دیلمی بروایت معاد)
34327- "نعي إلي الحسين وأتيت بتربته وأخبرت بقاتله. " الديلمي - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الحسین (رض) من الاکمال
34328 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حسین مجھ سے ہے اور میں اس سے اللہ اس سے محبت کرے گا جو حسین سے محبت کرے گا حسین پوتوں میں سے ایک پوتا ہے اور طبرانی کے الفاظ میں ہے حسن اور حسین پوتوں میں سے دد پوتے ہیں۔ (ابن ابی شیبة احمد بن حنبل بخاری فی الادب ترمذی حسن ابن سعد طبرانی مستدرک حاکم، ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت یعلی بن مرة الثقفی)
34328- "حسين مني وأنا منه أحب الله من أحب حسينا؛ حسين سبط من الأسباط وفي لفظ طب: الحسن والحسين سبطان من الأسباط. " ش، حم، خ في الأدب، ت: حسن ابن سعد، طب، ك وأبو نعيم في فضل الصحابة - عن يعلى بن مرة الثقفي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محمد ابن الحنفیہ (رض)
34329 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے علی ! میرے بعد تیرا ایک لڑکا ہوگا جس کو میں نے اپنا نام اور اپنی کنیت دی ہے۔ (بیہقی تاریخ ابن عساکر بروایت علی کشف الخفاء :3189)
34329- "يا علي! سيولد لك ولد بعدي قد نحلته اسمي وكنيتي. " ق وابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محمد ابن الحنفیہ (رض)
34330 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میرے بعد ایک لڑکا پیدا ہوگا جس کو میں نے اپنی کنیت اور اپنا نام دیا ہے اور میرے بعد یہ میری امت میں سے کسی کے لیے حلال نہیں۔ (ابن سعد بروایت علی)
34330- "إنه سيولد بعدي غلام فقد نحلته اسمي وكنيتي ولا يحل لأحد من أمتي بعدي. " ابن سعد - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محمد ابن الحنفیہ (رض)
34331 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تیرا لڑکا پیدا ہو تو اس کا نام میرے نام کے ساتھ رکھ اور اس کی کنیت میری کنیت کے ساتگ رکھ اور یہ تیرے لیے لوگوں کے علاوہ رخصت ہے۔ (تاریخ ابن عساکربروایت علی)
34331- "إن ولدك غلام فسمه باسمى وكنه بكنيتي وهو رخصة لك دون الناس. " ابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محمد ابن الحنفیہ (رض)
34332 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا ایک بچہ پیدا ہوگا جس کو میں اپنا نام اور رکنیت دی ہے۔ (خطیب بغدادی بروایت علی المتنا ھیہ 396)
34332- "يولد لك ابن قد نحلته اسمي وكنيتي." خط - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34333 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا معاملہ ان چیزوں میں سے ہے جس کا مجھے اپنی وفات کے بعد غم ہے (ٕاس لیے کہ میراث میں کچھ نہ چھوڑا ) تمہارے (خرچے کی آزمائش پر صبر کرنے والے ہی برداشت کرسکتے ہیں یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی زواج سے فرمائی۔ (ٕترمذی ابن حبان بروایت عائشہ)
34333- "إن أمركن لمما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن بعدي إلا الصابرون - قاله لأزواجه. " ت، حب - عن عائشة".
خديجة رضي الله عنها
خديجة رضي الله عنها
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34334 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خدیجہ (رض) دنیا والوں کی عورتوں میں سے اللہ پر اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایمان لانے کی سبقت کرنے والی ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت حذیفہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2814
34334- "خديجة سابقة نساء العالمين إلى الإيمان بالله وبمحمد. " ك - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34335 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خدیجہ (رض) اپنے زمانے کی عورتوں میں سے بہتر ہے اور مریم اپنے زمانے کی عورتوں میں سے بہتر ہے اورفاطمہ (رض) اپنے زمانے کی عورتوں میں سے بہتر ہے۔ (الحارث بروایت عروة مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2813
34335- "خديجة خير نساء عالمها، ومريم خير نساء عالمها، وفاطمة خير نساء عالمها. " الحارث - عن عروة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34336 رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل (ٕعلیہ السلام ) آئے اور فرمایا اے اللہ کے رسول یہ خدیجہ تیرے پاس آئی کہ اس کے پاس ایک برتن ہے جس میں شوربہ یا (فرمایا) کھانا یا (فرمایا) پینے کی چیز ہے پس یہ آپ کے پاس آہی گئیں سو آپ اس پر اس کے رب کی طرف سے اور میری طرف سے اسلام کہیے اور ان کو جنت میں ایک ایسے گھر کی بشارت دیجئے جو بانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (مسلم بروایت ابوہریرة)
34336- "أتاني جبريل فقال: يا رسول الله! هذه خديجة قد أتتك معها إناء فيه إدام أو طعام أو شراب، فإذا هي قد أتتك فاقرأ عليها السلام من ربها ومني وبشرها ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب. " م - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34337 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خدیجہ (رض) کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دوجوبانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (مستدرک حاکم بروایت عبداللہ بن ابی اوفی اور بروایت عائشہ)
34337- "بشروا خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب." ك - عن عبد الله بن أبي أوفى وعن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34338 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے حکم دیا گیا کہ میں بشارت دوں خدیجہ کو جنت میں ایک ایسے گھر کی جو بانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (احمد بن حنبل ابن حبان مستدرک حاکم بروایت عبداللہ بن جعفر)
34338- "أمرت أن أبشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب." حم، حب، ك - عن عبد الله بن جعفر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34339 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے خدیجہ (رض) کو جنت کی نہروں میں سے ایک نہر پر ایک ایسے گھر جس دیکھا جس میں نہ شور تھا نہ تھکاوٹ تھی۔ (طبرانی بروایت جابر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :3081
34339- "رأيت خديجة على نهر من أنهار الجنة في بيت من قصب لا لغو فيه ولا نصب. " طب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34340 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مومنوں کی عورتوں کی سزا فلانی ہے اور خدیجہ بنت خویلد مسلمانوں کی عورتوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والی ہیں۔ (ابویعلی بروایت حذیفہ)
34340- "سيدة نساء المؤمنين فلانة، وخديجة بنت خويلد أول نساء المسلمين إسلاما. " ع - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض)
34341 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ سے جبرائیل نے کہا خدیجہ (رض) کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دوجوبانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (طبرانی بروایت ابن ابی اوفی)
34341- "قال لي جبريل: بشر خديجة ببيت في الجنة من قصب لا صخب فيه ولا نصب." طب - عن ابن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34342 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام ) آئے اور کہا خدیجہ (رض) عنہاکو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دو جو بانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (الباودری وابن قانع طبرانی بروایت جابر بن عبداللہ بن ابن رئاب طبرانی بروایت ابوسعید)
34342- "أتاني جبريل فقال: بشر خديجة ببيت من قصب لا صخب فيه ولا نصب." الباوردي وابن قانع، طب عن جابر بن عبد الله ابن رئاب طب - عن أبي سعيد".
তাহকীক: