কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২২৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32259 ۔۔۔ فرمایا کہ گذرے ہوئے انبیاء کی امتوں میں کسی امتوں کی حکومت نبی کی عمر سے زیادہ نہیں ہوئی ۔ (مستدرک بروایت علی (رض))
32261- لن يعمر الله تعالى ملكا في أمة نبي مضى قبله ما بلغ ذلك النبي من العمر في أمته. "ك - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32260 ۔۔۔ فرمایا کہ ہر نبی کی عمر اپنے سے پہلے بنی کی آدھی ہوئی کہ عیسیٰ بن مریم ایک سوبیس سال زندہ رہے تو میرا خیال یہ ہے کہ میں ساٹھ سال میں دنیا سے چلاجاؤں گا اے بیٹی کوئی مسلمان خاتون تجھ سے باعظمت اولاد والی نہیں لہٰذا تو کم ہمت والی نہ بن تو اہل بیت میں مجھ سے سب سے پہلے ملاقات کرنے والی ہوگی اور یہ کہ تو جنتی خواتین کے سردار ہوگی مگر بتول مریم بنت عمران۔ (طبرانی بروایت فاطمہ الزھرا)
32262- إنه لم يكن نبي كان بعده نبي إلا عاش نصف عمر الذي كان قبله، وإن عيسى ابن مريم عاش عشرين ومائة وإني لا أراني إلا ذاهبا على رأس الستين، يا بنية إنه ليس منا من نساء المسلمين امرأة أعظم ذرية منك فلا تكوني من أدنى امرأة صبرا، إنك أول أهل بيت لحوقا بي، وإنك سيدة نساء أهل الجنة إلا ما كان من البتول مريم بنت عمران. "طب - عن فاطمة الزهراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32261 ۔۔۔ فرمایا ہر نبی کو موت کی جگہ دفن کیا گیا۔ (احمد بروایت ابوبکر (رض) اس روایت میں انقطاع ہے)
32263- لم يقبر نبي إلا حيث يموت. "حم - عن أبي بكر وفيه انقطاع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32262 ۔۔۔ فرمایا کسی نبی کی امت نبی کو دفن کرنے پر قادر نہ ہوئی مگر اسی جگہ دفن کیا جس جگہ ان کی روح قبض ہوئی۔ ( الرافعی من زبیر بن نجار)
32264- ما من نبي تقدر أمته على دفنه إلا دفنوه في الموضع الذي قبض فيه. "الرافعي من طريق الزبير بن بكار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32263 ۔۔۔ مجھ سے حدیث بیان کی یحییٰ بن محمد بن طلحہ بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق نے وہ کہتے ہیں مجھ سے حدیث بیان کی میرے چچا شعیب بن طلحہ نے انھوں نے کہا مجھ سے حدیث بیان کی میرے والد نے کہ میں نے سنا اسماء بنت ابی بکر سے کہ جس نبی کی بھی روح قبض کی گئی ہے ان کی روح کو اس کے سامنے رکھا گیا اور اختیار دیا گیا کہ دنیا کی طرف واپس جائے یا موت پر راضی رہے۔ (الدیلمی بروایت عائشہ (رض))
32265- حدثني يحيى بن محمد بن طلحة بن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق حدثني عمي شعيب بن طلحة حدثني أبي سمعت أسماء بنت أبي بكر: ما قبض نبي إلا جعل روحه بين عينيه ثم خير بين الرجعة إلى الدنيا والموت. "الديلمي - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نبی کی شان کا تذکرہ
32264 ۔۔۔ فرمایا کہ جس قوم میں بھی اللہ تعالیٰ نے نبی بھیجا پھر نبی کی روح کو قبض فرمایا تو اس کے بعد ایک فترت کا زمانہ آتا ہے جس میں جہنم کو بھرا جاتا ہے۔ (طبرانی بروایت ابن عباس (رض))
32266- ما بعث الله تعالى نبيا قط في قوم ثم يقبضه إلا جعل بعده فترة وملأ من تلك الفترة جهنم. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32265 ۔۔۔ فرمایا آدم (علیہ السلام) آسمان دنیا پر قائم ہیں اولاد کے اعمال ان پر پیش کئے جاتے ہیں یوسف دوسرے آسمان پر دوخالہ زاد بھائی یحییٰ، عیسیٰ ، تیسرے آسمان پر ادریس ، چوتھے آسمان پر ہارون، پانچویں آسمان پر اور موسیٰ (علیہ السلام) چھٹے آسمان پر اور ابراہیم (علیہ السلام) ساتویں آسمان پر۔ (ابن مردویہ بروایت ابی سعید ضعیف الجامع 9148، 950
32267- آدم في السماء الدنيا تعرض عليه أعمال ذريته، ويوسف في السماء الثانية، وابنا الخالة يحيى وعيسى في السماء الثالثة، وإدريس في السماء الرابعة، وهارون في السماء الخامسة، وموسى في السماء السادسة، وإبراهيم في السماء السابعة. "ابن مردويه - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32266 ۔۔۔ فرمایا کہ میں عیسیٰ موسیٰ ابراہیم (علیہم السلام) کو دیکھا۔ عیسیٰ (علیہ السلام) گندمی رنگ کے گھنگھریالے بالوں اور چوڑے سینہ والے تھے اور موسیٰ اور آدم (علیہم السلام) دراز قد سجیلے جسم کے مالک تھے گویا کہ قبیلہ کے لوگ ہیں اور ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے تم اپنے نبی کو دیکھو یعنی اپنی طرف اشارہ فرمایا۔ (بخاری بروایت ابن عباس (رض))
32268- رأيت عيسى وموسى وإبراهيم، فأما عيسى فأحمر جعد عريض الصدر، وأما موسى فآدم جسيم سبط كأنه من رجال الزط ، وأما إبراهيم فانظروا إلى صاحبكم - يعني نفسه. "خ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32267 ۔۔۔ فرمایا پہلے رسول آدم (علیہ السلام) ہیں اور آخری محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نبی اسرائیل کا پہلا نبی موسیٰ اور آخری نبی عیسیٰ (علیہ السلام) سب سے پہلے قلم سے تحریر لکھنے والے اور ادریس (علیہ السلام) ہیں۔ (الحکیم بروایت ابی ذرضعیف الجامع 2127)
32269- أول الرسل آدم وآخرهم محمد، وأول أنبياء بني إسرائيل موسى وآخرهم عيسى، وأول من خط بالقلم إدريس. "الحكيم - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32268 ۔۔۔ فرمایا لوگوں کے سردار آدم (علیہ السلام) ہیں عرب کے سردار محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روم کے سردار صہیب فارس کے سردار سلمان (رض) حبشہ کے سردار بلال (رض) پہاڑوں کا سردار طورسیناء درختوں کا سردار بیری کا درخت مہینوں کا سردار محرم دنوں کا سردار جمعہ کلاموں کا سردار قرآن کریم، قرآن کا سردار سورة بقرہ ، سورة بقرہ کا سردار آیت الکرسی اس میں پانچ کلمات ہیں، ہر کلمہ میں پج اس برکتیں ہیں۔ (بروایت علی (رض) ضعیف الجامع 3326 کشف الخفاء 1504)
32270- سيد الناس آدم، وسيد العرب محمد، وسيد الروم صهيب وسيد الفرس سلمان، وسيد الحبشة بلال، وسيد الجبال طور سيناء، وسيد الشجر السدر، وسيد الأشهر المحرم، وسيد الأيام الجمعة، وسيد الكلام القرآن، وسيد القرآن البقرة، وسيد البقرة آية الكرسي، وأما إن فيها خمس كلمات في كل كلمة خمسون بركة. "فر - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32269 ۔۔۔ فرمایا میں نے معراج کی رات موسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھا کہ آدم (علیہ السلام) کی طرح طویل القامت ہیں گھنگھریالے بالوں والے گویا کہ قبیلہ شنوہ کے آدمی ہیں اور عیسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھا میانہ قدگندمی رنگ کے سرکے سیدھے بال والے ہیں اور جہنم کا داروغہ اور دجال کو بھی دیکھا۔ (احمدبیہقی بروایت ابن عباس (رض))
32271- رأيت ليلة أسري بي موسى رجلا آدم طوالا جعدا كأنه من رجال شنوءة، ورأيت عيسى رجلا مربوع الخلق إلى الحمرة والبياض سبط الرأس، ورأيت مالكا خازن النار والدجال. "حم، ق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32270 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے موسیٰ کو کلیم اللہ اور ابراہیم کو خلیل اللہ منتخب فرمایا۔ (مستدرک بروایت ابن عباس (رض))
32272- إن الله اصطفى موسى بالكلام وإبراهيم بالخلة. "ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا اجتماعی تذکرہ
32271 ۔۔۔ فرمایا یحیی بن زکریا نے عیسیٰ بن مریم سے کہا کہ آپ روح اللہ اور کلمتہ اللہ ہیں آپ مجھ سے افضل ہیں تو عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا بلکہ آپ مجھ سے افضل ہیں اللہ نے آپ کو سلام کیا میں نے اپنے نفس کو سلام کیا۔ (ابن عساکر بروایت حسن مرسلا ضعیف الجامع 4069)
32273- قال يحيى بن زكريا لعيسى ابن مريم: أنت روح الله وكلمته وأنت خير مني، فقال عيسى: بل أنت خير مني، سلم الله عليك وسلمت على نفسي. "ابن عساكر عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32272 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے نبی آدم ہیں پھر نوح دونوں کے درمیان دس آباء ہیں نماز فرض شدہ نیکی ہے جو چاہے اس میں اضافہ کرلے صدقہ کئی گناہ بڑھنے والی نیکی ہے روزہ جہنم سے ڈھال ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ روزہ میرے لیے ہے میں ہی اس کا بدلہ دوں گا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بدبو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پسندیدہ ہے افضل صدقہ جہد مقل ہے جو فقیر تک خفیہ پہنچایا جائے اور غلام آزاد کرنے کی افضل صورت وہ غلام ہے جس کی قیمت زیادہ ہو۔ (طبرانی فی الاوسط بروایت ابی امامہ (رض))
32274- أول الأنبياء آدم ثم نوح وبينهما عشرة آباء، والصلاة خير مفروض من شاء استكثر منها، والصدقة أضعاف مضاعفة، والصيام جنة، قال الله تعالى: الصيام لي وأنا أجزي به، والذي نفسي بيده! لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك، وأفضل الصدقة جهد 1 من مقل وسر إلى فقير، وأفضل الرقاب أغلاها ثمنا. "طس - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32273 ۔۔۔ فرمایا پہلے نبی آدم (علیہ السلام) ہیں اور ان کی اور نوح کے درمیان دس آباء ہیں اور رسولوں کی تعداد تین سو پندرہ ہیں۔ (صبرانی فی الاوسط بروایت ابی امامہ (رض))
32275- نب ي كان آدم، وبينه وبين نوح عشرة قرون، وبين نوح وإبراهيم عشرة قرون، والرسل ثلاثمائة وخمسة عشر. "طس - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32274 ۔۔۔ فرمایا نبیوں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار اور رسول 31 ہیں اور آدم (علیہ السلام) وہ نبی ہیں جن سے کلام فرمایا یا۔ (مستدرک بیہقی بروایت ابی ذرہ (رض))
32276- النبيون مائة ألف وأربعة وعشرون ألف نبي، والمرسلون ثلاثمائة وثلاثة عشر، وآدم نبي مكلم. "ك، هب - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32275 ۔۔۔ فرمایا نبیوں کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار رسول 315 بڑی جماعت ہے۔ احمد طبرانی ابن حبان مستدرک ابن مردویہ، بیہقی فی الاسماء بروایت ابی امامہ بیان کیا کہ میں نے کہا یارسول اللہ انبیاء کی تعداد کتنی ہے تو ارشاد فرمایا۔
32277- مائة ألف وأربعة وعشرون ألفا، الرسل من ذلك ثلاثمائة وخمسة عشر جما غفيرا. "حم، طب، حب، ك وابن مردويه، هق في الأسماء - عن أبي أمامة" قال قلت: يا رسول الله! كم عدة الأنبياء؟ قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32276 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے آٹھ ہزار نبی مبعوث فرمائے ان میں سے چار ہزار نبی اسرائیل کی طرف اور چار ہزار تمام لوگوں کی طرف تھے ۔ (بروایت انس (رض))
32278- بعث الله ثمانية آلاف نبي: أربعة آلاف منهم إلى بني إسرائيل، وأربعة آلاف إلى سائر الناس. " ... عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32277 ۔۔۔ فرمایا میرے بھائی انبیاء علیھم السلام ساٹھ ہزار گذرے ہیں پھر عیسیٰ بن مریم ان کے بعد میں ۔ (مستدرک کے روایت تعاقب کیا بروایت انس (رض))
32279- كان فيما خلا من إخواني من الأنبياء ثمانية آلاف نبي، ثم كان عيسى ابن مريم كنت أنا بعده. "ك وتعقب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২২৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32278 ۔۔۔ فرمایا آٹھ ہزار انبیاء کے بعد میری بعثت ہوئی ان میں سے چار نبی اسرائیل کی طرف۔ (ابن سعدبروایت انس (رض) ذخیرة الخفاظ 2347)
32280- بعثت على أثر ثمانية آلاف من الأنبياء منهم أربعة آلاف من بني إسرائيل. "ابن سعد - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: