কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৪১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34403 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کافی ہے تجھے جہاں والوں کی عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت محمد اور فرعون کی بیوی آسیہ ۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن حبان مستدرک حاکم بروایت انس )
34403- "حسبك من نساء العالمين مريم بنت عمران وخديجة بنت خويلد وفاطمة بنت محمد وآسية امرأة فرعون. " حم، ت؛ حب، ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34404 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جہاں والوں کو عورتوں میں سب سے بہتر چار ہیں مریم بنت عمران اور خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت آمد اور فرعون کی بیوی آسیہ ۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت انس)
34404- "خير نساء العالمين أربع: مريم بنت عمران؛ وخديجة بنت خويلد، وفاطمة بنت محمد، وآسية امرأة فرعون. " حم، ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34405 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دنیا کی عورتوں میں سب سے بہتر مریم بنت عمران اور دنیا کی عورتوں میں سب سے بہتر خدیجہ بنت خویلد ہیں۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت علی)
34405- "خير نسائها مريم ابنة عمران، وخير نسائها خديجة بنت خويلد. " حم، ق عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34406 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کی عورتوں کی سردار چار ہیں مریم اور فاطمہ اور خدیجہ اور آسیہ۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34406- "سيدات نساء أهل الجنة أربع: مريم، وفاطمة، وخديجة وآسية." ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34407 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چٹان بیت المقدس کی چٹان کھجور کے درخت پر ہے اور کھجور کا درخت جنت کے نہروں میں سے ایک نہر پر ہے اور کھجور کے درخت کے نیچے آسیہ بنت منراحم فرعون کی بیوی اور مریم بنت عمران قیامت تک جنت والوں کے لیے ہار پر وتی رہیں گی۔ (طبرانی بروایت عبادة بن صامت الضعیفہ :1252)
34407- "الصخرة صخرة بيت المقدس على نخلة، والنخلة على نهر من أنهار الجنة، وتحت النخلة آسية بنت مزاحم امرأة فرعون ومريم بنت عمران تنظمان سموط أهل الجنة إلى يوم القيامة. " طب - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مناقب نساء کے بارے میں جامع احادیث کا ذکر
34408 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مردوں میں سے بہت سے کامل ہوئے اور عورتوں میں سے کوئی کامل نہیں ہوئی سوائے آسیہ فرعون کی بیوی مریم بنت عمران کے اور عائشہ (رض) کی فضلیت تمام عورتوں پر ایسی ہے جیسے ثرید کی فضلیت باقی تمام کھانوں پر۔ (احمدبن حنبل بیہقی ترمذی ابن ماجہ بروایت ابوموسی)
34408- "كمل من الرجال كثير ولم يكمل من النساء إلا آسية امرأة فرعون ومريم بنت عمران وإن فضل عائشة على النساء كفضل الثريد على سائر الطعام. " حم، ق ، ت، هـ - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34409 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت کی عورتوں کی سردار مریم بنت عمران کے بعد فاطمہ خدیجہ اور آسیہ فرعون کی بیوی ہیں۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34409- "سيدات نساء أهل الجنة بعد مريم بنت عمران فاطمة وخديجة وآسية امرأة فرعون." طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34410 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں مریم بنت عمران اور آسیہ بنت مزاحم کی شادی مجھ سے کی ہے۔ (ابن اسنی بروایت عائشہ)
34410- "يا عائشة! إن الله زوجني مريم بنت عمران وآسية بنت مزاحم في الجنة." ابن السني - عن عائشة رضي الله عنها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34411 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چار عورتیں اپنے (زمانہ) کی دنیا والوں کی سردار ہیں مریم بنت عمران آسیہ فرعون کی بیوی خدیجہ بنت خویلد اور فاطمہ بنت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان میں سے سب سے زیادہ فضلیت والی دنیا کے اعتبار سے فاطمہ (رض) ہیں۔ (بیہقی بروایت ابن عباس)
34411- "أربع نسوة سادات عالمهن: مريم بنت عمران، وآسية امرأة فرعون، وخديجة بنت خويلد، وفاطمة بنت محمد، وأفضلهن عالما فاطمة. " هب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34412 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہنیں مومن عورتیں ہیں۔ (طبرانی بروایت میمونہ (رض))
34412- "الأخوات مؤمنات. " طب - عن ميمونة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34413 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین وہ عورتیں جو اونٹ پر سوار ہوئیں قریش کی نیک عورتیں ہیں جو بچہ پر اس کے بچپن میں زیادہ شفیق ہیں اور شوہر پر اس کی ملکیت میں زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں۔ (احمدبن حنبل بیہقی بروایت ابوہریرہ)
34413- "خير نساء ركبن الإبل صالح نساء قريش أحناه على ولد في صغره وأرعاه على زوج في ذات يده. " حم، ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34414 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے سب میں جلدی مجھ سے ملنے والی احمس (قبیلہ) کی عورت ہے۔ (احمدبن حنبل بروایت ابن مسعود)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1385 ۔
34414- "إن أسرع أمتي لحوقا بي امرأة من أحمس." حم - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34415 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے کھڑ کھڑاہٹ سنی تو میں نے کہا : کھڑکھڑاہٹ کیا ہے ؟ تو کہا گیا : یہ غمیصاء بنت سلحان ہیں۔ (احمد بن حنبل مسلم ، نسائی بروایت انس)
34415- "دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي فقلت: ما هذه الخشفة؟ قيل: الغميصاء بنت ملحان. " حم، م، ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34416 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اس بات سے خوش ہو کہ وہ جنتی عورت سے نکاح کرے تو وہ ام یمن سے نکاح کرے۔ (ابن سعدبروایت سفیان بن عقبہ مرسلا)
34416- "من سره أن يتزوج امرأة من أهل الجنة فليتزوج أم أيمن." ابن سعد - عن سفيان بن عقبة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34417 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ام یمن میری والدہ کے بعد میری ماں ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت سلیمان بن ابوالشیخ معضلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1276 ۔
34417- "أم أيمن أمي بعد أمي." ابن عساكر - عن سليمان بن أبي الشيخ معضلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابیہ عورتیں رضوان اللہ تعالیٰ عنہن
34418 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو اس بات سے خوش ہو کہ وہ حورعین میں سے ایک عورت دیکھے تو وہ ام رومان کو دیکھ لے۔ (ابن سعد بروایت قاسم بن محمد مرسلا)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 5628 ۔
34418- "من سره أن ينظر إلى امرأة من الحور العين فلينظر إلى أم رومان." ابن سعد - عن القاسم بن محمد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34419 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بہترین وہ عورتیں جو اونٹ پر سوار ہوئیں قریش کی عورتیں ہیں جو بچہ پر اس کے بچپن میں زیادہ مہربان ہیں اور شوہر پر اس کی ملکیت میں زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں اور اگر میں یہ جانتا کہ مریم بنت عمران اونٹ پر سوار ہوئی ہیں تو میں ان پر کسی کو فضلیت نہ دیتا۔ (ابن ابی شیبة بروایت مکحول مرسلا)
34419- "خير نساء ركبن الإبل نساء قريش أحناه على ولد في صغره وأرعاه على بعل في ذات يده، ولو علمت أن مريم بنت عمران ركبت بعيرا ما فضلت عليها أحدا." ش - عن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34420 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش کی عورتیں بہترین عورتیں ہیں جو اونٹ پر سوار ہوئیں جو بچہ پر اس کے بچپن میں زیادہ مہربان ہیں جو شوہر پر اس کی ملکیت میں زیادہ حفاظت کرنے والی ہیں اور اگر مریم بنت عمران اونٹ پر سوار ہوتیں تو اس پر کسی کو فضلیت نہ دیتا۔ (ابن سعد بروایت ابن نوفل بن عقرب)
34420- "نساء قريش خير نساء ركبن الإبل أحناه على ولد في صغره وأرعاه على زوج في ذات يده، ولو أن مريم بنت عمران ركبت الإبل ما فضلت عليها. " ابن سعد - عن أبي نوفل بن أبي عقرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں انصار صحابیات (رض) کا ذکر
34421 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عورتیں اپنے شوہروں کے ساتھ ہوتی ہیں ان کے شوہر جہاں بھی ہوں مگر انصار کی عورتیں تم ان کو ان کی گھروں سے نہ نکالو اور نہ وہ مدینہ سے نکلیں۔ (ابن مردویہ بیہقی بروایت ابوامامہ بیہقی نے اس کی ضعیف قرار دیا ہے)
34421- "النساء مع أزواجهن حيث كانوا إلا نساء الأنصار لا تخرجوهن من بيوتهن ولا يخرجن من المدينة." ابن مردويه، ق وضعفه - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں انصار صحابیات (رض) کا ذکر
34422 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ٹھیرے اے عائشہ ! بیشک انصار کی عورتیں وہ عورتیں ہیں جو فقہ کے بارے میں پوچھتی ہیں۔ (ابن النجار بروایت انس)
34422- "مهلا يا عائشة! إن نساء الأنصار نساء يسألن عن الفقه." ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক: