কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২০৩২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزہ نسل کی پیداوار
32021 ۔۔۔ فرمایا مضربن نزار بن معد بن عدنان ادوبن الھمیع بن ثابت بن اسماعیل بن ابراہیم خلیل الرحمن بن آزر ( ابن عساکر بروایت شریک بن عبداللہ بن ابی نمروہ ان کے والد سے)
32021- مض ر بن نزار بن معد بن عدنان بن أدد بن الهميسع بن ثابت ابن إسماعيل بن إبراهيم خليل الرحمن بن آزر. "ابن عساكر - عن شريك ابن عبد الله بن أبي نمر عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزہ نسل کی پیداوار
32022 ۔۔۔ فرمایا معدبن عدنان بن ادوبن زیدبن ثری بن عراق اثری۔ (ابن سعد بروایت کریمہ بنت مقداد بن اسود البھرانی )
32022- معد بن عدنان بن أدد بن زيد بن ثرى بن أعراق الثرى. "ابن سعد - عن كريمة بنت المقداد بن الأسود البهراني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزہ نسل کی پیداوار
32023 ۔۔۔ فرمایا معدبن عدنان بن ادوبن زید بن ترقی بن عراق اثری ہوئے عادو ثمود اصحاب الرس۔ (کنویں والے اس درمیان بہت سی قومیں ان کی تعداد اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔ (طبرانی فی الاوسط ابن عساکر بروایت ام سلمہ (رض) عنھما)
32023- معد بن عدنان بن أدد بن زيد بن ثرى بن أعراق الثرى، أهلك عادا وثمود وأصحاب الرس وقرونا بين ذلك كثيرا لا يعلمهم إلا الله. "طس، كر وابن عساكر - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پاکیزہ نسل کی پیداوار
32024 ۔۔۔ میرے رب نے میری تربیت کی بنی سعد میں میری پرورش ہوئی۔ (ابن عساکربروایت محمد بن عبدالرحمن الزھری اپنے والد سے اپنے دادا سے کہ ابوبکرصدیق (رض) نے کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں عرب قبائل میں بہت پھرا ہوں اور ان کے بڑے بڑے فصیح وبلیغ لوگوں کا کلام سنا لیکن آپ سے زیادہ فصیح کوئی نہ دیکھا آپ کی تربیت کس نے کی تو آپ نے مذکورہ بالا ارشاد فرمایا) ۔

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 250
32024- أدبني ربي ونشأت في بني سعد. "كر - عن محمد بن عبد الرحمن الزهري عن أبيه عن جده" أن أبا بكر قال: يا رسول الله! لقد طفت في العرب وسمعت فصحاءهم فما سمعت أفصح منك، فمن أدبك؟ قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32025 ۔۔۔ فرمایا جبرائیل میرے پاس آئے اور کہا اگر آپ کو پیدا کرنا مقصد نہ ہوتا تو جنت اور جہنم پیدا نہ فرماتے ۔ (الدیلمی بروایت ابن عباس (رض) عنھما الضعیفہ 282 کشف الخفاء 91)
32025- أتاني جبريل فقال: يا محمد! لولاك ما خلقت الجنة، ولولاك ما خلقت النار. "الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32026 ۔۔۔ فرمایا کہ میرے پاس ایک فرشتہ آیا جس کی قامت کعبہ کے برابر تھی مجھ سے کہا آپ کو اختیار ہے کہ بادشاہت کے ساتھ نبوت قبول کریں یا عبدیت کے ساتھ جبرائیل (علیہ السلام) نے میری طرف اشارہ کیا کہ اللہ کے لیے تواضع اختیار کریں تو میں نے کہا کہ مجھے عبدیت والا نبی ہونا پسند ہے اللہ عزوجل نے میرا شکر یہ ادا کیا اور فرمایا سب سے پہلے تمہاری قبر شق ہوگی اور سب سے پہلے تمہاری سفارش قبول ہوگی۔ (ابن عساکر بروایت عائشہ (رض) ابن عباس (رض) عنھما احمد ابویعلی بروایت ابوہریرہ (رض))
32026- أتاني ملك جرمه يساوي الكعبة فقال: اختر أن تكون نبيا ملكا أو نبيا عبدا، فأومى إلي جبريل أن تواضع لله، فقلت: بل أحب أن أكون نبيا عبدا، فشكر ربي عز وجل ذلك فقال: أنت أول من تنشق عنه الأرض وأول شافع. "كر - عن عائشة وابن عباس؛ حم، ع - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32027 ۔۔۔ فرمایا میرے پاس آسمان سے ایک فرشتہ اتراجو مجھ سے پہلے کسی نبی کے پاس نہیں آیا تھا نہ میرے بعد کسی کے پاس آئے گا یعنی اسرافیل (علیہ السلام) اور کہا السلام علیکم یامحمد پھر کہا میں تمہارے رب کا بھیجا ہوا فرشتہ ہوں مجھے حکم دیا کہ آپ کو اختیار دیا جائے کہ اگر چاہیں تو بادشاہت والی نبوت اختیار کریں یا عبدیت والی میں نے جبرائیل کی طرف دیکھا تو انھوں نے تواضع اختیار کرنے کو کہا میں نے کہا عبدیت والی نبوت اگر میں کہتا بادشاہت والی نبوت اس کے بعد اگر چاہتا توپہاڑ میرے ساتھ سونا بن کر چلتا۔ (طبرانی بروایت ابن عمر (رض))
32027- لقد هبط علي ملك من السماء ما هبط على نبي قبلي ولا يهبط على أحد بعدي وهو إسرافيل وعندي جبريل فقال: السلام عليك يا محمد! ثم قال: أنا رسول ربك إليك، أمرني أن أخيرك إن شئت نبيا عبدا وإن شئت نبيا ملكا، فنظرت إلى جبريل فأومى جبريل إلي أن تواضع، فقلت: نبيا عبدا، فلو أني قلت: نبيا ملكا، ثم شئت لسارت الجبال معي ذهبا. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৩৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32028 ۔۔۔ فرمایا اے عائشہ اگر میں چاہتا تو میرے ساتھ سونے کے پہاڑ چلتے میرے پاس ایک فرشتہ آیا جس کی قد و قامت کعبہ کے برابر تھی اور کہا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور کہا اگر آپ چاہیں توبادشاہت والی نبوت قبول کریں یا عبدیت والی میں نے جبرائیل کی طرف دیکھا تو انھوں نے تواضع اختیار کرنے کو کہا تو میں نے کہا عبدیت والی نبوت ۔ (ابن سعد وابو یعلی وابن عساکر بروایت عائشہ الضعیفہ 2025)
32028- يا عائشة! لو شئت لسارت معي جبال الذهب، جاءني ملك إن حجزته لتساوي الكعبة فقال: إن ربك يقرأ عليك السلام ويقول لك: إن شئت نبيا عبدا وإن شئت نبيا ملكا، فنظرت إلى جبريل فأشار إلي أن ضع نفسك، فقلت نبيا عبدا. "ابن سعد، ع وابن عساكر - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32029 ۔۔۔ فرمایا میرے رب نے مجھے اختیار دیا کہ بادشاہت والا نبی بنوں یا عبدیت والا رب مجھے معلوم نہیں کہ میں کیا جواب دوں میرے ساتھ منتخب فرشتہ تھا میں نے ان کی طرف دیکھاتو انھوں نے تواضع اختیار کرنے کا فرمایا تو میں نے کہا عبدیت والانبی۔ (ھناد بروایت شعبی مرسلا)
32029- خيرني ربي بين أن أكون نبيا ملكا أو أكون نبيا عبدا ولم أدر ما أقول وكان صفيي من الملائكة فنظرت إليه فقال بيده أن تواضع، فقلت: نبيا عبدا. "هناد - عن الشعبي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32030 ۔۔۔ فرمایا اے عائشہ اگر میں چاہتا تو میرے ساتھ سونے چاندی کا پہاڑ چلتا ۔ (ابن سعد والخطیب بروایت عائشہ (رض))
32030- يا عائشة! لو شئت لسارت معي جبال الذهب والفضة. "ابن سعد والخطيب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32031 ۔۔۔ جب قیامت قائم ہوگی میری قبر سے سے پہلے کھولی جائے گی اس میں کوئی فخر نہیں بلال موذن میرے پیچھے ہوگا اور تمام موذنین ان کی اتباع میں چلیں گے وہ اپنا ہاتھ کان میں رکھا ہوا ہوگا اور آواز دے گا اشھدان لاالہ الا اللہ وان محمد ا رسول اللہ ان کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اس کو تمام ادیان پر غالب کردے اگرچہ مشرکین اس کو ناپسندکریں تمام موذنین ان کے ساتھ یہی آواز لگائیں گے یہاں تک جنت کے دروازے تک پہنچ جائیں گے۔ (ٕعقیلی ابن عساکر بروایت انس (رض) اس میں عثمان بن دینار کی بیٹی کی حکایت بھی ہے عقیلی نے کہا اس کی احادیث قصاص کی حدیثوں کے مشابہ ہیں اس کی کوئی اصل نہیں۔

کلام :۔۔۔ اللالی 4464452 الموضوعات 2453
32031- إذا كان يوم القيامة كنت أول من تنشق الأرض عني ولا فخر، ويتبعني بلال المؤذن ويتبعه سائر المؤذنين وهو واضع يده في أذنه وهو ينادي: أشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله أرسله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو كره المشركون، وسائر المؤذنين ينادون معه حتى نأتي أبواب الجنة. "عق، كر - عن أنس! وفيه حكاية بنت عثمان بن دينار، قال عق: أحاديثها تشبه أحاديث القصاص ليس لها أصول".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32032 ۔۔۔ میں وہ سب پہلا ہوں جس کے لیے زمین شق ہوگی اور کوئی فخر کی بات نہیں۔ ابن ابی شیبہ طبرانی۔
32032- أنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر. "ش، طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32032 ۔۔۔ میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہوں گا کوئی فخر کی بات نہیں سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی کوئی فخر نہیں میں پہلا سفارشی ہوں گا جس کی سفارش قبول ہوگی قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہوگا آدم (علیہ السلام) اور دوسرے لوگ میرے جھنڈے تلے ہوں گے۔ (طبرانی بروایت عبداللہ بن سلام)
32033- أنا سيد ولد آدم يوم القيامة ولا فخر، وأنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر، وأول شافع ومشفع، لواء الحمد بيدي يوم القيامة، تحتي آدم فمن دونه. "طب - عن عبد الله بن سلام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32033 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی قیامت کے روز سر کی جانب سے اس میں کوئی فخر نہیں میں قیامت کے روز لوگوں کا سردار ہوں گا اس میں کوئی فخر نہیں۔ (الخوائطی فی مکارم الاخلاق بروایت انس (رض))
32034- أنا أول من تنشق الأرض عن جمجمتي يوم القيامة ولا فخر، وأعطى لواء الحمد، ولا فخر، وأنا سيد الناس يوم القيامة ولا فخر. "الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32034 ۔۔۔ سب سے پہلے میری قبرکھولی جائے گی پھر ابوبکر کی پھر عمر (رض) کی ہم قبر سے اٹھائے جائیں گے پھر ہم بقیع جائیں گے پھر وہ ہمارے ساتھ جمع ہوں گے پھر میں اہل مکہ کا انتظار کروں گا وہ ہمارے ساتھ جمع ہوں گے پھر ہم حرمین کے درمیان جمع کئے جائیں گے۔ (ترمذی حسن غریب وابرعروبہ فی الدلائل طبرانی مستدرک ابن عساکر و ابونعیم فی فضائل الصحابہ بروایت ابن عمر (رض))
32035- أنا أول من تنشق عنه الأرض ثم أبو بكر ثم عمر، فنحشر فنذهب إلى البقيع فيحشرون معي، ثم أنتظر أهل مكة فيحشرون معي، ونبعث بين الحرمين. "ت: حسن 2 غريب، وأبو عروبة في الأوائل، طب، ك وابن عساكر وأبو نعيم في فضائل الصحابة - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32035 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے میری قبر کھولی جائے گی میں سب سے پہلے اٹھایا جاؤں گا میں اور ابکر اہل بقیع کے پاس جائیں گے وہ اٹھائے جائیں گے پھر اہل مکہ اٹھائے جائیں گے پھر حرمین کے درمیان حشر ہوگا۔ (ابن عساکر بروایت ابی ہریرة (رض))
32036- أنا أول من تنشق عنه الأرض فأكون أول من يبعث فأخرج أنا وأبو بكر إلى أهل البقيع فيبعثون ثم يبعث أهل مكة فأحشر بين الحرمين. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32036 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی اور میں پہلا سفارشی ہوں گا۔ (ابن ابی شیبة بروایت حسن مرسلا)
32037- أنا أول من تنشق عنه الأرض وأول شافع. "ش - عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৪৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32037 ۔۔۔ فرمایا میں قیامت کے روز لوگوں کا سرادر ہوں گا نہ اس میں فخر ہے نہ ریا ہر شخص قیامت کے روز میرے جھنڈے تلے ہوگا اور تنگی ختم ہونے کا منتظم ہوں گا میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا میں چلوں گا میرے ساتھ لوگ چلیں گے یہاں تک جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا سوال ہوگا کون ؟ میں کہوں گا محمد کہا جائے گا مرحبامحمدجب مجھے رب ذوالجلال کی زیارت نصیب ہوگی تو میں بطور شکر سجدہ ریز ہوں گا مجھ سے کہا جائے گا سر اٹھاؤ تمہاری درخواست قبول ہوگی سفارش قبول کی جائے گی اللہ کی رحمت اور میری شفاعت سے وہ لوگ بھی جہنم سے نکالے جائیں گے جو آگ میں جل کر کالے ہوچکے ہوں گے۔ (مستدرک ابن عساکر بروایت عبادہ بن صامت (رض))
32038- إني لسيد الناس يوم القيامة، لا فخر ولا رياء، وما من الناس من أحد إلا وهو تحت لوائي يوم القيامة ينتظر الفرج وأنا بيدي لواء الحمد فأمشي ويمشي الناس معي حتى آتي باب الجنة فأستفتح فيقال: من هذا؟ فأقول: محمد، فيقال: مرحبا بمحمدّ! فإذا رأيت ربي عز وجل خررت له ساجدا شكرا له فيقال: ارفع رأسك، وقل تطاع، واشفع تشفع، فيخرج من النار من قد احترق برحمة الله وشفاعتي. "ك وابن عساكر - عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৫০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32038 ۔۔۔ فرمایا میں نبیوں کا سردار ہوں کوئی فخر کا نہیں۔ (سمویہ سعید بن منصور بروایت جابر (رض))
32039- أنا سيد النبيين ولا فخر. "سمويه، ص - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২০৫১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32039 ۔۔۔ فرمایا میں اولاد آدم کا سردار ہوں کوئی فخر نہیں۔ (مسندر ک بروایت جابر (رض))
32040- أنا سيد ولد آدم ولا فخر. "ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: