কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩৭৩৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨١۔۔۔ عکرمہ کی روایت ہے کہ ایک چور نے حضرت عمار (رض) کا تھیلا چوری کرلیا حضرت عمار (رض) نے چور پکڑلیا اور فرمایا : یں اس کی پردہ پوشی کرتا ہوں تاکہ اللہ تعالیٰ میری پردہ پوشی کرے۔ (رواہ ابن عساکر)
37382- عن عكرمة أن عمارا أخذ سارقا قد سرق عيبته فقال: أستر عليه لعل الله يستر علي. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٢۔۔۔ حوشب فزاری کی روایت ہے کہ حضرت عمروبن العاص (رض) نے جس دن حضرت عمار (رض) قتل کردیئے گئے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمہارا سازو سامان چھیننے والا اور قاتل دونوں دوزخ میں جائیں گے۔ (رواہ ابن عساکر)
37383- عن حوشب الفراري قال: قال عمرو بن العاص يوم قتل عمار بن ياسر: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يدخل سالبك وقاتلك النار. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٣۔۔۔ حضرت عمرو بن العاص (رض) سے کہا گیا کہ عمار (رض) قتل کردیئے گئے ہیں۔ حضرت عمرو (رض) نے کہا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ تیرا سامان چھیننے والا اور قاتل دونوں دوزخ میں جائیں گے حضرت عمرو (رض) سے کہا گیا آپ ہی تو ان سے جنگ کررہے تھے عمرو (رض) نے جواب دیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کا قاتل اور اقس کا سامان چھیننے والا دوزخ میں جائے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
37384- عن عمرو بن العاص أنه قيل له قتل عمار بن ياسر! فقال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: إن سالبه وقاتله في النار، فقيل لعمرو: هو ذا أنت تقاتله! فقال: إنما قال: قاتله وسالبه. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٤۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) کہتے ہیں : عمار (رض) اس وقت تک مبتلائے فتنہ نہیں ہوں گے جب تک بڑھاپے سے سٹھیانہ جائیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ ابویقظان فطرف پر ہے وہ اپنی فطرت کقو مرتے دم تک نہیں چھوڑے گا یا پھر اس پر بےرحم بڑھاپے کا حملہ نہ ہوجائے۔ (رواہ ابن عساکر)
37385- عن حذيفة قال: إن عمارا لا تصيبه الفتنة حتى يخرف، سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: أبو اليقظان على الفطرة لم يدعها حتى يموت أو ينسيه الهرم. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٥۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) سے کہا گیا : عثمان (رض) قتل کردیئے گئے ہیں۔ آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟ حذیفہ (رض) نے فرمایا : عمار (رض) سے چمٹ جاؤ کہا گیا : عمار (رض) تو حضرت علی (رض) سے الگ ہی نہیں ہوتے حذیفہ (رض) نے فرمایا حسد جسم کے لیے سب سے بڑا ہلاکو ہے تمہیں عمار کا حضرت علی سے قرب نفرت دلا رہا ہے حالانکہ اللہ کی قسم حضرت علی (رض) حضرت عمار سے افضل ہیں یہ فرق تو ایسا ہے جیسا غبار اور بالوں میں ہاں عمار (رض) اخیا میں سے ہیں۔ (رواہ ابن عساکر)
37386- عن حذيفة أنه قيل له: إن عثمان قد قتل فما تأمرنا؟ قال: الزموا عمارا، قيل: إن عمارا لا يفارق عليا! قال: إن الحسد أهلك للجسد وإنما ينفركم من عمار قربه من علي، فوالله لعلي أفضل من عمار أبعد ما بين التراب والسحاب، وإن عمارا من الأخيار. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٦۔۔۔ حضرت کعب بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے فرمایا : عمار (رض) خندق سے مٹی باہر نکال رہے تھے تمہیں باغی جماعت قتل کرے گی تمہاری آخری پینے کی چیز پانی ملا ہوا دودھ ہوگا۔ (رواہ ابن عساکر)
37387- عن كعب بن مالك أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمار بن ياسر وهو ينقل التراب من الخندق: يقتلك الفئة الباغية وآخر شرابك ضياح من لبن - وفي لفظ: وآخر زادك من الدنيا ضيح من لبن. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٧۔۔۔ حضرت خالد بن ولید (رض) کی روایت ہے کہ میرے اور عمار (رض) کے درمیان توں تکرار ہوگئی عمار (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میری شکایت کرنے چل پڑے میں بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا عمار (رض) آپ سے میری شکایت کررہے تھے میں نے عمار پر اور غصہ کرنا شروع کردیا جب کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش بیٹھے تھے عمار (رض) روپڑے اور عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا آپ اسے نہیں سن رہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرف سر اٹھایا اور فرمایا : جس نے عمار سے دشمنی کی اللہ تعالیٰ اس سے دشمنی رکھے گا اور جو شخص عمار بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ واحمد بن حنبل والنسائی)
37388- عن خالد بن الوليد قال: إنه كان بيني وبين عمار كلام فانطلق عمار يشكوني إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فأتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يشكوني فجعلت لا أزيده إلا غلظة ورسول الله صلى الله عليه وسلم ساكت، فبكى عمار وقال: يا رسول الله! ألا تسمعه؟ فرفع رسول الله صلى الله عليه وسلم إلي رأسه وقال: من عادى عمارا عاداه الله، ومن أبغض عمارا أبغضه الله. "ش، حم، ن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৩৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٨۔۔۔ حضرت خالد بن ولید (رض) کی روایت ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ کی بات نہ ہوتی مجھے ابن سمیہ گالی نہ دیتا۔ آپ نے فرمایا : اے خالد ! رک جاؤ جس نے عمار کو گالی دی اللہ اسے ذلیل کرے گا جس نے عمار کی تحقیر کی اللہ اس کی تحقیر کرے گا جس نے عمار کو بیوقوف کہا اللہ اسے بیوقوف بنائے گا۔ (رواہ ابن النجار)
37389- عن خالد بن الوليد أنه أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! لولا أنت ماسبني ابن سمية، فقال؛ مهلا ياخالد! من سب عمارا سبه الله ومن حقر عمارا حقره الله، ومن سفه عمارا سفهه الله. "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٨٩۔۔۔ حضرت خالد (رض) کہتے ہیں : میں نے ایک کام کیا جو میرے لیے بہت زیادہ باعث خوف تھا کہ وہ مجھے عمار (رض) کی وہ سے آتش دوزخ میں نہ داخل کردے۔ پوچھا گیا : بھلاوہ کیا ہے ؟ خالد (رض) نے کہا : مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) میں سے بعض لوگوں کے ساتھ عرب کی ایک بستی کی طرف بھیجا میں ن ے انھیں جالیا بستی میں مسلمانوں کا بھی ایک گھرانہ تھا عمار (رض) نے چند صحابہ (رض) کے ساتھ ان کے متعلق بات کی اور کہا : آپ انھیں رہا کردیں میں نے کہا : نہیں حتیٰ کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاس چلا جاؤں پھر آپ چاہیں انھیں آزاد کردیں یا ان کے متعلق جو چاہیں کریں۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا عمار (رض) نے بھی اندر آنے کے لیے اجازت طلب کی اندر آئے اور کہا : یارسول اللہ ! کیا آپ خالد کی طرف نہیں دیکھتے اس نے ایسا اور ایسا کیا ہے ؟ خالد (رض) بولے : اللہ کی قسم ! اگر آپ کی مجلس کے آداب ملحوظ نہ ہونے ابن سمیہ مجھے کبھی گالی نہ دیتا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عمار ! باہر نکل جاؤ۔ چنانچہ عمار (رض) روتے ہوئے باہر نکل گئے اور کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خالد (رض) کے خلاف میری مدد نہیں کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم اس شخص کو جواب نہیں دیتے ؟ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! اسے جواب دینے سے مجھے اس کی حقارت نے روک دیا ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے عمار کو حقارت کی نظر سے دیکھا اللہ تعالیٰ اسے حقارت کی نظر سے دیکھے گا جس نے عمار سے بغض رکھا اللہ اس سے بغض رکھے گا میں باہر نکلا اور عمار کے پیچھے ہولیا میں نے انھیں منالیا اور انھوں نے میرے لیے استغفار کیا۔ (رواہ ابویعلی وابن عساکر)
37390- عن خالد بن الوليد قال: ما عملت عملا أخوف عندي أن يدخلني النار من شأن عمار، قيل: وما هو؟ قال: بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم في ناس من أصحابه إلى حي من العرب فأصبتهم وفيهم أهل بيت مسلمون فكلمني عمار في أناس من أصحابه فقال: أرسلهم، فقلت: لا حتى آتي بهم رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإن شاء أرسلهم وإن شاء صنع فيهم ما أراد، فدخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم واستأذن عمار فدخل فقال: يا رسول الله! ألم تر إلى خالد بن الوليد فعل وفعل؟ فقال خالد: أما والله! لولا مجلسك ما سبني ابن سمية، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اخرج يا عمار! فخرج وهو يبكي فقال: مانصرني رسول الله صلى الله عليه وسلم على خالد! فقال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: ألا أجبت الرجل؟ فقلت: يا رسول الله ما منعني منه إلا محقرة له، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من يحقر عمارا يحقره الله، ومن يسب عمارا يسبه الله، ومن يبغض عمارا يبغضه الله، فخرجت فاتبعته فكلمته حتى استغفر لي. "ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٠۔۔۔” ایضا “ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے (خالد بن ولید (رض) کو) ایک سریہ میں بھیجا ہم نے موحدین کے ایک گھرانے کو جالیا عمار (رض) نے کہا : ان لوگوں کا اظہار کرکے اپنی جان بچانے کی کوشش کی ہے میں عمار (رض) کی بات کی طرف مطلق توجہ نہ دی عمار (رض) بولے : میں ضرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی خبر کروں گا جب ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے عمار (رض) نے آپ سے میری شکایت کی جب عمار (رض) نے دیکھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے کوئی بازپرس نہیں کررہے بیٹھ کر واپس لوٹ گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمار (رض) کو واپس بلایا اور فرمایا : اے خالد ! عمار کو برا بھلا مت کہو چونکہ جو شخص عمار کو برا بھلا کہے گا اللہ تعالیٰ اس کا برا کرے گا جو عمار سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھے گا جو عمار کو بیوقوف بنائے گا اللہ تعالیٰ اسے بیوقوف بنائے گا میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ میرے لیے استغفار کیجئے۔ اللہ کی قسم عمار کو ترت جواب دینے سے مجھے صرف اور صرف اس کی حقارت نے روکا ہے۔ اے خالد (رض) نے فرمایا : میرا گناہ جو مجھے سب سے خوفزدہ کررہا ہے وہ یہ کہ میں عمار (رض) کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ (رواہ النسائی والطبرانی والحاکم)
37391- "أيضا" بعثني رسول الله صلى الله عليه وسلم في سرية فأصبنا أهل بيت كانوا وحدوا، فقال عمار: قد احتجز هؤلاء منا بتوحيدهم، فلم ألتفت إلى قول عمار فقال: أما لأخبرن رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما قدمنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم شكاني إليه، فلما رأى أن النبي صلى الله عليه وسلم لا يقتص مني أدبر وعيناه تدمعان فرده النبي صلى الله عليه وسلم فقال: ياخالد: لا تسب عمارا فإنه من سب عمارا سبه الله، ومن يبغض عمارا أبغضه الله، ومن سفه عمارا سفهه الله؛ فقلت: استغفر لي يا رسول الله! فوالله ما منعني أن أجيبه إلا تسفهي إياه، قال خالد: فما من ذنوبي مني أخوف عندي من تسفهي عمارا. "ن، طب، ك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩١۔۔۔ حضرت خالد ولید (رض) ، بنت ہشام بن ولید بن مغیرہ سے روایت نقل کرتے ہیں بنت ہشام حضرت عمار (رض) کی دیکھ بھال کرتی تھیں وہ کہتی ہیں : حضرت معاویہ (رض)، حضرت عمار (رض) کی عیادت کرنے آئے جب باہر نکلے، کہنے لگے : یا اللہ ! ہمارے ہاتھوں عمار کی موت واقع نہ ہو۔ چونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے سنا ہے کہ عمار کو باغی جماعت قتل کرے گی۔ (رواہ ابویعلی وابن عساکر)
37392- عن خالد بن الوليد عن ابنة هشام بن الوليد بن المغيرة وكانت تمرض عمارا قالت: جاء معاوية إلى عمار يعوده فلما خرج من عنده قال: اللهم لا تجعل منيته بأيدينا! فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: تقتل عمارا الفئة الباغية. "ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٢۔۔۔ حضرت ابوامامہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے فرمایا : تجھے باغی جماعت قتل کرے گی۔ (رواہ ابن عساکر)
37393- عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمار: تقتلك الفئة الباغية. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٣۔۔۔ سلمان (رض) کی روایت ہے کہ حضرت عمار (رض) کو (قبول اسلام پر) سخت اذیتیں دی جارہی تھیں عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا زمانہ ہمیشہ ایسا ہی رہتا ہے ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ ! آل یاسر کی مغفرت فرما ! تمہارا ٹھکانا جنت ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
37394- عن سلمان قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم وقال له عمار وهو يعذب: يا رسول الله هكذا الدهر أبدا؟ فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم - اللهم اغفر لآل ياسر! موعدكم الجنة. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٤۔۔۔ محمد بن عبداللہ بن ابی روایت نقل کرتے ہیں کہ ان کے دادا ابورافع (رض) کہتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (حضرت عمار (رض)) فرمایا : فتنہ باغیہ (باغی جماعت) قتل کرے گا۔ (رواہ الرویانی وابویعلی وابن عساکر)
37395- عن محمد بن عبد الله بن أبي رافع عن أبيه عن جده أبي رافع قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: تقتلك الفئة الباغية. "الروياني، ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٥۔۔۔ ابوقتادہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے فرمایا : اے ابن سمیہ تیرا ناس ہوا ! تجھے باغی جماعت قتل کرے گی۔ (رواہ ابویعلی وابن عساکر)
37396- عن أبي قتادة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لعمار: ويحك ابن سمية! تقتلك الفئة الباغية. "ع، كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٦۔۔۔ ابوقتادہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) کی سر سے مٹی صاف کی اور فرمایا : اے ابن سمیہ تجھ پر افسوس ہے ! تجھے باغی جماعت قتل کرے گی۔ (رواہ ابن عساکر)
37397- عن أبي قتادة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لعمار ومسح التراب عن رأسه: بؤسا لك ابن سمية! تقتلك الفئة الباغية. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٧۔۔۔ خیثمہ بن عبدالرحمن کی روایت ہے کہ میں حضرت ابوہریرہ (رض) کے پاس بیٹھا تھا میں نے کہا : مجھے حدیث سنائیں حضرت ابوہریرہ (رض) بولے : تم کن لوگوں میں سے ہو ؟ میں نے جواب دیا : میں اہل کوفہ میں سے ہوں۔ ابوہریرہ (رض) ننے فرمایا تم مجھ سے سوال کرتے ہو، حالانکہ تمہارے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام (رض) موجود میں اور وہ شخص موجود ہے جسے شیطان سے پناہ دی گئی ہے یعنی حضرت عمار بن یاسر (رض) ۔ (رواہ ابن عساکر)
37398- عن خيثمة بن عبد الرحمن قال جلست إلى أبي هريرة وقلت: حدثني، فقال أبو هريرة: ممن أنت؟ قلت: من أهل الكوفة، قال: تسألني وفيكم علماء أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم والمجار من الشيطان عمار بن ياسر. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٨۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد تعمیر کررہے تھے جب کہ لوگ پتھر لاتے تھے اور لوگ ایک ایک پتھر اٹھاتے جبکہ عمار (رض) دو دو پتھر اٹھا کر لائے لوگ ایک ایک اینٹ لاتے عمار (رض) دو دو اینٹیں لائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن سمیہ پر افسوس ہے۔ اسے باغی گروہ قتل کرے گا (رواہ ابن عساکر)
37399- عن أبي هريرة قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يبني المسجد فإذا نقل الناس حجرا نقل عمارا حجرين، وإذا نقل الناس لبنة نقل عمار لبنتين، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: ويح ابن سمية! تقتله الفئة الباغية. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٣٩٩۔۔۔ علاء ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے فرمایا : تجھے باغی گروہ قتل کرے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
37400- عن العلاء عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال لعمار: تقتلك الفئة الباغية. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৭৪১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عمار (رض)
٣٧٤٠٠۔۔۔ ابوبکر بن حفص ایک شخص سے روایت نقل کرتے ہیں وہ ہے کہتا ہے میں نے ابویسر کو کہتے سنا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمار (رض) سے فرمایا : تجھے باغی کر وہ قتل کرے گا۔ (رواہ ابن عساکر)
37401- عن أبي بكر بن حفص عن رجل قال سمعت أبا اليسر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لعمار: تقتلك الفئة الباغية - وفي لفظ: تقتل عمارا الفئة الباغية. "كر".
tahqiq

তাহকীক: