কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৩৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34383 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور کہا : حفضہ (رض) سے رجوع کریں وہ بہت زیادہ روزہ دار اور بہت تہجد گذار ہیں اور یہ جنت میں آپ کی بیوی ہیں (ٕابن سعد طبرانی بروایت قیس بن زید)
34383- "إن جبريل أتاني فقال: راجع حفصة فإنها صوامة قوامة وهي زوجتك في الجنة." ابن سعد، طب - عن قيس بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام سلمة (رض)
34384 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہرحال جو آپ نے نخوت کا ذکر کیا ہے تو اللہ تعالیٰ آپ سے اس کو ختم فرمادیں گے اور جو آپ نے کبر سنی کا ذکر کیا تو مجھے بھی پہنچا ہے جس طرح آپ کو پہنچا اور بہرحال جو اولاد کا ذکر کیا تو آپ کی اولاد میری اولاد ہے۔ (حمد بن حنبل بروایت ام سلمہ)
34384- "أما ما ذكرت من الغيرة فسوف يذهبها الله عنك، وأما ما ذكرت من السن فقد أصابني مثل الذي أصابك، وأما ما ذكرت من العيال فإنما عيالك عيالي. " حم - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام سلمة (رض)
34385 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بہرحال کبرسنی تو میں آپ سے بڑا ہوں اور رہے بچے تو وہ اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے اور رہی نخوت تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں سوا اللہ تعالیٰ وہ آپ سے ختم فرمادیں گے۔ (احمد بن حنبل طبرانی بروایت ام سلمہ)
34385- "أما السن فأنا أكبر منك، وأما الأطفال فهم إلى الله ورسوله، وأما الغيرة فأدعو الله فيذهبها عنك. " حم، طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیہ (رض) من الاکمال
34386 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک آپ نبی کی بیٹی ہیں اور آپ کے چچا نبی ہیں اور آپ ایک نبی کی بیوی ہیں تو کس چیز کی وجہ سے وہ آپ پر فخر کرتی ہے ؟ اے حفصہ (رض) اللہ تعالیٰ سے ڈریں۔ (ترمذی حسن صحیح غریب ابویعلی بروایت انس) راوی نے کہا : صفیہ (رض) عنہاکو یہ بات پہنچی کہ حفصہ (رض) ان کے بارے میں یہ کہا کہ یہودی کی بیٹی ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے اس کے بعد یہ حدیث ذکر کی۔
34386- "إنك لابنة نبي وإن عمك لنبي وإنك لتحت نبي ففيم تفخر عليك؟ اتقى الله يا حفصة. " ت: حسن صحيح غريب، ع - عن أنس" قال: بلغ صفية أن حفصة قالت: بنت يهودي، فبكت فقال النبي صلى الله عليه وسلم فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیہ (رض) من الاکمال
34387 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا آپ نے نہیں کہا تھا کہ وہ دونوں مجھ سے بہتر کیسے ہوسکتے ہیں حالانکہ میرے باپ ہارون (علیہ السلام ) اور میرے چچاموسیٰ (علیہ السلام ) ہیں اور میرے شوہر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ (مستدرک حاکم بروایت صفیہ)
34387- "ألا قلت: كيف تكونان خيرا مني وأبي هارون وعمي موسى وزوجي محمد. " ك - عن صفية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زینب بنت جحش (رض) ۔۔۔ من الاکمال
34388 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک یہ بہترزیادہ آہ زاری کرنے والا ہیں (طبرانی بروایت راشدبن سعد) راوی نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے گھر میں داخل ہوئے اور آپ کے ساتھ عمر بن خطاب ( (رض) ) بھی تھے تو زنیب بنت جحش نماز پڑھ رہی تھیں اور وہ اپنی نماز میں تھی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34388- "إنها لأواهة. " طب - عن راشد بن سعد" قال: دخل النبي صلى الله عليه وسلم منزله ومعه عمر بن الخطاب فإذا هو بزينب بنت جحش تصلي وهي في صلاتها قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زینب بنت جحش (رض) ۔۔۔ من الاکمال
34389 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا زنیب کے پاس کون جائے گا جو اس کو یہ خوشخبری سنائے کہ اللہ تعالیٰ نے سمان میں مجھ سے اس کی شادی کی ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت محمد بن یحییٰ بن حیان مرسلا)
34389- "من يذهب إلى زينب يبشرها أن الله تعالى زوجنيها في السماء. " ك - عن محمد بن يحيى بن حبان مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৩৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زینب بنت جحش (رض) ۔۔۔ من الاکمال
34390 ۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (ایسی شادی کا کیا کہنا) جس کا نکاح کرنے والا اللہ تعالیٰ ہو اور جبرائیل گواہ ہو۔ مستدرک حاکم عن زینب بنت جحش (رض) ۔
34390- "الله المزوج وجبريل الشاهد. " ك - عن زينب - بنت جحش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابنتہ الجون
34391 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : البتہ تحقیق آپ نے بڑے عظمت والے سے پناہ لی آپ اپنے گھر چلی جائیں ۔ (بخاری بروایت عائشہ ) ابنتہ الجون کو جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا گیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے قریب ہوئے تو انھوں نے کہا : اعوذ باللہ منک (آپ سے) میں اللہ کی پناہ میں آتی ہوں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا۔ پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34391- "لقد عذت بعظيم! الحقي بأهلك." خ - عن عائشة" أن ابنة الجون لما أدخلت على النبي صلى الله عليه وسلم ودنا منها قالت: أعوذ بالله منك! قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34392 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد تم پر جو مہربانی کرے گا البہت وہ سچا نیک ہوگا یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج سے فرمالی۔ (احمد بن حنبل ابن سعد مستدرک حاکم طبرانی ابونعیم فیفضائل اصحابہ بروایت ام سلمہ)
34392- "إن الذي يحنو عليكن بعدي لهو الصادق البار قاله لأزواجه." حم وابن سعد، ك، طب وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34393 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم پر میرے بعد نیک لوگ ہی مہربانی کریں گے ۔ (ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت عائشہ)
34393- "لن يحنو عليكن بعدي إلا الصالحون." أبو نعيم في فضائل الصحابة - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34394 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم پر میرے بعد صبر کرنے والے ہی مہربانی کریں گے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج سے فرمائی۔ (احمد بن حنبل اور ابی سعد بروایت عائشہ)
34394- "لا يحنو عليكن بعدي إلا الصابرون قاله لأزواجه. " حم وابن سعد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34395 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم پر میرے بعدسچا نیک آدمی ہی مہربانی کرے گا۔ (ابن سعدبروایت عائشہ)
34395- "لا يحني عليكن إلا الصادق البار. " ابن سعد - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34396 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم پر میری صبر کرنے والے اور سچے لوگ ہی مہربانی کریں گے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج سے فرمالی۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوسلمہ عن عبدالرحس عن ابیہ)
34396- "لا يعطف عليكن بعدي إلا الصابرون والصادقون قاله لأزواجه." ابن عساكر - عن أبي سلمة عن عبد الرحمن عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34397 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں ان کے لیے اپنے بعد صدیقین کی امید کرتا ہوں یعنی اپنی ازواج مطہرات کے لیے تم صدیقین لوگوں کو شمار کرتے ہو وہ مصدقین ہیں (یعنی صدقہ دینے والے) ۔ (طبرانی بروایت مقراد بن الاسود
34397- "إني لأرجو لهن من بعدي الصديقين - يعني لأزواجه، ومن تعدون الصديقين هم المتصدقون. " طب - عن المقداد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34398 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو میری ازواج کی نگہبانی کرے گا وہ سچا نیک شخص ہے۔ (ابن سعد بروایت ابن ابی نجیح مرسلا)
34398- "الذي يحافظ على أزواجي الصادق البار." ابن سعد - عن ابن أبي نجيح مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34399 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے تم میں صبر کرنے سچے لوگ محفوظ رکھیں گے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج سے فرمائی۔ (الحسن ابن سفیان بروایت عائشہ)
34399- "سيحفظني فيكن الصابرون الصادقون - قال لأزواجه. " الحسن بن سفيان - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل اکمال میں سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات (رض) کا اجمالی طورپر ذکر
34400 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے بہتر وہ ہے جو تم میں سے میری ازواج کے ساتھ بہتر ہے۔ (تاریک ابن عساکر بروایت ابوہریرہ )
34400- "خياركم خياركم لنسائي." ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مختصر المقاصد
34401 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور واضح برائی کا ارتکاب نہ کرے اور اپنی چٹائی کی پیٹھ کو لازم پکڑے تو وہ آخرت میں میری بیوی ہے۔ (ٕابن سعد بروایت عطاء بن یسار) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ازواج مطہرات سے فرمایا پس راوی نے یہ حدیث ذکر کی۔
34401- "أيتكن اتقت الله ولم تأت بفاحشة مبينة ولزمت ظهر حصيرها فهي زوجتي في الآخرة. " ابن سعد - عن عطاء بن يسار" إن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأزواجه - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34402 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جتنی عورتوں میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت محمد اور مریم بنت عمران اور آسیہ بنت مزاحم فرعون کی بیوی ہے۔ (احمد بن حنبل طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس )
34402- "أفضل نساء أهل الجنة خديجة بنت خويلد وفاطمة ابنت محمد ومريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم امرأة فرعون. " حم، طب، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক: