কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৩৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34363 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا آپ کو یہ پسند نہیں کہ آپ دنیا اور آخرت میں میری بیوی ہوں ، آپ دنیا اور آخرت میں میری بیوی ہیں یہ بات (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) عائشہ (رض) سے کہی ۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34363- "أما ترضين أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة - قاله لعائشة. " ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34364 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ پر موت آسان ہے کہ مجھے جنت میں آپ کو میری بیوی دکھایا گیا۔ (طبرانی بروایت عائشہ)
34364- "إنه ليهون على الموت أني أريتك زوجتي في الجنة." طب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34365 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام سلمہ (رض) مجھے عائشہ (رض) کے بارے میں تکلیف نہ دیں کیونکہ مجھ پر وحی نہیں اتری اور میرے ساتھ میری بیویوں میں سے کوئی ایک ہوسوائی عائشہ (رض) کے کہ مجھ پر وحی اتر اور وہ میرے ساتھ میرے لحاف میں تھیں۔ (طبرانی برایت ام سلمہ)
34365- "يا أم سلمة! لا تؤذيني في عائشة، فإن الوحي لم ينزل علي ومعي أحد من نسائي إلا عائشة، فإن الوحي نزل علي وهي معي في لحافي. " طب - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34366 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں مجھے عائشہ (رض) دکھائی گئیں البتہ مجھ پر اس کی وجہ سے موت آسان ہوگئی گویا کہ میں ان کی وہ ہتھیلی دیکھ رہاہوں ۔ (ابن ابی شیبة بروایت مصعب بن ابی اسحاق مرسلا)
34366- "قد أريت عائشة في الجنة ليهون علي بذاك موتي كأني أري كفها." ش - عن مصعب بن إسحاق مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34367 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عائشہ (رض) عورتوں پر اس طرح فضلیت رکھتی ہیں توجی سے ثرید باقی کھانوں پر فضلیت رکھتی ہے۔ (طبرانی بروایت مصعب بن عسیر)
34367- "عائشة تفضل النساء كما يفضل الثريد على سائر الطعام." طب - عن مصعب بن عمير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34368 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عائشہ (رض) کی فضلیت عورتوں پر ثرید کی باقی کھانوں پر فضلیت کی طرح ہے۔ (ابن ابی شیبة بروایت انس خطیب بغدادی فی المنفق والمنفقر بروایت عائشہ)
34368- "فضل عائشة على النساء كفضل الثريد على سائر الطعام. " ش - عن أنس، الخطيب في المتفق والمفترق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34369 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! عائشہ بنت ابی بکر صدیق (رض) کی واجب ظاہر اور باطن مغفرت کیا تجھے یہ پسند ہے کہ یہ میری دعا اس شخص کے لیے جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ٕممتدرک حاکم وتعقب بروایت عائشہ )
34369- "اللهم اغفر لعائشة بنت أبي بكر الصديق مغفرة واجبة ظاهرة باطنة! أتعجبين هذه دعوتي لمن شهد أن لا إله إلا الله وأني رسول الله. " ك وتعقب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34370 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ام رومان (رض) ! عائشہ (رض) کے بارے میں اچھائی کی وصیت کو قبول کر اور مجھے اس میں محفوظ رکھ۔ (ابن سعد بروایت جیب مولی عروہ مرسلا)
34370- "يا أم رومان! استوصي بعائشة خيرا واحفظيني فيها. " ابن سعد - عن حبيب مولى عروة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34371 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر آپ ان کے کسی معاملہ کے ذمہ دار ہوں تو ان کے ساتھ نرمی کریں یعنی عائشہ (رض) (کے ساتھ) یہ بات (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) علی سے کہی ۔ (مستدرک حاکم بروایت ام سلمہ)
34371- "إن وليت من أمرها شيئا فأرفق بها - يعني عائشة، قاله لعلي. " ك - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34372 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ثقیر اء آپ کا رنگ ابھی اچھا ہے۔ (ابن سعد بروایت عائشہ)
34372- "إن لونك الآن يا شقيراء لحسن. " ابن سعد -عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34373 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! مجھ پر پوشیدہ نہیں ہوتا جب آپ مجھ سے ناراض ہوتی ہیں اور جب آپ مجھ سے خوش ہوتی ہیں بہرحال جب آپ مجھ سے خوش ہوتی ہیں تویوں کہتی ہیں نہیں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رب کی قسم اور جب آپ مجھ سے ناراض ہوتی ہیں تویوں کہتی ہیں : نہیں ابراہیم (علیہ السلام) کے رب کی قسم۔ (ابن سعدطبرانی بروایت عائشہ)
34373- "يا عائشة! ما يخفى علي حين تغضبين علي وحين ترضين، أما حين ترضين فتقولين: لا ورب محمد، وحين تغضبين فتقولين: لا ورب إبراهيم. " ابن سعد، طب، عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34374 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ تجھے تیرے شیطان نے پکڑا ہے ہر آدمی کا ایک شیطان ہوتا ہے۔ (عائشہ (رض) نے عرض کیا : اور آپ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اور میں بھی لیکن میں نے اس پر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگی تو اللہ تعالیٰ نے سالم رکھا۔ (ٕاحمد بن حنبل مستدرک حاکم عقیلی ضعفاء بروایت عائشہ (رض))
34374- "يا عائشة؟ أخذك شيطانك، ما من آدمي إلا له شيطان، قالت: وأنت؟ قال: وأنا ولكن دعوت الله عليه فأسلم. " حم، ك، هق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34375 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے مسلمانو کی جماعت کون معذرت کرے گا مجھ سے اس آدمی کی طرف سے کہ جس سے میرے اہل میں تکلیف پہنچی ہے ؟ سوا اللہ کی قسم میں اپنے اہل پر خیر ہی جانتا ہوں ان لوگوں نے ایک آدمی کا ذکر کیا جس پر خیر ہی میں جانتاہوں وہ میرے اہل پر میرے ساتھ ہی داخل ہوتا تھا۔ (بخاری مسلم بروایت عائشہ)
34375- "يا معشر المسلمين؟ من يعذرني من رجل قد بلغني عنه أذاه في أهلي؟ فوالله؟ ما علمت على أهلي إلا خيرا، ولقد ذكروا رجلا ما علمت عليه إلا خيرا، وما كان يدخل على أهلي إلا معي." خ، م عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34376 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حمدوصلوة کے بعد اے عائشہ آپ کے بارے میں مجھے اس اس طرح بات پہنچی ہے سو اگر آپ بری ہیں تو اللہ تعالیٰ ضرور آپ کو بری کرے گا اور اگر آپ نے کسی گناہ کا اراد ہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے استغفار کریں اور اس سے توبہ کریں کیونکہ جب بندہ اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرمائے ہیں۔ (بخاری مسلم بروایت عائشہ)
34376- "أما بعد يا عائشة إنه بلغني عنك كذا وكذا، فإن كنت برية فسيبرئك الله، وإن كنت ألممت بذنب فاستغفري الله وتوبي إليه، فإن العبد إذا اعترف بذنبه ثم تاب تاب الله عليه. " خ، م - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34377 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ اگر آپ نے کسی گناہ کا ارادہ کیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے اس استغفار کریں کیونکہ جب بندہ گناہ کرے پھر اللہ سے استغفار کرے تو اللہ اس کو معاف کرتے ہیں۔ (ابن حبان بروایت عائشہ)
34377- "يا عائشة؟ إن كنت ألممت بذنب فاستغفري الله، فإن العبد إذا أذنب ثم استغفر الله غفر الله له. " حب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ بہترین نعم البدل
34378 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کے سامنے ان لوگوں کو اسی اسی کوڑے حدلگائیں گے جنہوں نے عائشہ (رض) پر تہمت لگائی تھی سو اللہ تعالیٰ ان میں سے مہاجرین کو ھبہ کرنا چاہیں تو میں اے عائشہ (رض) آپ سے مشورہ کروں گا ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34378- "إذا كان يوم القيامة حد الله الذين شتموا عائشة ثمانين ثمانين على رؤوس الخلائق فيستوهب ربي المهاجرين منهم فأستأمرك يا عائشة." طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میمونہ (رض)
34379 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چار بہنیں میمونہ ام فضل، سلمی ، اور اسماء بنت عمیس مومنات ہیں۔ (نسائی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس)
34379- "الأخوات الأربع: ميمونة وأم الفضل وسلمى وأسماء بنت عميس - أختهن لأمهن - مؤمنات." ن ، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حفصہ (رض)
34380 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا حفصہ (رض) سے رجوع کریں کیونکہ وہ بہت روزہ دار اور تہجد کذا ہیں اور وہ جنت میں آپ کی بیوی ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت انس اور قیس بن زید)
34380- "قال لي جبريل: راجع حفصة فإنها صوامة قوامة وإنها زوجتك في الجنة." ك - عن أنس وعن قيس بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حفصہ (رض)
34381 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حضرت حفصہ کو پھنسی کا دم سکھاؤ۔ ابوعبید فی الغریب عن ابی بکر بن سلیمان بن ابی خیثمہ۔
34381- "علمي حفصة رقية النملة. " أبو عبيد في الغريب - عن أبي بكر بن سلمان بن أبي حثمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৩৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حفصہ (رض)
34382 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا، کیا تو اس کو پھنسی کا دم نہیں سکھاؤ گی جس طرح تو نے اس کو کتابت سکھائی۔ ابوداؤد، عن الشفاء۔
34382- "ألا تعلمين هذه رقية النملة كما علمتيها الكتابة"."د - عن الشفاء".
tahqiq

তাহকীক: