কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৫১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال سے قتال کا ذکر
34503 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ حق پر لڑتی رہے گی ان لوگوں پر غالب ہوں گے جو ان سے دشمنی کریں یہاں تک کہ ان کے آخری لوگ دجال سے قتال کریں گے۔ (احمد بن حنبل ابوداؤد مستدرک حاکم بروایت عمران بن حصین)
34503- "لا تزال طائفة من أمتي يقاتلون على الحق ظاهرين على من ناواهم حتى يقاتل آخرهم الدجال. " حم، د، ك - عن عمران ابن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال سے قتال کا ذکر
34504 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے ایک جماعت غالب ہوگی ان کو ان لوگوں کی رسوائی نقصان نہیں پہنچاسکے گی جو ان کو رسوا کریں یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔ (ابن ماجہ ابن حبان بروایت قرة ابن ایاس)
34504- "لا تزال طائفة من أمتي منصورين لا يضرهم خذلان من خذلهم حتى تقوم الساعة. " هـ، حب - عن قرة ابن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دجال سے قتال کا ذکر
34505 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب شام والے فساد کریں تو تم میں خیرنہ ہوگی اور میری امت میں سے ایک جماعت ہمیشہ غالب رہے گی ان کو وہ لوگ نقصان نہیں پہنچاسکیں گے جو ان کو ذلیل کریں یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے۔ (احمدبن حنبل ترمذی ابن حبان بروایت قرة ابن ایاس)
34505- "إذا فسد أهل الشام فلا خير فيكم، ولا تزال طائفة من أمتي منصورين لا يضرهم من خذلهم حتى تقوم الساعة. " حم، ت، حب - عن قرة بن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34506 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تم جنتیوں کے چوتھائی ہو ؟ کیا تمہیں یہ پسند ہے کہ تم جنتیوں کی تہائی ہو ؟ اس ذات کی قسم جس کی قبضے میں میری جان ہے میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کے نصف ہو اور میں تمہیں عنقریب اس بارے میں بتاؤں گا ، بیشک جنت میں صرف مسلمان نفس ہی داخل ہوسکتا ہے اور مسلمانوں کی قلت کافروں میں سفید بیل میں کالے بال کی طرح ہے یا ( یا فرمایا) کالے بیل میں سفید بال کی طرف ہے۔ (ابن جریر بروایت ابن مسعود)
34506- "أترضون أن تكونوا ربع أهل الجنة؟ أترضون أن تكونوا ثلث أهل الجنة؟ والذي نفسي بيده! لأرجو أن تكونوا شطر أهل الجنة وسأخبركم عن ذلك، إنه لا يدخل الجنة إلا نفس مسلمة، وإن قلة المسلمين في الكفار يوم القيامة كالشعرة السوداء في الثور الأبيض أو كالشعرة البيضاء في الثور الأسود. " ابن جرير - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34507 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خبردار اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے قیامت کے دن کالی رات کی طرح تم میں سے جنت کی طرف بھیجے جائیں گے تم سب زمین کو گھیرے ہوئے ہوگے فرشتے کہیں گے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس سے زیادہ لوگ آئے جو اور انبیاء (علیہم السلام ) کے ساتھ آئے ہیں۔ (طبرانی بروایت ابومالک الاشعری)
34507- "أما والذي نفس محمد بيده! ليبعثن منكم يوم القيامة إلى الجنة مثل الليل الأسود جميعا تحيطون الأرض تقول الملائكة: لما جاء مع محمد أكثر مما جاء مع الأنبياء. " طب - عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34508 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت میں سے ایک جماعت ایسی ہے جن میں اللہ تعالیٰ ستر ہزار کو بعیر حساب کے جنت میں داخل کرے گا۔ (طبرانی رضاء مقدسی بروایت سرة)
34508- "إن من أمتي أمة يدخل الله الجنة منهم سبعين ألفا بغير حساب." طب، ض - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34509 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34509- "يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا بغير حساب. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34510 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ میری امت میں سے قیامت کے دن جو میرے پیچھے آئیں گے جنتیوں کے چوتھائی ہوں گے میں اس بات کی امید رکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کی تہائی ہو میں اس بات کی امیدرکھتا ہوں کہ تم جنتیوں کے نصف ہو۔ (احمد بن حنبل عبدبن حسید فی تفسیرہ سعید بن منصور بروایت جابر)
34510- "إني لأرجو أن يكون من تبعني من أمتي يوم القيامة ربع أهل الجنة إني لأرجو أن تكونوا ثلث أهل الجنة إني لأرجو أن تكونوا شطر أهل الجنة. " حم وعبد بن حميد في تفسيره، ص - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34511 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم جنتیوں کے تہائی ہو یا (فرمایا) جنتیوں کے نصف ہو ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس)
34511- " أنتم ثلث أهل الجنة أو نصف أهل الجنة. " طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34512 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت والے ایک سوبیس صف میں ہوں گے تم اسی (صف) ہو اور دوسرے ان میں سے باقی (صف) ہیں اور تم پوری ستر امت ہو تم ان سے بہتر اور اللہ عزوجل کے ہاں زیادہ مکرم ہو۔ (طبرانی بروایت بہر بن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
34512- " أهل الجنة مائة وعشرون صفا، أنتم ثمانون والناس سائر ذلك، وأنتم وفاء سبعين أمة أنتم خيرها وأكرمها على الله عز وجل. " طب - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34513 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت والے ایک سوبیس صف (میں) ہوں گے تم ان میں سے اسی صف ہو گے ۔ (طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابن مسعود)
34513- " أهل الجنة عشرون ومائة صف، أنتم منها ثمانون صفا. " طب، ك - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34514 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہاری حالت کیسی ہوگی کہ تمہارے لیے جنت کا چوتھائی ہو اور باقی لوگوں کے لیے اس (جنت) کی تین چوتھائیاں ہو تم جنت کی تہائی کے ساتھ کیسے ہوگے تم ( جنت کے) نصف کے ساتھ کیسے ہوگے ؟ جنت والے قیامت کے دن ایک سوبیس صف (میں) ہوں گے تم ان میں سے اسی صف (میں) ہوگے۔ (احمدبن حنبل طبرانی بروایت ابن مسعود)
34514- " كيف أنتم وربع الجنة لكم ولسائر الناس ثلاثة أرباعها؟ كيف أنتم وثلثها؟ كيف أنتم والشطر؟ أهل الجنة يوم القيامة عشرون ومائة صف أنتم منها ثمانون صفا. " حم، طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34515 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے ستر ہزار جنت میں داخل ہوں گے یہ مہاجرین تو عام ہے اور ہمارے دیہاتوں میں سے ایک جماعت اس کو پورا کرے گی۔ (ابن سعد بروایت ابوسعد الخیر)
34515- " يدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا يعم ذلك مهاجرين ويوفي ذلك طائفة من أعرابنا. " ابن سعد - عن أبي سعد الخير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34516 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یقیناً میری امت میں سے ستر ہزار یا (فرمایا) سات لاکھ جنت میں داخل ہوں گے جو نھیر نے والے ان میں بعض بعض کا ہاتھ پکڑے ہوئے کہ ان کا اول داخل نہ ہوگا یہاں تک کہ ان کا آخرداخل ہوجائے ان کے چہرے چودھویں رات کے چاند کی صورت پر ہوں گے۔
34516- " ليدخلن الجنة من أمتي سبعون ألفا أو سبعمائة ألف متماسكون آخذ بعضهم بيد بعض أن لا يدخل أولهم، حتى يدخل آخرهم، وجوههم على صورة القمر ليلة البدر. " حم م، عم - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34517 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہم آخر میں آنے والے قیامت کے دن سبقت لے جانے والے ہیں۔ سب سے پہلی جماعت جو جنت میں داخل ہوگی میری امت میں سے ستر ہزار ہوں گے جن کا کوئی حساب کتاب نہ ہوگا ان میں سے ایک آدمی کی صورت چودھویں رات کے چاند کی صورت جیسی ہوگی پھر وہ لوگ جوان کے قریب ہوں گے آسمان میں سب سے زیادہ چمکدار ستارے کی طرح ہوں گے پھر وہ لوگ اس کے بعد مختلف درجات (میں) ہوں گے۔ (ھناد خطیب بغدادی بروایت ابوہریرة)
34517- " نحن الآخرون السابقون يوم القيامة؟ أول زمرة تدخل الجنة من أمتي سبعون ألفا لا حساب عليهم، صورة الرجل منهم كصورة القمر ليلة البدر، ثم الذين يلونهم كأشد كوكب في السماء، ثم هم بعد ذلك منازل. " هناد والخطيب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34518 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم قیامت کے دن ستر امت پوری کریں گے ہم ان میں آخرہوں یا (فرمایا) ان میں اخیر ہوں گے۔ (بارودی بروایت قتادة بن محمد بن حرم انصاری)
34518- "نكمل يوم القيامة سبعين أمة نحن آخرها - أو: أخيرها." البارودي - عن قتادة عن محمد بن حزم من الأنصار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34519 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم لوگ قیامت کے دن سترامت پوری کریں گے ہم ان میں سے آخر اور ان میں بہتر ہوں گے۔ (ابن ماجہ بروایت ابھر من حکیم عن ایبہ عن جدہ)
34519- " تكمل يوم القيامة سبعون أمة نحن آخرها وخيرها. " هـ - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34520 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک تم سترامت پوری کروگے تم ان میں بہتر اور اللہ کے ہاں زیادہ عزت والے ہوگے۔ (احمد بن حنبل ترمذی (حسن) ابن ماجہ مستدرک حاکم ، طبرانی بروایت بھر بن حکیم)
34520- " إنكم تتمون سبعين أمة أنتم خيرها وأكرمها على الله تعالى. " حم ت: حسن، هـ، ك؛ طب عن بهز بن حكيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34521 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر امت کہ ان میں سے بعض جنت میں اور بعض جہنم میں ہوں گے مگر یہ امت ساری ہی جنت میں ہوگی۔ (دیلمی بروایت ابن عمر)
34521- " كل أمة بعضها في الجنة وبعضها في النار إلا هذه الأمة كلها في الجنة. " الديلمي - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34522 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کی تین تہائیاں ہیں ایک تہائی جنت میں بغیر حساب اور عذاب کے داخل ہوتی ، ایک تہائی کاہلکا ساحساب لیا جائے گا پھر جنت میں داخل ہوں گے اور ایک تہائی کہ ان کو گناہوں سے صاف کیا جائے گا اور پھر فرشتے آئیں گے پھر کہیں گے ہم نے ان کو پایا کہ وہ لاالہ الا الاللہ وحدہ کہہ رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ انھوں نے سچ کہا لاالہ الاانا (میرے سوا کوئی معبود نہیں) ان کو اس الاالہ الا وحدہ کہنے کی وجہ سے جنت میں داخل کرو اور ان کے گناہ جھٹلانے والوں پر لادو سو یہ ہی ہے وہ بات جو اللہ تعالیٰ نے فرمائی : ولیحملن اثصالا مع اثقالامع اثقالھم ( اور وہ لوگ اپنے بوجھ اٹھائیں گے اور دوسرے) بوجھ ( بھی ) اپنے بوجھوں کے ساتھ۔ (ابن ابی حاتم طبرانی ، بروایت عوف بن مالک)
34522- "أمتي ثلاثة أثلاث: فثلث يدخلون الجنة بغير حساب ولا عذاب، وثلث يحاسبون حسابا يسيرا ثم يدخلون الجنة، وثلث يمحصون ويكشفون، ثم تأتي الملائكة فيقولون: وجدناهم يقولون: لا إله إلا الله وحده، ويقول الله: صدقوا، لا إله إلا أنا، أدخلوهم الجنة بقول لا إله إلا الله وحده، واحملوا خطاياهم على أهل التكذيب، فهي التي قال الله {وَلَيَحْمِلُنَّ أَثْقَالَهُمْ وَأَثْقَالاً مَعَ أَثْقَالِهِمْ} . " ابن أبي حاتم، طب - عن عوف بن مالك".
তাহকীক: