কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৩৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34343 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے حکم دیا گیا کہ میں خدیجہ (رض) کو جنت میں ایک ایسے گھر کی خوشخبری دوں جو بانس کا ہے جس میں نہ پتھر ہے نہ ستون۔ (خطیب بغدادی بروایت عائشہ (رض))
34343- "أمرت أن أبشر خديجة ببيت في الجنة من قصب." خط - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34344 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہمارے پاس خدیجہ (رض) کے وقت آئیں ایمان کے اچھے زمانے میں۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34344- "إنها كانت تأتينا زمن خديجة وإن حسن العهد من الإيمان. " ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34345 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے تکلیف ہے جو کچھ میں آپ سے اے خدیجہ ! دیکھ رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ نے مشقت میں بہت ساری بھلائی رکھی ہیں کیا آپ نہیں جانتی کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں تیرے ساتھ میری شادی مریم بنت عمران اور کلثوم موسیٰ (علیہ السلام) کی بہن اور آسیہ فرعون کی بیوی سے کرائی (طبرانی بروایت ابودرداء) راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدیجہ (رض) کے پاس آئے اور وہ اپنی اس بیماری میں تھی جن میں ان کا انتقال ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر فرمائی۔
34345- "بالكره مني ما أرى منك يا خديجة وقد يجعل الله تعالى في الكره خيرا كثيرا، أما علمت أن الله تعالى زوجني معك في الجنة مريم ابنت عمران وكلثم أخت موسى وآسية امرأة فرعون. " طب - عن أبي الدرداء" قال: دخل رسول الله صلى الله عليه وسلم على خديجة وهي في مرضها الذي توفيت فيه قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34346 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کی عورتوں میں سے سب سے بہتر مریم بنت عمران ہیں اور جنت کی عورتوں میں سے سب سے بہتر خدیجہ بنت خویلد ہیں۔ (ابن جریر بروایت علی)
34346- "خير نساء الجنة مريم بنت عمران، وخير نساء الجنة خديجة بنت خويلد. " ابن جرير - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34347 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خدیجہ (رض) کو میری امت کی عورتوں پر اس طرح فضیلت حاصل ہی جس طرح کہ مریم (علیہما السلام ) کو جہاں والوں کی عورتوں پر ۔ (طبرانی بروایت عمار)
34347- "لقد فضلت خديجة على نساء أمتي كما فضلت مريم على نساء العالمين. " طب - عن عمار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34348 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے بہتر بدل نہیں دیا وہ ایمان لائیں جب لوگوں نے میرا انکار کیا اور میری تصدیق کی جب لوگوں نے مجھے جھٹلایا اور اپنے مال کے ساتھ میری خیرخواہی کی جب لوگوں مجھے محروم کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس سے اولاد ی جب مجھے عورتوں کی اولاد سے محروم رکھا یعنی خدیجہ ۔ (احمدبن حنبل بروایت عائشہ)
34348- "ما أبدلني الله خيرا منها، قد آمنت بي إذ كفر بي الناس، وصدقتني إذ كذبني الناس، وواستني بمالها إذ حرمني الناس، ورزقني الله ولدها إذ حرمني أولاد النساء - يعني خديجة. " حم - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34349 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! وہ مجھ پر ایمان لائیں اسوقت جب لوگوں نے میرا انکار کیا اور مجھے ٹھکانا دیا جب لوگوں نے مجھے دور کیا اور انھوں نے مجھے اپنا مال دیا تو اسے میں نے اللہ کے راستے میں خرچ کیا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے اس سے اولاد دی اور تم میں سے کسی سے بھی نہیں دی ۔ خدیجہ (رض) ۔ طبرانی خطیب بغدادی بروایت عائشہ
34349- "والله! لقد آمنت بي حين كفر بي الناس، وآوتني حين طردني الناس، وأعطتني مالها فأنفقته في سبيل الله، ورزقني الله منها الولد وما رزقني من واحدة منكن - يعني خديجة. " طب والخطيب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34350 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورتوں میں سب سے زیادہ محبوب مجھے عائشہ (رض) اور مردوں میں ان کے والد ہیں۔ (بیہقی ترمذی بروایت عمرو بن العاص ترمذی ابن ماجہ بروایت انس )
34350- "أحب النساء إلي عائشة، ومن الرجال أبوها. " ق، ت - عن عمرو بن العاص، ت هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34351 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عائشہ (رض) کی فضیلت عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضلیت باقی کھانوں پر۔ (ترمذی نسائی، ابن ماجہ بروایت انس نسائی بروایت ابوموسیٰ )
34351- "إن فضل عائشة على النساء كفضل الثريد على سائر الطعام. " ت ن، هـ - عن أنس، ن - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34352 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عائشہ (رض) جنت میں میری بیوی ہے۔ (ابن سعد بروایت المسلم البطین مرسلا)
34352- "عائشة زوجتي في الجنة. " ابن سعد - عن مسلم البطين مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34353 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے دو مرتبہ آپ کو خواب میں دیکھا فرشتہ ریشم کے ایک کپڑے میں آپ کو اٹھائے ہوئے تھے یہ کہہ رہا تھا یہ آپ کی بیوی ہے سو آپ اس کا چہرہ کھولیے تو وہ آپ ہی تھیں سو میں کہتا ہوں اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو پورا کریں گے۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت عائشہ)
34353- "أريتك في المنام مرتين يحملك الملك في سرقة من حرير فيقول: هذه امرأتك فأكشف عنها، فإذا هي أنت فأقول: إن يكن هذا من عند الله يمضه. " حم، ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34354 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کعبہ کے رب کی قسم وہ اپنے والد کا دانہ ہے یعنی عائشہ (ابوداؤد بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع : 2078
34354- "إنها حبة أبيك ورب الكعبة - يعني عائشة. " د -عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34355 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عائشہ (رض) کی فضیلت تمام عورتوں پر ایسی ہے جیسے تھامہ کی فضیلت اس کے اردگرد زمین پر اور ثرید کی فضلیت تمام کھانوں پر۔ (ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت عائشہ)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع : 3977
34355- "فضل عائشة على النساء كفضل تهامة على ما سواها من الأرض وفضل الثريد على سائر الطعام. " أبو نعيم في فضائل الصحابة - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34356 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام سلمہ (رض) مجھے عائشہ (رض) کے بارے میں تکلیف نہ دو کیونکہ اللہ کی ! قسم مجھ پر وحی نازل نہ ہوئی اس طرح کہ میں تم میں سے کسی کے ایک لحاف میں ہوں سوائے اس (عائشہ (رض)) کے۔ (بخاری ترمذی نسانی براویت عائشہ)
34356- "يا أم سلمة! لا تؤذيني في عائشة فإنه والله ما نزل علي الوحي وأنا في لحاف امرأة منكن غيرها. " خ، ت، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34357 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ یہ جبرائیل (علیہ السلام) آپ کو سلام کہہ رہے ہیں۔ (بیہقی ترمذی ابن ماجہ بروایت عائشہ)
34357- "يا عائش! هذا جبريل يقرئك السلام. " ق، ت، ن، هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34358 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ خوش ہوجا بہرحال اللہ نے آپ کو بری کردیا۔ (بیہقی بروایت عائشہ)
34358- "أبشري يا عائشة! أما الله فقد برأك." ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عائشہ (رض)
34359 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میں جان لیتاہوں جب آپ مجھ سے خوش ہوئی ہیں اور جب آپ مجھ سے ناراض ہوتی ہیں اس لیے کہ جب آپ خوش ہوتی ہیں توکہتی ہیں نہیں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی قسم اور جب آپ ناراض ہوتی ہیں کو کہتی ہیں : نہیں ابراہیم (علیہ السلام) کے رب کی قسم ۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت عائشہ)
34359- "إني لأعلم إذا كنت عني راضية وإذا كنت علي غضبى، أما إذا كنت عني راضية فإنك تقولين لا ورب محمد! وإذا كنت علي غضبى قلت: لا ورب إبراهيم. " حم، ق - عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34360 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب خدیجہ (رض) کا انتقال ہوا تو جبرائیل (علیہ السلام) سبز ریقم کے ٹکڑے میں عائشہ (رض) کی تصویر لے کر اترے تو کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدیجہ بنت خویلد کے بدلے آخرت میں یہ آپ کی بیوی ہیں۔ ( ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت ابن عباس)
34360- "لما توفيت خديجة نزل جبريل بصورة عائشة في سرقة حرير خضراء فقال: يا محمد! هذه زوجتك في الآخرة عوضا من خديجة بنت خويلد. " أبو نعيم في فضائل الصحابة - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34361 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خدیجہ (رض) کی وفات کے بعد ریشم کے ٹکڑے میں ایک لڑکی میرے پاس لائی گئی تو وہ آپ ہی تھیں تو میں نے کہا : اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ اس کو پورا کرے گا پھر میرے پاس ریشم کے ٹکڑے میں ایک لڑکی کو بھی لایا گیا میں نے کھولا تو وہ آپ ہی تھیں تو میں نے کہا اگر یہ اللہ کی طرف سے ہے تو اللہ اس کو پورا کرے گا۔ (طبرانی بروایت عائشہ)
34361- "أتيت بجارية في سرقة من حرير من بعد وفاة خديجة فإذا هي أنت فقلت: إن يكن هذا من عند الله يمضه، ثم أتيت أيضا بجارية في سرقة من حرير فكشفتها فإذا هي أنت فقلت: إن يكن هذا من عند الله يمضه. " طب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34362 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ کو میرے پاس خواب میں تین راتیں میرے پاس ریشم کے ٹکڑے میں لایا گیا سو کہا گیا : یہ آپ کی بیوی ہے تو میں نے کپڑا کھولا تو آپ تھیں تو میں کہتاہوں : اگر یہ اللہ کی طرف سے ہوگا تو اللہ اس کو پوراکرے گا ۔ (طبرانی بروایت عائشہ)
34362- "أتيت بك في خرقة من حرير في المنام ثلاث ليال فقيل: هذه امرأتك؛ فكشفت الثوب فإذا أنت، فأقول: إن يكن هذا من عند الله يمضه. " طب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: