কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২০৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32040 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز لوگوں کو قبروں سے اٹھایا جائے گا میں اور میری امت ایک اونچے ٹیلے رہوں گے ۔ رب تعالیٰ مجھے ایک سبزچادر پہنائیں گے پھر مجھے اجازت ہوگی میں درخواست پیش کروں گا سفارش کروں گا یہی مقام محمود ہے۔
(احمد طبرانی مستدرک ابن عساکر بروایت کعب بن مالک)
(احمد طبرانی مستدرک ابن عساکر بروایت کعب بن مالک)
32041- يبعث الناس يوم القيامة فأكون أنا وأمتي على تل ويكسوني ربي حلة خضرا، ثم يؤذن لي فأقول ما شاء الله أن أقول، فذلك المقام المحمود. "حم، طب، ك وابن عساكر - عن كعب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کائنات کے مقصد تخلیق ہیں
32041 ۔۔۔ فرمایا میں قیامت کے روز لوگوں کا سردار ہوں گا رب تعالیٰ مجھے پکاریں گے میں کہوں گا (لبیک وسعدیک والخیر بیدیک والشرلیس الیک والمھدی من ھدیت وعبدک بین یدیک ولا ملجاؤ لامتجامنک الاالیک تبارکت رب البیت۔ (مستدرک والخرانطی شی مکارم الاخلاق وابن عساکر بروایت حذیفہ)
32042- أنا سيد الناس يوم القيامة يدعوني ربي فأقول: لبيك وسعديك والخير بيديك والشر ليس إليك والمهدي من هديت وعبدك بين يديك ولا ملجأ ولا منجا منك إلا إليك تباركت رب البيت. "ك والخرائطي في مكارم الأخلاق وابن عساكر - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32042 ۔۔۔ فرمایا کہ میں رسولوں کا سردار ہوں گا جب قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور ان کا استقبال کروں گا جب حوض پر اتریں گے اور ان کو خوشخبری سنا زوال ہوں جب وہ مایوس ہوں اور ان کا امام ہوں جب وہ سجدہ ریز ہوں اور جب ان کا اجتماع ہوگا میری بیٹھک سب سے قریب ہوگی میں بات کروں گا تو سب تصدیق کریں گے میں سفارش کروں گا میری سفارش قبول کریں گے میں درخواست کروں گا میری درخواست قبول ہوگی۔ (ابن النجار بروایت مرکز)
32043- أنا سيد المرسلين إذا بعثوا، وسابقهم إذا وردوا، ومبشرهم إذا أيسوا، وإمامهم إذا سجدوا، وأقربهم مجلسا إذا اجتمعوا، أتكلم فيصدقني، وأشفع فيشفعني، وأسأل فيعطيني. "ابن النجار - عن أم كرز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32043 ۔۔۔ فرمایا میں حسب ونسب کے اعتبار سے لوگوں میں اشرف ہوں کوئی فخر کی بات نہیں اور قدر کے اعتبار سے لوگوں میں مکرم ہوں اس میں کوئی فخر کی بات نہیں اے لوگو ! جو ہمارے پاس آئے ہم اس کے پاس آئیں گے جو ہمارا کرام کرے ہم اس کا اکرا م کریں گے اور جو ہم سے مکاتبت کرے ہم بھی اس سے مکاتبت کریں گے جو ہمارے حقوق اداکرے گا ہم بھی اس کے حقوق اداکریں گے اے لوگو ! لوگوں کے ساتھ معاملہ کرو ان کے مرتبہ کے موافق اور لوگوں سے میل جول رکھو ان کی دینداری کے موافق اور لوگوں سے برتاؤ کرو ان کی شرافت ومروت کو دیکھ کر اور ان سے خاطر مدارات کرو ان کی عقول کے مطابق۔ (الدیلمی بروایت جابر (رض))
32044- أنا أشرف الناس حسبا ولا فخر، وأكرم الناس قدرا ولا فخر. أيها الناس! من أتانا أتيناه، ومن أكرمنا أكرمناه، ومن كاتبنا كاتبناه، ومن شيع موتانا شيعنا موتاه، ومن قام بحقنا قمنا بحقه؛ أيها الناس! حاسبوا الناس على قدر أحسابهم، وخالطوا الناس على قدر أديانهم، وأنزلوا الناس على قدر مرواتهم، وداروا الناس بعقولكم. "الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32044 ۔۔۔ فرمایا میں قیامت کے روز سب سے پہلے اٹھایا جاؤنگا اور وفد میں ان کا راہبرہوں گا ان کی ناامیدی کے وقت انھیں خوشخبری سنانے والاہوں گا میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوں گا میں اللہ تعالیٰ کے ہاں اولاد آدم میں سب سے زیادہ مکرم ہوں اس میں کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔ دارمی ، ترمذی نے روایت کرکے حسن و غریب کہا۔ (راوی انس (رض) ہیں)
32045- أنا أول الناس خروجا إذا بعثوا، وخطيبهم إذا وفدوا، وأنا مبشرهم إذا أيسوا، لواء الحمد بيدي، وأنا أكرم ولد آدم على ربي ولا فخر. "الدارمي، ت: حسن غريب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32045 ۔۔۔ فرمایا میرا جھنڈا سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹائے گا سب سے پہلے مجھے شفاعت کا حق حاصل ہوگا کوئی فخر کی بات نہیں ۔ (ابن ابی شیبة بروایت ابی اسحاق وہ ایک شخص سے)
32046- إن أول لواء يقرع باب الجنة لوائي، وإن أول من يؤذن له في الشفاعة أنا ولا فخر. "ش - عن أبي إسحاق عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32046 ۔۔۔ فرمایا میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھلواؤ نگا دربان پوچھے گا کون ؟ میں کہوں گا محمد وہ کہے گا میں اٹھ کر دروازہ کھولتا ہوں آپ سے پہلے کسی کے لیے کھڑے ہو کر نہیں کھولا اور نہ آپ کے بعد کسی کے لیے کھڑا ہوں گا۔ (الخلیل فی مشیخة بروایت انس (رض))
32047- أنا أول من يقرع باب الجنة فيقوم الخازن فيقول: من أنت؟ فأقول: أنا محمد، فيقول: أقوم فأفتح لك ولم أقم لأحد قبلك ولا أقوم لأحد بعدك. "الخليلي في مشيخته - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32047 ۔۔۔ فرمایا میں سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گا اور میں سب سے پہلے سفارش کروں گا ۔ (ابن خزیمہ بروایت انس (رض))
32048- أنا أول من يدخل الجنة وأول من يشفع. "ابن خزيمة - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32048 ۔۔۔ فرمایا میرے داخل ہونے سے پہلے اور انبیاء پر جنت کا داخلہ حرام ہے اور امتوں کا داخلہ ممنوع ہے یہاں تک میری امت داخل ہوجائے۔ (دارقطنی فی الافراد بروایت عمر (رض) حافظ ابن حجر نے اطراف میں فرمایا صحیح ہے حاکم کی شرط پر)
32049- حرمت الجنة على الأنبياء كلهم حتى أدخلها، وحرمت على الأمم كلهم حتى تدخلها أمتي. "قط في الأفراد - عن عمر؛ قال الحافظ ابن حجر في أطرافه: وهو صحيح على شرط الحاكم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32049 ۔۔۔ فرمایا میں جنت میں سب سے پہلے سفارش ہوں گا جتنے میرے پیروکار ہوں گے کسی اور نبی کے نہیں اور بعض نبی ایسے ہیں کہ ان کی تصدیق کرنے والا اس کی امت کا صرف ایک فرد ہوگا۔ (ابن ابی شیبة مسلم دارمی ابن خزیمہ ابن حبان عنہ)
32050- أنا أول شفيع في الجنة، لم يصدق نبي من الأنبياء ما صدقت، وإن من الأنبياء نبيا ما يصدقه من أمته إلا رجل واحد. "ش، م ، والدارمي وابن خزيمة، حب - عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32050 ۔۔۔ میں وہ شخص ہوں جنتیں سفارش کروں گا اور میری اتباع کرنے والے سب سے زیادہ ہوں گے ۔ (رواہ مسلم)
32051- أنا الناس يشفع في الجنة، وأنا أكثر الناس تبعا. "م - عنه"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32051 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز میرے پیرکار سب سے زیادہ ہوں گے اور میں ہی سب سے پہلے جنت کا دروزاہ کھلواؤں گا۔ (رواہ مسلم)
32052- أنا أول أكثر الأنبياء تبعا يوم القيامة، وأنا أول من يقرع باب الجنة. "م - عنه"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32052 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے اللہ کی طرف دیکھنے والی آنکھ میری ہوگی ۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
32053- أول عين تنظر إلى الله عز وجل عيني. "الديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32053 ۔۔۔ فرمایا اللہ کی قسم مجھ سے زیادہ انصاف کرنے والا کسی کو نہ پاؤگے۔ (طبرانی احمد بروایت ابوہریرہ (رض))
32054- والله! لا تجدون أعدل مني. "طب، حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رسولوں کا سردار ہونا
32054 ۔۔۔ فرمایا میں انبیاء کا قائد ہوں کوئی فخر کی بات نہیں اور میں خاتم النبیین ہوں کوئی فخر کی بات نہیں میں سب سے پہلا سفارشی ہوں جس کی سفارش قبول کی جائے گی کوئی فخر کی بات نہیں۔ (الدارمی ابن عساکر بروایت جابر (رض))
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1319
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع 1319
32055- أنا قائد المرسلين ولا فخر، وأنا خاتم النبيين ولا فخر، وأنا أول شافع ومشفع ولا فخر. "الدارمي وابن عساكر - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32055 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو پیدا فرمایا ان کو ان کی اولاد کی خبردی انھوں نے اپنی اولاد میں بعض کی بعض پر فوقیت دیکھی تونیچے ایک نور دیکھا تو پوچھا اے ر ب یہ کون ؟ فرمایا یہ آپ کا بیٹا احمد ہے وہ اول اور آخر ہے وہ اول سفارشی ہے اور اول وہ شخص جس کی سفارش قبول ہوگی۔ (ابن عساکر بروایت ابوہریرہ ہ (رض))
32056- لما خلق الله عز وجل آدم خبره ببنيه فجعل يرى فضائل بعضهم على بعض فرأى نورا ساطعا في أسفلهم فقال: يا رب! من هذا؟ قال: هذا ابنك أحمد، هو الأول وهو الآخر، وهو أول شافع وأول مشفع. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32056 ۔۔۔ فرمایا مجھے صحیح سے پہلے خواب میں دکھلا یا گیا گویا کہ مجھے چابی دی گئی ہے۔ (الحاکم فی الکنی بروایت ابن عصر (رض))
32057- أريت قبل الغداة كأني أعطيت المقاليد. "الحاكم في الكنى - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32057 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ باتیں عطاء ہوئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطاء نہیں ہوئیں یہ فخر کے طورپر نہیں کہہ رہا ہوں میں کالے گورے تمام لوگوں کی طرف مبعوث ہواہوں جب کہ مجھ سے پہلے انبیاء صرف اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتے تھے رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی میرے سامنے ایک مہینہ کی مسافت پر میرے لیے غنیمت کے استعمال کو حلال قرار دیا جب کہ مجھ سے پہلے کسی شریعت میں حلال نہیں تھا اور روئے زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکیزہ بنایا اور مجھے شفاعت کی اجازت دی میں نے اس کو اپنی امت کے لیے موخر کیا یہ ہر اس شخص کے لیے ہے جس کی شرک کی حالت میں موت نہ آئے۔ (احمد والحکیم بروایت ابن عباس (رض))
32058- أعطيت خمسا لم يعطهن نبي قبلي ولا أقوله فخرا: بعثت إلى الناس كافة الأحمر والأسود وكان النبي قبلي يبعث إلى قومه، ونصرت بالرعب أمامي مسيرة شهر، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا. وأعطيت الشفاعة فأخرتها لأمتي فهي لمن لا يشرك بالله شيئا. "حم والحكيم - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32058 ۔۔۔ مجھے پانچ باتیں عطا ہوئیں جو مجھ سے قبل کسی کو عطاء نہیں ہوئیں میرے لیے زمین کو پاکیزہ اور مسجد قرار دیا گیا جب کہ کوئی نبی اس وقت نماز نہیں پڑھ سکتا تھا یہاں تک اپنے محراب تک پہنچ جائے اور مجھے ایک مہینہ کی مسافت سے رعب سے مدد کی گئی جو میرے اور مشرکین کے درمیان ایک مہینہ کی مسافت ہو تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں رعب ڈال دیتا ہے ہر نبی خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا ہے جب کہ میں جن اور انس کی طرف مبعوث ہواہوں اور انبیاء مال غنیمت کے خمس لے کر رکھ دیتے آسمانی آگ آکر کھا جاتی مجھے حکم ملا کہ اس کو فقراء میں تقسیم کروں ہر نبی کو اس کا مطلوب دیدیا گیا میں نے اپنی سفارش اپنی امت کے لیے موخری کردی۔ (بیہقی بروایت ابن عباس (رض))
32059- أعطيت خمسا لم يعطهن أحد قبلي من الأنبياء: جعلت لي الأرض طهورا ومسجدا ولم يكن نبي من الأنبياء يصلي حتى يبلغ محرابه، وأعطيت الرعب مسيرة شهر يكون بيني وبين المشركين مسيرة شهر فيقذف الله الرعب في قلوبهم، وكان النبي يبعث إلى خاصة قومه وبعثت أنا إلى الجن والأنس، وكانت الأنبياء يعزلون الخمس فتجيء النار فتأكله وأمرت أن أقسمها في فقراء أمتي، ولم يبق نبي إلا أعطي سؤله، وأخرت شفاعتي لأمتي. "ق - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32059 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ چیزیں ملیں جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں ملیں میری بعثت تمام سفید سرخ اور کالے لوگوں کی طرف ہے زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکیزہ بنایا گیا اور مجھے ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ مدد کی گئی ہے میرے لیے غنائم حلال کئے گئے جو مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا اور مجھے جو مع الکلم عطا ہوا۔ (العکسری فی الامثال بروایت علی)
32060- أعطيت خمسا لم يعطهن أحد قبلي: أرسلت إلى الأبيض والأسود والأحمر، وجعلت الأرض لي مسجدا وطهورا، ونصرت بالرعب مسيرة شهر، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي، وأعطيت جوامع الكلم. "العسكري في الأمثال - عن علي".
তাহকীক: