কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৩৫২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عزیز علیہ الصلوة والسلام
الاکمال
الاکمال
32341 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی عزیز (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کہ اگر تمہیں کوئی تکلیف پہنچے تو مخلوق سے کوئی شکایت نہیں کرنا کیونکہ مجھی تم سے بہت سی تکلیف وہ باتیں پہنچیں میں نے اپنے فرشتوں سے تمہاری شکایت نہیں کی اے عزیز میری نافرمانی اتنی کر جنتی کہ تجھ میں میرے عذاب سہنے کی طاقت ہے ار مجھ سے اپنے حوائج اپنے عامل کے بقدر مانگ اور میری تدبیر سے مامون نہ ہو جنت میں داخل ہونے تک تو عزیز (علیہ السلام) نے رونا شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی اے عزیز رونا بندکردو اگر تم نے جہالت سے کوئی نافرمانی کی تو میں معاف کروگا گا اپنے حلم سے کیونکہ میں حلیم ہوں اپنے بندوں کو سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا میں ارحم الرحمین ہوں۔ (الدیلمی براویت ابی ہریرة (رض) عن)
32341- أوحى الله إلى أخي العزيز: يا عزيز إن أصابتك مصيبة فلا تشكني إلى خلقي، فقد أصابني منك مصائب كثيرة ولم أشكك إلى ملائكتي، يا عزيز! اعصني بقدر طاقتك على عذابي وسلني حوائجك على مقدار عملك ولا تأمن مكري حتى تدخل جنتي، فاهتز عزيز يبكي فأوحى الله إليه: لا تبك يا عزيز! فإن عصيتني بجهلك غفرت لك بحلمي لأني حليم لا أعجل بالعقوبة على عبادي وأنا أرحم الراحمين. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32342 ۔۔۔ فرمایا شیطان ہر نبی آدم کو پیدائش کے دن ہاتھ لگاتا ہے مگر مریم اور ان بیٹا ۔ٕ(عیسیٰ) ۔ مسلم بروایت ابوہریرہ ہ (رض))
32342- كل بني آدم يمسه الشيطان يوم ولدته أمه إلا مريم وابنها. "م - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32343 ۔۔۔ فرمایا ہر بنی آدم کو شیطان پیدا ہونے کے دن اس کی پہلو میں چوکا لگاتا ہے جبکہ عیسیٰ بن مریم کہ شیطان چوکا لگانے گیا تو چوکا پردے میں لگ گیا۔ (بخاری بروایت ابی ہریرة (رض))
32343- كل بني آدم يطعن الشيطان في جنبيه بأصبعيه حين يولد غير عيسى ابن مريم ذهب يطعن فطعن في الحجاب. "خ - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32344 ۔۔۔ فرمایا گود میں بات نہیں کی مگر عیسیٰ (علیہ السلام) یوسف (علیہ السلام) اور صاحب جدیج اور ابن ماشطہ فرعون نے (مستدرک بروایت ابوہریرہ (رض))
32344- لم يتكلم في المهد إلا عيسى وشاهد يوسف وصاحب جريج وابن ماشطة فرعون. "ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32345 ۔۔۔ فرمایا نبی آدم کے ہرنومولود بچے کو شیطان پیدائش کے وقت ہاتھ لگاتا ہے جس سے وہ رونا شروع کردیتا سوائے مریم اور ان کے بیٹا عیسیٰ کو ۔ (بخاری بروایت ابوہریرہ (رض))
32345- ما من بني آدم مولود إلا يمسه الشيطان حين يولد فيستهل صارخا من مس الشيطان غير مريم وابنها. "خ - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32346 ۔۔۔ فرمایا کہ میں عیسیٰ بن مریم کے سب قریب ترین آدمی ہوں دنیا و آخرت میں میرے اور ان کے درمیان کوئی نبی نہیں ہے فرمایا انبیاء علیہم السلام علاتی بھائی ہیں مائیں سب کی الگ الگ ہیں لیکن ان کا دین ایک ہی ہے۔ (احمد بیہقی ابوداؤد بروایت ابوہریرہ (رض))
32346- أنا أولى الناس بعيسى ابن مريم في الدنيا والآخرة ليس بيني وبينه نبي، والأنبياء أولاد علات أمهاتهم شتى ودينهم واحد. "حم، ق، د عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32347 ۔۔۔ فرمایا میں نے رات کو خواب میں کعبہ کے پاس گندمی رنگ کے ایک شخص کو دیکھا گندمی رنگ کے لوگوں میں سب سے حسین ترین تھا ان کی زلفیں بہترین زلفیں جو تم نے دیکھی ہوں اس پر کنگھی کی ہوئی تھی ان سے پانی کے قطرے گر رہے تھے دو آدمیوں پر سہارا لگائے بیت اللہ کا طواف کررہے تھے میں نے پوچھا یہ کون ہیں بتایا کیا کہ یہ مسیح بن مریم ہیں پھر میں نے ایک لمبا قد دائیں آنکھ سے کانے شخص کو دیکھا جس کی آنکھ ایسی معلوم ہورہی تھی کہ جیسے انگور کا دانہ ہو میں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ بتایا گیا مسیح الدجال ہے۔ (مسندامام مالک احمد بخاری بروایت ابن عمر (رض))
32347- أراني الليلة عند الكعبة فرأيت رجلا آدم كأحسن ما أنت راء رجلا من أدم الرجال، له لمة كأحسن ما أنت راء من اللمم قد رجلها فهي تقطر ماء متكئا على رجلين يطوف بالبيت فسألت من هذا؟ فقيل: المسيح ابن مريم، ثم إذا أنا برجل جعد قطط أعور العين اليمنى كأنها عنبة طافية فسألت من هذا؟ فقيل: المسيح الدجال. "مالك، حم، خ - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৫৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32348 ۔۔۔ فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ کعبہ کا طواف کررہاہوں تو اچانک گندمی رنگ کے ایک شخص کو دیکھاجنکے بال سیدھے تھے دو آدمیوں طواف کررہے تھے اور سرکے بالوں سے پانی گر رہا تھا میں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ انھوں نے بتایا یہ عیسیٰ بن مریم ہیں پھر میں نے دوسری طرف دیکھا ایک سرخی مائل قد آور شخص کو دیکھا جس کے بال گھنگھر یا لے تھے آنکھ سے کانا تھا گویا کہ اس کی آنکھ کی جگہ انگورکادانہ ہے میں نے پوچھا یہ کون ہے ؟ لوگوں نے بتایا دجال ہے جو ابن قطن کے مشابہ ترین شخص تھا ۔ (مسلم بروایت ابن عمر (رض))
32348- بينا أنا نائم رأيتني أطوف بالكعبة فإذا رجل آدم سبط الشعر بين رجلين ينظف رأسه ماء، فقلت، من هذا؟ قالوا: هذا ابن مريم، ثم ذهبت ألتفت فإذا رجل أحمر جسيم جعد الرأس أعور العين كأن عينه عنبة طافية، قلت: من هذا؟ قالوا: الدجال، أقرب الناس به شبها ابن قطن. "م - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32349 ۔۔۔ فرمایا کہ ہر پیدا ہونے والے بچہ کو شیطان چوکالگاتا ہے جس وہ روتا ہے سوائے ابن مریم اور اس کی ماں کے ۔ (احمد مسلم بروایت ابوہریرہ (رض))
32349- ما من مولود يولد إلا نخسه الشيطان فيستهل صارخا من نخسة الشيطان إلا ابن مريم وأمه. "حم، م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32350 ۔۔۔ فرمایا تم میں سے جس کی ملاقات عیسیٰ بن مریم سے ہوجائے ان کو میرا اسلام پہنچا دیں ۔ (مستدرک بروایت انس (رض))
32350- من أدرك منكم عيسى ابن مريم فليقرئه مني السلام. "ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32351 ۔۔۔ فرمایا عیسیٰ (علیہ السلام) نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھاتو اس سے فرمایا کہ تم نے چوری کی ؟ تو اس نے جواب دیا کہ ہرگز نہیں اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں تو عیسیٰ (علیہ السلام) نے کہا امنت باللہ وکذبت عینی (یعنی اللہ پر ایمان لایا اور اپنی آنکھوں کو جھٹلایا ) (ٕاحمد بیہقی نسانی ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض))
32351- رأى عيسى ابن مريم رجلا يسرق فقال له: أسرقت؟ قال: كلا والذي لا إله إلا هو! فقال عيسى: آمنت بالله وكذبت عيني. "حم، ق، ن، هـ - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32352 ۔۔۔ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے عیسیٰ بن مریم ضرور اتریں گے روحا کے واضح راستہ پر حج یاعمروکے احرام میں یا ان کو دوبارہ ادا کرنے کے لئے۔ (احمد مسلم بروایت ابی ہریرة)
32352- والذي نفسي بيده! ليهلن ابن مريم بفج الروحاء حاجا أو معتمرا أو ليثنينهما. "حم، م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32353 ۔۔ واذاقال اللہ یاعیسی بن مریم انت قلت الناس اتخذونی وامی الھین من دون اللہ تو اللہ تعالیٰ جواب تلقین فرمایا : سبحانک مایکون لی ان اقوال مالیس لی بحق الایة کلھا۔ (ترمذی بروایت ابوہریرہ (رض))
32353- يلقى عيسى حجته في قوله: {وَإِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَأَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ} فلقاه الله: {سُبْحَانَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقٍّ} - الآية كلها. "ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32353 ۔۔۔ فرمایا جب بچہ روپڑے تو وارث بن جاتا ہے اور یہ رونے کا سبب شیطان کا چوکالگانا ہوتا ہے اور ہر انسان کو شیطان چوکا لگاتا ہے۔ سوائے مریم اور ان کے بیٹے کے کیونکہ مریم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت فرمایا تھا۔
اعیذھابک وذریتھا من الشیطن الرجیم
ترجمہ :۔۔۔ میں اس کو اور اس کی اولاد شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں چنانچہ ان کے سامنے ایک پردہ تان دیا گیا۔ جس میں شیطان نے چوکا لگایا۔ ابن خزیمہ بروایت ابراہیم رحمة اللہ علیہ
اعیذھابک وذریتھا من الشیطن الرجیم
ترجمہ :۔۔۔ میں اس کو اور اس کی اولاد شیطان مردود سے آپ کی پناہ میں دیتی ہوں چنانچہ ان کے سامنے ایک پردہ تان دیا گیا۔ جس میں شیطان نے چوکا لگایا۔ ابن خزیمہ بروایت ابراہیم رحمة اللہ علیہ
32354- إذا استهل المولود ورث، وتلك طعنة الشيطان، كل بني آدم نائل منه تلك الطعنة إلا ما كان من مريم وابنها، فإنها لما وضعتها أمها قالت: {أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} فضرب دونها بحجاب فطعن فيه. "ابن خزيمة - عن إبراهيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32354 ۔۔۔ فرمایا ہر بچے کو شیطان ایک چوکا دیتا ہے جس کی وجہ سے بچہ اونچی آواز میں روپڑتا ہے سوائے مریم (علیہا السلام) اور ان کے بیٹے کے کیونکہ مریم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت انی اعیذھابک وذریتھا من الشیطن الرجیم کے الفاظ فرماتے تھے ۔ تو ان کے سامنے ایک پردہ تان دیا گیا تو شیطان نے اس میں چوکا لگایا۔ (ابن جریر حاکم بروایت ابوہریرہ (رض))
32355- كل وليد الشيطان نائل منه تلك الطعنة ولها يستهل المولود صارخا إلا ما كان من مريم وابنها، فإن أمها حين وضعتها قالت: {وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ} فضرب دونها حجاب فطعن فيه. "ابن جرير، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت عیسیٰ علیہ الصلوة والسلام
32355 ۔۔۔ فرمایا ہر بچے کو شیطان ایک یا دو مرتبہ دباتا ہے سوائے عیسیٰ ابن مریم اور مریم السلام کے۔ (ابن جریربروایت ابوہریرہ (رض))
32356- ما من مولود إلا وقد عصره الشيطان عصرة أو عصرتين إلا عيسى ابن مريم ومريم. "ابن جرير - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کے لوبیا کا تذکرہ
32356 ۔۔۔ فرمایا عیسیٰ (علیہ السلام) کا کھانا لوبیا تھا یہاں تک کہ ان کو اٹھا لیا گیا اور عیسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے اٹھائے جانے تک کبھی آگ پر پکی ہوئی چیز نہیں کھائی۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
32357- كان طعام عيسى الباقلاء حتى رفع، ولم يأكل عيسى شيئا غيرته النار حتى رفع. "الديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৬৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کے لوبیا کا تذکرہ
32357 ۔۔۔ فرمایا اے ام ایمن کیا تم نہیں جانتی کہ میرے بھائی عیسیٰ ابن مریم رات کے کھانے کو صبح کے اور صبح کے کھانے کو رات کے لیے ذخیرہ کرکے نہیں رکھتے تھے ؟ درخت کے پتے کھالیتے اور بارش کا پانی پی لیتے ٹاٹ پہن لیتے اور جہاں شام ہوتی وہیں رات گزار لیتے اور فرمایا کرتے ہر آنے والا دن ایسا رزق لے کر آتا۔ (الحکیم بروایت انس (رض))
32358- يا أم أيمن! أما علمت أن أخي عيسى كان لا يخبأ عشاء لغداء ولا غداء لعشاء؟ يأكل من ورق الشجر، ويشرب من ماء المطر، يلبس المسوح، ويبيت حيث يمسي، ويقول: يأتي كل يوم برزقه. "الحكيم - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৭০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کے لوبیا کا تذکرہ
32358 ۔۔۔ فرمایا میں نے عیسیٰ ابن مریم کو دیکھا تو وہ سفید رنگ والے اور تلوار کی طرح دبلے پتلے نظر آئے۔ ( الخظابی فی غریب الحدیث بروایت ام سلمة (رض))
32359- رأيت عيسى ابن مريم فإذا هو رجل أبيض مبطن مثل السيف. "الخطابي في غريب الحديث - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৭১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عیسیٰ (علیہ السلام) کے لوبیا کا تذکرہ
32359 ۔۔۔ فرمایا میں نے عیسیٰ ابن مریم کو دیکھا کہ وہ زردریشم کا دھاری دار جیہ پہنے ہوئے بیت اللہ کا طواف کررہے تھے لوگوں نے پوچھا ان کے ہم شکل کون ہیں تو جواب دیا عروہ بن مسعود التقفی میں نے دجال کو دیکھا تو لوگوں نے کہا اس کا ہم مشکل کون ہے تو جواب دیا : عبدالفری بن قطن المصطفی
32360- رأيت عيسى ابن مريم عليه جبة سيراء يطوف بالبيت، قالوا: من يشبهه؟ قال: عروة بن مسعود الثقفي، ورأيت موسى بن عمران رجل آدم ضربا من القوم كأنه من رجال شنوءه، ورأيت الدجال، قالوا: من يشبهه؟ قال: عبد العزى بن قطن المصطلقى. "طب - عن ابن عمر".
তাহকীক: