কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২৩৭২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت لوط علیہ الصلوة والسلام
32360 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ لوط (علیہ السلام) پر رحم فرمائے وہ ایک مضبوط جماعت کی پناہ لینا چاہتے تھے اور لوط (علیہ السلام) کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہر نبی کو ان کی قوم کے اہل ثروت لوگوں میں سے مبعوث فرمایا۔ (حاکم بروایت ابوہریرة (رض))
32361- رحم الله لوطا! كان يأوي إلى ركن شديد، وما بعث الله بعده نبيا إلا في ثروة من قومه. "ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32361 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ موسیٰ (علیہ السلام) رحمت فرمائیں ان کو اس سے زیادہ تکالیف دی گئیں لیکن انھوں نے صبر کیا۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابن مسعود (رض))
32362- رحم الله موسى! قد أوذي بأكثر من هذا فصبر. "حم، ق - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32362 ۔۔۔ فرمایا ہم پر اور موسیٰ (علیہ السلام) پر اللہ کی رحمت ہو ! اگر وہ صبر کرلیتے تو اپنے ہم سفر سے حیرت انگیز چیزوں کا مشاہدہ کرلیتے ۔ (ابوداؤد نسائی حاکم بروایت ابی البادری نے العاجب کے لفظ کا اضافہ کیا ہے)
32363- رحمة الله علينا وعلى موسى! لو صبر لرأى من صاحبه العجب. "د، ن، ك - عن أبي؛ زاد الباوردي: العاجب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32363 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے بیت لحم کے مقام پر گفتگو فرمائی۔ (ابن عساکر بروایت انس (رض))
32364- كلم الله موسى ببيت لحم. "ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32364 ۔۔۔ فرمایا معراج کی شب میرا گذر موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس سے ہوا کہ وہ اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت انس (رض))
32365- مررت ليلة أسري بي على موسى قائما يصلي في قبره. "حم م 1، ن - أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32365 ۔۔۔ فرمایا موسیٰ بن عمران اللہ تعالیٰ کے برگزیدہ بندے ہیں ۔ٕ(حاکم بروایت انس (رض))
32366- موسى بن عمران صفي الله. "ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32366 ۔۔۔ فرمایا موسیٰ (علیہ السلام) پر کثرت سے درود بھیجا کرو میں نے ان سے زیادہ کسی نبی کو میری امت کے بارے میں محتاط نہیں دیکھا۔ (ابن عساکر بروایت انس (رض))
32367- أكثروا من الصلاة على موسى فما رأيت أحدا من الأنبياء أحوط على أمتي منه. "ابن عساكر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৭৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32367 ۔۔۔ فرمایا جس دن اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) سے گفتگو فرمائی اس دن انھوں نے اون کے کپڑے ، اونی جبہ، اونی ٹوپی اور اونی پاجامہ پہن رکھا تھا اور ان کی جوتیاں ایک مردہ گدھے کی کھال سے بنی ہوئی تھیں۔ (ترمذی بروایت ابن مسعود)
32368- كان على موسى يوم كلمه ربه كساء صوف وجبة صوف وكمة صوف وسراويل صوف، وكانت نعلاه من جلد حمار ميت. "ت - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32368 ۔۔۔ ملک الموت کو موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس بھیجا گیا بس جب وہ ان کے پاس پہنچ گئے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے ان کو ایک زور کا تھپڑ رسید کیا اور ان کی آنکھ پھوڑ ڈالی ۔ ملک الموت واپس اپنے رب کے پاس گئے اور کہا کہ آپ نے مجھے ایسے بندے کے پاس بھیجا ہے جو مرنا نہیں چاہتا۔ اللہ تعاٰ نے اس کو اس کی آنکھ لوٹا دی اور فرمایا واپس جاؤ اور ان سے کہو کہ اپنا ہاتھ ایک بیل کی کمر پر رکھیں جتنے بال ان کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے ہر بال کے عوض ان کو ایک سال کی زندگی دی جائے گی ۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا اے میرے پروردگار پھر کیا ہوگا ؟ جواب ملا پھر موت ہوگی ۔ توموسی (علیہ السلام) نے کہا پھر موت ابھی آجائے ۔ پھر اللہ تعالیٰ سے دعامانگی کہ ان کو ار ض مقدس سے کنکر ی پھینکنے کے فاصلے تک قریب فرمادے۔ فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تو تمہیں سرخ ٹیلے کے نیچے راستے کی ایک جانب ان کی قبر دکھا دیتا۔ (احمد بن حنبل بیہقی نسائی بروایت ابوہریرہ (رض))
32369- أرسل ملك الموت إلى موسى فلما جاءه صكه ففقأ عينه، فرجع إلى ربه فقال: أرسلتني إلى عبد لا يريد الموت، فرد الله إليه عينه وقال ارجع إليه وقل له: يضع يده على متن ثور فله بما غطت يده بكل شعرة سنة؛ قال: أي رب! ثم ماذا؟ قال: ثم الموت، قال: فالآن، فسأل الله أن يدنيه من الأرض المقدسة رمية بحجر، فلو كنت ثم لأريتكم قبره إلى جانب الطريق تحت الكثيب الأحمر. "حم، ق، ن - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32369 ۔۔۔ فرمایا میرے سامنے انبیاء کو پیش کیا گیا ؟ اور میں نے عیسیٰ ابن مریم کو دیکھا تو وہ مجھے میرے دیکھے ہوئے لوگوں میں سے عروة بن مسعود کے مشابہ معلوم ہوئے اور میں نے ابراہیم (علیہ السلام) کو دیکھا تو وہ مجھے میرے دیکھے ہوئے لوگوں میں سے تمہارے ساتھی یعنی میرے زیادہ مشابہ معلوم ہوئے ادریس نے جبرائیل کو دیکھا تو وہ میرے دیکھے ہوئے لوگوں میں سے دحیہ کے زیادہ مشابہ معلوم ہوئے۔ (مسلم ترمذی بروایت جابر (رض))
32370- عرض علي الأنبياء فإذا موسى ضرب من الرجال كأنه من رجال شنوءة، ورأيت عيسى ابن مريم فإذا أقرب من رأيت به شبها عروة بن مسعود، ورأيت إبراهيم فإذا أقرب من رأيت به شبها صاحبكم - يعني نفسه، ورأيت جبريل فإذا أقرب من رأيت به شبها دحية. "م، ت - جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32371 ۔۔۔ گویا کہ میں اس وادی میں حضرت موسیٰ کو وہ سفید عباء کے اندر حالت احرام میں دیکھ رہا ہوں۔ طبرانی عن ابن مسعود۔
32371- كأني أنظر إلى موسى في هذا الوادي محرما بين قطوانيتين "طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32370 ۔۔۔ فرمایا ہم تمہارے مقابلے میں موسیٰ (علیہ السلام) کے زیادہ حقدار اور قریب ہیں۔ (احمد بن حنبل بیہقی ابوداؤد بروایت ابن عباس (رض))
32372- نحن أحق وأولى بموسى منكم. "حم، ق ، د - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32371 ۔۔۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کے انبیاء ایک دوسرے سے موازنہ نہ کیا کرو کیونکہ صور میں پھونکا جائے گا جس سے آسمانوں اور زمین میں رہنے والے تمام جاندار مرجائیں گے مگر جس کو اللہ چاہے پھر دوسری مرتبہ صور میں پھونکا جائے گا تو سب سے پہلے مجھ کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰ (علیہ السلام) عرش کو تھامے ہوئے گے تو مجھے نہیں معلوم ہوگا کہ کیا ان کا حساب وکتاب طور کے دن ہی کرلیا گیا یا ان کو مجھے سے پہلے زندہ کیا گیا اور نہ میں یہ کہتاہوں کہ یونس بن متی سے بھی کوئی زیادہ افضل ہے بیہقی بروایت ابوہریرة
32373- لا تفضلوا بين أنبياء الله، فإنه ينفخ في الصور فيصعق من في السموات ومن في الأرض إلا من شاء الله، ثم ينفخ فيه أخرى فأكون أول من يبعث فإذا موسى آخذ بالعرش! فلا أدري أحوسب بصعقة يوم الطور أم بعث قبلي، ولا أقول: إن أحدا أفضل من يونس ابن متى. "ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32372 ۔۔۔ فرمایا انبیاء کو ایک دوسرے پر فوقیت نہ دو کیونکہ قیامت کے دن تمام لوگ ہلاک ہوجائیں گے تو سب سے پہلے میرے اوپر سے ہی زمین پھٹے گی تو میں کیا دیکھوں گا کہ موسیٰ (علیہ السلام) عرش کے ایک پائے کو تھامے ہوئے ہیں تو مجھے پتہ نہیں چلے گا کہ آبادہ بھی ہلاک ہوئے تھے یا کا حساب پہلی چیخ کے وقت کرلیا گیا تھا۔ (احمد بن حنبل مسلم بروایت ابوسعید (رض))
32374- لا تخيروا بين الأنبياء، فإن الناس يصعقون يوم القيامة فأكون أول من تنشق عنه الأرض فإذا موسى آخذ بقائمة من قوائم العرش! فلا أدري أكان فيمن صعق أم حوسب بصعقته الأولى. "حم، م - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام)
32373 ۔۔۔ فرمایا مجھے موسیٰ (علیہ السلام) پر ترجیح اور فوقیت مت دو کیونکہ قیامت کے دن سب لوگ ہلاک ہوجائیں گے اور میں بھی ان کے ساتھ فوت ہوجاؤں گا پھر سب سے پہلے ہوش میں آنے والا شخص میں ہوں گا تو کیا دیکھوں گا کہ موسیٰ (علیہ السلام) عرش کے کنارے کو پکڑے ہوئے ہوں گے تو مجھے پتہ نہیں ہوگا کہ کیا وہ بھی مرگئے تھے پھر ہوش میں آگئے یا ان کو اللہ تعالیٰ نے مستثنی رکھا تھا۔ٕ(احمدبن حنبل بیہقی ابوداؤد ابن ماجہ بروایت ابی ہریرة (رض))
32375- لا تخيروني على موسى، فإن الناس يصعقون يوم القيامة فأصعق معهم فأكون أول من يفيق فإذا موسى باطش من جانب العرش فلا أدري أكان فيمن صعق فأفاق قبلي أو كان ممن استثنى الله. "حم، ق، د، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا شرمیلا ہونا
32374 ۔۔۔ فرمایا موسیٰ (علیہ السلام) بہت شرمیلے اور حیادار آدمی تھے ان کے شرمیلے پن کی وجہ سے ان کے جسم کا کوئی حصہ نظر نہیں آتا تھا تو ان کو بنی اسرائیل کے ضروررساں لوگوں میں سے چند لوگوں نے تکلیف پہنچائی انھوں نے کہا یہ اتنا زیادہ پردہ اپنی کسی جلدی بیماری کی وجہ سے کرتے ہیں یا تو ان کو برص کی بیماری ہے یا پھر ادرة (خصیہ پھولنے کی بیماری) کی بیماری ہے یا اور کوئی تکلیف ہے اور اللہ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام) کو بنی اسرائیل کے لگائے ہوئے الزام سے بری کرنا چاہاتو ایک دن وہ اکیلے قضائے حاجت کے لیے گئے اور اپنے کپڑوں کو ایک پتھر پر رکھ دیا پھر غسل فرمانے لگے جب فارغ ہو کر کپڑے لینے کی لیے آئے تو پتھر ان کی کپڑے لے کر بھاگ گیا موسیٰ (علیہ السلام) نی اپنی لاٹھی لی اور پتھر کے پیچھے یہ کہتے ہوئے بھاگنے لگے توبی حجر ثوبی حجر (اے پتھر میرے کپڑے اے پتھر میرے کپڑے) یہاں تک کہ وہ بنی اسرائیل کی ایک جماعت کے پاس پہنچ گئے اور لوگوں نے عریاں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو حسین و جمیل بنایا ہے اور ان کے لگائے ہوئے الزام سے پاک پیدا فرمایا ہے اور پتھر رک گیا ۔ موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے کپڑے اٹھا کر پہنے اور پتھر پر اپنی لاٹھی سے وار کرنے لگے تو قسم بخدا پتھر پر ان کی مار سے تین چار یا پانچ نشان پڑگئے۔

وہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ یا ایھا الذین امنوا لا تکونوا کالذین۔۔ وجیھا۔ خ، ت، ابوہریرہ ۔
32376- إن موسى كان رجلا حييا ستيرا لا يرى من جلده شيء استحياء منه فآذاه من آذاه من بني إسرائيل فقالوا: ما يستتر هذا التستر إلا من عيب بجلده إما برص وإما أدرة 1 وإما آفة، وإن الله عز وجل أراد أن يبرئه مما قالوا فخلا يوما وحده فوضع ثيابه على الحجر ثم اغتسل فلما فرغ أقبل إلى ثيابه ليأخذها وإن الحجر عدا بثوبه، فأخذ موسى عصاه وطلب الحجر فجعل يقول: ثوبي حجر! ثوبي حجر! حتى انتهى إلى ملأ من بني إسرائيل فرأوه عريانا أحسن ما خلق الله وأبرأه مما يقولون وقام الحجر فأخذ ثوبه ولبسه وطفق بالحجر ضربا بعصاه، فوالله إن بالحجر لندبا من أثر ضربه ثلاثا أو أربعا أو خمسا! فذلك قوله تعالى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهاً} . "خ، ت - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا شرمیلا ہونا
32376 ۔۔۔ فرمایا نبی اسرائیل ننگے ہو کر نہاتے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھا کرتے تھے اور موسیٰ (علیہ السلام) ان کے ساتھ نہیں نہاتے تھے تو انھوں نے کہا بخدا ؟ موسیٰ (علیہ السلام) کو ہمارے ساتھ نہانے سے کسی بات نے نہیں روکا سوائے اس کے کہ ان کو ادرة کی بیماری ہے پس ایک دن وہ اکیلئے غسل کے لیے گئی اور اپنے کپڑوں کو ایک پتھرپررکھ دیا توپتھر ان کے کپڑے لے کر بھاگ نکلا ۔ موسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے دوڑپڑے ثوبی یاحجر ! ثوبی یا حجر (ای پتھر میرے کپڑے ، اے پتھر میرے کپڑے ) یہاں تک کہ بنواسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دیکھا لیا اور پکاراٹھے قسم بخدا موسیٰ (علیہ السلام) کو بیماری نہیں ہے موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے کپڑے اٹھائے اور پتھر کو مارنے لگے۔ (احمد بن حنبل بیہقی بروایت ابوہریرة (رض))
32377- كانت بنو إسرائيل يغتسلون عراة ينظر بعضهم إلى بعض وكان موسى عليه السلام يغتسل وحده، فقالوا: والله! ما يمنع موسى أن يغتسل معنا إلا أنه آدر، فذهب مرة يغتسل وحده فوضع ثوبه على حجر ففر الحجر بثوبه فجمح موسى في أثره يقول: ثوبي يا حجر! ثوبي يا حجر! حتى نظرت بنو إسرائيل إلى موسى فقالوا: والله! ما بموسى من بأس، وأخذ ثوبه فطفق بالحجر ضربا. "حم، ق عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৮৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32377 ۔۔۔ موسیٰ (علیہ السلام) کو (نبی بناکر) بھیجا گیا اور وہ اپنے گھروالوں کے لیے بکریاں چرایا کرتے اور مجھ کو ۔ (نبی بناکر ) بھیجا کیا اور میں بھی اپنے گھروالوں کے لیے اجرت کے عوض بکریاں چرایا کرتا تھا ۔ احمد بن حبل عبد بن بروایت ابوسعید۔
32378- بعث موسى وهو يرعى غنما على أهله وبعثت أنا وأنا أرعى غنما لأهلي بجياد. "حم وعبد بن حميد - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৯০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32378 ۔۔۔ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر اور موسیٰ (علیہ السلام) پر رحم فرمائے اگر وہ صبر کرلیتے تو اپنے صاحب (یعنی خضر (علیہ السلام) سے) بہت سے عجائبات دیکھتے لیکن انھوں نے کہ دیا :۔ ان مالتک عن شیء بعد ھافلاتصاحبنی قد بلغت من لدنی عذرا ابودواؤ نسائی اور حاکم نے ابن عباس (رض) اور ابی بن کعب (رض) سے نقل کیا اب اور دی نے لدامی العجب العاجب کے لفظ سے نقل کیا۔
32379- رحمة الله علينا وعلى موسى! لو صبر لرأى من صاحبه العجب ولكنه قال: {إِنْ سَأَلْتُكَ عَنْ شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلا تُصَاحِبْنِي قَدْ بَلَغْتَ مِنْ لَدُنِّي عُذْراً} . "د، ن، ك - عن ابن عباس عن أبي بن كعب؛ الباوردي بلفظ: لرأى العجب العاجب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৩৯১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32379 ۔۔۔ فرمایا جس دن موسیٰ (علیہ السلام) کی اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی ہوئی اونی جبہ اونی چادر اونی ٹوپی اونی شلوار میں ملبوس تھے پاؤں میں گدھے کی غیردباغت شدہ کھال کی جوتی پہنے ہوئے تھے۔ (ابویعلی سراج حاکم بیہقی اور ابن نجار نے ابن مسعود (رض) سے نقل کیا ذخیرة الا الفاظ 659)
32380- يوم كلم الله موسى عليه السلام كانت عليه جبة صوف وكساء صوف وكمة 2 صوف وسراويل صوف ونعلان من جلد حمار ميت غير ذكي. "ع والسراج، ك، هق ... وابن النجار - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: