কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৪৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34443 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے آپ کے ساتھ رشتہ داری نبھائی اور آپ کو بہتر کا بدلہ دیا جائے اے میرے چچا۔ (ٕبیہقی تمام تاریخ ابن عساکر بروایت ابن عباس) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوطالب کے جنازے کے سامنے آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34443- "وصلتك رحم وجزيت خيرا يا عم. " ق وتمام وابن عساكر - عن ابن عباس" إن النبي صلى الله عليه وسلم عارض جنازة أبي طالب فقال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذیل الباب ۔۔۔ من الاکمال
34444 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام بھلائیوں کی میں اپنے رب سے امید رکھتاہوں۔ (ابن سعد تاریخ ابن عساکر بروایت عباس) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے انھوں نے پوچھا کہ آپ ابوطالب کے لیے کیا امید رکھتے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4213 ۔
34444- "كل الخير أرجو من ربي. " ابن سعد وابن عساكر - عن العباس" أنه سأل النبي صلى الله عليه وسلم ما ترجو لأبي طالب؟ قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امرؤالقیس۔۔۔ من الاکمال
34445 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امر ؤالقیس جہنم کی طرف شاعروں کا جھنڈا بردار ہوگا۔ (احمد بن حنبل ترمذی تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرہ اشی المطالب :284)۔ کلام : ۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1250
34445- "امرؤ القيس صاحب لواء الشعراء إلى النار. " حم، تخ كر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امرؤالقیس۔۔۔ من الاکمال
34446 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امرؤالقیس بن حجر قیامت کے دن جہنم کی طرف شاعروں کا قاعد ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر ابن عدی کامل ابن النجار بروایت ابوہریرہ المتناھیہ :201)
34446- "امرؤ القيس بن حجر قائد الشعراء يوم القيامة إلى النار. " عد، كر وابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امرؤالقیس۔۔۔ من الاکمال
34447 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امرؤالقیس جہنم کی طرف ہانکنے والا ہوگا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرة)
34447- "امرؤ القيس سائق الشعراء إلى النار. " كر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امرؤالقیس۔۔۔ من الاکمال
34448 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : امرؤالقیس بن حجر قیامت کے دن جہنم کی طرف شاعروں کا قائدہوگا وہ ایسا شخص ہے جس کا دنیا میں ذکر کیا جلتا ہے آخرت میں بھلادیا جائے گا۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت فردہ بن سعید بن عفیف من محدیکر ب عن ابیہ)
34448- "امرؤ القيس بن حجر قائد الشعراء إلى النار يوم القيامة وهو رجل مذكور في الدنيا منسي في الآخرة. " كر - عن فروة بن سعيد بن عفيف بن معد يكرب عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امرؤالقیس۔۔۔ من الاکمال
34449 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ایسا شخص ہے جس کا دنیا میں ذکر کیا جاتا ہے آخرت میں بھلا یا ہوا ہے دنیا میں شرافت والا آخرت میں شرمندہ ہے قیامت کے دن آئے گا اس کے ساتھ شاعروں کا جھنڈا ہوگا جہنم کی طرف ان کی قیادت کرے گا یعنی امرؤالقیس بن حجر۔ (طبرانی خطیب بغدادی تاریخابن عساکر بروایت فروہ بن سفید بن عدیف بن معدیکرب عن ابیہ عن جدہ)
34449 ذاك رجل مذكور في الدنى منسي في الآخرة ، شريف في الدنيا خامل في الآخرة ، يجئ يوم القيامة معه لواء الشعراء يقودهم إلى النار يعني امرأ القيس بن حجر (طب والخطيب وابن عساكر عن فروة بن سعيد بن عفيف بن معد يكرب عن أبيه عن جده).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34450 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت قیامت کے دن سجدہ کی وجہ سے روشن پیشانی والے ، وضوء کی وجہ سے روشن اعضاء والے ہوں گے۔ (ترمذی بروایت عبداللہ بن بسر)
34450- " أمتي يوم القيامة غر من السجود محجلون من الوضوء. " ت - عن 1 عبد الله بن بسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34451 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت مبارک امت ہے معلوم نہیں کہ ان کا پہلا بہتر ہے یا ان کا آخر بہتر ہے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت عمر ابن عثمان مرسلا الاثقان :1691 الشذرة :855)
34451- " أمتي أمة مباركة لا يدرى أولها خير أو آخرها خير. " ابن عساكر - عن عمرو بن عثمان مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34452 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری یہ امت امت مرحولہ ہے ان پر آخرت میں کوئی عذاب نہیں ان پر دنیا میں عذاب ہے مختلف فتنے اور زلزلے اور قتل و غارت گری اور مصیبتیں ۔ (ٕابوداؤد طبرانی بیہقی مستدرک حاکم بروایت ابوموسی)
34452- "أمتي هذه أمة مرحومة ليس عليها عذاب في الآخرة إنما عذابها في الدنيا الفتن والزلازل والقتل والبلايا. " د - طب، هب، ك - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34453 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت پر جہنم کی حرارت تمام کی حرارت کی طرح ہوگی۔ (طبرانی اوسط بروایت ابوبکرہ اسنی المطالب :375 تذکرة الموضوعات 93)
34453- "إنما حر جهنم على أمتي كحر الحمام. " طس - عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34454 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت مرحومہ ہے اس کی بخشش کردی گئی ہے اس کی توبہ قبول کی گئی ہے۔ (حاکم فی الکنی بروایت انس)
34454- "أمتي أمة مرحومة، مغفور لها، متاب عليها." الحاكم في الكنى - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34455 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین عادتوں سے محفوظ رکھا۔ تم پر تمہارا نبی بددعا نہ کرے سو تم اکٹھے ہلاک ہوجاؤ ۔ اہل حق پر اہل باطل غلبہ نہ پائیں اور تم ایک گمراہی پر سب اکٹھے نہ ہو۔ (ابوداؤد بروایت ابومادہ اشعری)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع 1532 ۔
34455- "إن الله تعالى أجاركم من ثلاث خلال: أن لا يدعو عليكم نبيكم فتهلكوا جميعا، وأن لا يظهر أهل الباطل على أهل الحق، وأن لا تجتمعوا على ضلالة. " د - عن أبي مالك الأشعري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34456 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے جب اپنے بندوں میں سے امت کی رحمت کا ارادہ کیا تو امت سے پہلے اس کے نبی کو اٹھالیا سوا س امت کے اگلے اور پچھلے لوگ اس امت کے سامنے بنادئیے اور جب کسی امت کی ہلاکت کا ارادہ کیا تو اس کو عذاب دیا اور اس کا نبی زندہ رہا سو اللہ تعالیٰ نے اس امت کو ہلاک کردیا اور وہ نبی دیکھ رہا ہے سو اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں ان کی ہلاکت کی وجہ سے جب اس امت نے اس کو جھٹلایا اور اس کے دین کی نافرمانی کی۔ (مسلم بروایت ابوموسیٰ )
34456- "إن الله تعالى إذا أراد رحمة أمة من عباده قبض نبيها قبلها فجعله لها فرطا وسلفا بين يديها، وإذا أراد هلكة أمة عذبها ونبيها حي فأهلكها وهو ينظر فأقر عينه بهلكتها حين كذبوه وعصوا أمره." م عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34457 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت سے ان باتوں سے درگذر کیا جوان کے دلوں میں پیدا ہوں جب تک کہ وہ اس بارے میں بات نہ کریں یا اس پر عمل نہ کرلیں۔ (بیہقی براویت ابوہریرہ طبرانی بروایت عمران بن حصین)
34457- " إن الله تعالى تجاوز لأمتي عما حدثت به أنفسها ما لم تتكلم به أو تعمل به. " ق، عن أبي هريرة، طب - عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34458 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری وجہ سے میر امت کے بارے میں تجاوز کیا (ٕان چیزوں سے ) خطاء اور بھول اور اس سے جس پر ان کو مجبور کیا گیا۔ (ابن ماجہ بروایت ابوذر طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن عباس ذخیرة الحفاظ :9330)
34458- "إن الله تعالى تجاوز لي عن أمتي الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه. " هـ - عن أبي ذر، طب، ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ساتواں باب۔۔۔ امت مرحومہ کے فضائل میں
34459 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت کو اس بات سے محفوظ رکھا کہ وہ سب گمراہی پر جمع ہوجائیں۔ (ابی ابی عاصم بروایت انس)
34459- "إن الله تعالى قد أجار أمتي أن تجتمع على الضلالة." ابن أبي عاصم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت
34460 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت سے خطا بھول اور وہ کام معاف کردیا جس پر وہ مجبور کئے گئے۔ (ابن ماجہ بروایت ابن عباس )
34460- "إن الله وضع عن أمتي الخطأ والنسيان وما استكرهوا عليه. " هـ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت
34461 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ میری امت کو گواہی پر جمع نہیں کریں گے اور اللہ کی مدد جماعت پر ہے جو علیحدہ ہوا وہ جہنم کی طرف علیحدہ کردیا گیا۔ (ترمذی بروایت ابن عمر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الترمذی :382 ۔
34461- "إن الله تعالى لا يجمع أمتي على ضلالة، ويد الله تعالى مع الجماعة، من شذ شذ إلى النار. " ت - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৪৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امت محمدیہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت
34462 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم شرامت پوری کروگے تم ان میں بہتر اور اللہ کے ہاں زیادہ معزز ہو۔ (احمد بن حنبل ترمذی ابن ماجہ مستدرک حاکم بروایت معاویہ بن حیدة)
34462- "إنكم تتمون سبعين أمة أنتم خيرها وأكرمها على الله. " حم، ت، هـ، ك - عن معاوية بن حيدة.
tahqiq

তাহকীক: