কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২০৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32060 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ باتیں عطاء ہوئیں جو مجھ سے پہلے کسی کو عطاء نہیں ہوئیں میں کالے گورے ہر ایک کی طرف مبعوث ہوں زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکیزہ قرار دیا گیا۔ مال غنیمت کا استعمال میرے لیے حلال ہے جب کہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا اور رعب کے ذریعہ میری مدد کی گئی دشمن ایک مہینہ کی مسافت پر مجھ سے مرغوب ہوتا ہے مجھ سے فرمایا مانگو عطاء کیا جائے گا میں نے اپنی دعاء امت کے حق میں شفاعت کے لیے محفوظ رکھی ہے۔ یہ شفاعت ان شاء اللہ تم میں سے ہر اس شخص کو حاصل ہوگی جس کی موت شرک پر نہ آئی۔ (طبرانی احمددارمی ابویعلی ابن حبان مستدرک سعید بن منصور بروایت ابی ذر (رض))
32061- أعطيت خمسا لم يعطهن أحد قبلي: بعثت إلى الأحمر والأسود، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي، ونصرت بالرعب فيرعب العدو مني وهو مني مسيرة شهر، وقيل لي: سل تعطه، فاختبأت دعوتي شفاعة لأمتي وهي نائلة منكم إن شاء الله تعالى من لقي الله عز وجل لا يشرك به شيئا. "ط، حم والدارمي، ع، حب، ك، ص عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32062 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ باتیں ملی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ملی تھیں میری مددرعب کے ذریعہ کی گئی ایک مہینہ کی مسافت سے زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکیزہ بنایا گیا میرے امت کے جس فرد کو جس جگہ نماز کا وقت ہوجائے نماز پڑھ لی میرے لیے مال غنیمت حلال ہے جب کہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں تھا مجھے شفاعت کا حق حاصل ہے اور پہلے ہو نبی کو خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا جب کہ میری بعثت عام ہے۔ (الدارمی وعبدبن حمید احمد نسائی ابوعوانہ ابن حبان بروایت جابر (رض))
32062- أعطيت خمسا لم يعطهن أحد من الأنبياء قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة فليصل، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي، وأعطيت الشفاعة، وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة وبعثت إلى الناس عامة. "الدارمي وعبد بن حميد، حم، ن وأبو عوانة، حب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32063 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ چیزیں ملی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ملی تھیں میں کالے گورے سب کی طرف مبعوث ہوں جب کہ پہلے نبی خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتا تھا مجھ سے مرعوب ہواجاتا ہے اور میرے لیے غنیمت کا مال حلال ہے جب کہ مجھ سے پہلے کسی نبی کے لیے حلال نہیں تھا میرے لیے زمین کو مسجد اور پاکیزہ بنائی گئی مجھ سے کہا گیا مانگو میں نے اپنے سوال کو شفاعت کے لیے ذخیرہ بناکر رکھا یہ انشاء اللہ ہر اس شخص کو حاصل ہوگی جس کی موت شرک پر نہ آئی ہو ۔ (طبرانی بروایت ابن عباس (رض))
32063- أعطيت خمسا لم يعطهن نبي قبلي: أرسلت إلى الأحمر والأسود وكان النبي يرسل إلى خاصته، ونصرت بالرعب حتى إن العدو ليخافني من مسيرة شهر أو شهرين، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لمن قبلي، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وقيل لي: سل تعطه، فادخرت دعوتي شفاعة لأمتي فهي نائلة إن شاء الله تعالى لمن مات لا يشرك بالله شيئا. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تخلیق آدم کے وقت ظہور نور
32064 ۔۔۔ فرمایا مجھے پانچ باتیں عطا ہوئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ہوئیں میں کالے گورے تمام لوگوں کی طرف مبعوث ہواہوں جب کہ پہلے نبی اپنے شہر کی طرف مبعوث ہوتا تھا رعب کے ذریعہ میری مدد ہوتی میرے دشمن مجھ سے ایک مہینہ کی مسافت سے ڈرتا ہے اور مجھے مال غنیمت ملا ہے اور زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکی قرار دی گئی ہے اور مجھے شفاعت کا حق دیا گیا جو میں نے اپنی امت کے لیے موخر کرکے رکھا ہے۔ (الحکیم طبرانی بروایت ابن عمر (رض))
32064- أعطيت خمسا لم يعطها نبي قبلي: بعثت إلى الناس كافة الأحمر والأسود، وإنما كان يبعث كل نبي إلى قريته، ونصرت بالرعب يرعب مني عدوي على مسيرة شهر، وأعطيت المغنم، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأعطيت الشفاعة فأخرتها لأمتي. "الحكيم، طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32065 ۔۔۔ مجھے پانچ خصوصیات سے نوازا گیا جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئیں میں ہر کالے گورے کی طرف مبوث ہوں اور میری مدد ایک مہینہ کی مسافت سے رعب کے ذریعہ ہوئی اور زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکی کا ذریعہ بنائی گئی ہے اور مجھے شفاعت کا حق دیا گیا ہے ہر نبی نے شفاعت اپنا حق استعمال کرلیا میں نے اس کو اپنی امت کے لیے موخر کررکھا ہے اور یہ شفاعت ہراس شخص کے حق میں ہوگی جس کی موت شراب پر نہ آئی ہو۔ (احمد طبرانی بروایت ابی موسیٰ (رض))
32065- أعطيت خمسا لم يعطهن نبي قبلي: بعثت إلى الأحمر والأسود، ونصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لنبي قبلي، وأعطيت الشفاعة، وإنه ليس من نبي إلا قد سأل شفاعة وإني أخرت شفاعتي ثم جعلتها لمن مات من أمتي لا يشرك بالله شيئا. "حم، طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32066 ۔۔۔ فرمایا مجھے رات پانچ باتوں سے نوازا گیا جو مجھے سے پہلے کسی کو نہیں ملی ہیں پہلی بات میں تمام لوگوں کی طرف مبعوث ہوں جب کہ مجھ سے پہلے انبیاء خاص اپنی قوم کی طرف مبعوث ہوتے تھے اور دشمن کے خلاف رعب کے ذریعہ میری مدد ہوئی اگر حد میرے اور اس کے درمیان ایک مہینہ کی مسافت ہوتب بھی میرے رعب سے مرعوب ہوجاتے ہیں۔ مال غنیمت میرے لیے حلال ہے اور مجھے پہلے امتیں ان کی تعظیم کرتے اور جلاد یتے تھے اور زمین کو میرے لیے مسجد اور پاکی کا ذریعہ بنایا ہے جہاں بھی نماز کا وقت آجائے تیمم کرکے نماز پڑھ لیتا ہوں مجھ سے پہلے اس کی کیونکہ ہر نبی سوال کرچکے ہیں میں نے اپنے سوال کو قیامت تک کے لیے موخر کردیا وہ سوال تمہارے حق میں اور ہر اس شخص کے حق میں جو لاالہ الا اللہ کی گواہی دے ۔ (احمد والحکیم بروایت عمر وبن شعیب وہ اپنے والد سے دادا سے)
32066- لقد أعطيت الليلة خمسا ما أعطيهن أحد قبلي: أما أولهن فأرسلت إلى الناس عامة وكان من قبلي إنما يرسل إلى قومه، ونصرت بالرعب على العدو ولو كان بيني وبينه مسيرة شهر لملئ مني رعبا،وأحلت لي الغنائم وكان من قبلي يعظمونها كان يحرقونها، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا أينما أدركتني الصلاة تمسحت وصليت وكان من قبلي يعظمون ذلك إنما كانوا يصلون في كنائسهم وبيعهم، والخامسة هي ما هي! قيل لي: فإن كل نبي قد سأل، فأخرت مسألتي إلى يوم القيامة فهي لكم ولمن شهد أن لا إله إلا الله. "حم والحكيم - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32067 ۔۔۔ فرمایا مجھے چار باتیں عطاء ہوئیں جو مجھ سے پہلے انبیاء کو عطاء نہیں ہوئیں رعب کے ذریعہ میری بعد ہوئی ایک مہینہ کی مسافت سے اور میں ہر کالے گورے کی طرف مبعوث ہوں اور میرے لیے مال غنیمت حلال کیا گیا۔ اور زمین کو میرے لیے پاکی کا ذریعہ قرار دیا گیا۔ (طبرانی بروایت ابی امامہ)
32067- أعطيت أربعا لم يعطهن نبي قبلي: نصرت بالرعب مسيرة شهر، وبعثت إلى كل أبيض وأسود، وأحلت لي الغنائم، وجعلت لي الأرض طهورا. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32068 ۔۔۔ فرمایا مجھے جوامع الکلم عطایا ہوا اور میرے لیے امور مختصر کئے گئے ۔ (العسکری فی الامثال بروایت جعفر بن محمد وہ اپنے واحد سے مرسلا)
32068- أوتيت جوامع الكلم، واختصرت لي الأمور اختصارا. "العسكري في الأمثال - عن جعفر بن محمد عن أبيه مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32069 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو خاص انعامات سے نوازا جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہ ملیں میرا نام احمد رکھا گیا اور رعب سے میری مدد ہوئی میرے لیے زمین مسجد اور پاک بنائی گئی میرے لیے غنائم حلال کئے ۔ (الحکیم بروایت ابی بن کعب)
32069- إن الله أعطاني حظا لم يعط أحد قبلي: سميت أحمد، ونصرت بالرعب، وجعلت لي الأرض مسجدا وطهورا، وأحلت لي الغنائم. "الحكيم - عن أبي بن كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32070 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور انبیاء پر فضلیت دی یا فرمایا اور امتوں پرچارباتوں میں کہ میری بعثت تمام لوگوں کی طرف ہوئی روئے زمین کو میرے لیے اور میرے امت کے لیے مسجد اور پاکی کا ذریعہ بنایا گیا میری امت کو جہاں کہیں بھی نماز کا وقت ہوجائے اس کی مسجد اور پاکی کا ذریعہ اس کے پاس ہے اور میری مدد ہونی ایک مہینہ کی مسافت سے اور میرے لیے غنیمت حلال کئے گئے۔ (طبرانی سعید بن منصور بروایت ابی امامہ اور ترمذی نے اس کے بعض حصہ کو روایت کرکے حسن صحیح کہا ہے)
32070- إن الله تعالى فضلني على الأنبياء - أو قال: أمتي على الأمم - بأربع: أرسلني إلى الناس كافة، وجعل الأرض كلها لي ولأمتي طهورا ومسجدا فأينما أدرك رجل من أمتي الصلاة فعنده مسجده وعنده طهوره، ونصرني بالرعب مسيرة شهر، وأحل لي الغنائم. "طب، ص - عن أبي أمامة؛ وروى ت بعضه وقال: حسن صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32071 ۔۔۔ فرمایا وصباء سے میری مدد ہوئی جب کہ قوم عاد ہوا سے ہلاک ہوئی ان پر بھیجی گئی مہر کی طرح۔ (ابن عساکر بروایت ابن عباس (رض))
32071- نصرت بالصبا وأهلكت عاد بالدبور، وما أرسلت عليهم إلا مثل الخاتم. "ابن عساكر - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32072 ۔۔۔ فرمایا میری مدد ہوئی رعب کے ذریعہ اور مجھے جوامع الکلم ملا میں نیند اور بیداری کے درمیانی کیفیت میں تھا کہ زمین کے خزانوں کی چابیاں لاکر میرے ہاتھ میں رکھی گئیں۔ (احمد بروایت ابی ہریرة (رض))
32072- نصرت بالرعب، وأعطيت جوامع الكلم، وبينا أنا نائم إذ جيء بمفاتيح خزائن الأرض فوضعت في يدي. "حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32073 ۔۔۔ فرمایا کہ میری مدد ہوئی رعب کے ذریعہ مجھے اختیار دیا گیا کہ میرے سامنے ڈالا جائے کہ میں خود ہی ان علاقوں کو دیکھو لوں جو میری امت فتح کرے گی یاتعجیل میں نے تعجیل کو اختیار کیا۔ (بیہقی احمد بروایت طارس مرسلا)
32073- نصرت بالرعب وأعطيت الخزائن وخيرت بين أن ألقى حتى أرى ما يفتح به على أمتي وبين التعجيل فاخترت التعجيل. "ق، حم - عن طاوس مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32074 ۔۔۔ فرمایا ہمیں پہلے لوگوں پرچار باتوں میں فضیلت حاصل ہے کہ ہمارے لیے زمین کو مسجد اور اس کی مٹی کو طہارت کا ذریعہ بنایا اور ہماری نماز کی صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی طرح بنایا اور ہمیں جمعہ کے دن کو اختیار کر نیکی توفیق ملی جب کہ یہود و نصاری اس سے بھٹک گئے تھے اور مجھے سورة البقرة کی آخری آیات ملیں عرش کے نیچے کے خزانوں سے میں یہ نہ مجھ سے پہلے کسی کو ملیں نہ میرے بعد کسی کو ملیں گی۔ (ابن جریر فی تھدیبہ عن حذیفہ)
32074- فضلنا على الناس قبلنا بأربع خلال: جعلت لنا الأرض مسجدا وترابها طهورا، وإن صفوفنا في صلاتنا كصفوف الملائكة، وهدانا الله ليوم الجمعة وضلت عنه اليهود والنصارى، وأوتيت الآيات من خاتمة سورة البقرة من كنز تحت العرش لم يؤتهن أحد قبلي ولا يؤتاهن أحد بعدي. "ابن جرير في تهذيبه - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32075 ۔۔۔ فرمایا مجھے اور لوگوں پر تین باتوں میں فضلیت دی گئی ہے کہ ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی طرح بنایا اور تمام روئے زمین کو مسجد اور پاکی بنایا گیا جب نہ ملے اور سورة البقرة کی یہ آخری آیات ملیں عرش کے نیچے کے خزانوں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ملیں۔ (طبرانی احمد، نسائی، ابن حزیمہ، ابن حبان، ابوعوانہ، دار قطنی بروایت حذیفہ (رض))
32075- فضلنا على الناس بثلاث: جعلت صفوفنا كصفوف الملائكة، وجعلت لنا الأرض كلها مسجدا وطهورا إذا لم نجد الماء، وأعطيت هذه الآيات من آخر سورة البقرة من كنز تحت العرش لم يعطها نبي قبلي. "ط، حم، ن ابن خزيمة، حب وأبو عوانة، قط - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمومی بعثت کا ذکر
32076 ۔۔۔ فرمایا لوگوں پر مجھے فضیلت حاصل چار باتوں میں سخاوت شجاعت کثرت جماع اور پکڑ میں سختی۔ (طبرانی فی الاوسط والاسماعیلی ضعیف الجامع 3985 الضعیفہ 597)
32076- فضلت على الناس بأربع: بالسخاء والشجاعة وكثرة الجماع وشدة البطش. "طس والإسماعيلي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تمام روئے زمین پر نماز جائز ہے
32077 ۔۔۔ فرمایا مجھے چار باتوں میں فضیلت حاصل ہے روئے زمین کو میری امت کے حق میں مسجد اور پاکی قرار دی گئی اور میری بعثت تمام لوگوں کی طرف ہوتی اور میری مددرعب کے ذریعہ ہوئی جو میرے سامنے ایک مہینہ کی مسافت پرچلتی ہیں اور میرے لیے مال غنیمت حلال ہوا۔ (احمدبروایت امامہ)
32077- فضلت بأربع: جعلت الأرض لأمتي مسجدا وطهورا، وأرسلت إلى الناس كافة، ونصرت بالرعب من مسيرة شهر يسير بين يدي، وأحلت لأمتي الغنائم. "حم - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تمام روئے زمین پر نماز جائز ہے
32078 ۔۔۔ فرمایا مجھے لوگوں پر تین باتوں میں فضیلت حاصل ہے کہ تمام روئے زمین کو ہمارے لیے مسجد اور مٹی کو پاکی بنایا گیا اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی طرح قرار دیا گیا ہے اور یہ سورة بقرہ کی آخری آیتیں عرش کے نیچے کے خزانوں میں سے دی گئیں ہیں نہ مجھ سے پہلے کسی کو ملی ہیں نہ میرے بعد کسی کو ملیں گی۔ (بیہقی بروایت حذیفہ (رض))
32078- فضلت على الناس بثلاث: جعلت الأرض كلها لنا مسجدا وجعلت تربتها لنا طهورا، وجعلت صفوفنا كصفوف الملائكة، وأوتيت هؤلاء الآيات من آخر سورة البقرة من كنز تحت العرش لم يعط أحد منه قبلي ولا يعطى منه أحد بعدي. "هب - عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تمام روئے زمین پر نماز جائز ہے
32079 ۔۔۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ گویا کہ میرے پاس ایک برتن لایا گیا اس میں سے میں نے کھایا یہاں تک کہ پیٹ بھر کیا اور عورتوں کے پاس آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن اس کو کھاتے ہی فورا خواہش پیدا ہوگی۔ (ابن سعد بروایت زہری مرسلا)
32079- رأيت كأني أتيت بقدر فأكلت منها حتى تضلعت، فما أريد أن آتي النساء ساعة إلا فعلت منذ أكلت منها. "ابن سعد - عن الزهري مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২০৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تمام روئے زمین پر نماز جائز ہے
32080 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ سے اجل میں ملاقات ہوئی کچھ اختیارت دئیے ہم پیدائش کے عتبار سے آخری ہیں اور قیامت کے روز (یعنی جنت میں داخل ہونے کے اعتبار سے) اولین میں ایک بیان کرتا ہوں اس میں کوئی فخر کی بات نہیں کہ ابراہیم خلیل اللہ ہیں اور موسی صفی اللہ اور میں حبیب اللہ ہوں اور قیامت کے روز میرے ساتھ حمد کا جھنڈا ہوگا اللہ تعالیٰ نے مجھ سے میری امت کے بارے میں وعدہ فرمایا اور ان کو تین باتوں سے پناہ دی کہ ان کو عام قحط سالی سے ہلاک نہیں فرمائیں گے اور کوئی دشمن ان کا استیصال نہیں کرسکے گا اور پوری امت اجتماعی گمراہی میں مبتلا نہ ہوگی۔ (الدارمی ابن عساکر بروایت عمر وبن قیس)
32080- إن الله أدرك بي في الأجل المرجو واختارني اختيارا فنحن الآخرون ونحن السابقون يوم القيامة، وإني قائل قولا غير فخر: إبراهيم خليل الله وموسى صفي الله وأنا حبيب الله، ومعي لواء الحمد يوم القيامة، وإن الله وعدني في أمتي وأجارهم من ثلاث: لا يفنيهم بسنة، ولا يستأصلهم عدو، ولا يجمعهم على ضلالة. "الدارمي، كر - عن عمرو بن قيس".
তাহকীক: