কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৪৫৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34523 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ امت قیامت کے دن تین قسموں پر جمع کی جائے کی ایک جسم جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوگی اور ایک قسم کا ہلکا ساحساب لیا جائے گا اور جنت میں داخل ہوگی اور ایک قسم اپنی گردنوں اور سینوں پر سخت پہاڑوں کے برابر گناہوں کو گھسیٹ رہے ہوں گے۔ اللہ عزوجل فرشتوں سے فرمائیں گے حالانکہ اللہ ان کے بارے میں خوب جاننے والے ہیں یہ کون لوگ ہیں ؟ فرشتے عرض کریں گے : اے ہمارے رب آپ کے بندوں میں سے کچھ بندے ہیں جو آپ کی عبادت کرتے تھے اور آپ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے تھے تو اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ان سے ان کے گناہ گرادو اور یہودو نصاری پر ڈالو ! اور ان کو میری رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل کردو ! (طبرانی مستدرک حاکم بروایت ابوموسیٰ )
34523- "تحشر هذه الأمة يوم القيامة على ثلاثة أصناف: فصنف يدخلون الجنة بغير حساب، وصنف يحاسبون حسابا يسيرا ويدخلون الجنة، وصنف يحبون على حمائلهم بأمثال الجبال الراسيات ذنوبا فيقول الله عز وجل لملائكته وهو أعلم بهم: من هؤلاء؟ فيقولون: ربنا! عبيد من عبيدك وكانوا يعبدونك ولا يشركون بك شيئا، فيقول: حطوها عنهم وضعوها على اليهود والنصارى وأدخلوهم الجنة برحمتي. " طب، ك - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34524 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت امت مرحومہ ہے اس پر آخرت میں کوئی عذاب نہیں اللہ تعالیٰ میری امت میں ایک کو اہل ادیان میں سے ایک شخص عطاء کریں گے وہ اس کے بدلے جہنم سے ازاد ہوگا۔ (خطیب بغدادی المتفق والمفترق ابن النجار بروایت ابن عباس) اس حدیث کی سند میں عبداللہ بن ضرار راوی ہے جو اپنے والد سے روایت کررہا ہے ، ابن معین نے کہا : اس کی حدیث نہیں لکھی جاتی ۔
34524- "أمتي أمة مرحومة، لا عذاب عليها في الآخرة، إذا كان يوم القيامة أعطى الله كل رجل من أمتي رجلا من أهل الأديان فكان فداه من النار. " خط في المتفق والمفترق وابن النجار - عن ابن عباس، وفيه عبد الله بن ضرار عن أبيه، قال ابن معين: لا يكتب حديثه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34525 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت امت مرحومہ ہے جو بخشی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس کا عذاب اس کے سامنے دنیا میں کردے گا سو جب قیامت کا دن ہوگا تو مسلمانوں میں سے ہر ایک ایک کو یہودی یا نصرانی دیا جائے گا یہ تیرے بدلے یہ ہے جہنم ہے۔ (طبرانی بروایت ابوموسیٰ )
34525- "إن أمتي أمة مرحومة مغفور لها، يجعل الله عذابها بينها في الدنيا، فإذا كان يوم القيامة أعطي كل رجل من المسلمين يهوديا أو نصرانيا فيقال: هذا فداؤك من النار. " طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34526 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت مرحوم مقدسہ مبارک ہے اس پر قیامت کے دن کوئی عذاب نہیں ہوگا، ان کا عذاب میں درمیان دنیا میں فتنوں کے ساتھ ہے۔ (طبرانی تاریخ ابن عساکر بروایت ابوہریرة)
34526- "إن أمتي مرحومة مقدسة مباركة، لا عذاب عليها يوم القيامة؛ إنما عذابهم بينهم في الدنيا بالفتن. " طب وابن عساكر - عن أبي بردة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34527 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ امت مرحومہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کا عذاب ان کے درمیان ہی دنیا میں کردیا اور جب قیامت کا دن ہوگا تو ان میں سے ہر ایک شخص کو اہل ادیان میں سے ایک شخص دیا جائے گا پھر کہا جائے گا یہ تیرے بدلے سے جہنم سے۔ (احمد بن حنبل بروایت ابوموسی)
34527- "إن هذه الأمة مرحومة، جعل الله عذابها بينها، فإذا كان يوم القيامة دفع إلى كل امرئ منهم رجل من أهل الأديان فيقال: هذا فداؤك من النار. " حم - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34528 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ امت امت مرحومہ ہے اس پر کوئی عذاب نہیں (آخرت میں) ان کا عذاب ان کے ہاتھوں میں ہے (دنیا میں) جب قیامت کا دن ہوگا تو ان میں سے ہر شخص کو اہل ادیان میں سے ایک شخص دیا جائے گا وہ اس کے بدلے جہنم میں ہوگا۔ (طبرانی دارقطنی فی الافراد بروایت ابوموسیٰ المتناہیة :1546)
34528- "إن هذه الأمة أمة مرحومة، لا عذاب عليها، عذابها بأيديها، فإذا كان يوم القيامة أعطي كل رجل منهم رجلا من أهل الأديان فكان فكاكه من النار. " طب، قط في الأفراد - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34529 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت میں سے کئی لوگ پہاڑوں کی طرح گناہ لے کر آئیں گے سو اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں گے اور ان گناہوں کو یہود اور انصاری ڈال دیں گے۔ (مستدرک حاکم روایت ابوموسی)
34529- "ليجيئن أقوام من أمتي بمثل الجبال ذنوبا فيغفرها الله لهم ويضعها على اليهود والنصارى." ك - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34530 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس امت کو وہ بات دی گئی جو کسی کو نہیں دی گئی یعنی اللہ تعالیٰ کا قول : ادعونی استجب لکم (تم مجھے پکارو میں تمہاری پکار قبول کروں گا) اور یہ بات انبیاء (علیہم السلام) سے کہی جاتی تھی ہے اور اللہ تعالیٰ کا قوم ماجعل علیکم فی الدین من حرج (اور ہم نے تم پر دین میں کوئی تنگی نہیں رکھی ) اور یہ بات انبیاء (علیہم السلام) سے کہی جاتی تھی، اور اللہ تعالیٰ کا قول وکذلک جعلنا کم امة وسطا لتکو نوا شھداء علی الناس (اور اسی طرح ہم نے تم کو درمیانی امت بنایا تاکہ تم لوگوں پر گواہ بنو۔ )
34530- "أعطيت هذه الأمة ما لم يعط أحد قوله: {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} وإنما كان يقال هذا للأنبياء، وقوله: {وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ} وإنما كان يقال هذا للأنبياء، وقوله: {وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطاً لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ} وإنما كان يقال هذا للنبي: أنت شهيد على قومك. " الحكيم - عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34531 ۔۔۔ اور یہ بات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہی گئی تھی : انت شھید علی قومک (ٕآپ اپنی قوم پر گواہ ہیں) ۔ الحکیم بروایت عبادة بن الصامت
34531- "إن أمتي مرحومة ليس عليها في الآخرة حساب ولا عذاب، إنما عذابها في الدنيا القتل والبلابل والزلازل والفتن. " حم، ك، هب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34532 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت مرحومہ ہے، اس پر آخرت میں نہ حساب ہے اور نہ عذاب ہے اور اس کا عذاب دنیا میں قتل و غارت گری سخت پریشانیاں زلزلے اور فتنے ہیں۔ (احمدبن حنبل مستدرک حاکم بیہقی بروایت ابوموسیٰ ) ۔
34532- "إن الله تعالى أجاركم من ثلاث خلال: أن لا يدعو عليكم نبيكم فتهلكوا جميعا، وأن لا يظهر أهل الباطل على أهل الحق، وأن لا تجتمعوا على ضلالة، فهؤلاء أجاركم الله تعالى منهن، وربكم أنذركم ثلاثا: الدخان يأخذ المؤمن كالزكمة ويأخذ الكافر فينتفخ ويخرج كل مسمع منه، والثانية الدابة، والثالثة الدجال. " طب عن أبي مالك الأشعري، وروى صدره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34533 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں تین عادتوں سے محفوظ رکھا ہے (١) یہ کہ تمہارا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر بددعا نہ کرے گا کہ تم سب ہلاک ہو (٢) یہ کہ اہل باطل اہل حق پر غالب نہ آئیں گے (٣) یہ کہ تم سب گمراہی پر جمع نہ ہوگے۔ تو یہ وہ باتیں ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے تمہیں محفوظ رکھا، اور تمہارے رب نے تمہیں میں باتوں سے ڈریا ہے (١) وہ دھواں جو مسلمان کو زکام کی طرح پکڑے گا اور کافر کو پکڑے گا وہ پھولے گا اور اس کے کانوں سے نکلے گا (٢) دابہ جانور (٣) دجال (طبرانی بروایت ابومالک اشعری اور نے اس کا ابتدائی حصہ روایت کیا ہے)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف ابوداؤد :1914 الضعیفہ :1510
34533- "إن الله تعالى أعطى لأمتي ثلاثا لم يعط أحد قبلهم: السلام وهو تحية أهل الجنة، وصفوف الملائكة، وآمين - إلا ما كان من موسى وهارون. " الحكيم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34534 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت کو تین چیزیں دیں جو ان سے پہلے کسی کو نہیں دی گئیں (١) سلام جو جنتیوں کا تحیہ ہے (٢) فرشتوں کی صفیں (٣) امین مگر جو موسیٰ اور ہارون (علیہا علیہ السلام) سے ہو۔ (الحکیم بروایت انس) پکارنے والا پکارنے گا : امی نبی اس آواز کی وجہ سے ہرامی نبی حرکت کرے گا پھر کہا جائے گا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت تحیہ ہے۔
34534- "أمتي غر محجلون من آثار الوضوء. " أبو أحمد، الحاكم. وقال: غريب - عن عبد الله بن بسر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34535 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی وضوء کے آثار سے۔ (ابو احمد، الحاکم اور انھوں نے کہا : یہ غریب ہے بروایت عبداللہ بن بسر)
34535- "أنتم الغر المحجلون. " ع - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34536 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سفید پیشانی والے روشن اعضاء والے ہو۔ (ابویعلی بروایت جابر)
34536- "يردون علي غرا محجلين من الوضوء سيماء لأمتي ليس لأحد غيرها. " ش، حب، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34537 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ لوگ میرے پاس اس طرح آئیں گے کہ سفید پیشانی والے روشن اعضاء والے ہوں گے وضو کی وجہ سے (یہ) علامت ہے میری امت کی ان کے علاوہ کسی کی نہیں ۔ (ابن ابی شیبہ ابن حبان ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ)
34537- "تخرج يوم القيامة ثلة غر محجلون فيسدون الأفق، نورهم مثل نور الشمس، فينادي مناد: النبي الأمي! فيتخشخش لها كل نبي أمي فيقال: محمد وأمته، فيدخلون الجنة ليس عليهم حساب ولا عذاب، ثم يخرج ثلة أخرى غر محجلون، نورهم مثل نور القمر ليلة البدر فيسدون الأفق، فينادي مناد: النبي الأمي! فيتخشخش لها كل نبي أمي فيقال: محمد وأمته، فيدخلون الجنة بغير حساب ولا عذاب، ثم تخرج ثلة أخرى غر محجلون، نورهم مثل نور أعظم كوكب في السماء فتسد الأفق فينادي مناد: النبي الأمي! فيتخشخش لها كل نبي أمي فيقال: محمد وأمته، فيدخلون الجنة بغير حساب ولا عذاب، ثم يجيء ربك عز وجل ثم يوضع الميزان ويؤخذ في الحساب. " طب - عن أبي أمامة، وسنده جيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34538 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی قیامت کے دن نکلے کی پس وہ افق کو بند کردے گی اور ان کی روشنی سورج کی روشنی کی طرح ہوگی پس ایک پکارنے والا پکارے گا : امی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آواز کی وجہ سے ہر امی نبی حرکت کرے گا پھر کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت وہ جنت میں داخل ہوں گے ان پر نہ حساب ہوگا نہ عذاب پھر دوسری جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی نکلے گی ان کی روشنی چودھویں رات کے چاند کی روشنی کی طرح ہوگی (یہ جماعت) افق بند کرے گی پس یہ لوگ جنت میں بغیر حساب اور عذاب کے داخل ہوں گے پھر ایک دوسری جماعت سفید پیشانی والی روشن اعضاء والی نکلے گی ان کی روشنی آسمان میں سب سے بڑے ستارے کی روشنی کی طرح ہوگی پس یہ افق کو بند کردگی پھر پکارنے والا پکارے گا امی بنی اس آواز کی وجہ سے ہر امی نبی حرکت کرے گا پھر کہا جائے گا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس کی امت پس یہ لوگ جنت میں بغیر حساب اور عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے پھر آپ رب عزوجل کی تجلی ہوگی پھر آواز دکھاجائے گا اور حساب شروع کیا جائے گا۔ (طبرانی بروایت ابوامامہ اور اس کی سندجید ہے)
34538- "أنا أول من يؤذن له في السجود يوم القيامة، وأنا أول من يؤذن له أن يرفع رأسه، فأرفع رأسي فأنظر بين يدي فأعرف أمتي من بين الأمم ومن خلفي مثل ذلك، وأنظر عن يميني فأعرف أمتي من بين الأمم، وأنظر عن شمالي فأعرف أمتي من بين الأمم، هم غر محجلون من آثار الوضوء ولا يكون لأحد من الأمم غيرهم، وأعرفهم أنهم يؤتون كتبهم بأيمانهم، وأعرفهم بسيماهم في وجوههم من أثر السجود، وأعرفهم بنورهم الذي بين أيديهم عن أيمانهم وعن شمائلهم، وأعرفهم تسعى بين أيديهم ذريتهم. " حم - عن أبي الدرداء، ك، هب - عن أبي ذر وأبي الدرداء معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34539 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں سب سے پہلا وہ شخص ہوں جس کو قیامت کے دن سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی اور میں سب سے پہلا وہ شخص جس کو اپنا سر (سجدہ سے) اٹھانے کی اجازت دی جائے گی سو میں اپنا سراٹھاؤں گا میں اپنے سامنے دیکھوں گا تو میں تمام امتوں کے درمیان اپنی امت اور جو ان کی طرح میرے پیچھے ہوں گے پہچا لوں گا پھر اپنے دائیں طرف دیکھوں کا تمام امتوں کے درمیان اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنے بائیں طرف دیکھوں گا تمام امتوں کے درمیان اپنی امت و پہچان لوں گا وہ لوگ وضو کے آثار کی وجہ سے سفید پیشانی والے روشن اعضاء والے ہوں گے اور یہ چیز ان کے علاوہ امتوں میں سے کسی کے لیے نہیں ہوگا اور میں پہچان لوں گا کہ ان کا نامہ اعمال ان کے دائیں ہاتھوں میں دیا جائے گا اور میں ان کو سجدہ کرنے کے اثر سے ان کے چہروں میں ان کو خاص ملامت کے ذریعہ پہچانوں کا اور میں ان کو ان کے اس نور سے پہچانوں گا جو ان کے آگے ادائیں بائیں ہوگا اور میں ان کو پہچانوں کا ان کے سامنے ان کے اولاد دور رہی ہوگی۔ (احمد بن حنبل بروایت ابودراداء مستدرک حاکم بیہقی بروایت ابوذر ابودرداء)
34539- "إن الله تجاوز عن أمتي ثلاثة: الخطأ والنسيان وما أكرهوا عليه. " طب - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34540 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت سے تین چیزیں درگذر کی ہیں خطاپھول اور وہ کام جس پر انھیں مجبور کیا جائے۔ (طبرانی بروایت ثویان)
34540- "تجاوز الله لي عن أمتي ما توسوس به صدورهم ما لم تعمل أو تتكلم به. " الخطيب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34541 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری وجہ سے میری امت سے باتیں درگذر کردی ہیں جو ان کے دلوں میں وسوسہ ہوتی ہیں جب تک وہ عمل نہ کریں یا اس کے بارے میں بات نہ کریں ۔ (خطیب بغدادی بروایت عائشہ)
34541- " تجوز عن أمتي ثلاثة: عن الخطأ والنسيان والكره. " ابن عساكر - عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৪৫৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین تہائی جنت کا حقدار
34542 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت سے تین چیزیں معاف ہیں خطا بھول مجبورا جو کام کیا ہو۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت ابودرداء)
34542- " تجوز عن هذه الأمة عن الخطأ والنسيان وما أكرهوا عليه. " عبد الرزاق - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: