কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২২৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32279 ۔۔۔ فرمایا ہزار سے زائد انبیاء کے آخر میں ہوں (ابن سعد بروایت جابر (رض) مستدرک بروایت ابی سعید)
32281- إني خاتم ألف نبي أو أكثر. "ابن سعد - عن جابر؛ ك عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32280 ۔۔۔ اولاد آدم میں منتخب پانچ ہیں نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ، عیسیٰ محمد اور ان میں بہتر محمد ہیں۔ (ابن عساکر بروایت ابی ہریرة)
32282- خيار ولد آدم خمسة نوح وإبراهيم وموسى وعيسى ومحمد، وخيرهم محمد. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32281 ۔۔۔ فرمایا مخلوق میں سب سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو کپڑا پہنایا جائے گا۔ (البزار بروایت عائشہ (رض))
32283- أول من يكسى من الخلائق إبراهيم. "البزار - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32282 ۔۔۔ فرمایا سب سے پہلے مہمان نوازی ابراہیم (علیہ السلام) نے کی۔ (ابن ابی الدنیا فی فدی الضعیف بروایت ابوہریرہ (رض))
32284- كان أول من أضاف الضيف إبراهيم. "ابن أبي الدنيا في قرى الضيف - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32283 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) کو جب آگ میں ڈالا گیا تو ان کا پہلا یہ تھا (حسبی اللہ ونعم الوکیل “ (خط بروایت ابی ہریرة غریب وامحفوظ بروایت ابن عباس (رض) موقوف عنقریب 32301 پر بھی آئے گی۔ اسنی المطالب 4 تحذیر المسلمین 91)
32285- آخر ما تكلم به إبراهيم حين ألقي في النار: حسبي الله ونعم الوكيل. "خط - عن أبي هريرة؛ غريب والمحفوظ عن ابن عباس موقوف" سيأتي برقم 2301".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32284 ۔۔۔ فرمایا جب اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں ڈالاتوکہا :۔ اللھم انت فی السماء واحد وانا فی الارض واحد اعبدک (ابویعلی حلیة الاولیاء بروایت ابی ہریرة ضعیف الجامع 4767 الضعیفة 1216)
32286- لما ألقي إبراهيم في النار قال: اللهم أنت في السماء واحد وأنا في الأرض واحد أعبدك. "ع، حل - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32285 ۔۔۔ فرمایا جب ابراہیم کو آگ میں ڈالا گیا تو انھوں نے کہا ۔ حسبی اللہ ونعم الوکیل تو ان کا قسم نہیں جلا مگر شانہ کی جگہ۔ (ابن نجار بروایت ابی ہریرة (رض) ضعیف الجامع 4766)
32287- لما ألقي إبراهيم الخليل في النار قال: حسبي الله ونعم الوكيل، فما احترق منه إلا موضع الكتاف. "ابن النجار - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২২৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32286 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) کو جب آگ میں ڈالا گیا تو آگ میں پہنچے کے بعد کہا حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔ (ٕحلیة الاولیاء بروایت انس (رض))
32288- أتي بإبراهيم يوم النار إلى النار فلما أبصرها قال: حسبنا الله ونعم الوكيل. "حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32287 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) کے لیے اپنے نبی (یعنی خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) کو دیکھو۔ ترجمہ مسنگ ہے کتاب کے اندر۔
32289- أما إبراهيم فانظروا إلى صاحبكم، وأما موسى فرجل آدم جعد على جمل أحمر مخطوم بخلبة كأني أنظر إليه إذا انحدر في الوادي يلبي. "حم، ق - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32288 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے روز انبیاء (علیہم السلام) کی آپس میں دودھ کی دوستی ہوگی بقیہ لوگوں کو چھوڑ کر اس دن میرے دوست ابراہیم (علیہ السلام) ہوں گے۔ (طبرانی بروایت سمرة ضعیف الجامع 4119)
32290- إن الأنبياء يوم القيامة كل اثنين منهم خليلان دون سائرهم، فخليلي منهم يومئذ خليل الله إبراهيم. "طب - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32289 ۔۔۔ فرمایا ہم زیادہ حق دار ہیں شک کے ابراہیم (علیہ السلام) سے جب کہا :۔ رب أرنی کیف تحیی الموتی قال اولم تؤمن قال بلی ولکن لیطمنن قلبی اللہ تعالیٰ لوط (علیہ السلام) پر رحم فرمائے ، وہ مضبوط رکن کی پناہ حاصل کرنا چاہ رہے تھے اگر میں اتنا عرصہ جیل میں بھی رہتا جتنا یوسف (علیہ السلام) رہے تو بادشاہ کی طرف سے جب بلاوا آتا تو میں فوراً قبول کرلیتا۔ (یعنی یوسف (علیہ السلام) کی ہمت ہے تاخیر کی)۔ (احمد بیہقی ابن ماجہ بروایت ابن ہریرة (رض))
32291- نحن أحق بالشك من إبراهيم إذ قال: {رَبِّ أَرِنِي كَيْفَ تُحْيِي الْمَوْتَى قَالَ أَوَلَمْ تُؤْمِنْ قَالَ بَلَى وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي} ويرحم الله لوطا! لقد كان يأوي إلى ركن شديد؛ ولو لبثت في السجن طول ما لبث يوسف لأجبت الداعي. "حم، ق، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انبیاء (علیہم السلام) کا تذکرة حروف تہجی کی ترتیب
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
ابراہیم (علیہ السلام) کا تذکرہ
32290 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم کے والد آذر کو قیامت کے روز آگ میں ڈالا جائے گا ان کے چہرے پر ذلت چھائی ہوئی ہوگی ابراہیم (علیہ السلام) ان سے کہیں گے کیا میں نے نہیں کہا نافرمانی مت کرو ؟ باپ کہے گا آج نافرمانی نہیں کروں گا ابراہیم (علیہ السلام) عرض کریں گے اے باری تعالیٰ آپ نے وعدہ فرمایا تھا کہ مجھے قیامت کے روز رسوا نہیں کریں گے اس سے بڑی رسوائی کیا ہوگی ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ میں نے جنت کو کافروں پر حرام کررکھا ہے۔ کہا جائے گا اے ابراہیم پاؤں کے نیچے دیکھو کیا ہے ؟ تو دیکھیں گے ایک بجوخون میں لت پت ہے ان کی ٹانگیں پکڑ کر جہنم میں ڈال دیا گیا ہے۔ (بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
32292- يلقى إبراهيم أباه آزر يوم القيامة وعلى وجه آزر قترة وغبرة، فيقول له إبراهيم: ألم أقل لك: لا تعصني؟ فيقول أبوه: فاليوم لا أعصيك، فيقول إبراهيم: يا رب! إنك وعدتني أن لا تخزني يوم يبعثون، وأي خزي أخزى من أبي الأبعد؟ فيقول الله: إني حرمت الجنة على الكافرين، فيقال: يا إبراهيم! ما تحت رجليك؟ فينظر فإذا هو بذيخ متلطخ فيؤخذ بقوائمه فيلقى في النار. "خ - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابراہیم (علیہ السلام) کے ختنہ کا ذکر
32291 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک سوبیس سال کی عمر میں اپنا ختنہ خود کیا پھر اس کے بعداسی سال اور زندہ رہے۔ (ابن عساکر بروایت ابوہریرہ (رض))
32293- اختتن إبراهيم وهو ابن عشرين ومائة سنة، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابراہیم (علیہ السلام) کے ختنہ کا ذکر
32292 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) نے اسی سال کی عمر میں اپنا ختنہ خود کیا۔ (احمد بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
32294- اختتن إبراهيم وهو ابن ثمانين سنة بالقدوم. "حم، ق -عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ابراہیم (علیہ السلام) کے ختنہ کا ذکر
32293 ۔۔۔ فرمایا ابراہیم (علیہ السلام) نے جھوٹ نہیں بولامگر تین مرتبہ کا توریہ دو اللہ کی ذات کی خاطر انی سقیم دوسری فرمایا بل فعلہ کبیر ھم ہذا اور ایک مرتبہ وہ سفر میں تھے ایک ظالم بادشاہ پر ان کا گذر ہو اس سے کہا گیا کہ ہمارے علاقہ میں ایک مہمان آیا ہے ان کے ساتھ ایک خوبصورت عورت ہے تو اس نے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس قاصد بھیجا کہ یہ عورت کون ہے ؟ تو فرمایا کہ یہ میری بہن ہے پھر ساروعلیھا السلام کی پاس آکر واقعہ ذکر کیا اور ان کو سکھایا کہ دیکھو اس وقت روئے زمین پر ہم دونوں کے علاوہ اور کوئی مومن نہیں ہے اگر ظالم بادشاہ تمہارے متعلق پوچھے تو میں کہوں گا یہ میری بہن ہے تو تم میری تصدیق کرنا پھر سارہ کو اپنے پاس بلوایا جب اس کے پاس پہنچا تو اس نے برے ارادہ سارا کو ہاتھ لگانا چانا تو اس کا ہاتھ شل ہوگیا تو اس نے سارہ (علیہا السلام) سے کہا اللہ سے دعا کرو آئندہ تمہارے سے بری حرکت نہیں کروں گا سارہ نے دعا کی تو اس کی حالت ٹھیک ہوگئی پھر دوبارہ ہاتھ لگانا چاہا دوبارہ عذاب نازل ہوا اب کے دفعہ پہلے سے سخت تھا اس نے پھر دعاء کی درخواست کی اور وعدہ کیا آئندہ ایسا نہیں کروں گا سارہ علیہما اسلام کی دعاء سے پھر ٹھیک ہوگیا پھر اس نے دربان کو بلا کررکھا تم تو میرے پاس کسی انسان کو نہیں لائے ہوبل کہ جنات کو لے کر آئے پھر سارہ کو ایک خادمہ دی وہ واپس باہر آئی توابھی ابراہیم (علیہ السلام) نماز میں مشغول تھے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا دونوں ٹھہرجاؤ توسارہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس فاجر کے مکروفریب کو اسی کی طرف لوٹادیا اور ہاجرہ کو بطور خادم کے دیا۔ (احمد بیہقی بروایت ابی ہریرة)
32295- لم يكذب إبراهيم إلا ثلاث كذبات: ثنتين منهن في ذات الله قوله: {إِنِّي سَقِيمٌ} ، وقوله: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} ، بينا هو ذات يوم وسارة إذ أتى على جبار من الجبابرة فقيل له: إن ههنا رجلا معه امرأة من أحسن الناس، فأرسل إليه فسأله عنها فقال: من هذه؟ قال: أختي، فأتى سارة فقال: يا سارة! ليس على وجه الأرض مؤمن غيري وغيرك، وإن هذا سألني فأخبرته أنك أختي فلا تكذبيني، فأرسل إليها فلما دخلت عليه ذهب يتناولها بيده فأخذ فقال: ادعي الله لي ولا أضرك، فدعت الله فأطلق، ثم تناولها ثانية فأخذ مثلها أو أشد فقال: ادعي الله لي فلا أضرك، فدعت فأطلق، فدعا بعض حجبته فقال: إنك لم تأتني بإنسان إنما اتيتني بشيطان فأخدمها هاجر فأتته وهو قائم يصلي فأومأ بيده: مهيا، قالت: رد الله كيد الفاجر في نحره وأخدم هاجر. "حم، ق - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32294 ۔۔۔ فرمایا ہر نبی کا ایک دوست ہے۔ نبیوں میں میرے دوست میرے ابراہیم خلیل اللہ ہیں۔ پھر یہ آیت تلاوت کی۔ (احمد، ترمذی، مستدرک بروایت ابن مسعود (رض) الخطیب بروایت ابن عباس (رض))
32296- إن لكل نبي ولاة من النبيين وإن وليي منهم أبي وخليل الله إبراهيم ثم قرأ: {إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ} . "حم، ت، ك - عن ابن مسعود؛ الخطيب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32295 ۔۔۔ فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا توعرش کے نیچے سے آواز آئے گی اے محمد آپ کے والد ابراہیم (علیہ السلام) کتنے اچھے والد ہیں اور علی (رض) کتنی اچھے بھائی ہیں۔ (الرافعی بروایت علی (رض) التنزیہ 1522 ذیل اللالی 2)
32297- إذا كان يوم القيامة نوديت من بطنان العرش: يا محمد! نعم الأب أبوك إبراهيم ونعم الأخ أخوك علي. "الرافعي - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32296 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل (علیہ السلام) کو ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بھیجا کہ اور کہا کہ اے ابراہیم میں نے آپ کو ویسے خلیل نہیں بنالیا آپ میرے بندوں میں سب سے زیادہ بندگی کرنے والے ہیں میں نے مسلمانوں کے دلوں کو جھاٹکا آپ کے دل سے زیادہ کوئی سختی نہیں پایا۔ (ابوالتسیع فی الثواب بروایت عمر (رض))
32298- إن الله عز وجل بعث جبريل إلى إبراهيم فقال له: يا إبراهيم! إني لم أتخذك خليلا إنك أعبد عبادي ولكن اطلعت في قلوب المؤمنين فلم أجد قلبا أسخى من قلبك. "أبو الشيخ في الثواب - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32297 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے دن سے پہلے خلیل اللہ ابراہیم (علیہ السلام) کو کپڑا پہنایا جائے گا۔ (الرافعی بروایت عائشہ (رض))
32299- أول من يكسى يوم القيامة خليل الله إبراهيم. "الرافعي عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32298 ۔۔۔ فرمایا قیامت کے رو ز سب سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو کپڑا پہنایا جائے گا دو چادریں پھر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یمنی جادؤں کا جوڑا وہ عرش الہی کے دائیں جانب ہوں گے ۔ (الرافعی بروایت عائشہ (رض))
32300- أول من يكسى يوم القيامة إبراهيم عليه السلام قبطتين، ثم يكسى محمد حلة حبرة وهو عن يمين العرش. "الرافعي - عن علي موقوفا".
তাহকীক: