কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩৪৬১২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کا تذکرہ
34603 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا خلیل الرحمن (علیہ السلام ) کی طرح چالیس آدمیوں سے زمین کبھی خالی نہیں ہوگی سو ان کی وجہ سے تمہیں سیراب کیا جائے گا اور ان کی وجہ سے تمہاری مدد کی جائے گی ان میں سے کوئی ایک نہ مرے گا مگر اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کوئی دوسرا بدل لے آئیں گے۔ (طبرانی اور سط بروایت انس)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :4475 المقاصد الحسن :8 ۔
34603- "لن تخلوا الأرض من أربعين رجلا مثل خليل الرحمن؛ فبهم تسقون وبهم تنصرون؛ ما مات منهم أحد إلا أبدل الله مكانه آخر. " طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34604 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ابدال جنت میں نماز اور روزہ کی وجہ سے داخل نہیں ہوں گے لیکن وہ دلوں کی سخاوت سلامت صدر اور مسلمانوں کی خیر خواہی کی وجہ سے اس میں داخل ہوں گے ۔ (ٕدارقطنی کتاب الاخوان ابن عدی کامل الخلال کرامات الاولیاء ابن لال مکارم اخلاق بروایت حسن بروایت انس ذخیرة الحفاظ :1076 الشذرة :7)
34604- "إن بدلاء أمتي لم يدخلوا الجنة بصلاة ولا صيام ولكن دخلوها بسخاء الأنفس، وسلامة الصدر، والنصح للمسلمين. " قط في كتاب الإخوان، عد والخلال في كرامات الأولياء وابن لال في مكارم الأخلاق - عن الحسن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34605 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ابدال نماز اور روزہ کی کثرت سے جنت میں داخل نہ ہوں گے لیکن وہ اللہ کی رحمت اور سلامت صدر اور دلوں کی سخاوت اور تمام مسلمانوں کے لیے رحمت کی وجہ سے اس میں داخل ہوں گے۔ ( حکیم ابن ابی الدنیا کتاب البخاء بیہقی بروایت حسین مرسلا)
34605- "إن بدلاء أمتي لم يدخلوا الجنة بكثرة صوم ولا صلاة ولكن دخلوها برحمة الله، وسلامة الصدور، وسخاوة الأنفس، والرحمة لجميع المسلمين. " الحكيم وابن أبي الدنيا في كتاب السخاء، هب - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34606 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ستون یمن کی چیدہ لوگ اور شام کے ابدال ہیں ، اور وہ چالیس مرد ہیں جب بھی ان میں سے کوئی ہلاک ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا بدل لے آئیں گے وہ لوگ نہ بتکلف کمزور ظاہر کرنے والے نہ مٹک کر چلنے والے نہ اوچکنے والے ہوں گے وہ لوگ جس مرتبہ کو پہنچے کثرت نماز اور روزہ سے نہیں پہنچے وہ لوگ اس (مرتبہ کو پہنچے کثرت نماز اور روزہ سے نہیں پہنچے وہ لوگ اس (ٕمرتبہ) کو سخاوت دل کی درستگی اور تمام مسلمانوں کے لیے خیرخواہی کی وجہ سے پہنچے اور میری امت پانچ طبقات پر ہوگی میں اور جو میرے ساتھ ہیں چالیس سال تک ایمان اور علم والے ہوں گے اور جو ان کی بعدہوں گے اسی سال تک نیک اور پرہیزگاری والے ہوں گے اور جو ان کے بعد ہوں گے ایک سوبیس سال تک ایک دوسرے پر رحم اور بھائی چارگی والے ہوں گے اور جو ان کے بعد ہوں گے ایک سوساٹھ سال تک ایک دوسرے کو قطع کرنے اور ایک دوسرے سے منہ پھیرنے والے ہوں گے اور جو اس کے بعد دنیا کے ختم ہونے تک ہوں گے تو فتنہ فساد اور بچاؤ ہوگا ۔ (تمام تاریخ ابن عساکر بروایت انس)
34606- "إن دعامة أمتي عصب 1 اليمن وأبدال الشام والعصائب جمع عصابة، وهم الجماعة من الناس من العشرة إلى الأربعين ولا واحد لها من لفظها. النهاية 3/243. ب.
وهم أربعون رجلا كلما هلك رجل أبدل الله مكانه آخر، ليسوا بالمتماوتين ولا المتهالكين والمتناوشين، لم يبلغوا ما بلغوا بكثرة صوم ولا صلاة، وإنما بلغوا ذلك بالسخاء، وصحة القلوب، والمناصحة لجميع المسلمين، وإن أمتي سيكونون على خمس طبقات: فأنا ومن معي إلى أربعين سنة أهل إيمان وعلم؛ ومن بعدهم إلى ثمانين سنة أهل بر وتقوى، ومن بعدهم إلى عشرين ومائة سنة أهل تراحم وتواصل، ومن بعدهم إلى ستين ومائة سنة أهل تقاطع وتدابر، ومن بعدهم إلى انقضاء الدنيا فالهرج الهرج النجاء النجاء. " تمام وابن عساكر - عن أنس".
وهم أربعون رجلا كلما هلك رجل أبدل الله مكانه آخر، ليسوا بالمتماوتين ولا المتهالكين والمتناوشين، لم يبلغوا ما بلغوا بكثرة صوم ولا صلاة، وإنما بلغوا ذلك بالسخاء، وصحة القلوب، والمناصحة لجميع المسلمين، وإن أمتي سيكونون على خمس طبقات: فأنا ومن معي إلى أربعين سنة أهل إيمان وعلم؛ ومن بعدهم إلى ثمانين سنة أهل بر وتقوى، ومن بعدهم إلى عشرين ومائة سنة أهل تراحم وتواصل، ومن بعدهم إلى ستين ومائة سنة أهل تقاطع وتدابر، ومن بعدهم إلى انقضاء الدنيا فالهرج الهرج النجاء النجاء. " تمام وابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34607 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابدال شام میں ہوں گے اور وہ چالیس مرد ہیں جب بھی کوئی مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا بدل لے آئیں گے ان کی وجہ سے بارش دی جائے گی اور ان کی وجہ سے دشمنوں پر مدد دی جائے گی اور شام والوں سے ان کی وجہ سے عذاب پھیرا جائے گا۔ (احمد بن حنبل بروایت علی اس حدیث سند صحیح ہے) ۔
34607- "الأبدال يكونون بالشام وهم أربعون رجلا، كلما مات رجل أبدل الله مكانه رجلا، يسقى بهم الغيث، وينتصر بهم على الأعداء، ويصرف عن أهل الشام بهم العذاب. " حم - عن علي، وسنده صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34608 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابدال ساتھ مرد ہیں جو نہ زیادہ بولنے والے نہ بدعت کا ارتکاب کرنے والے نہ زیادہ گہرائی میں جانے والے نہ عجب وتکبیر کرنے والے ہیں جو کچھ انھوں نے پایا کثرت نماز اور کثرت روزہ اور کثرت صدقہ کی وجہ سے نہیں پایا لیکن نفسوں کو سخاوت دلوں کی سلامتی اپنی امت کی خیرخواہی کی وجہ سے پایا وہ لوگ اے علی میری امت میں سرخ یا قوت سے بھی کم ہوں گے ۔ (ابن ابی الدنیا کتاب الاولیاء ولخلال بروایت علی)
34608- "الأبدال ستون رجلا، ليسوا بالمتنطعين ولا بالمبتدعين ولا بالمتعمقين ولا بالمعجبين، لم ينالوا ما نالوا بكثرة صلاة ولا صيام ولا صدقة ولكن بسخاء الأنفس وسلامة القلوب والنصيحة لأئمتهم، إنهم يا علي في أمتي أقل من الكبريت الأحمر. " ابن أبي الدنيا في كتاب الأولياء والخلال - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34609 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابدال چالیس مرد ہیں بائیس شام میں اٹھارہ عراق میں جب بھی کوئی ایک مرے گا اللہ تعالیٰ اس کی جگہ بدل لے آئیں گے جب حکم آئے گا تو سارے فوت ہوجائیں گے اس وقت قیامت قائم ہوگی۔ (حکیم خلال کرامات الاولیاء ابن عدی کامل بروایت انس)
34609- "البدلاء أربعون رجلا: اثنان وعشرون بالشام، وثمانية عشر بالعراق، كلما مات واحد أبدل الله مكانه، فإذا جاء الأمر قبضوا كلهم فعند ذلك تقوم الساعة." الحكيم والخلال في كرامات الأولياء، عد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬১৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34610 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت کے ابدال چالیس مرد ہیں بائیس شام میں اور اٹھارہ عراق میں جب کوئی ایک مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کوئی دوسرا بدل لے آئیں گے جب حکم آئے گا تو سارے فوت ہوجائیں گے ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس)
34610- "بدلاء أمتي أربعون رجلا: اثنان وعشرون بالشام وثمانية عشر بالعراق، كلما مات واحد أبدل الله مكانه آخر، فإذا جاء الأمر قبضوا. " كر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34611 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت کے ستون یمن کے چیدہ لوگ ہیں ابدال میں سے چالیس شام میں ہیں اور اٹھارہ عراق میں خبردار وہ لوگ اس مرتبہ کو کثرت نماز اور روزہ کی وجہ سے نہیں پہنچے لیکن نفسوں سخاوت اور دلوں کی سلامتی اور تمام مسلمانوں کی خیر خواہی کی وجہ سے ۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس)
34611- "دعائم أمتي عصائب اليمن، وأربعون رجلا من الأبدال بالشام وثمانية عشر بالعراق، كلما مات رجل أبدل الله مكانه، أما! إنهم لم يبلغوا ذلك بكثرة صلاة ولا صيام ولكن بسخاء النفس، وسلامة الصدور؛ والنصيحة للمسلمين. " كر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34612 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری امت میں سے چالیس آدمی ہمیشہ رہیں گے جن کے دل ابراہیم (علیہ السلام) کے دلی پر ہوں کے اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے زمین والوں سے مصبیتیں دورکریں گے جنہیں ابدال کہا جاتا ہے انھوں نے یہ مرتبہ نماز روزہ اور صدقہ کی وجہ سے نہیں حاصل کیا (صحابہ (رض) نے) عرض کیا اے اللہ کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پھر کس وجہ سے انھوں نے اس مرتبہ کو حاصل کیا (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا سخاوت اور تمام مسلمانوں کی خیر خواہی کی وجہ سے ۔ (طبرانی بروایت ابن مسعود التذکرة 144 الشذرة۔
34612- "لا يزال أربعون رجلا من أمتي قلوبهم على قلب إبراهيم، يدفع الله بهم عن أهل الأرض، يقال لهم الأبدال، إنهم لا يدركوها بصلاة ولا بصوم ولا بصدقة، قالوا: يا رسول الله! فبم أدركوها؟ قال بالسخاء والنصيحة للمسلمين. " طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34613 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میری امت میں تیس (آدمی ) ہمیشہ رہیں گے جن کی وجہ سے زمین قائم رہے گی اور ان کی وجہ سے بارش دی جائے گی اور ان کی سے مدد آئے گی ۔ (ٕطبرانی براویت عبادة صامت الصعیفہ :936)
34613- "لا يزال في أمتي ثلاثون، بهم تقوم الأرض وبهم تمطرون وبهم تنصرون. "طب - عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابدال کے اوصاف
34614 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چالیس مرد ہمیشہ رہیں گے جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ زمین کی حفاظت کریں گے جب بھی کوئی مرد مرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ دوسرا بدل لے آئیں گے اور وہ تمام زمین میں ہوں گے۔ (الخلال کی امات الاولیاء بروایت بن عمر المقاصد الحسنہ 81)
34614- "لا يزال أربعون رجلا يحفظ الله بهم الأرض، كلما مات رجل أبدل الله مكانه آخر، وهم في الأرض كلها. " الخلال في كرامات الأولياء - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انسان کی فصیلت
34615 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی چیز اپنی طرح ہزار سے بہتر نہیں سوائے انسان کے۔ (طبرانی ضیاء مقدسی بروایت سلمان اسنی المطالب 1203 کشف الخفاء 2153)
34615- " ليس شيء خيرا من ألف مثله إلا الإنسان. " طب والضياء - عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انسان کی فصیلت
34616 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم نہیں جانتے کہ کوئی چیز اپنی طرح ہزار سے بہتر ہو سوائے مسلمان مرد کے۔ (طبرانی اوسط بروایت ابن عمر)۔ کلام :۔۔۔ ضعیف ہے ضعیف الجامع :6313 ، الفواتح :2631
34616- " لا نعلم شيئا خيرا من ألف مثله إلا الرجل المؤمن. " طس - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34617 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں چوپائیوں کی کوئی ایسی قسم نہیں پاتا کہ ان میں سے ایک چوپایا اپنے جیسے وہ سو سے بہتر ہو سوائے آدمی کے آپ ایک آدمی پائیں گے جو سو آدمیوں سے بہتر ہوگا۔ (طبرانی بروایت سمرة)
34617- " إني لا أجد من الدواب صنفا، الدابة الواحدة منها خير من مائتين من صواحبه غير الرجل تجد الرجل خيرا من مائة رجل. " طب - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34618 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتوں نے کہا ، اے ہمارے رب ! آپ نے ہمیں پیدا کیا اور آپ نے انسان کو پیدا کیا ان کو آپ نے بنایا کہ وہ کھانا کھاتے ہیں اور پانی پیتے ہیں اور کپڑے پہنتے ہیں اور عورتوں کے پاس آتے ہیں اور چوپایوں پر سوار ہوتے ہیں اور راحت پاتے ہیں اور آپ نے ہمارے لیے ان میں سے کوئی چیز نہیں بنائی سو آپ ان کے لیے دنیا بنائیں اور ہمارے لیے آخرت تو اللہ تعالیٰ عزوجل نے فرمایا : میں نے جس کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور اس میں اپنی روح میں سے پھونکا ان کی طرح نہیں بناؤں گا کہ جن سے میں نے کہا ہوجا تو وہ ہوگئے۔ (تاریخ ابن عساکر بروایت انس الوقوف ٤)
34618- "إن الملائكة قالوا: يا ربنا خلقتنا وخلقت بني آدم فجعلتهم يأكلون الطعام، ويشربون الشراب، ويلبسون الثياب، ويأتون النساء، ويركبون الدواب، وينامون ويستريحون، ولم تجعل لنا من ذلك شيئا، فاجعل لهم الدنيا ولنا الآخرة! فقال عز وجل:لا أجعل من خلقته بيدي ونفخت فيه من روحي كمن قلت له: كن فكان. " ابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34619 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا فرشتوں نے کہا : اے ہمارے رب آپ نے انسانوں کو دنیاوی وہ اس میں کھاتے ہیں اور پیتے ہیں اور سواری کرتے ہیں اور پہنتے ہیں اور ہم آپ کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے ہیں اور ہم کھاتے نہیں پیتے نہیں اور نہ فصول کام کرتے ہیں تو جس طرح آپ نے ان کے لیے دنیا بنائی تو ہمارے لیے آخرت بنائیں ۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا اس کی نیک اولاد کو جسے میں نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اس کی طرح نہیں بناؤں گا ج سے میں نے کہا ہوجاتو وہ ہوگئے۔ (طبرانی بروایت ابن عمر القدسیة الضعیفة :21)
34619- "إن الملائكة قالت: يا ربنا! أعطيت بني آدم الدنيا يأكلون فيها ويشربون ويركبون ويلبسون ونحن نسبح بحمدك ولا نأكل ولا نشرب ولا نلهو فكما جعلت لهم الدنيا فاجعل لنا الآخرة! قال: لا أجعل صالح ذرية من خلقته بيدي كمن قلت له: كن، فكان. " طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬২৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34620 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ نے آدم (ٕعلیہ السلام ) اور اس کی اولاد کو پیدا فرمایا تو فرشتوں نے کہا : اے ہمارے رب آپ نے ان کو پیدا کیا وہ کھاتے ہیں اور پیتے ہیں اور نکاح کرتے ہیں اور سوار ہوتے ہیں سو آپ ان کے لیے دنیا کردیں اور ہمارے لیے آخرت تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس کو جیسے میں نے اپنے ہاتھ سے پیدا کی اور اپنی روح میں سے پھونکا اس کی طرح نہیں کرے گا جنہیں میں نے کہا ہوجاتو وہ ہوگئے ۔ (الدیلمی تاریخ ابن عساکر بروایت جابر بروایت عروہ بن رویم الانصاری)
34620- "لما خلق الله آدم وذريته قالت الملائكة: ربنا! خلقتهم يأكلون ويشربون وينكحون ويركبون، فاجعل لهم الدنيا ولنا الآخرة! فقال الله تبارك وتعالى: لا أجعل من خلقته بيدي ونفخت فيه من روحي كمن قلت له: كن، فكان. " الديلمي وابن عساكر - عن جابر، هب - عن عروة بن رويم الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৩০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34621 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ہاں انسان سے زیادہ مکرم کوئی چیز نہیں ، عرض کیا گیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور فرشتے ؟ (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) فرمایا : فرشتے سورج اور چاند کی طرح مجبور ہیں۔ (بیہقی ضعیف قرار دیا اور بروایت ابن عمر اور فرمایا : یہ حدیث ابن عمر پر موقوف صحیح ہے)
34621- "ما شيء أكرم على الله من ابن آدم، قيل: يا رسول الله! ولا الملائكة؟ قال: الملائكة مجبورون بمنزلة الشمس والقمر." هب وضعفه عن ابن عمر، قال: الصحيح وقفه عليه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৪৬৩১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
34622 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کے ہاں قیامت کے دن انسان سے زیادہ مکرم کوئی چیز نہ ہوگی عرض کیا گیا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور نہ فرشتے (ٕرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ) فرمایا اور نہ فرشتے اس لیے کہ فرشتے وہ سورج اور چاند کی طرح مجبو رہیں۔ (طبرانی خطیب، بغدادی بروایت ابن عمر المتاھیة 486 الوفوف 40)
34622- " ما من شيء أكرم على الله يوم القيامة من ابن آدم، قيل: يا رسول الله! ولا الملائكة؟ قال: ولا الملائكة، لأن الملائكة هم مجبورون بمنزلة الشمس والقمر. "طب والخطيب - عن ابن عمر".
তাহকীক: