কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৪৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال میں انصار صحابیات (رض) کا ذکر
34423 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی بہترعورت انصار کی دوپڑوسنوں کے درمیان اتری۔ (ان دوپڑسنوں سے اچھی کوئی پڑوسن نہیں) یا (یہ فرمایا) ان کے والدین کے درمیان اتریں۔ (مستدرک حاکم بروایت عائشہ)
34423- "ما خير امرأة نزلت بين جارتين من الأنصار أو نزلت بين أبويها." ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمة ام علی (رض)۔۔۔ من الاکمال
34424 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے ان کو اپنی قمیص پہنائی تاکہ جنت کا لباس پہن لے اور میں ان کے ساتھ اس کی قبر میں لیتا تاکہ میں قبری کی تنگی میں سے کمی کروں کیونکہ وہ میرے ساتھ اللہ کی مخلوق میں سے معاملات میں سب سے اچھی ہیں یعنی فاطمہ والدہ علی۔ (دیلمی بروایت ابن عباس)
34424- "إني ألبستها قميصي لتلبس ثياب الجنة، واضطجعت معها في قبرها لأخفف من ضغطة القبر، إنها كانت أحسن خلق الله صنيعا إلى بعد أبي طالب - يعني فاطمة أم علي. " الديلمي - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فاطمة ام علی (رض)۔۔۔ من الاکمال
34425 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے میری ماں اللہ تجھ پر رحم کرے آپ میری ماں ہیں میری والدہ کے بعد آپ بھوکی ہوتی ہیں اور مجھے شکم سیر کرتی ہیں اور برہنہ ہوتی ہیں اور مجھے پہناتی ہیں اور اپنے آپ کو اچھی چیزوں سے روکتی ہیں اور مجھے خوش کرتی ہیں اس سے آپ اللہ کی رضا اور اخروی گھر چاہتیں ہیں اللہ وہ ذات ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہ زندہ ہے کبھی نہیں مرے گا اے اللہ ! میری ماں فاطمہ بنت اسد کو بخش دے اور اس کو اس کی دلیل کی تلقین کر اور اس کے مدخل (قبر) کو کشادہ کر اپنے نبی اور ان انبیاء کے حق کے ساتھ جو پہلے گذرے ہیں اے ارحم الرحمین۔ (طبرانی حلیا الاولیاء بروایت انس)
34425- "رحمك الله يا أمي! كنت أمي بعد أمي، تجوعين وتشبعينني وتعرين وتكسيني، وتمنعين نفسك طيبا وتطيبيني تريدين بذلك وجه الله والدار الآخرة الله الذي يحي ويميت وهو حي لا يموت،اغفر لأمي فاطمة بنت أسد ولقنها حجتها ووسع مدخلها بحق نبيك والأنبياء الذين من قبل يا أرحم الراحمين. " طب؛ حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرمیصاء من الاکمال
34426 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے اپنے سامنے کھڑکھڑا ہٹ سنی تو میں نے کہا یہ کھڑکھڑاہٹ کیا ہے تو کہا گیا رمیصاء ہیں اور ایک روایت میں ہے غمیصاء بنت ملحان انس بن مالک کی والدہ۔ (احمدبن حنبل مسلم نسائی ابویعلی ابن حبان بروایت انس)
34426- "دخلت الجنة فسمعت خشفة بين يدي فقلت، ما هذه الخشفة؟ فقيل الرميصاء - وفي لفظ: الغميصاء - بنت ملحان أم أنس بن مالك." حم، م، ن ع، حب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الرمیصاء من الاکمال
34427 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے دکھایا گیا کہ میں جنت میں داخل ہوا تو اچانک میں رمیصا ابوطلحہ کی بیوی کے ساتھ تھا اور میں نے اپنے سامنے کھڑکھڑاہٹ سنی تو میں نے کہا اے جبرائیل یہ کیا ہے تو انھوں نے کہا یہ بلا ل ہیں اور میں نے ایک سفید محل دیکھا جس کے صحن میں ایک لڑکی تھی تو میں نے کہا یہ محل کس کا ہے تو انھوں نے کہا یہ عمربن الخطاب کا ہے تو میں نے داخل ہونے کا ارادہ کیا کہ میں اس کو دیکھ لوں تو مجھے آپ کی غیرت یاد آگئی۔ (ابویعلی بروایت جابر)
34427- "أريت أني دخلت الجنة فإذا أنا بالرميصاء امرأة أبي طلحة وسمعت خشفا أمامي فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: هذا بلال، ورأيت قصرا أبيض بفنائه جارية فقلت: لمن هذا القصر؟ قالت: لعمر بن الخطاب، فأردت أن أدخله فأنظر إليه فذكرت غيرتك." ع - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام حبیب بنت العباس ۔۔۔ من الاکمال
34428 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر عباس کی یہ بیٹی بالغ ہوگئی اور میں زندہ رہا تو میں اس سے شادی کروں گا یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ام حبیب بنت العباس سے فرمائی۔ (طبرانی بروایت ابن عباس احمد بن حنبل بروایت ام الفضل)
34428- "لإن بلغت بنية العباس هذه وأنا حي لأتزوجنها قاله لأم حبيب بنت العباس. " طب - عن ابن عباس، حم - عن أم الفضل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بنت خالد بن سنان۔۔۔ من الاکمال
34429 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خوش آمدید اس نبی کی بیٹی کو جسے اس کی قوم نے ضائع کردیا۔ (مسعود ی مروج الذھب بروایت عکرمہ) بروایت ابن عباس راوی کہتے ہیں کہ خالد بن سنان کی بیٹی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے اچھی طرح ملے اور اس کا اکرام کیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی عبدالرزاق فی امالیہ بروایت سعید بن جبیر مرسلا اور اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں)
34429- "مرحبا بابنة نبي ضيعه قومه." المسعودي في مروج الذهب - عن عكرمة عن ابن عباس، قال: وردت ابنة خالد بن سنان على النبي صلى الله عليه وسلم فتلقاها بخير وأكرمها وقال - فذكره، عبد الرزاق في أماليه عن سعيد بن جبير مرسلا ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام سلیم۔۔۔ من الام مال
34430 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ام سلیم کو طلاق دینا گناہ ہے۔ (مستدرک حاکم بروایت انس)
34430- "إن طلاق أم سليم لحوب ك، هق، - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ام سلیم۔۔۔ من الام مال
34431 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کافی ہوا اور اچھا کیا اے ام سلیم۔ (طحاوی احمد بن حنبل ابوداؤد بروایت انس)
34431- "إن الله قد كفى وأحسن يا أم سليم. " ط، حم،د - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔ صحابہ (رض) کے علاوہ دوسرے حضرات کی فضیلت کے بارے میں ۔ النجاشی
34432 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارا بھائی نجاشی فوت ہوگیا پس تم اس کے لیے استغفار کرو۔ (احمد بن حنبل ابن ابی شیبة طبرانی ضیاء مقدسی ابن قانع بروایت جرید)
34432- "إن أخاكم النجاشي قد مات فاستغفروا له. " حم، ش، طب، ض، وابن قانع - عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زید الخیر۔۔۔ من الاکمال
34433 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بعد تابعین میں سے ایک شخص ہوگا اور وہ زید الخیر ہے اس کے بغض اعضاء جنت کی طرف بیس سال اس سے سبقت کریں گے ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت حاث الاود مرسلا)
34433- "سيكون بعدي رجل من التابعين وهو زيد الخير يسبقه بعض أعضائه إلى الجنة بعشرين سنة." ابن عساكر - عن الحارث الأعور مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34434 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابوطالب میں نے اس کو جہنم کو گہرائی سے نکالا جن ہم کے پایہ تاپ کی طرف ( ابویعلی ، ابن عدی کامل تمام بروایت جابر راوی نے کہا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابوطالب کے بارے میں پوچھا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی)
34434- "أبو طالب أخرجته من غمرة جهنم إلى ضحضاح منها. " ع، عد وتمام - عن جابر" قال: سئل النبي صلى الله عليه وسلم عن أبي طالب قال - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34435 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : خبردار بیشک پایہ تاپ میں ہے ان کی دوجوتیاں ہیں جس سے ان کا دماغ پگھلتا ہے یعنی ابوطالب۔ (ھناد بروایت ابوعثمان مرسلا)
34435- "أما! إنه في ضحضاح من نار عليه نعلان يصب منها أم رأسه - يعني أبا طالب. " هناد - عن أبي عثمان مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34436 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر وہ قبر جو لاالہ الا اللہ کی گواہی نہ دے تو وہ جہنم کا بھڑکتا ہوا انگارہ ہے اور میں نے اپنے چچا ابوطالب کو پایا جہنم کے درمینا میں پس اللہ تعالیٰ نے ان کو اللہ کے ہاں میری قددر اور اللہ کے میری طرف احسان کی وجہ سے ان کا نکال دیا پس ان کو جہنم کے پایہ تاب میں کردیا۔ (طبرانی بروایت ام سلمہ)
34436- "كل قبر لا يشهد أن لا إله إلا الله فهو جذوة من النار وقد وجدت عمي أبا طالب في طمطام من النار فأخرجه الله بمكانه مني وإحسانه إلي فجعله في ضحضاح من نار. " طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34437 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے چچا یہ بات جان لیں گے کہ میں نے ان کو قیامت کے دن نفع دیا بیشک وہ جہنم کے پایہ تاپ میں ہیں آگ کی دوجوتیاں پہنی ہوئی ہیں جس سے ان کا دماغ ابلتا ہے۔ (ھناد بروایت ابوہریرة)
34437- "ليعلمن عمي أني قد نفعته يوم القيامة، إنه لفي ضحضاح من نار ينتعل بنعلين من نار يغلي منها دماغه." هناد – عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34438 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے میرے چچا لا الہ الا اللہ کہئے ایساکلمہ کہ جس کے ذریعے میں آپ کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں حجت کروں گا۔ (بخاری مسلم بروایت ابن المسب عن ابی) ابوطالب کی وفات کا وقت جب قریب ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکی کی ۔
34438- "أي عم! قل: لا إله إلا الله - كلمة أحاج لك بها عند الله." خ، م - عن ابن المسيب عن أبيه" إن أبا طالب لما حضرته الوفاة قال له النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34439 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ عزوجل کی مشیت میرے چچا عباس کے اسلام میں تھی اور میری مشیت میرے چچا ابوطالب کے اسلام میں تھی پس اللہ تعالیٰ کی مشیت میری مشیت پر غالب آگئی۔ (ابونعیم بروایت علی)
34439- "كانت مشيئة الله عز وجل في إسلام عمي العباس ومشيئتي في إسلام عمي أبي طالب فغلبت مشيئة الله مشيئتي." أبو نعيم - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34440 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریش ہمیشہ مجھ سے رکے رہے یہاں تک کہ ابوطالب فوت ہوگئے۔ (الدیلمی بروایت عائشہ)
34440- "ما زالت قريش كافة عني حتى مات أبو طالب. " الديلمي - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34441 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ابوطالب کی میرے ہاں قرابت ہے سو میں اس قرابت کو ضرور نبھاؤں گا۔ (اور اللہ کی طرف سے سی چیز گا ذمہ دار نہیں) ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمر وبن العاص الضعیفہ 1679)
34441- "إن لأبي طالب عندي رحما سأبلها ببلالها. " ابن عساكر - عن عمرو ابن العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৪৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34442 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں آپ کے لیے استغفار کروں گا جب تک آپ کے بارے میں مجھے نہ روکا جائے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوطالب سے فرمائی۔ (بخاری مسلم بروایت سعید بن المسیب عن ابیہ)
34442- "والله! لأستغفرن لك ما لم أنه عنك - قاله لأبي طالب." خ، م - عن سعيد بن المسيب عن أبيه".
তাহকীক: