কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

فضائل کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৬৫৬৯ টি

হাদীস নং: ৩২৪৯২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32480 ۔۔۔ میری وجہ سے میرے صحابہ اور میرے سسرال کا خیال رکھوجس نے میرا خیال رکھا اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی حفاظت فرمائے گا جو میری وجہ سے ان کا خیال نہیں رکھے گا اللہ اس سے بری ہوگا جس سے اللہ بری ہو قریب ہے اس کی گرفت فرمائے ۔ (بغوی ، طبرانی اور ابونعیم نے مصرفہ میں اور ابن عساکر نے عیاض انصاری سے نقل کیا ذخیرة الحفاظ 127 ضعیف الجامع 122113)
32481- احفظوني في أصحابي وأصهاري، فمن حفظني فيهم حفظه الله في الدنيا والآخرة، ومن لم يحفظني فيهم تخلى الله منه، ومن تخلى الله منه أوشك أن يأخذه. "البغوي، طب وأبو نعيم في المعرفة وابن عساكر عن عياض الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32481 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ میری امت میں سے کسی کے ساتھ خیر کا ارادہ فرماتے ہیں اس کے دل میں میرے صحابہ (رض) کی محبت پیدا فرما دیتے ہیں۔ (مستدرک فردوس بروایت انس (رض))
32482- إذا أراد الله برجل من أمتي خيرا ألقى حب أصحابي في قلبه. "فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32482 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کے بارے میں اللہ سے ڈرو میرے بعد ان کو نشانہ مت بناؤ جو ان سے محبت رکھے میری محبت کی وجہ سے رکھے اور جو ان سے بغض رکھے وہ میرے بعض کی وجہ سے ہوگا جس نے ان کو ایذاء پہنچائی گویا کہ مجھے ایذاء پہنچایا جس نے مجھے ایذاء پہنچائی اس نے اللہ کو ایذاء پہنچائی عنقریب اس کی گرفت فرمائے گا۔ (ترمذی نے عبداللہ بن مغفل سے نقل کیا وقال الترمذی غریب)
32483- الله الله في أصحابي! لا تتخذوهم غرضا بعدي فمن أحبهم فبحبي أحبهم، ومن أبغضهم فببغضي أبغضهم، ومن آذاهم فقد آذاني، ومن آذاني فقد آذى الله، ومن آذى الله يوشك أن يأخذه. "ت - عن عبد الله ابن مغفل
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32483 ۔۔۔ جب کسی کو صحابہ (رض) کو گالی دیتے ہوئے سنوتوکہو اللہ کی لعنت ہو تو میں سے برے شخص پر ۔ (خطیب بغدادی نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا ترمذی نے کہا ضعیف ہے)
32484- إذا رأيتم الذين يسبون أصحابي فقولوا: لعنة الله على شركم. "خط - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غیر صحابی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا
32484 ۔۔۔ میری امت کے بدترین لوگ میرے صحابہ پر لعنت کرنے والے ہیں۔ (ابن عدی نے عائشہ (رض) سے نقل کیا ذخیرة الحفاظ 881 ضعیف الجامع 1864)
32485- إن شرار أمتي أجرؤهم على صحابتي. "عد - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32485 ۔۔۔ صحابہ (رض) کے ساتھ حسن ظن رکھو پھر ان کے بعد کے زمانہ والوں کے ساتھ پھر جوان کے بعد ہیں ان کے ساتھ ۔ (المخلص وابن ناضر فی امالیہ و صحیحہ بروایت عمر (رض))
32486- أحسنوا إلى أصحابي ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم. "المخلص وابن ناصر في أماليه وصححه - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32486 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کا اکرام کرو پھر ان کے بعد کے زمانہ والوں کا پھر ان کے بعد زمانہ والوں کا پھر جھوٹ ظاہر ہوجائے گا یہاں تک آدمی قسم کھائے گا قسم دیئے جانے سے پہلے گواہی دے گا گواہی طلب کئے بغیر جو جنت کے داخلہ کا خواہشمند ہو وہ مسلمانوں کی جماعت کا ساتھ دے تفرقہ باقی سے مکمل اجتناب کرو شیطان اکیلے آدی کے ساتھ کھیلتا ہے دو سے دور بھاگتا ہے کوئی کسی غیر محرم عورت کے ساتھ تنہائی میں نہیں مگر تیسرا شیطان ہوتا ہے جس کو اپنے نیک کام سے خوشی ہو اور اپنے برے کام سے پریشانی ہو وہ مومن ہے۔ (احمد ابویعلی خطیب بغدادی ابن عساکر نے عمر (رض) سے نقل کیا)
32487- أكرموا أصحابي ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم، ثم يظهر الكذب حتى يحلف المرء قبل أن يستحلف ويشهد قبل أن يستشهد، فمن أراد بحبوحة الجنة فعليه بالجماعة وإياكم والفرقة! فإن الشيطان مع الواحد وهو من الاثنين أبعد، ولا يخلون رجل بامرأة فإن ثالثهما الشيطان، ومن سرته حسنته وساءته سيئته فهو مؤمن. "حم، ع، خط، كر - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৪৯৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32487 ۔۔۔ میرے صحابہ (رض) کے بارے میں تمہیں خیر کی نصیحت کرتا ہوں پھر جوان کے زمانہ کے بعد کے لوگ ہیں پھر جوان کے زمانہ کے بعد کے لوگ ہیں پھر جھوٹ پھیل جائے گایہاں آدمی قسم کے مطالبہ کے بغیر قسم کھائے گا گواہی طلب کے بغیر گواہی دے گا سن لو کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ انتہائی اختیار نہیں کرتا مگر تیسرا شیطان ہوتا تک کہ ہے جماعت کا ساتھ دیا کرو تفرقہ بازی سے اجتناب کرو کیونکہ شیطان اکیلئے آدمی کو پکڑتا ہے دو آدمیوں سے دور بھاگتا ہے جو جنت کے داخلہ کا خواہشمند ہو اس کو چاہیے جماعت کا ساتھ دے جس اپنے نیک اعمال خوش کریں اور برے اعمال پریشان کرے یہ مومن ہے۔ الشافعی ابوداؤد الطیالسی والحمیدی بن ابی شیبة احمد والعدنی والحارث ابن منیع مسددو عبد بن حمید ترمذی حسن صحیح غریب نسائی والطحطاوی ابویعلی ابن حبان والشاشی وابن جریردار قطنی فی العلل مستدرک بیہقی ضیاء مقدسی بروایت عمر (رض)
32488- أوصيكم بأصحابي خيرا ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم، ثم يفشو الكذب حتى يحلف الرجل ولا يستحلف ويشهد الشاهد ولا يستشهد، ألا! لا يخلون رجل بامرأة إلا كان ثالثهما الشيطان، عليكم بالجماعة وإياكم والفرقة! فإن الشيطان مع الواحد وهو من الاثنين أبعد، من أراد بحبوحة الجنة فليلزم الجماعة، من سرته حسنته وساءته سيئته فذلكم المؤمن. "الشافعي، ط والحميدي، ش، حم والعدني والحارث وابن منيع ومسدد وعبد بن حميد، ت: حسن صحيح غريب؛ ن والطحاوي، ع، حب والشاشي وابن جرير، قط في العلل، ك، هق، ض - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32488 ۔۔۔ اے اللہ صحابہ (رض) کی مغفرت فرما اور اس کی مغفرت فرما جس نے مجھے دیکھنے والوں کو دیکھا اس کی مغفرت فرما۔ (طبرانی برویات سہل بن سعد)
32489- اللهم اغفر للصحابة ولمن رأى من رآني. "طب - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32489 ۔۔۔ اے اللہ صحابہ (رض) کی مغفرت فرما اور ہر اس شخص کی جس نے مجھے دیکھنے والے کو دیکھا۔ (ابونعیم نے معرفہ میں سبل بن سعد سے نقل کیا اس کی سند کی رجال ثقہ ہیں)
32490- اللهم اغفر للصحابة ولمن رآني ولمن رآى من رآني. "أبو نعيم في المعرفة - عن سهل بن سعد ورجاله ثقات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০২
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32490 ۔۔۔ بہترین لوگ میرے زمانہ والے پھر جو ان سے متصل زمانہ والے پھر جو ان سے متصل زمانہ والے ہیں پھر ایک قوم آئے گی جو طلب کے بغیر ہی شہادت دے گی ۔ (ابن ابی شیبة نے عمروبن شرجیل سے مرسلا نقل کیا ہے)
32491- خير الناس قرني ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يجيء أقوام يعطون الشهادة قبل أن يسألوها. "ش - عن عمرو بن شرحبيل مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৩
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32491 ۔۔۔ اس امت کا بہترین طبقہ میری بعثت کے زمانہ کے لوگ ہیں پھر ان سے متصل زمانہ والے پھر ان سے متصل زمانہ والے پھر ایک قوم آئے گی کہ ان کی گواہی قسم سے بڑھ جائے گی اور قسم گواہی سے پہلے ہوگی۔ (ابن ابی شیبة احمد والطحاوی ابن ابی عاصم الرویانی سعید بن منصور نے بریدہ سے نقل کیا ہے احمد طبرانی نے نعمان بن بشیر سے)
32492- خير هذه الأمة القرن الذي بعثت أنا فيهم ثم الذين يلونهم، ثم الذين يلونهم، ثم يكون أقوام تسبق شهاداتهم أيمانهم وأيمانهم شهاداتهم. "ش، حم والطحاوي وابن أبي عاصم والروياني، ص - عن بريدة؛ حم، طب - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৪
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
32492 ۔۔۔ میری امت کا بہترین طبقہ میرے زمانہ والے پھر دوسرے زمانہ والے پھر تیسرے زمانہ والے پھر ایک قوم آئے گی جو قسم لیے بعیر ہی قسم کھائے گواہی کا مطالبہ کے بغیر گواہی دے گی ان کے پاس امانت رکھوائی جائے تو واپس نہیں کرے گی۔ (بغوی باوردی وسمویہ اور ابن قانع طبرانی نے بلال بن سعد سے وہ اپنے والد سعد بن تمیم سکونی ہے)
32493- خير أمتي أنا وأقراني ثم القرن الثاني ثم القرن الثالث، ثم يكون قوم يحلفون ولا يستحلفون، ويشهدون ولا يستشهدون، ويؤتمنون ولا يؤدون. "البغوي والباوردي وسمويه وابن قانع، طص - عن بلال بن سعد عن أبيه سعد بن تميم السكوني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৫
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32493 ۔۔۔ میری امت کے بہترین لوگ میرے زمانہ والے پھر جو ان سے متصل زمانہ والے پھر جو ان سے متصل زمانہ والے ہیں۔ (طبرانی نے سمرہ نقل کیا ہے)
32494- خير أمتي القرن الذين بعثت أنا فيهم ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم. "طب - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৬
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32494 ۔۔۔ بہترین لوگ میرے زمانہ والے پھر ان سے متصل زمانہ والے ۔ (ٕطبرانی نے جمیلہ بنت ابی جہل سے نقل کیا)
32495- خير الناس قرني ثم الذين يلونهم. "طب - عن جميلة بنت أبي جهل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৭
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32495 ۔۔۔ میری امت کا بہترین طبقہ میری بعثت کے زمانہ والے پھر دوسرے زمانہ پھر تیسرے زمانہ والے پھر قومیں آئیں گی ان کی قسمیں گواہی سے آگے بڑھیں گی اور بغیر طلب کے گواہی دیں گی بازار میں ان کا شور ہوگا ۔ (ابوداؤد طبالسی سموسہ اور ابونعیم نے معرفہ میں اور سعید بن منصور نے عمر (رض) سے نقل کیا)
32496- خير أمتي القرن الذي أنا فيهم ثم الثاني ثم الثالث، ثم ينشأ أقوام تسبق أيمانهم شهاداتهم يشهدون من غير أن يستشهدوا لهم لغط في أسواقهم. "ط وسمويه وأبو نعيم في المعرفة، ص - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৮
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32496 ۔۔۔ میری امت کا بہترین طبقہ وہ ہے جو میرے زمانہ میں ہے اس کے بعد دوسرے زمانہ والے پھر تیسرے زمانہ والے پھر چوتھے زمانے والے ایسے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کو ان کی کوئی پروا نہ ہوگی (ابونعیم نے معرفہ میں عمر (رض) سے نقل کیا اور کہا یہ حدیث غریب حدیث اعمش سے کہا گیا کہ قیض بن وثیق انتہی اور مغنی میں ہے کہ ابن معین نے کہا کہ فیض بن وثیق جھوٹا ہے)
32497- خير أمتي القرن الذي أنا فيهم ثم الثاني ثم الثالث، ثم الرابع لا يعبأ الله بهم شيئا. "أبو نعيم في المعرفة - عن عمر؛ وقال: هذا حديث غريب من حديث الأعمش يقال: أن الفيض بن وثيق تفرد به - انتهى. وقال في المغنى: الفيض بن وثيق قال ابن معين: كذاب خبيث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫০৯
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32497 ۔۔۔ اس امت کا بہترطبقہ اس زمانہ والے ہیں جس میں میری بعثت ہوئی پھر وہ جو اس کے بعد ہیں اس کے بعد ایسی لوگ ہوں گے جو نذر مان کر پوری نہیں کریں گے قسم کے مطالبہ کے بغیر قسمیں کھائیں گے ان میں موٹا پا پھیل جائے گا۔ (طبرانی نے عمران بن حصین سے نقل کیا)
32498- خير هذه الأمة القرن الذين بعثت فيهم ثم الذين يلونهم، ثم ينشأ أقوام ينذرون ولا يوفون، ويحلفون ولا يستحلفون، ويفشو فيهم السمن. "طب - عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫১০
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32498 ۔۔۔ میری امت کا بہترین طبقہ میرے زمانہ والے ہیں پھر ان کے بعد والے پھر ان کے جانشین ایسے لوگ ہوں گے جن میں موٹا پاپھیل جائے گا اور طلب کے بغیر ہی گواہی دیں گے ۔ (ٕابویعلی نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا)
32499- خير أمتي قرني ثم الذين يلونهم، ثم يخلف أقوام يظهر فيهم السمن ويهريقون الشهادة ولا يسألونها. "ع - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩২৫১১
فضائل کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صحابہ بہترین لوگ تھے
32499 ۔۔۔ بشارت ہوا اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا اور میرے اوپر ایمان لایا پھر بشارت ہو پھر بشارت ہو پھر بشارت ہو جو میرے اوپر ایمان لے آیا اور مجھے نہیں دیکھاپوچھا گیا طوبی کیا چیز ہے فرمایا جنت کا ایک درخت ہے جو ایک سال کی مسافت پر پھیلا ہوا ہے اسی کے چھلکوں سے اہل جنت کا لباس تیار ہوگا ۔ (احمد ابن جریر ابن ابی حاتم ، ابویعلی ابن حبان ابن مردویہ سعید بن منصور نے ابی سعید سے نقل کیا)
32500- طوبى لمن رآني وآمن بي؟ ثم طوبى ثم طوبى ثم طوبى لمن آمن بي ولم يرني! قيل: ما طوبى؟ قال: شجرة في الجنة مسيرة مائة عام، ثياب أهل الجنة تخرج من أكمامها. "حم وابن جرير وابن أبي حاتم، ع، حب وابن مردويه، ص - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক: