কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৫৮৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35843 ۔۔۔ عائشہ (رض) کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک خذیرہ (حلواء) لے کر آئی جو میں نے آپ نے پکایا تھا میں نے سودہ (رض) سے کہا کھاؤ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان تھے میں نے کہا ضرور کھاؤ گی ورنہ تمہارے چہرے کو لت پت کردون کی انھوں نے کھانے سے انکار کیا تو میں نے کچھ حصہ ان کے چہرے پر مل دیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے اپنا ران مبار بچھا دیا ان کی خاطر اور سودہ (رض) سے فرمایا کہ تم بھی کچھ ان کے چہرے پر مل دو انھوں نے میرے چہرے پر کچھ مل دیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوبارہ ہنس پڑے عمر (رض) کا وہاں سے گذر ہو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز دی اے عبداللہ اے عبداللہ آپ کو یہ خیال ہواوہ عنقریب داخل ہوں گے تو آپ نے فرمایا اٹھ کر ان دونوں کے چہرے دھلادیں میں عمر (رض) سے برابر ڈرتی رہی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کان سے اہمیت کی وجہ سے ۔ (ابویعلی ابن عساکر)
35843- عن عائشة قالت: أتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم بخزيرة طبختها له، فقلت لسودة: كلي - والنبي صلى الله عليه وسلم بيني وبينها - فقلت: لتأكلن أو لألطخن وجهك، فأبت فوضعت يدي في الخزيرة فطليت بها وجهها، فضحك النبي صلى الله عليه وسلم ووضع فخذه لها وقال لسودة: " الطخي وجهها "، فلطخت وجهي، فضحك النبي صلى الله عليه وسلم أيضا، فمر عمر فنادى: "يا عبد الله! يا عبد الله"! فظن النبي صلى الله عليه وسلم أنه سيدخل فقال: " قوما فاغسلا وجوهكما "، قالت عائشة: فما زلت أهاب عمر لهيبة رسول الله صلى الله عليه وسلم إياه. "ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35844 ۔۔۔ عمروبن العاص بیان کرتے ہیں میں گواہی دیتاہوں کہیں نے خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ نے ارشاد فرمایا کہ عمر (رض) جو تم کو پڑھائے اس کو پڑھو جس کا حکم دے اس پر عمل کرو۔ (رواہ ابن عساکر)
35844- عن عمرو بن العاص قال: أشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " ما أقرأكم عمر فاقرؤا وما أمركم به فائتمروا". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35845 ۔۔۔ حذیفہ بن یمان بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ہمارے لیے کوئی خلیفہ مقرر نہیں فرماتے ہیں تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم اپنے کام کا ذمہ دار عمر (رض) کو بنالو تم ان کو اللہ کے دین کے معاملہ میں سخت مضبوط پاؤگے۔ (ابونعیم فی المعرفہ)
35845- عن حذيفة بن اليمان قال: قالوا: يا رسول الله! ألا تستخلف علينا؟ فقال: "إن تولوا هذا الأمر عمر تجدوه قويا في أمر الله قويا في بدنه". "أبو نعيم في المعرفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35846 ۔۔۔ حذیفہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ کیا تم اس پر خوش ہو کہ تم میں عمر (رض) سے بہتر آدمی ہو ؟ تو لوگوں نے کہا ہاں تو ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں کوئی عمر (رض) سے بہتر ہو تو تم ذلیل اور پست ہوجاؤگے لوگ مسلسل ترقی کرتے رہیں گے ان میں خیار موجود ہوں گے۔ (ابن جریر)
35846- عن حذيفة قال: أيسركم أن يكون فيكم خير من عمر؟ قالوا: نعم، قال: لو أن فيكم خيرا من عمر لذهبتم سفالا،وإن الناس لا يزالون ينمون صعدا ما كان عليهم خيارهم. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35847 ۔۔۔ خباب بن ارت (رض) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے اللہ دین کو قوت عطاء فرماعمر بن خطاب یاعمرو بن ہشام یعنی ابوجہل کے ذریعہ ۔ (رواہ ابن عساکر)
35847- عن خباب بن الأرت قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " اللهم! أعز الدين بعمر بن الخطاب أو بعمرو بن هشام " - يعني أبا جهل. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35848 ۔۔۔ سلمان (رض) روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عمر (رض) سے باتیں کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ تھی آپ فرما رہے تھے بہادر مومن سخی متقی دین کا اہاطہ کرنے والا اسلام کا بادشاہ ہدایت کا نور اور تقوی کی منزل بشارت ہو اس شخص کو جو تمہاری اتباع کرے اور ہلاکت ہواسکو جو تمہیں رسواء کرے۔ (ابن عساکر اور اس طرح منقول ہے شاید لفظ منازل کے بجائے منارہو)
35848- عن سلمان قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يحدث عمر بن الخطاب وهو يتبسم في وجهه ويقول: " بطل مؤمن سخي تقي حياطة الدين وملك الإسلام ونور الهدى ومنازل التقى: فطوبى لمن تبعك والويل لمن خذلك". "كر وقال: كذا وقال: ومنازل، ولعله: ومنار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) کے حق میں دعا
35849 ۔۔۔ طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ ہم آپس میں کہا کرتے تھے عمر (رض) کی زبان پر ایک فرشتہ گفتگو کرتا ہے۔ (یعقوب بن سفیان ابن عساکر)
35849- عن طارق بن شهاب قال: كنا نتحدث أن عمر ابن الخطاب ينطق على لسان ملك. "يعقوب بن سفيان، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) سے محبت رکھنا
35850 ۔۔۔ ابی سعید (رض) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے عمر (رض) سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا جس نے عمر (رض) سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اللہ تعالیٰ عرفہ کی شام تمام لوگوں سے عمومی فخر فرماتے ہیں اور عمر (رض) کے ذریعہ خصوصی ہر نبی کی امتی میں کوئی دین کا صحیح تشریح کرنے والا پیدا ہوامیری امت میں کوئی ہوگا تو وہ عمر ہوگا پوچھا کی سے تجدید کرے گا تو فرمایا ایک فرشتہ ان کی زبان پر بولے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
35850- عن أبي سعيد أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " من أبغض عمر فقد أبغضني، ومن أحب عمر فقد أحبني، وإن الله باهى بالناس عشية عرفة عامة، وإن الله باهى بعمر خاصة، وإنه لم يبعث نبيا قط إلا كان في أمته من يحدث، وإن يكن في أمتي أحد فهو عمر، قيل: يا رسول الله! كيف يحدث؟ قال: "تتكلم الملائكة على لسانه". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) سے محبت رکھنا
35851 ۔۔۔ ابوہریر (رض) روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں جنت میں داخل ہوا وہاں سونے کا ایک محل نظر آیا مجھے اس کا حسن بہت پسند آیا میں نے پوچھا یہ کس کا ہے بتایا گیا عمر (رض) کا فرمایا مجھے اس میں داخل ہونے سے نہیں روکا مگر اس بات نے کہ مجھے علم تھا تمہاری غیرت کا اے عمر (رض) تو عمر (رض) روپڑے اور عرض کیا آپ پر غیرت کروں گا اے اللہ کے رسول تو آپ نے ارشاد فرمایا یتیم لڑکی سے بھی شادی کے بارے میں اجازت طلب کی جائے گی اگر خاموشی اختیار کرے تو یہ اس کی طرف سے اجازت ہے اگر انکار کرے اس کو مجبور کرنے کا حق نہیں ۔ رواہ ابن عساکر
35851- عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "دخلت الجنة فرأيت قصرا من ذهب أعجبني حسنه فقلت: لمن هذا؟ قيل: لعمر، فما منعني أن أدخله إلا ما علمت من غيرتك يا عمر! " فبكى عمر فقال: أعليك أغار يا رسول الله؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اليتيمة تستأمر في نفسها، فإن سكتت فهو إذنها وإن أبت فلا جواز عليها". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) سے محبت رکھنا
35852 ۔۔۔ عکرمہ (رض) نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللھم اعزالاسلام بابی جھل بن ہشام اوبعمر بن الحطاب تو صبح کے وقت عمر (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اسلام قبول کیا پھر نکلے اور مسجد الحرام میں آکر اعلانیہ نماز ادا کی ۔ (رواہ ابن عساکر)
35852- عن عكرمة عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " اللهم أعز الإسلام بأبي جهل بن هشام أو بعمر بن الخطاب"، فأصبح عمر فغدا على رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم خرج فصلى في المسجد ظاهرا. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) سے محبت رکھنا
35853 ۔۔۔ نافع ابن عمر سے وہ ابن عباس (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا فرمائی اے اللہ عمر کے ذریعہ دین کو قوت عطاء فرما۔ (رواہ ابن عساکر)
35853- عن نافع عن ابن عمر عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " اللهم! أعز الدين بعمر". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35854 ۔۔۔ ابن عمر (رض) نقل کرتے ہیں جب عمر (رض) کو نیز مارا گیا تو ابن عباس (رض) نے کہا تمہیں بشات ہو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمہارے حق میں دعا کی تھی ۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعہ دین کو قوت عطاء فرمائے اس وقت مسلمان مکہ میں چھپے ہوئے تھے جب تم اسلام لائے تو تمہارا اسلام قبول کرنا اسلام کی قوت کا سبب بنا ۔ (رواہ ابن عساکر)
35854- عن ابن عمر قال: لما طعن عمر قال له ابن عباس: أبشر! قد دعا لك رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يعز بك الدين والمسلمون مختفون بمكة، فلما أسلمت كان إسلامك عزا. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35855 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ جب عمر (رض) نے اسلام قبول کیا تو جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسمان والے عمر (رض) کے اسلام سے خوش ہوئے ہیں۔ (دارقطنی فی الافراد ابن عساکر ضعیف ابن ماجہ 19)
35855- عن ابن عباس قال: لما أسلم عمر نزل جبريل على النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا محمد! استبشر أهل السماء بإسلام عمر. "قط في الأفراد، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35856 ۔۔۔ یعقوب روایت کرتے ہیں جعفر بن ابی المغیرہ سے وہ سعید بن جبیر سے وہ ابن عباس (رض) سے کہ جبرائیل (علیہ السلام) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکرکہا کہ عمر (رض) کو رب کریم کی طرف سے سلام پہنچا دو اور بتادو ان کی زبان میں حکمت ہے غصہ میں عزت ہے (عدی ابن عساکر عدی نے کہا ابن عباس (رض) سے نہیں کہا سوائے اسماعیل بن ابان نے اور ایک جماعت نے یعقوب بن جبیر سے انھوں نے سعید جبیر سے مرسلا نقل کیا ہے بعض یعقوب بروایت انس (رض) نقل کیا ہے)
35856- عن يعقوب القمي عن جعفر بن أبي المغيرة عن سعيد ابن جبير عن ابن عباس قال: نزل جبريل على النبي صلى الله عليه وسلم فقال: أقرئ عمر عن ربه السلام وأعلم أن رضاه حكم وغضبه عز. "عد، كر، قال عد: لم يقل "عن ابن عباس" غير إسماعيل بن أبان، ورواه جماعة عن يعقوب عن جعفر عن سعيد بن جبير مرسلا، ورواه بعضهم عن يعقوب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35857 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن عمربن خطاب (رض) کی طرف دیکھا اور تبسم فرمایا اور پوچھا ابن خطاب تمہیں معلوم ہے میرے تبسم کیا وجہ ہے ؟ عرض کیا اللہ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی کو معلوم ہے تو ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے عرفہ کی رات فرشتوں پر فخر فرمایا عام مومنین کے ذریعہ عمومی طورپر اور عمر بن خطاب کے ذریعہ خصوصی طور پر۔ (رواہ ابن عساکر)
35857- عن ابن عباس قال: نظر النبي صلى الله عليه وسلم ذات يوم إلى عمر بن الخطاب فتبسم إليه فقال: يا ابن الخطاب أتدري لم تبسمت إليك؟ قال: الله ورسوله أعلم، قال: "إن الله باهى ملائكته ليلة عرفة بأهل عرفة عامة وباهى بك خاصة". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35858 ۔۔۔ ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے عرفہ کے دن عام لوگوں کے ذریعہ عمومی اور عمربن خطاب کے ذریعہ خصوصی طورپر فخر فرمایا ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
35858- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن الله باهى بالناس يوم عرفة وباهى بعمر بن الخطاب خاصة". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35859 ۔۔۔ عائشہ (رض) سے مروی ہے کہ اپنی مجالس کو زینت دیا کرو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پردرد اور عمر (رض) کے تذکرہ کے ذریعہ۔
35859- عن عائشة قالت: زينوا مجالسكم بالصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم وبذكر عمر بن الخطاب. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35860 ۔۔۔ ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی اے اللہ ان دونوں میں سے آپ کے نزدیک جو محبوب ہو اس کے ذریعہ اسلام کو قوت عطاء فرما عمر بن خطاب اور ابی جہل بن ہشام تو دونوں میں اللہ کے نزدیک عمربن خطاب محبوب ثابت ہوا۔ (احمد عبدبن حمید ابویعلی ابن عساکر)
35860- عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "اللهم أعز الإسلام بأحب هذين الرجلين إليك": بعمر بن الخطاب أو بأبي جهل ابن هشام! فكان أحبهما إلى الله عمر بن الخطاب. "حم وعبد ابن حميد، ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35861 ۔۔۔ ابن عمرروایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی اے اللہ دونوں میں سے تیرے نزدیک پسندید شخص کے ذریعہ دین کو قوت عطاء فرمایا عمر بن خطاب اور ابی جہل عمروبن ہشام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عمر (رض) کے ذریعہ دین کو قوت حاصل ہوتی ۔ (رواہ ابن عساکر)
35861- عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "اللهم اشدد الدين بأحب الرجلين إليك": بعمر بن الخطاب أو بأبي جهل بن هشام! قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فشد بعمر. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৫৮৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمر (رض) اسلام کی قوت کا سبب
35862 ۔۔۔ ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمر (رض) سے فرمایا کہ اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا وہ تم ہوتے ۔ خطیب نے روایت کرکے کہا منکر ہے ابن عساکر۔
35862- عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمر بن الخطاب: "لو كان بعدي نبي لكنته". "خط وقال: منكر، كر".
tahqiq

তাহকীক: