কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৫৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34583 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے بھائی کب ملیں گے (ٕصحابہ کرام (رض)) عرض کیا کیا ہم آپ کے بھائی نہیں (تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا : بلکہ تم میرے ساتھی ہو اور میرے بھائی وہ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے اور انھوں نے مجھے نہیں دیکھا میں ان کی طرف بہت زیادہ مشتاق ہوں ۔ (ابویعلی ابولشیخ بروایت انس ذخیرة الحفاظ :4945)
34583- "متى ألقى إخواني؟ قالوا: ألسنا إخوانك؟ قال: بل أنتم أصحابي، وإخواني الذين آمنوا بي ولم يروني، أنا إليهم بالأشواق. " ع وأبو الشيخ - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34584 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر کاش کہ میں اپنے بھائیوں سے ملاقات کروں کیونکہ میں ان سے محبت کرتا ہوں جنھوں نے مجھے نہیں دیکھا اور میری تصدیق کی اور مجھ سے محبت کی یہاں تک میں ان میں سے ایک کو اس کے والد اور بیٹے سے بھی زیادہ محبوب ہوں ۔ (ابوالشیخ بروایت انس)
34584- "يا أبا بكر: ليت أني لقيت إخواني فإني أحبهم! الذين لم يروني وصدقوني وأحبوني حتى أني لأحب إلى أحدهم من والده وولده. " أبو الشيخ - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34585 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے خدیجہ بیشک میری امت میں سے ہر جماعت میں ایسے لوگ ہوں گے پر گندہ غبار آلود جو مجھ ہی کو چاہیں گے اور میری ہی پیروی کریں گے اور اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھا میں گے وہ لوگ مجھ سے ہیں اور میں ان سے اگرچہ انھوں نے مجھے نہیں دیکھا۔ (حلیة الاولیاء بروایت حدیفہ)
34585- "يا حذيفة! إن في كل طائفة من أمتي قوما شعثا غبرا، إياي يريدون وإياي يتبعون ويقيمون كتاب الله، أولئك مني وأنا منهم وإن لم يروني. " حل - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34586 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں اپنے بھائیوں سے ملوں۔ (صحابہ کرام (رض) نے) عرض کیا : اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم آپ کے بھائی نہیں (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : تم میرے ساتھی ہو اور میرے بھائی ایسے لوگ ہیں جو میرے بعد آئیں گے مجھ پر ایمان لائیں گے اور انھوں نے مجھے نہیں دیکھا ہوگا پھر فرمایا اے ابوبکر کیا آپ ایسے لوگوں سے محبت نہیں کرتے جنہیں یہ بات پہنچی کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہیں سو انھوں نے آپ کی مجھ سے محبت کی وجہ سے آپ سے محبت کی آپ ان سے محبت کریں۔ (اس لیے کہ ) اللہ نے ان سے محبت کی۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت براء)
34586- "وددت أني لقيت إخواني! قالوا: يا رسول الله! ألسنا إخوانك؟ قال: أنتم أصحابي، وإخواني قوم يجيئون من بعدي يؤمنون بي ولم يروني، ثم قال: يا أبا بكر! ألا تحب قوما بلغهم أنك تحبني فأحبوك بحبك إياي؟ فأحبهم أحبهم الله. " ابن عساكر - عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34587 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ان کے دلوں کو اپنے دین کی طرف متوجہ کر اور اپنی رحمت کے ساتھ ان کے پیچھے سے گھیر لے۔ (طبرانی سمویہ بروایت انس) راوی نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی امت کے لے دعا فرمائی فرمایا پس راوی نے آگے یہ حدیث ذکر کی۔
34587- "اللهم! أقبل بقلوبهم إلى دينك، وحط من ورائهم برحمتك. " طب وسمويه - عن أنس" قال: دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم لأمته قال فذكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34588 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میرے لیے میری امت کا نمونہ بنایا گیا پانی اور مٹی میں اور مجھے تمام اسماء سکھائے گئے جیسا کہ آدم (علیہ السلام) کو تمام نام سکھائے گئے ۔ (دیلمی بروایت ابورافع)
34588- "مثلت لي أمتي في الماء والطين، وعلمت الأسماء كلها كما علم آدم الأسماء كلها." الديلمي - عن أبي رافع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34589 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں ایک ایساشخص ہوگا جس کو صلہ کہا جائے گا جس کی سفارش سے جنت میں اتنے اتنے لوگ داخل ہوں گے ۔ (ابن سعدبروایت عبدالرحمن بن یزیدبن جابر بلاغا)
34589- "يكون في أمتي رجل يقال له: صلة: يدخل بشفاعته الجنة كذا وكذا." ابن سعد - عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৫৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوق دیدار میں قربانی
34590 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس امت میں سے ایک شخص اپنی مدت سے پہلے جنت میں داخل ہوگا ۔ (تاریخ ابن عساکربروایت ابن عمر)
34590- "يدخل رجل من هذه الأمة الجنة قبل موته." ابن عساكر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لحومہ فی القطب والابدال
34591 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر زمانے میں میری امت میں بہتر پانچ سو آدمی ہوں گے ابدال چالیس نہ پانچ سو کم ہوں گے اور نہ چالیس جب بھی ان میں سے کوئی فوت ہوگا تو اللہ تعالیٰ پانچ سو میں سے اس کی جگہ بدل لے آئیں گے اور چالیس میں اس کی جگہ داخل کردیں گے جو ان لوگوں کو معاف کریں گے جو ان لوگوں پر ظلم کریں اور ان لوگوں سے اچھا سلوک کریں گے جو ان لوگوں کے ساتھ براکرے اور اس چیز میں امداد کریں گے جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دی ہوگی۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابن عمر تذکرة الموضوعات 194 تربیت الموضوعات 975)
34591- "خيار أمتي في كل قرن خمسمائة، والابدال أربعون، فلا الخمسمائة ينقصون ولا الأربعون، كلما مات رجل أبدل الله من الخمسمائة مكانه وأدخل في الأربعين مكانه، يعفون عمن ظلمهم، ويحسنون إلى من أساء إليهم، ويتواسون فيما آتاهم الله. " حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لحومہ فی القطب والابدال
34592 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں ابدال تیس ہیں جن کی وجہ سے زمین قائم ہے اور جن ی وجہ سے تمہیں بارش دی جاتی ہے اور جن کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے۔ (طبرانی بروایت عبادة بن صامت)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2267
34592- "الأبدال في هذه الأمة ثلاثون رجلا، قلوبهم على قلب إبراهيم خليل الرحمن، كلما مات رجل أبدل الله مكانه رجلا."حم، عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لحومہ فی القطب والابدال
34593 ۔۔۔ رسول اللہ نے فرمایا میری امت میں ابدال تیس ہیں جن کی وجہ سے زمین قائم ہے اور جن کی وجہ سے تمہیں بارش دی جاتی ہے اور جن کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے۔ طبرانی بروایت عبادہ بن صامت۔
کلام : ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 2267
کلام : ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع 2267
34593- "الأبدال في أمتي ثلاثون، بهم تقوم الأرض؛ وبهم تمطرون، وبهم تنصرون. " طب، عنه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لحومہ فی القطب والابدال
34594 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ابدال شام میں ہوتے ہیں اور وہ چالیس آدمی ہیں ان کی وجہ سے تمہیں بارش سے سیراب کیا جاتاہی اور انھیں کی وجہ سے تمہارے دشمنوں پر تمہاری مدد کی جاتی ہے اور زمین والوں سے مصیبت اور غرق پھیرا جاتا ہے۔ (ٕتاریخ ابن عساکر بروایت علی)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :1405
34594- "إن الأبدال بالشام يكونون وهم أربعون رجلا، بهم تسقون الغيث، وبهم تنصرون على أعدائكم، ويصرف عن أهل الأرض البلاء والغرق. " ابن عساكر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لحومہ فی القطب والابدال
34595 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابدال شام والوں میں ہیں اور ان کی وجہ سے تمہاری مدد کی جاتی ہے اور انھیں کی وجہ سے تمہیں روی دی جاتی ہے۔ (طبرانی بروایت عوف بن مالک)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :2268 ۔
34595- "الأبدال في أهل الشام، وبهم تنصرون، وبهم ترزقون. " طب - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34596 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابدال شام میں ہوں گے اور وہ چالیس آدمی ہیں جب کبھی ان میں سے کوئی مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کوئی دوسرا شخص بدل لے آئیں گے ان کی وجہ سے بارش سے سیراب کیا جاتا ہے اور ان کیوجہ سے دشمنوں کیخلاف مدد کی جاتی ہے اور انھیں کی وجہ سے شام والوں سے عذاب پھیرا جاتا ہے۔ (احمدبن حنبل بروایت علی ) المعلة 622 ۔
34596- "الابدال يكونون بالشام وهم أربعون رجلا، كلما مات رجل أبدل الله مكانه رجلا؛ يسقى بهم الغيث، وينتصر بهم على الأعداء، ويصرف عن أهل الشام بهم العذاب. " حم - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34597 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابدال چالیس مرد اور چالیس عورتیں جب بھی ان میں سے کوئی شخص مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ بدل لے آئیں گے اور جب بھی کوئی عورت مرے گی تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کوئی دوسری عورت بدل لے آئیں گے ۔ (الخلال فی کرامات لاولیاء مسند الفردوس بروایت انس تذکرة لمرضوعات 94 الشدرة 71)
34597- "الابدال أربعون رجلا وأربعون امرأة، كلما مات رجل أبدل الله مكانه رجلا، وكلما ماتت امرأة أبدل الله مكانها امرأة. " الخلال في كرامات الأولياء، فر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34598 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابدال موالی میں سے ہیں۔ (الحاکم فی الکنی بروایت عطاء مرسلا)
34598- "الأبدال من الموالي." الحاكم في الكنى - عن عطاء مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34599 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین باتیں جس شخص میں ہوں گی وہ ابدال میں سے ہوگا اللہ کے فیصلے پر راضی رہنا اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے اپنے آپ کو روک کر رکھنا اور اللہ عزوجل کی ذات کی وجہ سے غصہ کرنا ۔ مسند الفردوس بروایت معاذ)
34599- "ثلاث من كن فيه فهو من الأبدال: الرضا بالقضاء، والصبر عن محارم الله، والغضب في ذات الله عز وجل." فر - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34600 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ابدال کی علامت یہ ہے کہ وہ لوگ کبھی بھی کسی چیز پر لعنت نہیں کرتے۔ (ابن ابی الدنیا فی کتاب الاولیاء بروایت بکر بن حسین الاتقان 118 التفسیر 107)
34600- "علامة أبدال أمتي أنهم لا يلعنون شيئا أبدا. " ابن أبي الدنيا في كتاب الأولياء - عن بكر بن خنيس مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34601 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک میری امت کے ابدال اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہوں گے لیکن وہ اللہ کی رحمت دلوں کی سخاوت اور سلامت صدر اور تمام مسلمانوں کے لیے رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل ہوں گے۔ (ھب بروایت ابوسعید)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :356، 117 الضعیفہ :1477
34601- "إن أبدال أمتي لم يدخلوا الجنة بالأعمال ولكن إنما دخلوها برحمة الله، وسخاوة الأنفس، وسلامة الصدر، ورحمة لجميع المسلمين. " هب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34602 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : زمین ابراہیم خلیل الرحمن (علیہ السلام) کی طرح ہیں (آدمیوں ) سے ہرگز خالی نہیں ہوگی جنکی وجہ سے تمہارے مدد کی جائے گی اور جن کی وجہ سے تمہیں رزق دیا جائے گا اور جن کی وجہ سے تمہیں بارش دی جائے گی ۔ (ابن حبان فی تاریخہ بروایت ابوہریرة)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے۔ ضعیف الجامع :2776 ترتیب الموضوعات :976 ۔
34602- "لن تخلو الأرض من ثلاثين مثل إبراهيم خليل الرحمن، بهم تغاثون، وبهم ترزقون، وبهم تمطرون. " حب في تاريخه - عن أبي هريرة".
তাহকীক: