কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি
হাদীস নং: ৩২৩৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32380 ۔۔۔ فرمایا جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کی تو دس فرسخ کے فاصلہ سے چکنے پتھر پر چونٹیوں کی چال کو دیکھ رہے تھے ۔ (طبرانی اور ابوالشیخ نے اپنی تفسیر میں ابوہریرة (رض) سے نقل کیا)
32381- لما كلم الله موسى كان يبصر دبيب النمل على الصفا في الليلة الظلماء من مسيرة عشرة فراسخ. "طب وأبو الشيخ في تفسيره عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32381 ۔۔۔ فرمایا کہ گویا کہ میں موسیٰ (علیہ السلام) کو پہاڑ سے اترتے ہوئے دیکھ رہا ہوں وہ اللہ تعالیٰ سے تلبیہ کے ذریعہ ہم کلام ہورہے ہیں میں یونس بن متی کو دیکھ رہا ہوں سرخ اونٹ پر سوار ان پر ادنی جبہ ہے ان کی اونٹنی کی لگام ہے وہ تلبیہ پڑھتے ہوئے اس دادی سے گذر رہے ہیں۔ (احمد مسلم اور ابن ماجہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی)
32382- كأني أنظر إلى موسى هابطا من الثنية وله جؤار إلى الله بالتلبية كأني انظر إلى يونس بن متى على ناقة حمراء جعدة عليه جبة من صوف، خطام ناقته خلبة 1 مارا بهذا الوادي ملبيا. "حم، م 2 هـ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32382 ۔۔۔ پہلے ملک الموت لوگوں کے سامنے آیا کرتا تھا موسیٰ (علیہ السلام) کی پاس آیا تو انھوں نے کپڑا ماردیا ایک آنکھ پھوڑ دیا اللہ تعالیٰ کے پاس واپس گیا اور عرض کیا اے اللہ آپ کے بندے نے میرے ساتھ یہ معاملہ کیا اگر وہ آپ کے نزدیک مکرم نہ ہوتے تو میں ان کو چیر کر رکھ دیتاتو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے بندہ کے پاس جا کر ان کو دو باتوں کا اختیار دو کہ اپنا ہاتھ بیل کی پشت پر رکھے اور ہاتھ کے نیچے آنے والے ہر بال کے مقابلہ میں ایک سال کی عمر دی جائے گی یا یہ کہ ابھی موت آجائے تو موسیٰ (علیہ السلام) نے پوچھا اتنی زندگی ملنے کے بعد کیا ہوگا ؟ فرمایا اس کے بعد موت ہی ہوگی تو فرمایا پھر تو ابھی موت آجائے تو ملک الموت نے موسیٰ (علیہ السلام) کو سونگھا اور روح قبض کرلیا اللہ تعالیٰ نے ان کی آنکھوں کو واپس فرمادیا اس کے بعد ملک الموت لوگوں کے پاس چھپ کر آتا ہے۔ (حاکم نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا)
32383- إن ملك الموت كان يأتي الناس عيانا فأتى موسى فلطمه ففقأة عينه، فعرج ملك الموت فقال: يا رب! إن عبدك موسى فعل بي كذا وكذا ولولا كرامته عليك لشققت عليه فقال الله: ايت عبدي موسى فخيره بين أن يضع يده على متن ثور - فله بكل شعرة وارتها كفه سنة - وبين أن يموت الآن، فخيره فقال موسى: فما بعد ذلك؟ قال: الموت، قال: فالآن فشمه شمة فقبض روحه ورد الله عليه عينه، فكان بعد يأتي الناس في خفية. "ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32383 ۔۔۔ فرمایا ملک الموت موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس آیا اور کہا رب کی دعوت قبول کرلے موسیٰ (علیہ السلام) نے ملک الموت کی آنکھ پر مارا اور آنکھ پھوڑ دی وہ اللہ تعالیٰ کے پاس واپس گیا اور کیا آپ نے مجھے اپنے ایسے بندے کے پاس بھیجا جو مرنا نہیں چاہتا اور میری آنکھ پھوڑ دی اللہ تعاٰلی نے ان کی آنکھ واپس فرمادی اور فرمایا کہ میرے بندہ کے پاس واپس جاؤ، پوچھو کیا وہ زندہ ہی رہنا چاہتے ہیں ؟ اگر زندگی کی طلب گار ہیں تو اپنا ہاتھ ایک بیل کے پشت پر کرھ دین ہاتھ کے نیچے جتنے بال آئے ہر ایک کے بدلہ میں ایک سال کی زندگی ملے گی پوچھا اس کے بعد کیا ہوگا کہا اس کے بعد پھر موت تو فرمایا پھر ابھی جلد ہی موت آجائے البتہ مجھے ارض المقدمہ (یعنی فلسطین) کے اتنا قریب کردے کہ دونوں کے درمیان ایک پتھر پھینکنے کا فاصلہ ہو، ارشاد فرمایا اگر میں وہاں ہوتا تمہیں موسیٰ (علیہ السلام) کی قبر دکھلاتا راستہ کے کنارے سرخ ٹیلے پر۔ (احمد، مسلم ، نسائی اور ترمذی نے ابوہریرہ (رض) نقل کیا)
32384- جاء ملك الموت إلى موسى فقال: أجب ربك، فلطم موسى عين ملك الموت ففقأها، فرجع الملك إلى الله فقال: إنك أرسلتني إلى عبد لك لا يريد الموت وقد فقأ عيني، فرد الله إليه عينه وقال: إرجع إلى عبدي فقل: الحياة تريد؟ فإن كنت تريد الحياة فضع يدك على متن ثور، فما وارت يدك من شعر فإنك تعيش بها سنة قال: ثم مه؟ قال: ثم تموت قال: فالآن من قريب، قال: أدنني من الأرض المقدسة رمية بحجر، والله! لو أني عنده لأريتكم قبره إلى جنب الطريق عند الكثيب الأحمر. "حم، م، ن، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32384 ۔۔۔ موسیٰ (علیہ السلام) کی قبر پر سوائے رخمہ پرندہ کے کوئی اور مطلع نہ ہوا اللہ نے اس پرندہ کی عقل سلب کرلی تاکہ کسی اور کونہ بتلاسکے ۔ (ابن عساکر نے محمد بن اسحاق سے مرفوعا نقل کیا)
32385- ما اطلع أحد على قبر موسى إلا الرخمة 1 فنزع الله عقلها لكي لا تدل عليه. "ابن عساكر - عن محمد بن إسحاق يرفعه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32385 ۔۔۔ معراج کی رات میرا گذر موسیٰ (علیہ السلام) کی قبر پر ہوا جو کہ سرخ ٹیلے پر وہ اپنی قبر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے (احمد عبدبن حمید، مسلم نسائی ابن خزیمہ ابن حباننی انس (رض) سے نقل کیا احمدونسائی نے انس اور بعض صحابہ (رض) سے نقل کیا ابن عساکر نے انس (رض) اور ابوہریرہ (رض) روایت کیا طبرانی نے ابن عباس (رض) سے روایات کیا یہ حدیث پہلے 32365 پر گذرچ کی ہے)
32386- مررت ليلة أسري بي على موسى عند الكثيب الأحمر وهو قائم يصلي في قبره. "حم وعبد بن حميد، م، ن وابن خزيمة، حب - عن أنس؛ حم، ن - عن أنس عن بعض الصحابة؛ ابن عساكر - عن أنس عن أبي هريرة؛ طب - عن ابن عباس". مر برقم [32365] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32386 ۔۔۔ معراج کی رات میرا گذر موسیٰ (علیہ السلام) پر ہوا جو اپنی قبر میں عائلہ اور عویلہ کے درمیان کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے۔ (حلیة الاولیاء بروایت انس (رض))
32387- مررت بموسى ليلة أسري بي وهو قائم يصلي في قبره بين غائلة وغويلة. "حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৩৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32387 ۔۔۔ میں نے آسمان پر ایک گفتگو سنی تو میں نے کہا اے جبرائیل یہ کون ہے ؟ بتایا موسیٰ (علیہ السلام) میں نے کہا کون اس سے ہم کلام ہے ؟ تو بتایا رب تعالیٰ ؟ میں نے کہا تو اللہ تعالیٰ سے آواز بلند کررہا ہے تو بتایا کہ اللہ عزوجل ان کی زبان کی تیزی کو جانتا ہے۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابن مسعود (رض))
32388- سمعت كلاما في السماء فقلت: يا جبريل! من هذا؟ قال: هذا موسى، قلت: ومن يناجي؟ قال: ربه تعالى، قلت: ويرفع صوته على ربه؟ قال: إن الله عز وجل قد عرف له حدته. "حل - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32388 ۔۔۔ معراج کی رات جب مجھے آسمان پر لیجایا گیا مجھے کچھ زور دار گفتگو کی آواز سنائی دی میں نے پوچھا اے جبرائیل یہ کون ہے تو بتایا موسیٰ (علیہ السلام) اپنے رب سے حجت کررہا ہے میں نے پوچھاکیوں ؟ تو بتایا اللہ تعاٰلی ان کے معراج سے واقف ہے اس لیے برداشت فرماتے ہیں۔ (حلیة الاولیاء بروایت ابن عمر (رض) ابن لال بروایت انس (رض))
32389- لما عرج بي إلى السماء سمعت تذمرا فقلت: يا جبريل! من هذا؟ قال: هذا موسى يتذمر 1 على ربه، فقلت: ولم ذلك؟ قال: وعرف ذلك منه فاحتمله. "حل - ابن عمر؛ ابن لال - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32389 ۔۔۔ انبیاء اپنی امتوں پر اور ان کی کثرت پر فخرکریں گے سوائے موسیٰ بن عمران مجھے امید ہے میری امت ان سے زیادہ ہوگی موسیٰ بن عمران کو بہت سے اوصاف دئیے گئے جو دیگر انبیاء کو نہیں دئیے گئے وہ چالیس روز سے اپنے رب سے ہم کلا م ہوتے رہے جب کہ کسی کو ضرورت سے زیادہ گفتگو کی اجازت نہ ہوتی اور رب تعالیٰ نے ان کو اکیلا دفن فرمایا کسی ان کو ان کی قبرپر مطلع نہیں فرمایا جس دن اور لوگ بےہوش ہوں گے یہ ہوش میں عرش کے قریب کھڑے ہوں گے لوگوں کے ساتھ بیہوش ہوں گے ۔ (طبرانی اور حاکم نے عوف بن مالک سے نقل کیا ہے)
32390- إن الأنبياء يتكاثرون بأممهم وكثرتهم إلا موسى بن عمران وإني لأرجو أن أكثره، ولقد أعطى موسى بن عمران خصلات لم يعطهن نبي: إنه مكث يناجي ربه أربعين يوما ولا ينبغي للمتناجين أن يتناجيا أطول من نجواهما، وإن ربك توحد بدفنه فلم يطلع عليه أحد، وهو يوم يصعق الناس قائم عند العرش لا يصعق معهم. "طب، ك - عن عوف بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32390 ۔۔۔ فرمایا : پہلارسول نوح (علیہ السلام) ہیں۔ (ابن عسا کرنے انس (رض) سے نقل کیا ہے)
مطلب :۔۔۔ آدم (علیہ السلام) نبی تھے پہلے باقاعدہ رسول نوح (علیہ السلام) ہیں۔
مطلب :۔۔۔ آدم (علیہ السلام) نبی تھے پہلے باقاعدہ رسول نوح (علیہ السلام) ہیں۔
32391- أول نبي أرسل نوح. "ابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32391 ۔۔۔ نوح (علیہ السلام) نے کشتی ہیں ہر قسم کے درخت بھی بھرے تھے۔ (ابن عساکر نے علی (رض) سے نقل کیا) ۔
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع :4742
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع :4742
32392- حمل نوح معه في السفينة من جميع الشجر. "ابن عساكر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32392 ۔۔۔ نوح (علیہ السلام) کے تین بیٹے زندہ رہے سام ابوالعرب ہیں حام ابوالحبثہ یافت ابوالروم ۔ (احمد ترمذی حاکم نے سمرہ (رض) اور عمران (رض) سے نقل کیا)
32393- ولد نوح ثلاثة: فسام أبو العرب، وحام أبو الحبشة، ويافث أبو الروم. "حم، ت، ك - عن سمرة وعن عمران"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32393 ۔۔۔ نوح (علیہ السلام) کی اولاد شام حام اور دریافت ہیں (احمد حاکم نے سمرہ (رض) سے نقل کیا)
32394- ولد نوح ثلاثة: سام، وحام، ويافث. "حم، ك عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32394 ۔۔۔ سام ابوالعرب ہیں حام ابوالحبیش ہیں یافث ابولروم (احمد ترمذی اور حاکم نے سمرہ (رض) سے نقل کیا) ۔
کلام :۔۔۔ ضعیف ترمذی 635 ضعیف الجامع 3214
کلام :۔۔۔ ضعیف ترمذی 635 ضعیف الجامع 3214
32395- سام أبو العرب، وحام أبو الحبش، ويافث أبو الروم. "حم، ت ، ك - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32395 ۔۔۔ نوح (علیہ السلام) کو چایس سال کی عمر میں نبوت ملی اور قوم ساڑھے نوسوسال زندہ رہی ان کو دعوت دیتے رہے اور طوفان کے بعد سال بھر زندہ رہے یہاں لوگ زیادہ ہوگئے اور طراف عالم میں پھیل گئے۔ (حاکم نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے)
32396- بعث الله نوحا لأربعين سنة، ولبث في قومه ألف سنة إلا خمسين عاما يدعوهم، وعاش بعد الطوفان سنة حتى كثر الناس وفشوا. "ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت نوح علیہ الصلوة والسلام
32396 ۔۔۔ نوح (علیہ السلام) کی اولاد تین ہیں سام حام یافث سام کی اولاد عرب فارض اور روم ہیں اور بھلائی انہی میں ہے اور یافث کی اولاد یاجوماجو ترک صفالیہ جو یلغار یہ اور قسطنطنیہ کے درمیان آباد قوم ہے ان میں کوئی خبر نہیں اور حام کی اولاد بر برقبط اور سوڈان میں۔ (ابن عساکر نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا ہے۔ ذخیرہ الخفاظ 5955
32397- ولد نوح ثلاثة: سام وحام ويافث، فولد سام العرب وفارس والروم والخير فيهم، وولد يافث يأجوج ومأجوج والترك والصقالية ولا خير فيهم، وولد حام بربر والقبط والسودان. "ابن عساكر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت ھود (علیہ السلام)
32397 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہم اور ہمارے بھائی ہود (علیہ السلام) پر رحم فرمائے (ابن ماجہ نے ابن عباس (رض) عنما سے نقل کیا اور ضعیف قرار دیا ہے و ضعیف الجمامع 2427)
32398- يرحمنا الله وأخا عاد. "هـ - عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت یوسف علیہ الصلوة والسلام
32398 ۔۔۔ لوگوں میں مکرم یوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم (علیہم السلام) ہیں۔ (بیہقی نے ابوہریرہ (رض) سے اور طبرانی ابن مسعود (رض) سے نقل کیا ہے)
32399- أكرم الناس يوسف بن يعقوب بن إسحاق بن إبراهيم. "ق - عن أبي هريرة؛ طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩২৪১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حضرت یوسف علیہ الصلوة والسلام
32399 ۔۔۔ یوسف (علیہ السلام) کو (دنیا کا) آدھا حسن ملا ہے۔ (ابن ابی شیبہ احمد بیہقی نے انس (رض) سے نقل کیا ہے) ۔
32400- أعطي يوسف شطر الحسن. "ش، حم، ق - عن أنس".
তাহকীক: